کھلاڑی اب ایسا کھانا نہیںکھا سکیں گے، مصباحنے لگائی پابندی
ئئے آنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے آتےہیں اہم فیصلے لینا شروع کر دیے ، جس پر کافی چرچا ہے.
انہوں نے کھلاڑیوں کی صحت اور فٹنس پر کمپرو مائز نہ کرنے کے پروگرام کو جاری کرتےہوئے سخت فیصلے شروع کر دیے ہیں۔
کوچ نے آنے والے ایونٹ اور قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میں مقابلوں کے دوران تلی ہوئی ، چٹ پٹی ، تیز مصالحوں اور مرغن غذاوں پر پابندی لگادی ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کوچ نے کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں کھانے کا مینیو تبدیل کرا دیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کم چکنائی والے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایسا اقدام کیا گیا ہے
Category: کھیل
-

کھلاڑی اب ایسا کھانا نہیںکھا سکیں گے، مصباح نے لگائی پابندی
-

مشہور ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پیدائش بھی ستمبر میں ہوئی
عبدالقادر کی پیدائش کب ہوئی
ستمبر 1955ء مشہور رائٹ آرم، لیگ بریک اور گگلی بائولر عبدالقادر خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ عبدالقادر کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 14تا 19 دسمبر 1977ء کے دوران لاہور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے ہوا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 67 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور 236 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز 15مرتبہ اور ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز 10 مرتبہ حاصل کیا۔
عبدالقادر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 6 تا 11 دسمبر 1990ء کو لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ عبدالقادر نے 104 بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز 11 جون 1983ء کو برمنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوا۔
انہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز دو مرتبہ حاصل کیا۔
انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2 نومبر 1993ء کو شارجہ کے مقام پر سری لنکا کے خلاف کھیلا۔۔!! -

خواتین کرکٹ چیمپئن شپ لیگ میچز، 6 خواتین امپائرز امپائرنگ کا فریضہ انجام دیں گی
6 خواتین امپائرز قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے لیگ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ایونٹ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔ چیمپئن شپ میں شریک پی سی بی چیلنجرز کی قیادت بسمعہ معروف، پی سی بی بلاسٹرز کی قیادت رامین شمیم اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی قیادت ندا ڈار کریں گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیموں کے درمیان لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میچ میں خاتون امپائر عافیہ امین، راشد ریاض کے ہمراہ میچ سپروائز کریں گی جبکہ حمیرا فرح، شکیلہ رفیق، نازیہ نذیر، صباحت رشید اور رفعت مصطفیٰ بھی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز سپروائز کریں گی، قومی ٹرائنگولر خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 42 کرکٹرز شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرکٹرز کوآئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے قومی اے خواتین کرکٹ ٹیم میں جگہ دی جائےگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو دسمبر میں انگلینڈ اور آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے،
پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیر اہے۔ ٹورنامنٹ میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ تاریخ میں پہلی بارایونٹ میں شریک ہر کرکٹر کومیچ فیس دی جارہی ہے۔ پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 10 ہزار روپے جبکہ نان پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 5 ہزار روپے بطورمیچ فیس دئیے جائیں گے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کوکابورا کے گیند کا استعمال کیا جائے گا،
اسکواڈز کا اعلان کچھ اس طرح کیا گیا ہے،
بلاسٹرز:
رامین شمیم (کپتان)، عالیہ ریاض، الماس اکرم، اریب شمیم، عائشہ ظفر، حفصہ خالد، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل،نورین یعقوب، سدرہ امین، طوبہٰ حسن اور وحیدہ اخترچیلنجرز:
بسمعہ معروف (کپتان)، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، حفصہ امجد، حرینہ سجاد، ارم جاوید، جویریہ رؤف، خدیجہ چشتی، ماہم منظور، نتالیہ پرویز، صبا ءنذیر، سعدیہ اقبال اور سدرہ نوازڈائنامائٹس:
ندا ڈار(کپتان) ، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ناز، ناہیدہ خان، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ثناء میر، سوہا فاطمہ اور ثوبانہ طارق
-

پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا
پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے، مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے
وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کردئیے گئے، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم منیجمنٹ کا حصہ
میجر ریٹائرڈ اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکورٹی منیجر مقرر کردیا گیا، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے -

پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ باؤلر کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد
خیبرپختوانخوا کے فاسٹ باؤلر عزیز اللہ پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کي خلاف وردزي پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران خیبر پختوانخواہ اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ فاسٹ باولر عزيز اللہ دانستہ طور پر ناردن کرکٹ ٹيم کے کھلاڑي سے ٹکرائے جس پر فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور احسن رضا نے فاسٹ باؤلر کو چارج کیا، فاسٹ باولر عزیز اللہ نے خود پر لگے چارج کو قبول کیا،
بعدازں ميچ ريفری کامران چودھری نے فاسٹ باؤلر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ميچ فيس کا پچيس فيصد جرمانہ عائد کيا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف واقعات میں کئی کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جاتا رہا ہے،
-

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچ میں تیسرے روز بھی بلے باز کھیل پر چھائے رہے، سینٹرل پنجاب نے عمر اکمل ، احمد شہزاد اور اظہر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت تیسرے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور راحت علی نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہترین قرار دے دیا، قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے دوروز کی طرح تیسرے روز بھی بلے بازکھیل پر چھائے رہے اور سارے دن کے کھیل میں صرف پانچ وکٹیں گریں ، سدرن پنجاب کے 467 رنز کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنالئے ، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہونے والےبلے باز عمر اکمل 89،اظہر علی 73 اور احمد شہزاد 63رنزبناکر نمایاں رہے ، ٹیسٹ فاسٹ باولر راحت علی نے تین اور عامر یامین نے دوکھلاڑیوں کوآوٹ کیا،
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم واپس آنے والے بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھلا کر آگے دیکھتے ہوئے نیا آغاز کروں گا ٹیم انتظامیہ جس بھی نمبر پر کہے گی کھیلنے کو تیار ہوں قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں اچھی اننگ سے اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ فاسٹ باولر راحت علی کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہرفارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہیں وقار یونس کے باولنگ کوچ بننے سے باولرز کو بہت فائدہ ہوگا، ٹورنامنٹ ميں میچ کے چوتھے اور آخری روزسینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی آخری روزمحمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 کے اسکور سے اننگ کا آغاز کریں گے، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد ناردرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے، جب کھیل ختم ہوا تو عمر امین اور روحیل نذیر کریز پر موجود تھے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 159 رنز درکار ہیں، دوسری اننگز میں ناردرن کرکٹ ٹیم کےحیدر علی اور آفاق رحیم آؤٹ ہوکرپویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی جانب سے 526 رنز کے جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،
فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے انڈر 19 کرکٹر حیدر علی کے 99 رنز بھی ناردرن کرکٹ ٹیم کو فالو آن سے نہ بچاسکے۔ خیبرپختوانخو ا کی جانب سے زوہیب خان اب تک میچ میں 4 اور جنید خان 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکےہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے درمیان قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بلوچستان نے سندھ کی پہلی اننگز کے اسکور 473 رنز کے جواب میں 191رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق 111 اور عمران فرحت 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ امام ا لحق نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔عظیم گھمن 21، حسین طلعت 13 اور کپتان حارث سہیل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ کی جانب سے اسپنر کاشف بھٹی نے دن بھر نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 33 اوورز میں 61 رنز کے عوض 2 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں سندھ سے 282 رنز پیچھے ہے،
-

سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف شامل ہیں،فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق کو بھی تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں
تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے، مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے، قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی ، سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی
-

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، شعیب ملک کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
سندھ ہائی کورٹ میں شعیب ملک کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتےہوئےفریقین سے8اکتوبرتک جواب طلب کرلیا، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2رکنی نے سماعت کی.
درخواست گزار نے میچ سےقبل شعیب ملک کی اہلخانہ کےساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گئےشعیب ملک اوردیگرکھلاڑی شیشہ بارمیں انجوائےکرتےرہے،اگلے دن ہم اہم میچ ہارگئے ،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا،ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی،
قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.
-

انگلینڈ کی آسٹریلیا کو شکست، سیریز برابر
اوول : کرکٹ کے میدان سے دو بڑی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی اہم خبر ، اطلاعات کےمطابق انگلینڈ نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو باآسانی 135 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
برطانوی میڈیا نے کرکٹ سیریز کے بارے میں اس وقت بہت زیادہ فوکس کیا ہوا ہے، اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہوا جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 399 رنز کا ایک مشکل ہدف مل گیا تھا۔تجربہ کار باؤلر اسٹورٹ براڈ اور جیک لنچ نے 4،4 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو ہدف کا حصول ناممکن بنادیا۔
-

وسیم اکرم پاکستانی باکسر کیلئے میدان میں آ گئے
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ کبھی کبھار ہمیں ایک قوم کے طور پر شرم محسوس کرنی چاہیے، جس طرح ہم اپنے ہیروز کی تذلیل کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہیروز ملتے ہی کم ہیں ،
I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://t.co/i7K1S4l2jx
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 15, 2019
وسیم اکرم پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ائر پورٹ آمد پر کسی آفیشل کی طرف سے استقبال نہ کرنے پر شدید برہم ہوئے اور کہا کہ میں پوری قوم کی طرف سے معافی مانگتا ہوں کہ آپ کے استقبال کیلئے ایر پورٹ فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود نہ تھے، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگلی دفعہ میں خود تمھیں ائیر پورٹ پر لینے آؤں گا ،
یاد رہے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی باکسنگ فائٹ میں فلپائنی خریف کو 62 سیکنڈز میں ناک کر کے فائٹ جیتی ہے،