Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے کرکٹ بورڈ کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اب وہ پی ایس ایل کرپشن کیس نیب اور ایف آئی اے کے بعد جاوید بدر آئی سی سی پُہنچ گئے


    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق جاوید بدر نے اپنے وکیل وقار طور کے ذریعے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو خط لکھ دیا خط میں نیب اور ایف آئی اے میں کیسوں کا بھی حوالہ دیا گیا .ثبوت کے طور پر پی ایس ایل اور کرکٹ بورڈ کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹس پیش کردی گئیں


    دونوں آڈٹ رپورٹس میں تقریباً 120 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہے اینٹی کرپشن یونٹ سے کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل میں کرپشن کے الزامات پر بورڈ جواب کی مانگ کی گئی ہےجاوید بدر نے آئی سی سی سے تحقیقات کی بھی مانگ کی ہے

  • کچھ دیر  تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    کچھ دیر تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    کچھ دیر تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑ اے بی ڈویلیئر کو کرکٹ شائقین اور ٹیم انتظامیہ والے جانے نہیں دے رہے اور مزید کھیلنے کا تقاضاکردیا. جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلسی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپسی سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔

    معروف کرکٹ ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق پروٹیز کے نومنتخب کوچ مارک بوچر نے دو دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سابق کپتان سے ٹیم میں واپسی کے لئے بات کریں گے۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کے ساتھ ساتھ میں بھی چاہتا ہوں کہ اے بی ٹیم میں واپس آئیں، اور ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ان سے رابطے میں ہے۔

    یاد رہے گزشتہ سال جارح مزاج بلے باز ابراہم بینجامن ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
    اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ میں تھک گیا ہوں اس لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، بھارت اور آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بہترین موقع ہے۔

  • بابر اعظم نے ویرات  کوہلی کی تعریف کردی

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی تعریف کردی

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی تعریف کردی

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق : قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کرکٹ کی دنیا میں بہترین ’کوور ڈرائیو‘ کھیلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں چھڑی ہوئی بحث کو ختم کر دیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں اس حوالے سے انہوں کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سب سے بہترین کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی اور کین ولیمسن جیسے بڑے بلے بازوں سے موازانہ کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہت زبردست بلے باز ہیں جب لوگ میرا موازانہ ان جیسے کھلاڑیوں سے کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
    واضح‌رہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، بابر اعظم نےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی۔

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ :بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ :بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

    دبئی : پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا ، ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، بابر اعظم نےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔سٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے ، بھارت کےچتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

    بھارت کے اجنکیا رہانے چھٹے نمبر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم چار درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری بناکر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آرکی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش، میزبان بھی خوش اورشائقین بھی خوش

    ڈی جی آئی ایس پی آرکی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش، میزبان بھی خوش اورشائقین بھی خوش

    راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش،میزبان بھی خوش اورشائقین بھی خوش،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سٹیڈیم پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے تو شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میجر جنرل آصف غفور ایک گھنٹے تک انکلوژر میں موجود رہے اور وہاں موجود شائقین اور نوجوان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

    اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور کا نعروں سے استقبال کیا جبکہ شہریوں کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے جسے دیکھنے کے لئے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم،عابد علی اوربابراعظم کی سنچریاں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم،عابد علی اوربابراعظم کی سنچریاں

    راولپنڈی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم ،پاکستان کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سري لنکا کے اپنی اننگز 308 رنز پر ڈکلیئر کيے جانے کے بعد اپني پہلي اننگز کا آغاز شان مسعود اور ٹيسٹ کيپ حاصل کرنے والے عابد علی نے کیا

    پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئي جب شان مسعود صرف 3 رنز پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے کپتان اظہرعلی بھي بڑي اننگز نا کھيل سکے اور 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے بابراعظم کے ساتھ مل کر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اوراپني سنچری بنائی جس کے بعد وہ ٹیسٹ اور ون ڈے پر ڈیبیو سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں،

    پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    عابد علی نے اس سال مارچ میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری اسکور کي تھی جب کہ عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی 118 بالز پر 101 رنز بناتے ہوئے ہوم گروانڈ پر پہلي اور مجموعي طور پر اپني تيسري سنچری اسکور کی۔ کھيل کے اکٹتام پر پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

    18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    ذرائع کےمطابق اس قبل ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور دھننجیا ڈی سلوا کے سنچری اسکور کرنے کے بعد سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی تھي۔

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    پاکستان اور سري لنکا کے درميان راولپنڈی ٹیسٹ کے چار دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے- پہلا ٹيسٹ ڈرا ہونے کے بعد آئي سي سي نے ٹيسٹ چمپين شپ کے 20 ، 20 پواہنٹس دونوں ٹيموں کو دے دئيے ہيں۔

  • عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین عابد علی نے سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو مچ میں سینچری اسکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔اوپنر بلے باز نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے پہلی ون ڈے سینچری بھی اسکور کی تھی۔

    اس طرح وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو کے دوران سینچری اسکور کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7 پزار 7 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔

  • نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    باغی ٹی وی :مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ انگلینڈ کے سابق ڈائریکٹر پرفارمنس ڈیوڈ پرسنس کی رپورٹ کی روشنی میں لیا جائے گا۔

    پی سی بی نے چند ماہ قبل جائزہ رپورٹ کے لیے ڈیوڈ پرسنس کی خدمات حاصل کی تھیں، ڈیوڈ پرسنس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کو جدید بنیادوں پر چلانے کے لیے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اب بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اپنے عہدے میں توسیع نہ لینے کا پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں اور انہوں نے بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
    اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی نے بتایا تھا کہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے اگلے ماہ ایم سی سی آرہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا اگلے ماہ پاکستان آئینگے ،ہم کہتے ہیں پاکستان محفوظ ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں

  • پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
    پنڈی اسٹڈیم میں کھیلنے جانے والے تاریخی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم اور شاہین شاہ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
    پنڈی ٹیسٹ کے چار روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا لیکن میچ کے آخری روز موسم ٹھیک ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز 5 کھلاڑیوں پر کیا۔

    سری لنکا کے دنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پریرا اپنے انفرادی اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے ڈی سلوا کی سنچری مکمل ہوتے ہی اپنی پہلی اننگز308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

  • پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    ڈھاکہ:پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے تاہم بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں کہ اجازت مل بھی گئی تو کھلاڑیوں پر وہاں جانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

    بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملے گا پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔

    صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی راضی ہوئے تو ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کریں گے، تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔