Baaghi TV

Category: کھیل

  • سمیع اسلم نے  سلیکشن کمیٹی سے  کیا شکوہ  کر دیا

    سمیع اسلم نے سلیکشن کمیٹی سے کیا شکوہ کر دیا

    سمیع اسلم نے سلیکشن کمیٹی سے شکوہ کر دیا
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنربیٹسمین سمیع اسلم نےشکوہ کیا ہے کہ اگر سیلکشن کمیٹی بابر اعظم کی طرح مجھے بھی وقت دیتی تو آج میں ٹیم کا ایک مستقل کھلاڑی ہوتا۔
    سمیع اسلم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں 9 نصف سینچریاں اور تین مرتبہ 90 پر آؤٹ ہوا ہوں اگر سنچریاں اسکور کر لیتا تو آج میں ٹیم کا حصہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اگر مستقل مزاجی سے کھیلنے کا موقع دیا جاتا تو بابر اعظم کی طرح ٹیم میں جگہ بنا پاتا.

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

  • بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل میدانوں میں  کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار

    بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار

    بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق : بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔انڈین ایکسپریس کے انٹرویو میں بھارتی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین وینود رائے نے کہا کہ وہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کو تنہا اور اکیلا کرنے کے نظریےکے خلاف ہیں،
    مسٹر نود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔
    انٹر نیشنل کرکٹ کے سلسلے میں دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،

  • بھارت کو شکست  ، کس نے شکست دی ، خبر نے کھلبلی مچادی

    بھارت کو شکست ، کس نے شکست دی ، خبر نے کھلبلی مچادی

    بنگلور: بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ بھارتی اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کے باؤلرزربادا نے 3 جبکہ ہینڈرکس اور فورٹو ان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ تیمبا بوما 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارتی باولرز جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گرانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو ہدف 17 ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

    شاندار باؤلنگ کرانے پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بیورن ہینڈرکس کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا ،
    بھارت کے شہر بنگلور میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کے اوپنرز نے اچھا سٹارٹ فراہم کیا اس کے بعد وکٹیں گرنا شروع ہوئیں اور کوئی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا ، شکھر دھون نے 36 اور رشب پانٹ نے 19 رنز بنائے ، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی، جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 3 ، ہینڈرکس نے 2 اور فورٹو ان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا ، جنوبی افیقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ریزا ہینڈرکس اور تیمبا بوما نے بھی 27 اور 28 ارنز بنا کر کپتان کا خوب ساتھ دیا ، بھارتی بالرز نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا مگر انہیں وکٹیں نہ مل سکیں اور یوں جنوبی افریقہ نے ہدف سترھویں اوور میں با آسانی پورا کر لیا ، شاندار باولنگ کرنے پر بیورن ہینڈرکس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اور ٹی ٹوئینٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی،

  • قلندرز  ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    قلندرز ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    لاہور : پاکستان کے سپر اسٹار شاہد آفریدی سیاست کی خواہش کرتے کرتے پھر کرکٹ کےمیدان می پہنچ گئے ، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق لاہور قلندرز کو دنیا کی مختصر ترین کرکٹ لیگ ٹی 10 میں متعارف کروادیا گیا اور آئندہ سیزن میں شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔

    ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری عارف العوانی اور سی ای او میتھیو باؤچر اور ٹی 10 کی سی ای او شیجی الملک اور لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد، چیف آپریٹنگ آفیسر رانا ثمین اور چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

    ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ عارف العوانی نے کہا کہ ٹورنامنٹ ہر سال ابوظہبی میں ہوگا اور ہمارا معاہدہ 2023 تک ہے۔

    اس موقع پر ٹیم قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔

    10 روزہ ٹورنامنٹ میں 29 میچ ہوں گے، یہ ٹورنا منٹ 14 نومبر کو شروع ہوگا اور اس کا فائنل 24 نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا

    اطلاعات کے مطابق یہ میچ 120 بالوں پر مشتمل ہوگا اور اس کا دورانیہ 90 منٹ ہو گا اس سے پہلے 2017 میں بھی اسی طرز کا ایک ٹورنامنٹ ابوظہبی میں کھیلا گیا گزشتہ دو سال شارجہ میں اس لیگ میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی

  • قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن بھی بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دئیے ، کوئٹہ ، فیصل آباد میں جاری میچوں میں بلے بازوں کا پلڑ ابھاری رہا ، سدرن پنجاب سے میچ میں بلوچستان نے4 وکٹ پر 347رنز بنالیے، عظیم گھمن اور عمران فرحت نے سنچریاں داغ دیں، ناردرن کیخلاف سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنالیے، کامران اکمل 157 رنز بناکر پویلین لوٹے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، کراچی میں کے پی سے میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت سندھ نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق11سال بعد کوئٹہ میں جاری فرسٹ کلاس میچ کا ابتدائی دن بیٹسمینوں کے نام رہا، بگٹی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر347 رنز اسکور کرلیے، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے 129رنز کا آغاز فراہم کیا، عمران بٹ66 رنز بناکرپویلین واپس گئے، کپتان عمران فرحت اور عظیم گھمن کے درمیان181 رنز کی شراکت بنی، عمران117 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، عظیم گھمن 14 چوکوں کی مدد سے 143 اور بسم اللہ خان 4 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنا لیے، کامران اکمل 157 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین گئے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین نے ٹاس کیے بغیر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    سینٹرل پنجاب کے ابتدائی4 کھلاڑی 134پر پویلین لوٹے لیکن پھر کامران اکمل نے کپتان اظہر علی کے ہمراہ 235 کی شراکت بنا دی، کامران157 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اظہر علی 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے، وپنرزخرم منظور اورعمر بن یوسف کے درمیان 130رنزکی شراکت بنی، خرم 152 گیندوں پر 40 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، سعد علی 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے ، تیسری وکٹ کے لیے عمر بن یوسف اور اسد شفیق کے درمیان 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی، دونوں بالترتیب133 اور68 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے اویس ضیاء پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،
    اویس ضیاء نے رن آؤٹ ہونے پر اپنے ساتھی کھلاڑی کیخلاف گالم گلوچ والی زبان استعمال کی تھی ، جس پر آن فیلڈ امپائر کے کہنے پر میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا ، بعد میں اویس ضیاء نے اپنی تیم کے کھلاڑی سے معافی مانگی اور جرمانہ قبول کیا ،

  • کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل

    کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، سرفراز احمد کے 4 سالہ بیٹے عبداللہ نے تو بیٹنگ کرکے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کپتان سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو 4 سالہ بیٹے عبداللہ کی بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپنگ کررہے ہیں

    ایک دوسری ویڈیو میں عبداللہ اسٹیڈیم لیفٹ ہینڈ بیٹنگ کرکے اس انداز سے باولر کی گیند کو کھیل رہے ہیں جیسے ایک تجربہ کار کھلاڑی اوپنر بلے باز کے طور پر سامنا کرتا ہے ،

  • کراچی : پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم

    کراچی : پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی 500 روپے والی ٹکٹیں ختم ہوگئیں جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی بھی کم ہی رہ گئی ہیں۔میچ دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ٹکیٹیں ختم ہوگئی ہیں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ کا 500 اور 1500 روپے والا ٹکٹ ختم ہوگیا جبکہ تین سے پانچ ہزار والا اب بھی دستیاب ہے۔دوسری جانب سری لنکا ٹیم کی آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹر میں تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر کو ہوگا۔

  • نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد  ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار

    نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار

    پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،
    نیشنل اسٹیدیم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، میچ کو براہ راست دکھانے کیلئے براڈکاسٹرز کا سامان بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے ، گراؤنڈ اور پچ کی مرمت کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 25 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،