Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹ ٹیم  کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کھیلیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کھیلیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

  • کرکٹر سعید اجمل کا پاک فوج سے اظہار محبت کا محبت بھر انداز

    کرکٹر سعید اجمل کا پاک فوج سے اظہار محبت کا محبت بھر انداز

    لاہور:پاک فوج سے اظہار محبت،سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل پاک فوج کی شرٹ پہن کر اپنی اکیڈمی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اسپنر سعید اجمل پاک فوج کی شرٹ پہن کر سعید اجمل انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے، سعید اجمل نے پاک فوج کی شرٹ میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

    ایک ماہ میں تھر میں 170 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، مگر بھٹو اب بھی خاموش ہے

    ذرائع کے مطابق سابق اسپنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،سعید اجمل نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے سعید اجمل کہتے ہیں کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اگر دشمن نے پاک سر زمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو منہ توڑ جواب دیں گے

  • سپورٹس رپورٹر کی تھانوں سے تصدیق،پی سی بی کا نیا حکم نامہ، ایمرا کی مذمت

    سپورٹس رپورٹر کی تھانوں سے تصدیق،پی سی بی کا نیا حکم نامہ، ایمرا کی مذمت

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کی جانب سے سپوریٹس ایکریڈیشن کارڈ جاری ہونے کے باوجود مختلف پولیس تھانوں کے انچارج کے ذریعے تصدیق کےنام پر سپورٹس رپورٹرز کی تذلیل کرنے کی پرزور مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ سپورٹس رپورٹرز کی تصدیق اور ریکارڈز ویریفیکیشن صحافتی اداروں کی بجائے پولیس سے کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔تمام سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کے ایونٹس کی کوریج کے لئے سالانہ ایکریڈیشن کارڈز تصدیق کے بعد جاری کئے جاتے ہیں۔ پی سی بی اور پولیس کا سپورٹس رپورٹرز کی ویریفیکیشن کے لئے 2 اہل علاقہ سے شخصی ضمانت کے طور پر تصدیق کروانا تضحیک کے مترادف ہے ۔

    محمد آصف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی کا سینئرز سپورٹس جرنلسٹ ، رپورٹرز، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کی سپیشل برانچ سے تصدیق کروانا ان کے عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے۔صحافتی ادارے اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافی دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

  • ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ، جن میں حضرت اللہ زازئئ کے 47 رنز اور اور رحمان اللہ کے 29 رنز نمایاں تھے ، بنگلہ دیش کی طرف سے افیف حسین نے 2 جبکہ مستفضر رحمان ، شکیب الحسن، سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
    جواب میں بنگلہ دیش نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑائی اور 11 رنز کے مجموعے پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، پھر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو سنبھالا اور 45 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش کو میچ جتوا دیا ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شکیب الحسن کو دیا گیا ،

  • کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

    کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

    کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے: جب ویرات کوہلی نے اپنی تھرو بیک تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر کیا رد عمل ظاہر کیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان، ویرات کوہلی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی، اور سوشل میڈیا صارفین پاگل ہوگئے.

    ایک اسپلٹ ونڈو فوٹو میں ویرات کو ایک شبیہہ میں نوعمر نوجوانوں سے ایک پورٹریٹ تصویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری میں، ویرات ایک آرام دہ اور پرسکون ٹی شرٹ میں خوبصورت نظر آرہے ہیں۔

    انہوں نے اس تصویر کے عنوان سے کہا ، ‘میں اپنی چھوٹی خود کو "تھروبیک” 16 سال کی عمر میں دیکھ رہا ہوں’۔ متعدد مداحوں نے ویرات کی تعریف کرنے کے لئے یہ موقع لیا کہ وہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کس حد تک آگیا ہے اور شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہاں تک کہ ان کے ایک مداح نے ان کی شکل کا موازنہ ‘تیرے نام’ میں سلمان خان سے کیا۔

  • حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے

    حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلا ف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہونگے جبکہ بابر اعظم نائب نائب کپتان ہونگے ، فحر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب حان، محمد نواز، محمد حسنین، وہاب ریاض،محمد عامر، عابد علی، افتحار احمد، قومی ٹیم کا حصہ ہو نگے ، شاہین شاہ آفریدی ڈینگی وائرس کے باعث سکواڈ حصہ نہیں ہونگے ، جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ،


    سپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے کی خبر شئیر کی جس پر ٹوئیٹر صارفین کے جواب بہت دلچسپ اور مزاخیہ تھے ، عدیل خان بنگش لکھتے ہیں "اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں”
    ، سید جیند لکھتے ہیں "حسن علی کو سلاجیت کی ضرورت ہے”،

  • اپنی جیت کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری ہے، باکسر محمد وسیم

    اپنی جیت کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری ہے، باکسر محمد وسیم

    باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اپنی جیت کو کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہاکہ 2 نومبر کو ہونے والی فائٹ کی بھرپور تیاری کررہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک کانام روشن کروں، نئےٹرینرزکی وجہ سےبہت فائدہ ہوا ہے، پہلےراؤنڈمیں ہی حریف کوناک آؤٹ کیا، استقبال نہ کرنے پرحکومت سےکوئی شکوہ نہیں کیا،

    واضح‌ رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم چند دن قبل ہی دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی، محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیےکوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا اور وہ نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہو گئے تھے،

  • آئی سی سی نے پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے امپائر اور میچ ریفری مقرر کر دیے

    آئی سی سی نے پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے امپائر اور میچ ریفری مقرر کر دیے

    آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا ہے، ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز مقرر کر دیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے،
    دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے، تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ آمپائرز مقرر کیا گیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے ہیں،

    پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کئے گئے ہیں، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر ہیں جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں، اسی طرح آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کئے گئے ہیں،

  • سعودی عرب کی ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی

    سعودی عرب کی ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی

    سعودی عرب نے پاکستان کو 2020 اے ایف سی کوالیفائر چیمپیئن شپ 2019 گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرنس سعود بن سلاوی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان سعودی عرب کی جانب سے 14 ویں منٹ میں ولید شبیر نے گول کیا تو اگلے منٹ میں عبدالعزیز سعود نے بال کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ دو صفر کر دیا، میچ کے 38 ویں منٹ میں سعودی عرب کے محمد عبداللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم برتری کو تین صفر کر دیا، پہلے ہاف کے خاتمے پر سعودی عرب کو پاکستان پر تین صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 63 ویں منٹ میں پاکستان کے عامر خان نے گول کر کے ایک گول خسارہ کم کیا جو جلد ہی چار منٹ بعد سعودی کھلاڑی نے عبدالعزیز نے گول کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا،

    میچ کے 73 ویں منٹ میں معین احمد نے گول کر کے مقابلہ چار دو کر دیا۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 22 ستمبر اتوار کو شام کے خلاف کھیلے گی،

  • اگریہ کھلاڑی دس اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتا ہے ،مصباح الحق نے کس بارے ایسا کہا؟

    اگریہ کھلاڑی دس اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتا ہے ،مصباح الحق نے کس بارے ایسا کہا؟

    ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ فخرزمان اگر10 اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پرفارمنس بہترہے،حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،محمد حفیظ کیریبین لیگ میں کھیل رہے ہیں ،ہمارےتینوں اوپنرزون ڈے کرکٹ میں پرفارم کررہے ہیں ،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو عمر اکمل کی پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی ہے، عابد علی نے فٹنس پر بھی بہت کام کیا ہے ،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے،ون ڈے میں میچزبہت کم ہیں،زیادہ بلے بازوں کوچانس دینا چاہتے ہیں،

    سری لنکا کے خلاف سیریز،پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ جس کی پرفارمنس بہتر ہوگی وہ اوپر آئے گا،عماد وسیم کے علاوہ ہمارے پاس آل راؤنڈ میں آپشن نہیں، حسن علی کے باؤلنگ کے مسائل دور کرنے کی کوشش کریں گے .احمدشہزاداورعمراکمل کوٹی 20 میں موقع دیں گے .

    قبل ازیں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفنرس میں ٹیم کا اعلان کیا،

    سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے ،بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے ،محمد ریاض، شاداب خان، وہاب ریاض، عابد علی، فخر شمان، حارث سہیل ،افتخار احمد، عماد وسی، عثمان شنواری، وسیم خان، محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے،

    حسن کو ان فٹ ہونے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ،حسن علی فٹ نہ ہونےکےباعث ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے،حسن علی کی جگہ عثمان شنواری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے