Baaghi TV

Category: کھیل

  • جارح مزاج بیٹسمین اگر ٹک ٹک کرنے لگے گا تو کھیل نہیں پائے گا ، مصباح الحق

    جارح مزاج بیٹسمین اگر ٹک ٹک کرنے لگے گا تو کھیل نہیں پائے گا ، مصباح الحق

    پاکستان کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک، اب کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہمیں کرکٹ کو جاری رکھنا چاہیے، دنیا کو چاہیے کہ اب وہ پاکستان آکر کرکٹ کھیلے، اب یہاں کے فینز کو زیادہ دير ایکشن سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر سری لنکا کی فل اسٹرینتھ ٹیم یہاں ہوتی لیکن جو ٹیم آئی ہے وہ بھی بہتر ہے اور پاکستان ٹیم کو سرپرائز کرسکتی ہے۔ بطور پروفیشنل کرکٹرز وہ یہ نہیں سوچتے کہ کون سا کھلاڑی ہے اور کون سا نہیں، سری لنکا کی ٹیم ویسے ہی نوجوان پلییئرز پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم کے ہيڈ کوچ کے مطابق سری لنکا سے سیریز ميں نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی کارکردگي دکھانے کے مواقع موجود ہيں کھلاڑی سیریز میں اپني سو فیصد پرفارمنس دیں گے، پاکستان اس سیریز میں بھرپور کرکٹ کھیلے گا اور امید ہے کہ فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ سب کیلئے اہم لمحہ ہے کیوں کہ پاکستان کافی عرصہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے متعلق ہیڈ کوچ نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہت محنت کی ہے، اس کی کپتانی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی پرفارم کرے، میری تمام سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے اور امید ہے کہ وہ سیریز میں اچھا پرفارم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سرفراز کی حمایت کی اور آج بھی ان کی سپورٹ کرتے ہیں، ماضی میں سرفراز نے بطور کپتان کافی اچھے نتائج دییے ہیں جن میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ہونا شامل ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوجاتی ہیں جو جلد بہتر ہوجائیں گی۔
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ پلیئرز اپنا نیچرل گیم کھیلیں، جارح مزاج بیٹسمین اگر ٹک ٹک کرنے لگے گا تو نہیں کھیل پائے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیسٹ کیلئے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جائے، اور یہی ان کا فوکس ہے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کیلئے صرف پرفارمنس ہی کافی نہیں، پلیئرز کو معیار کے مختلف باکسز پر ٹک مارک کرنا ضروری ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل معیار پر پورا اترتاہے، ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر ہونے سے امید ہے کہ کرکٹ بھی بہتر ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا آسٹریلیا میں ہمیشہ بیٹنگ کی وجہ سے پریشانی رہتی تھی لیکن پچھلے دورے میں بیٹنگ سے زیادہ پریشان بولنگ نے کیا تھا،
    آسٹریلیا میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ حریف کی 20 وکٹیں حاصل کی جائیں۔ ایک سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا اچھی بات نہیں کیوں کہ ٹیسٹ کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے لیکن اب یہ ایک کھلاڑی ہی بہتر بتاسکتا ہے کہ اس کا جسم کتنا ورک لوڈ برداشت کرسکتا ہے۔ ک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق کی مینجمنٹ نے اچھے کام بھی کیے، بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کا آنا، شاہین آفریدی اور شاداب جیسے بولرز ملنا ، اس کا سابق مینجمنٹ کو کریڈیٹ جاتا ہے، جو ان کے اچھے کام ہوئے، ہم ان کو آگے بڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ مصباح الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلی سیریز ہے جس کیلئے انہوں نے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور وہ کراچی میں 3 ایک روزہ اور لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ہمیں‌کرکٹ کو جاری رکھنا چاہیے ، دنیا پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے ، دنیا بھر کے حالات بدلتے رہتے ہیں‌، گھبرانے کی بات نہیں‌، مصبا ح الحق

    ہمیں‌کرکٹ کو جاری رکھنا چاہیے ، دنیا پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے ، دنیا بھر کے حالات بدلتے رہتے ہیں‌، گھبرانے کی بات نہیں‌، مصبا ح الحق

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک، اب کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہمیں کرکٹ کو جاری رکھنا چاہیے، دنیا کو چاہیے کہ اب وہ پاکستان آکر کرکٹ کھیلے، اب یہاں کے فینز کو زیادہ دير ایکشن سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر سری لنکا کی فل اسٹرینتھ ٹیم یہاں ہوتی لیکن جو ٹیم آئی ہے وہ بھی بہتر ہے اور پاکستان ٹیم کو سرپرائز کرسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹرز وہ یہ نہیں سوچتے کہ کون سا کھلاڑی ہے اور کون سا نہیں، سری لنکا کی ٹیم ویسے ہی نوجوان پلییئرز پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم کے ہيڈ کوچ کے مطابق سری لنکا سے سیریز ميں نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی کارکردگي دکھانے کے مواقع موجود ہيں کھلاڑی سیریز میں اپني سو فیصد پرفارمنس دیں گے، پاکستان اس سیریز میں بھرپور کرکٹ کھیلے گا اور امید ہے کہ فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ سب کیلئے اہم لمحہ ہے کیوں کہ پاکستان کافی عرصہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے متعلق ہیڈ کوچ نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہت محنت کی ہے، اس کی کپتانی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی پرفارم کرے، میری تمام سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے اور امید ہے کہ وہ سیریز میں اچھا پرفارم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سرفراز کی حمایت کی اور آج بھی ان کی سپورٹ کرتے ہیں، ماضی میں سرفراز نے بطور کپتان کافی اچھے نتائج دییے ہیں جن میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ہونا شامل ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوجاتی ہیں جو جلد بہتر ہوجائیں گی۔

    پاکستان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ پلیئرز اپنا نیچرل گیم کھیلیں، جارح مزاج بیٹسمین اگر ٹک ٹک کرنے لگے گا تو نہیں کھیل پائے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیسٹ کیلئے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جائے، اور یہی ان کا فوکس ہے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کیلئے صرف پرفارمنس ہی کافی نہیں، پلیئرز کو معیار کے مختلف باکسز پر ٹک مارک کرنا ضروری ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل معیار پر پورا اترتاہے، ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر ہونے سے امید ہے کہ کرکٹ بھی بہتر ہوگی۔

    مصباح الحق نے کہا آسٹریلیا میں ہمیشہ بیٹنگ کی وجہ سے پریشانی رہتی تھی لیکن پچھلے دورے میں بیٹنگ سے زیادہ پریشان بولنگ نے کیا تھا، آسٹریلیا میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ حریف کی 20 وکٹیں حاصل کی جائیں۔ ایک سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا اچھی بات نہیں کیوں کہ ٹیسٹ کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے لیکن اب یہ ایک کھلاڑی ہی بہتر بتاسکتا ہے کہ اس کا جسم کتنا ورک لوڈ برداشت کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق کی مینجمنٹ نے اچھے کام بھی کیے، بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کا آنا، شاہین آفریدی اور شاداب جیسے بولرز ملنا ، اس کا سابق مینجمنٹ کو کریڈیٹ جاتا ہے، جو ان کے اچھے کام ہوئے، ہم ان کو آگے بڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ مصباح الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلی سیریز ہے جس کیلئے انہوں نے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور وہ کراچی میں 3 ایک روزہ اور لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس

    پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان ظہیرعباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہیے کہ سرفراز احمد کو کم از کم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے ، اس سے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر مثبت اثر پڑے گا ،
    ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا تقرر اگر ہر سیریز کے بعد کیا جائے گا تو اس کے اثرات منفی ہو نگے ، اور کھلاڑی مزید تذبذب کا شکار ہو جائیں گے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال 18 اکتوبر 2020 سے 15 نومبر 2020 تک کھیلا جائے گا ،

  • خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس، ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

    خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس، ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

    خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے میڈلز تقسیم کئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمان پاکستان سے خوشگوار یادیں لے جائیں گے، ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ 50کلومیٹرریس میں پاک آرمی کےمحمد سیارنے سونےکا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں کینیڈا کی کیرن مکلسن نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، 42 کلومیٹر ریس میں پاک آرمی کے عمیر حیدر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں ڈنمارک سےتعلق رکھنےوالی ہیدی جوہنسن نےسونےکاتمغہ حاصل کیا،

    21کلو میٹرہاف میراتھن میں گلگت بلتستان کے مرزا اسلم بیگ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، خواتین کی کیٹیگری میں گلگت بلتستان کی بی بی نبات نےسونےکا تمغہ حاصل کیا،

  • کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کا اسٹاف بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے، سری لنکن ٹیم نے آج بدھ کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی لیکن بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی پریکٹس سیشن نہیں کر سکی ہے،

    کل جمعرات کو بھی دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد جمعہ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا،

  • انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،کراچی انگلینڈ کے خلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہوگی اور دس سے انیس نومبر تک سیریز کھیلی جائے گی

    پاکستان کی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے ، کھلاڑیوں میں ارشاد خان ساجد نواز، محمد شہباز، فخر عباس، شفیع اللہ .بابر منیر، معین اسلم، شاہ زیب ، حیدر انیس، جاوید ہارون خان محمد اکرم ،محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ شامل ہیں
    مقصود الحسن ٹیم منیجر ،صالح محمد بلوچ اسسٹنٹ مینجر ہوں گے جبکہ محمد جمیل ہیڈ کوچ،ابرار شاہ اسٹنٹ کوچ اور مسعود جان ٹرینر ہوں گے

  • اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور : اخوت اس کو کہتے ہیں ! پاکستانی کبھی بھی مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں‌کو تنہا نہیں چھوڑتے اور اگر کشمیر ی مسلمانوں کو کوئی تکلیف پہنچے تو پاکستانی اور بھی بے چین ہوجاتے ہیں ، ایسے ہی قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نےکہا کہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مصیبت کے وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔شاداب خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی زلزلے پر افسوس اور متاثرین زلزلہ کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے باقی کرکٹ ساتھیوں کی طرح پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہےکہ بدھ کو آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد شہری زخمی ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔۔

  • سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، اس سال کے اوائل میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں نماز پڑھنے کی غرض سے جا رہے تھے جب مسجد پر ایک شخص نے فائر کھول دیا اور 50 نہتے نمازیوں کو شہید کر دیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بامشکل وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئےتھے،
    اس سانحے کے بعد بنگلہ دیش کی کوئی بھی ٹیم پہلی دفعہ نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ نے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے انڈر 19 ٹیم بھیج رہے ہیں،

  • ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کا فئنل بارش کے بغیر کسی گیند کے منسوح ہو گیا ، سہ ملکی کرکٹ سیریز بنگلہ دیش ، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں کھیلی گئی ، جس کا فائنل آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول تھا، لیکن چٹوگرام میں شدید بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا ، اور دونوں ٹیموں کو سیریز کا مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا ،

  • لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور : صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔

    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔