Baaghi TV

Category: کھیل

  • اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔
    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر جونی بیئرسٹو کو انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ، اانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ایڈ سمتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونی بیئراسٹو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قابل اعتماد بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں کئی بار انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کرادر ادا کیا ہے ، لیکن پچھلے چند سال سے جونی بیئراسٹو کی ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی ، جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم اپنے نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کر سکیں،

  • سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ‌ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریزشیڈول کے مطابق ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کابہت اہم کردارہے، امیدہےشائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنےآئےگی، کولمبو میں حادثے کے فوری بعد ہم نے اپنی انڈر19 ٹیم سری لنکا بھیجی تھی، کرکٹ کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا بہت اہم کردارہے،

    واضح‌ رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی،

  • سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کے لیےسیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :سری لنکن ٹیم کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا.محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک سری لنکا میچز کےلیے پاک فوج اوررینجرز کی خدمات لینےکا فیصلہ کیا ہے ..سری لنکن ٹیم کو ہوٹل سے ا سٹیڈیم پہنچانے کے لیے 3 روٹس لگائے جائیں گے.سری لنکن ٹیم کو فوج کے سیکیورٹی حصار میں لاہورایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا

    لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ،3ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا.سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3ایک روزہ میچ کھیلے گی.سری لنکن کرکٹ ٹیم دوپہر 3بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی

  • سری  لنکن  کرکٹ  ٹیم  دورہ  پاکستان  کے  لیے  کولمبو  سے  روانہ ہو گئی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ،3ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا.سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3ایک روزہ میچ کھیلے گی.سری لنکن کرکٹ ٹیم دوپہر 3بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی

    دوسری طرف بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔انڈین ایکسپریس کے انٹرویو میں بھارتی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین وینود رائے نے کہا کہ وہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کو تنہا اور اکیلا کرنے کے نظریےکے خلاف ہیں،
    مسٹر نود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔
    انٹر نیشنل کرکٹ کے سلسلے میں دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،

  • محمد وسیم بلوچستان کا فخر ہیں ، وزیر اعلیٰ جام کمال

    محمد وسیم بلوچستان کا فخر ہیں ، وزیر اعلیٰ جام کمال

    بلوچستان وزیراعلی جام کمال خان نے لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ دبئی میں ہونے والی فائٹ جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے، صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

  • قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ، منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلا دی

    قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ، منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلا دی

    منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پہلی فتح دلا دی

    لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے قومی ٹرائنگولر ويمن چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی بلاسٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئَے175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عالیہ ریاض 50 اور سدرہ امین 47 رنز بنا کر نماياں رہيں، ڈائنامائٹس کي ماہم طارق نے4 وکٹيں حاصل کيں، جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 176 رنز بنا کر حاصل کرليا، منیبہ علی نے 57 رنز جویریہ خان 44 اور ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر نماياں رہيں،

  • پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ، جنید خان

    پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ، جنید خان

    پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ان کے نززدیک پاکستان سے بڑھ کر کوئی معاہدہ عزیز نہیں ، جنید خان کو انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی کی جانب سے چار سالہ معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتے ہوئے معاہدہ ٹھکرا دیا ،
    قائداعظم ٹرافی میں خیبرپحتونحوا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے یو بی ایل گراؤنڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا ، یاد رہے جنید خان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے لیکن اس کے باوجود ان اولین ترجیح پاکستان ہے ،

  • لاہور قلندر میں آفریدی کی کپتانی پر فینز میں‌خوشی کی لہر

    لاہور قلندر میں آفریدی کی کپتانی پر فینز میں‌خوشی کی لہر

    شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے،

    شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے، دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شاہد آٍفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔س موقع پر ٹیم قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا

  • بھارت کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ نے شرمناک شکست دے دی

    بھارت کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ نے شرمناک شکست دے دی

    جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو شرمناک شکست سے دو چار کر دیا.9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

    بنگلور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

    جنوبی افریقہ کے باؤلرزربادا نے 3 جبکہ ہینڈرکس اور فورٹو ان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار باؤلنگ پر جنوبی افریقن کھلاڑی بیورن ہینڈرکس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،