Baaghi TV

Category: کھیل

  • شرجیل خان پھرچھاگئے ،تیزترین سنچری ، پی سی بی کی نظراندازی

    کراچی: شرجیل خان کی جارحانہ اننگز،سنچری نے ایک بارپھرپی سی بی کے سلیکشن کے طریقہ کارپرسوالات اٹھا دیئے ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے سزا یافتہ اوپننگ بیٹسمین شرجیل نے کم بیک کرتے ہوئے کراچی کے کلب میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے کلب میچ میں سنچری بنا کر سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کروالیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 116 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔شرجیل خان اور اعظم خان کے درمیان 114 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اعظم خان سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں، پی سی اے کلب ٹیم نے 20 اوورز میں 271 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

    105 سال کی اماں اورچوتھی کلاس کی طالبہ،علم کے حصول کے لیے عمرکی شرط نہیں‌!

    شرجیل خان کی جانب سے شاندار اننگز کھیلنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے جبکہ شرجیل پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی گولڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔شرجیل خان اس کے علاوہ بھی دیگرمیچوں میں بہترکارکردگی دکھارہے ہیں،

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    یاد رہے کہ سزا یافتہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام سے گزر رہے ہیں، ان کی پی ایس ایل میں شمولیت بحالی پروگرام میں ان کے روئیے سے مشروط ہوگی۔شرجیل خان پی ایس ایل میں ڈاٹ بالز کھیلنے پر ڈھائی سال کی پابندی کی سزا کاٹ چکے ہیں ان کے ساتھ اوپنر خالد لطیف اور ناصر جمشید بھی 2017 پی ایس ایل میں فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔

  • بھارتی لابی کامیاب ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی اپیل مسترد کردی

    اسلام آباد:ڈیوس کپ کے انعقادکامعاملہ بھارتی لابی کامیاب رہی ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی اپیل مسترد کردی ہے، دوسری طرف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی ایف کا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ، اعصام الحق اور عقیل خان کے انکار کے بعد جونیئر ٹیم بھجوائی جائےگی۔

     

    دریائے سندھ سونا اگلنے لگا،گلگت بلتستان کےلوگ راتوں رات امیرہوگئے

    ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کے مطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 4 نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئرصحافی کی لاش نےخوف کےسائےپیدا کردیئے

    یاد رہےکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیا ہے اور یہ اب مقابلے قازقستان میں کروانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے۔

    شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری پر تنقید: فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کو آئینہ دکھا دیا

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پر پر ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بھجوانے کا امکان ہے

  • پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ معرکہ ، شیڈول آگیا

    پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف کل ہو گا پہلا ٹیسٹ معرکہ
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

    بریسبین کے میدان میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے آج دو میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔اس موقع پر اظہر علی نے اعلان کیا کہ کل میدان میں اترنے والی ٹیم میں نوجوان گیند باز نسیم شاہ شامل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت عمدہ گیند بازی کرتے آ رہے ہیں، وہ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے، مکمل گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے 1995 سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جبکہ کینگروز کی ٹیم 1988 سے گابا کے میدان میں نہیں ہاری۔ قومی ٹیم کا زیادہ تر انحصار کپتان اظہر علی، بابراعظم اور اسد شفیق کی کارکردگی پر ہو گا جبکہ گیند بازی کا شعبے میں تجربے کی کمی دکھائی دے رہی ہے.

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبرون میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

  • ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا شفاف انتخابات کرانے پرزوردے دیا

    اسلام آباد:پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملائیشیا میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور پاکستان میں فٹبال کے معاملات اور کمیٹی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان اور کمیٹی کے رکن کرنل مجاہد ترین نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل داتو ونڈسر جون اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اے ایف سی نے کمیٹی پر اعتماد کااظہار کیا۔ حمزہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی اے ایف سی عہدیداران سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ، اے ایف سی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے پلانز سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    اے ایف سی سیکریٹری جنرل نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو دو بنیادی نکات پر کام کرنے پر زورد یا ، جس میں پہلا پی ایف ایف کے شفاف انتخابات اور دوسرا پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں باقائدگی سے شرکت ہے۔حمزہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق تمام کام بخوبی انجام دے گی۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • تھپڑمارنے پربنگلہ دیشی کرکٹرشہادت حسین پر5سال کی پابندی،3 لاکھ ٹکا جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے ساتھی کھلاڑی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سابق فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر 5سال کی اپبندی عائد کردی۔ معاملے کو گراؤنڈ میں موجود امپائرز نے رپورٹ کردیا تھا جس کے بعد شہادت بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

    بنگلہ دیش میں کھیلی جا رہی نیشنل کرکٹ لیگ کے دوران اتوار کو شہادت حسین نے ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے بعد لات بھی رسید کردی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہادت پر 5سال پابندی عائد کردی ہے جس میں سے 2سال کی سزا کو معطل کردیا ہے تاہم انہیں تین سال کی سزا بھگتنی پڑے گی۔شہادت حسین نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا ہے جہاں پابندی کے ساتھ ساتھ ان پر 3لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    تاہم فاسٹ باؤلر نے بورڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سزا کے نتیجے میں ان کا کیریئر تباہ ہو جائے گا۔ایک بورڈ آفیشل نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈھاکا اور کھلنا کے درمیان میچ میں گیند کو چمکانے کے معاملے پر شہادت حسین کا ساتھی کھلاڑی عرفات سنی جونیئر سے بحث ہوئی جس کے بعد شہادت نے ان پر حملہ کردیا۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    38 ٹیسٹ اور 51 ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے شہادت حسین کو 2015 میں دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں ان پر اور ان کی اہلیہ پر ایک 11سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

    اسلام آباد:بھارت پاکستان کے خلاف کھیل کے میدانوں میں بھی پراکسی کھیلنے لگا،پہلے بھارت نے پاکستان میں عالم کرکٹ کی بحالی میں روڑے اٹکائے،جسے پاکستان کی قیادت نے بری طرح شکست دی اوربعد ازاں ہاکی ورلڈ کپ انتظامیہ نے دوسری بار مسلسل ورلڈکپ کرانے کا اعلان کرکے بھارت کے بارے میں یہ تاثردینے کی کوشش کی کہ دنیا بھارت میں جاکرکھیلے،

    بھارت کےحق بین الاقوامی کارندے بھی راہ ہموار کرنے لگے ، دوسری طرف بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ساتھ مل کر ڈیوس کپ کے مقابلے پاکستان سے باہر منتقل کروانے میں اہم کردار ادا کیا جس پرقومی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھارتی اثرورسوخ پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

    اعصام نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللہ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئی ٹی ایف کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج اس ماہ ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت نہیں کریں گے،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے نومبر کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی پاک ، بھارت ایشین اوشینا گروپ کی ڈیوس کپ ٹائی اب پاکستان کی بجائے نیوٹرل وینیو پر ہوگی۔آئی ٹی ایف نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار اور سیکیورٹی ریویو کے بعد یہ فیصلہ کیا جسے اعصام الحق نے جانبدار اور غیرمنصفانہ قرار دیا۔

    پی ٹی ایف کے سربراہ سلیم سیف اللہ کے نام خط میں اعصام الحق نے اپنے خط میں بھارتی ٹینس حکام کو بھی آڑے ہاتھ لیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان نہ آنے کے لیے بہانے قابل قبول نہیں اور یہ کہنا کہ یہاں ان کو مناسب سیکیورٹی نہیں مل سکتی ، توہین آمیز ہے۔

    اعصام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور میں کھیل چکی ہے، بنگلا دیش کی ٹیمیں مختلف شہروں میں کھیل چکی ہیں، برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد اور لاہور کی سیر کرچکا ہے، ہالینڈ کی وزیر اعظم پاکستان آرہی ہیں، ایسے میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے کہنے پر مقابلے بیرون ملک منتقل کردینا پاکستانی عوام سے زیادتی ہے ۔

    اعصام الحق نے پی ٹی ایف کو آگاہ کیا کہ اگرآئی ٹی ایف پاکستان کےخلاف جانبدارانہ، غیر منصفانہ اور تعصبانہ فیصلے کو تبدیل نہیں کرے گا تو وہ بطور احتجاج اس ٹائی میں شرکت نہیں کریں گے ٹینس اسٹار نے خط میں کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی عزت اور نیک نامی کے لیے کھیلا ہوں اس لیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس دہرے معیار اور بھارتی رویے پر آواز بلند کررہا ہوں, ٹائی کھیلنے کا مطلب ہوگا کہ آپ اس جانبدارانہ فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ ڈیوس کپ مقابلے 29 نومبر سے اسلام آباد میں ہونا تھے جس میں بھارتی ٹیم کو یہاں آکر کھیلنا تھا تاہم آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے دباپر اسے اب نیوٹرل ملک میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان نے تیسرا کرکٹ میچ بھی جیت لیا

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 مقابلے میں پاکستان انڈر 23 ٹیم نے عمان انڈر 23 ٹیم کو 147 رنز سے شکست دے کر تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے عمان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے سنچری اسکور کی۔

    پاکستان کی جانب سے روحیل نزیر نے 64 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمان کی ٹیم کے 15 رنز پر چار کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے۔ عمان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ محمد حسنین، سمین گل اورمحسن خان نے2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

  • لٹریسی ریٹ کم ہے شاید لوگ اس لیے مجھ پرتنقید کرتے ہیں، محمد حفیظ کاجوابی وار

    لاہور:لٹریسی ریٹ کم ہے شاید لوگ اس لیے مجھ پرتنقید کرتے ہیں، محمد حفیظ کاجوابی وار،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

    ٹڈی دل کا کمزوردل مراد علی شاہ کی فصلوں پرسخت حملہ

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا اور ملک میں علاج ومعالجے کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر پر لفظی گولہ باری شروع کردی۔

    محمد حفیظ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹوئٹ کی وضاحت کی، ان کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، تنقید کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ یہاں لٹریسی ریٹ کم ہے، اختلاف رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا جسے ٹوئٹ سمجھ نہ آیا وہ دوبارہ پڑھیں، نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، امید ہے نوازشریف صحت یاب ہوکر دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم ،جبراورکرفیوکا106واں دن ، کشمیربنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا

    محمد حفیظ نے مزید کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہے، میرا سوال ہے کیا 20 کروڑ پاکستانی بھی محفوظ نہیں؟ امید کرتا ہوں میرے سوال کے بعد طبی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا۔

  • پہلے کشمیرباقی بعد میں ،تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘سینیٹرفیصل جاوید بول اٹھے

    اسلام آباد:پہلے کشمیرباقی بعد میں ،تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں ، اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

    سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

    فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

  • اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان کی بڑی فتح

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں محمد حسنین کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے دی

    بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آلراؤنڈر عماد بٹ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حسنین نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 19 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کاکس بازار بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز کے باعث قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان سعود شکیل سمیت ابتدائی 3 کھلاڑی محض 31 اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ روحیل نذیر اور سیف بدر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ روحیل نذیر 37 اور سیف بدر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عماد بٹ اور خوشدل شاہ نے قدرے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عماد بٹ نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 44رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ کی 32 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ قومی ایمرجنگ ٹیم 49.5 اوورز میں 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    184 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ محمد حسنین کی تیز رفتار باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ محمد حسنین نے حریف ٹیم کے اوپنر بھنوکا کو 15 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ دوسری وکٹ کے لیے نیسانکا اور ہسیتا نے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 45 رنز کی شراکت کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ نیسانکا نے 34 اور ہسیتا نے 22 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوتے ہی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور31ویں اوور میں محض93 رنز پر حریف ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔ محمد حسنین نے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر خان اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    قومی ایمرجنگ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔