Baaghi TV

Category: کھیل

  • بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا؟دورپاکستان خدشات کی نذر

    لاہور:بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا،دورپاکستان خدشات کی نذر،اطلاعات کے مطابق بین الااقوامی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ بنگال ٹائیگرزکو جنوری میں پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں،

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌حکام کا کہنا ہےکہ غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی جانب سےکئی ہفتےپہلےاس بات کی نفی کردی گئی اورکرکٹرز کوبھی 21 روز تک پاکستان میں ٹھہرانا مناسب نہیں‌،

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہاکہ ٹی 20 میچز کیلیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنےمیں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پرمنتقل کیاجائے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے کھیلنے کے لیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپورپیار،خلوص اوراحترام دیا ہے جس کی وجہ سے اکثر کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں ، بعض حلقوں کا اسی حوالے سے کہنا ہےکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ بنگالی کھلاڑیوں کی پاکستان اورپاکستانیوں کی محبت سے اپنے کھلاڑیوں کودوررکھنا چاہتے ہیں‌، شاید یہی وجہ ہےکہ وہ زیادہ دیر قیام کرنا نہیں چاہتے

  • وزیر اعظم نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں موجود قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوبیٹنگ آرڈر میں اہم مشورہ دیا ہے. عمران خان نے کہا ہےکہ بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سابق کپتان و مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے میسج کیا اور کہا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں۔


    نہوں نے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنی چاہیئے
    واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں‌بری طرح شکست کھائی تھی،

  • فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں بجانے لگے

    ایمسٹرڈیم : فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں بجانے لگے ،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈ میں منعقدہ فٹبال میچ کے دوران نسل پرستی کے خلاف انتظامیہ و کھلاڑیوں نے انوکھا احتجاج کیا۔

    بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

    https://youtu.be/L-jBHxmM9-w

    مغربی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نیدرلینڈ (ہالینڈ) میں منعقد ہونے والے فٹبال میچ کا جیسے ہی آغاز ہوا تو ایس بی وی ایلسزیئر کلب کے کھلاڑی میچ کھیلنے کے بجائے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کھلاڑی تالیاں بجارہے تھے اس دوران الیکٹرانک اسکور بورڈ پر پیغام درج تھا کہ ’نسل پرستی؟ تو پھر ہم نہیں کھیلیں گے‘۔اسکور بورڈ پر درج پیغام اور کھلاڑیوں کو تالیاں بجاتا دیکھ کر تمائشیوں نے بھی انتظامیہ کھلاڑیوں کا ساتھ دیا اور اپنی نشتوں پر کھڑے ہوکر ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔

    عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نسل پرستی کا ایک واقعہ فٹبال میچ کے دوران ہی پیش آیا تھا جب ایس بی وی ایکسلزیئر کلب کے فٹبالر احمد مینڈس موریرا پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے تھے جس کے بعد دس منٹ کےلیے میچ کو روک دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یورپ میں نسل پرستی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، فرانس، اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں نسل پرستی کی بنیاد پر سینکڑوں افراد ایک دوران قتل کیے جاچکے ہیں۔

    اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

  • آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید

    کراچی :آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست کہ وجہ ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ بیٹسمین سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز میں تجربات کرنے کے بجائے ان کھلاڑیوں کو کھلانا چاہئے تھا جن کے پاس اس کنڈیشن میں کھیلنے کا تجربہ ہو۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نےاس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہترین ٹیم اتارنی چاہئے نہ کہ وہ جن کو 10 سال بعد پاکستان کیلئے مستقل کھیلنا ہے، کنڈیشن کے حساب سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہئے کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتا، یہاں اسپیشلسٹ کھلاڑی چاہئیں۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا پیشن ہے اور یہی جنون ان کو ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیتا ہے، جو کھلاڑی پرفارم کرتا ہے ڈریسنگ روم میں بھی اس کی ہی عزت ہوتی ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی پچز بیٹنگ کیلئے بہترین ہیں، بس باؤنس سے نبرد آزما ہونا آنا چاہئے، اگر کھلاڑی کو یہ معلوم ہوگا کہ اسے کس گیند کو کس طرح کھیلنا ہے تو وہ آسٹریلیا میں بھی کامیاب ہوگا۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • عارف حسن پانچویں بار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدارتی انتخاب میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے، وہ یہ عہدہ پانچویں مرتبہ سنبھال رہے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن پانچویں مرتبہ صدارت کی کرسی سنبھال رہے ہیں۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    ذرائع کے مطابق سینیئر نائب صدر سید عاقل شاہ اور نائب صدور بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جب کہ موجودہ سیکریٹری پی او اے خالد محمود کے مدمقابل بھی کوئی امیدوار نہ آیا۔دوسری طرف اس سلیکشن پر اولمپک ایسوسی ایشن کے ارکان نے اظہاراطمنان کرتے ہوئے اچھا قراردیا ہے

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    واضح رہے کہ سید عارف حسن 2004ء سے مسلسل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے متاثر کن اقدامات نہ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔2004 سے پی او اے کے کرتا دھرتاؤں نے کچھ کیا ہو یا نہیں البتہ اپنی کرسی کی حفاظت خوب کی ہے، کھلاڑیوں نے اولمپک سے لے کر سیف گیمز تک کچھ کارکردگی نہیں دکھائی پھر بھی عہدیداران کی کرسیاں محفوظ ہیں۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • علی بنگش نے تیر ہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

    اسلام آباد :تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ سابقہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

    چار روزہ ایونٹ 21 سے 24 نومبر 2019 تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے تقریبا ً 250 گالفرز نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

    بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ…

    مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاء کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔ انہوں نے اسپانرز، اسلام آباد مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ اور میڈیا کی بھی تعریف کی جن کی مستقل اور بے لوث تعاون کے بغیر ایونٹ اس حد تک کامیاب نہ ہو پاتا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کیٹیگریز میں جیتنے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

    پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیئے بھی پیش پیش ہیں۔اس سلسلے میں پاک بحریہ ملک بھر میں مختلف قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد بھی کرتی رہی ہے۔

    خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

    پاکستان بحریہ نے پشاور میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز میں سیلنگ ایونٹ میں پہلی پوزیشن جبکہ مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی اور پاک بحریہ کی جونیئر سویمنگ ٹیم نے کراچی میں ہونے والی 19ویں نیشنل ومین جونئیر سویمنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو کہ پاک بحریہ کی ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مظہر ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب میں عسکری شخصیات، سول اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • گرین شرٹ نے وہی کر دیا جس کا اندیشہ تھا

    گرین شرٹ نے وہی کر دیکھایا جس کا اندیشہ تھا

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے وہی کر دکھایا جس کے لیے پہچانی جاتی ہے اور جس کا قوم کو اندیشہ تھا .دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو شان مسعود 27 اور بابراعظم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 15 رنز کے اضافے کے بعد 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد بھی صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔
    دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر پاکستان پر 340 رنز کی برتری حاصل تھی۔جس کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، کپتان اور اوپنر بلے باز اظہر علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
    گرین شرٹس کی دوسری وکٹ بھی جلد گر گئی جب حارث سہیل 8 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار ہوئے۔ قومی ٹیم کے6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔شاہین آفریدی 10،حارث سہیل 8اورنسیم شاہ 7 ، اسد شفیق اورافتخار احمد بغیرکوئی رنز بنائے آوَٹ ہوئے۔

  • برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

    برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

    دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی 340 رنز کی برتری کے جواب میں قومی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے گرین شرٹس کو مزید 85 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے، اس وقت محمد رضوان 76 اور یاسر شاہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580 رنز بنائے تھے اور اس طرح میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 340 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

  • ملک کا نام روشن کرنے کے بعد باکسر وسیم ملک کے لیے کیا ارادہ رکھتے ہیں

    ملک کا نام روشن کرنے کے بعد باکسر وسیم ملک کے لیے کیا ارادہ رکھتے ہیں

    باکسرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جیت پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں.پاکستان کا نام روشن کرتارہوں گا،قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں.پاکستان میں باکسنگ کو فروغ دینے کی کوششیں کریں گے،باکسرمحمد وسیم نے سابق عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن لوپیز کو دبئی میں شکست دی
    پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کرائیں گے،پاکستانی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کیے جائیں، نوجوان باکسرزمحنت جاری رکھیں،
    واضح رہے کہ محمد وسیم نے میکسیکو کے حریف گینگان لوپیز کو شکست دے دی، محمد وسیم 8 راونڈ میں حاوی رہے۔ گینگان لوپزکوپوائنٹس کی بنیادپر شکست ہوئی،محمد وسیم نےکیریئر کی 10ویں فائٹ جیتی ہے، یاد رہے محمد وسیم 11میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارے، وسیم نے حریف کھلاڑیوں کوسات بارناک آؤٹ کر چکےہیں۔

  • اولمپین اصلاح الدین نے سندھ حکومت کی گرانٹ سود سمیت واپس کردی

    کراچی :اولمپئن اصلاح الدین نے اپنی ہاکی اکیڈمی کو 5 سال پہلے ملنے والی گرانٹ بمعہ سود سندھ کے محکمہ کھیل کو واپس کردی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئےاولمپئن اصلاح الدین نے ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کو 2014میں ملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ سود سمیت محکمہ کھیل سندھ کو واپس کرنے کا اعلان کیا۔

    سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    اصلاح الدین نے 2کروڑ 76لاکھ 14ہزار 326 روپےکا چیک محکمہ کھیل سندھ کو دینےکے لیے تیار کرلیا ہے۔اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، دوسری جانب اولمپئن حنیف خان اور دانش کلیم نے اصلاح الدین کو ناکام ایڈمنسٹریٹر قرار دیتے ہوئے ان سے اکیڈمی کا چارج بھی واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    سابق اولمپئن کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں قائم ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین ہیں۔ اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد ہاکی کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کےلیے کھلاڑی تیار کرنا تھا۔2014میں محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی تاہم گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اصلاح الدین اکیڈمی 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے