Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاک یوکے ویمن ہاکی ٹورنامنٹ ، فائنل کون جیتا اور ٹائٹل کس کے نام ،آئی ایس پی آر نے بتادیا

    راولپنڈی :پاک فوج جہاں‌ ملک کی خغرافیائی سرحدوں‌کی بہترین انداز سے حفاظت کررہی ہے وہاں کھیل کے میدان میں‌بھی نمایاں‌ کامیابیاں سمیٹ کر بڑے بڑے ٹائٹل اپنے نام کرکے اپنی صلاحیت کا لوہامنوارہی ہے، ایسے ہی اطلاعات کے مطابق آج آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پاک یوکے آرمی وومن ٹیموں کا فائنل میچ ہوا جس میں آرمی وومن ہاکی ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا۔

    پاک یوکے ویمن ہاکی فائنل کےمیچ کے بارے میں‌ پاک فوج کے ترجمان ادارے نے سب سے پہلے پاکستانی ٹیم کی فتح کی خبردے کر قوم کو خوشی کا پیغام دیا ، شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    بعد ازاں آرمی چیف کی پشاور میں ہونے والے قومی کھیلوں میں شریک آرمی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔پشاور گیمز میں آرمی ٹیموں نے 150 گولڈ میڈل، 134 سلور اور 96 برونز میڈل جیتے ہیں۔

  • کرکٹ بورڈ پر کالے بادل مُنڈلانے لگے،ایف آئی اے کی اہم پیش رفت

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پرکالے بادل منڈلانے لگے ، کرپشن کیس کا پہلا شکار سبحان احمد ،مزید کون لوگ گرفت میں آئیں گے بہت جلد پتہ چل جائے گا ، اطلاعات کےمطابق کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر ایف آئی اے کی انتہائی پیش رفت جاری ہے

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرکی طرف سے اس سے قبل دو دفعہ خط لکھنے کے باوجود پی سی بی نے ایف آئی اے کو مالی ریکارڈ فراہم نہیں کیا ،جاوید بدرکہتے ہیں کہ اس کی طرف سے اب تیسری دفعہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو ڈپٹی ڈآریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے خط لکھا گیا ہے

    لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    خط میں پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ بنک اکاؤنٹ کی تفصیل میڈیا رائٹس کا کُنٹریکٹ انڈیا سے کیس ہارنے کی تفصیل مانگی گئی ہے خط میں صاف لکھا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کے سی او او سُبحان احمد کے استعفی دینے کی وجہ بھی ایف آئی اے تفشیش ہے

    ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

    سُبحان احمد پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات ہیں جاوید بدر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو اب فوری چھاپہ مار کر پی سی بی کا ریکارڈ قبضے میں لینا چاہیاسُبحان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے نہیں تو سیٹھی کی طرح وہ بھی بھاگ جاۓ گا

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن پر بات کرتے ہوئے جاوید بدرکا کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کرپشن پکڑنے کی بجاۓ چُھپارہے ہیں ، جاوید بدر نے کرکٹ میں‌کرپشن کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کےبارے میں کہا کہ اگر ہماری حکومت کرکٹ بورڈ نا ٹھیک کرسکی تو مُلک کس طرح ٹھیک کرے گی

  • باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ، فتح پاکستانیوں‌ کے نام

    اسلام آباد :باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ، فتح پاکستانیوں‌ کے نام کردی ، اطلاعات کے مطابق محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرمحمد وسیم کی باکسنگ رنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    دبئی میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی محمد وسیم کا حوالہ بڑھانے کیلئے دبئی میں موجود تھے۔دلچسپ و سننی خیز فائٹ دونوں باکسروں کے درمیان آٹھ راؤنڈز تک جاری رہی، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    10 فتوحات میں میں سے 7 بار انہوں نے حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔ محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔محمد وسیم کی لوپیز کے خلاف اہم فائٹ کیلئے پاکستانی بژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی دبئی میں موجود تھے جنہوں پوری فائٹ دیکھی اور کامیابی کے بعد انہیں گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔کامیابی کے بعد اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر مجھے فخر ہے، آج کی فتح پاکستانی بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

    لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی،

  • سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    کراچی :پاکستان ہاکی کے سابق سٹاراصلاح الدین پرسخت اورمشکل وقت ،سابق اولمپئن اور ہاکی کے سپر اسٹار اصلاح الدین 2014 میں حکومت سندھ سےملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ پر خرچ کرنے کے بجائے بینک میں رکھ کر بیٹھے رہے ۔

    اے ایف سی انڈر 19 کپ کوالیفائرز: پاکستان آج کویت کیخلاف میچ کھیلے گا

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہاکی کی بین الاقوامی رینکنگ میں قومی ٹیم ناکامیوں کی دلدل میں گھری ہوئی ہے اور اصلاح الدین اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی ۔معاملے کا علم ہونے پر حکومت سندھ کے محکمہ کھیل نے چند ماہ پہلے اصلاح الدین سے پیسوں کے استعمال کرنے کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے حساب مانگ لیا۔

    ریسلر انعام بٹ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں مگرساؤتھ ایشین گیمز کا کیمپ شروع نہ…

    اصلاح الدین کے نام رقم کے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے لکھے خط کے جواب میں اکیڈمی کے چیئرمین نے حکومت کو جواب دیا کہ کہ انہوں نے ابھی تک یہ رقم استعمال ہی نہیں کی تو آڈٹ کس چیز کا کروائیں ۔ اپنے جوابی خط میں سابق اولمپئن نے حکومت کو آگاہ کیا کہ وہ ابھی اس رقم کے استعمال کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    تاہم حکومت سندھ ، ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین کے جواب سے مطمئن نہیں ہو سکی اور جیو نیوز کو حاصل ہونے والے سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ کے 24 اکتوبر کو اصلاح الدین کے نام لکھے خط میں ان سے 2 کروڑ کی گرانٹ سود سمیت واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو ملی 10 ویں شاندار کامیابی

    باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو ملی 10 ویں شاندار کامیابی

    باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو ملی 10 ویں شاندار کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی، محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دی ،دبئی میں ہونے والی گیم میں محمد وسیم 8 راؤنڈ میں حریف باکسر پرحاوی رہے، محمدوسیم نے سپرفلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا،8 راؤنڈزکامیچ محمد وسیم نے 77-75 پوائنٹس سے جیتا

    آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    باکسنگ کیریئرمیں محمدوسیم کو 10 ویں شاندار کامیابی ملی.

    واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی، محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیےکوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا اور وہ نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہو گئے تھے،

    محمد وسیم  جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔  گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔

  • پی سی بی نے 25 برس کی خدمات کی قدر بھی نہ کی ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ہوگئے

    لاہور:پی سی بی 25 برس کی خدمات کی قدر بھی نہ کی ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ، اطلاعات کے مطابق پی سی بی میں سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے سبحان احمد اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں، وہ 9 برس چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر براجمان رہے جبکہ پی سی بی سے ان کا تعلق 25 برس کے طویل عرصے پر محیط رہا۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    پی سی بی میں اینالسٹ کی حیثیت کام کا آغاز کرنے والے سبحان احمد جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ سمیت کئی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔بااثر افسر کے نام سے مشہور سبحان احمد موجودہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے پی سی بی میں آنے سے پیچھے جاتے رہے اور اس دوران ان کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ اختلافات کی بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    آج گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا سبحان احمد کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اچھے مراسم سمجھے جاتے تھے لیکن چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ساتھ ان کے اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ سبحان احمد کو گھر جانا پڑا۔

    نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سبحان احمد عہدے سے دستبرادر نہ ہوتے تو انہیں ہٹائے جانے کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی تھی۔ سبحان احمد کے پاس پی سی بی میں لیگل انفرااسٹرکچر سیکورٹی اور ایڈمن کے شعبے تھے۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سبحان احمد 9 سال بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو سبحان احمد کی عہدے سے دستبرداری سے متعلق جمعہ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں آگاہ کیا گیا۔

  • ریسلر انعام بٹ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں مگرساؤتھ ایشین گیمز کا کیمپ شروع نہ ہوسکا

    اسلام آباد:پاکستان نے ریسلنگ میں بھی جوہردکھانے کے لیے کمر کس لی ہے، اطلاعات کےمطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کیمپ تو شروع نہ ہوسکا البتہ ریسلر انعام بٹ نے گوجرانوالہ ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں شروع کردیں۔انعام بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کریں گے۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

    ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہوں گے، ایونٹ میں پاکستان کو مختلف کھیلوں میں شرکت کرنا ہے لیکن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے باضابطہ کیمپس اب تک شروع نہ ہوسکے۔اس کے باوجود ریسلر انعام بٹ اپنا وقت ضائع نہیں کررہے اور گوجرانوالہ میں ہی ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس وقت کم ہے اور گیمز میں مقابلہ سخت اس لیے وہ جس قدر ہوسکے تیاریاں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انعام بٹ نے 2016 میں انڈیا کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے ایونٹ میں میزبان ملک کے گوپال یادو کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارت اور افغانستان کے ریسلرز سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔قومی ریسلر نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے باضابطہ کیمپ کا کچھ نہیں معلوم اس لیے گوجرانوالہ میں ہی تیاریاں شروع کردیں ہیں، صبح اکھاڑے اور شام میں جم میں ٹریننگ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے حال ہی میں ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس سے قبل وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمز، دو مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ اور ایک مرتبہ ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

  • اے ایف سی انڈر 19 کپ کوالیفائرز: پاکستان آج کویت کیخلاف میچ کھیلے گا

    اسلام آباد :پاکستان فٹ بال کے میدان میں‌ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے لگا ، اطلاعات کے مطابق ایشین فٹبال کنفیڈریشن انڈر 19 کپ کیلئے گروپ اے کے کوالیفائرز آج سے عمان میں شروع ہوں گے، پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں جارحانہ فٹبال کھیلنے کیلئے پر عزم ہے۔اے ایف سی انڈر 19 کپ کوالیفائرز میں گروپ اے کے میچز عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جائیں گے۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

    گروپ میں پاکستان کے علاوہ عمان، کویت، فلسطین اور عراق کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان فٹبال ٹیم (آج) جمعہ کو پہلا میچ کویت کیخلاف کھیلے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔اے ایف سی انڈر 19 چیمپیئن شپ کوالیفائنگ کیلئے پاکستانی ٹیم عمان پہنچ گئی

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    میچ سے قبل جمعرات کو پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم نے مسقط میں بارش کے باوجود بھی بھرپور پریکٹس کی، پاکستان کے کوچ ناصر اسماعیل نے بتایا کہ انڈر 19 ٹیم کی کوشش ہوگی کہ چیمپئن شپ کے دوران جارحانہ فٹبال کھیلے اور اس تاثر کو ختم کریں کہ پاکستان ہمیشہ دفاعی انداز میں فٹبال کھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اٹیکنگ حکمت عملی بنائی ہوئی ہے اور کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

  • کرکٹر حسن علی بھی ایکشن میں آنے کے لیے تیار

    کرکٹر حسن علی بھی ایکشن میں آنے کے لیے تیار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فٹنس بحال کرلی، وہ اگلے ہفتے قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ مییں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی نے کلب کرکٹ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    25 سالہ فاسٹ بولر حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

    پی سی بی کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

  • پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز کھیل کر کتنے رنز بنا سکی

    پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز کھیل کر کتنے رنز بنا سکی

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ سیریز شروع ہو گئی، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلین باولرز کے سامنے پاکستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا۔ اسد شفیق ٹاپ سکورر رہے، گرین شرٹس کی پہلی اننگز 240 کے مجموعے پر اختتام پذیر ہو گئی.
    کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر آسٹریلین پچ پہلے آزمانے کا فیصلہ کیا، اوپنر شان مسعود اور اظہر علی میدان میں اترے تو آسٹریلین بلے بازوں کے سامنے دفاعی انداز اپنایا، شان نے 97 گیندوں پر صرف 27 رنز بنائے اور کمنز کی بال پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

    قومی ٹیم کی رنز مشین بابراعظم بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ جارح مزاج افتخار احمد صرف 7 رنز بنا سکے۔75 پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد صرف 19 رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر کینگرو بولرز کے خلاف اچھی مزاحمت کی لیکن 37 کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔

    نئی گیند ملنے کے بعد مچل اسٹارک بولنگ کے لیے آئے اور پہلے ہی اوور میں یاسر شاہ کو 26 رنز پر کلین بولڈ کر دیا، اگلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    اگلے اوور میں پیٹ کمنز کی اندر آتی گیند پر اسد شفیق بھی کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 134 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 7 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح پوری ٹیم 86 اعشاریہ 2 اوورز میں 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3 اور ہیزل وڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناتھن لیون کے حصے میں ایک وکٹ آئی