Baaghi TV

Category: کھیل

  • سی پی ایل: شعیب اور شاداب نے ایمزون واریئرز کو فتح دلا دی

    سی پی ایل: شعیب اور شاداب نے ایمزون واریئرز کو فتح دلا دی

    پرویڈینس:کیریبین پریمیر لیگ میں شعیب ملک اور شاداب خان کی ٹیم گیانا ایمزون واریئرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا، ناکام سائیڈ کی طرف سے کھیلنے والے محمد حفیظ نے 14 رنز بنائے، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جس میں ڈیون تھامس کے 62 اور فیبین ایلن کے 33 رنز نمایاں تھے، شاداب خان بولنگ کرتے ہوئے پیٹریاٹس کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
    گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 18.5 اوورز میں پورا کرلیا جس میں شمرون ہیٹمائر کی 47 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی ، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے،

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں‌ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں‌ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلیے سینیرکھلاڑیوں کو راضی نہیں کرسکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیش چندیمل ، کوشل میڈس، کوشل پریرا، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے، سری لنکن کھلاڑیوں کےپاکستان آنے پرتحفظات برقرار ہیں، سینئرسری لنکن کرکٹرزنے دورہ پاکستان کرنے سے معذرت کی ہے،

    سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے30 کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ہے، ٹی 20 ٹیم کے کپتان لیستھ ملنگا، ون ڈے کپتان اینجیلومیتھیوز دستبردار ہو گئے ہیں، سرنگالکمل، دننجایاڈی سلوا، کوشال پریرا کی طرف سے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کی گئی ہے، سری لنکن بورڈنےدورہ پاکستان کیلئےنئےکپتانوں کااعلان کردیا ہے، لاہیروتھری مانےٹی 20 اورداسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے،

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلادیش کو واحد ٹیسٹ میں 224 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، 398رنزکےہدف کےتعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم173رنزپرڈھیرہوگئی، افغانستان کےکپتان راشدخان نےمیچ میں11کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، افغانستان کی ٹیم کی جانب سے اس فتح پر زبردست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے،

    واضح‌ رہے کہ افغانستان ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد ابتدائی 3 میں سے 2 ٹیسٹ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے،

  • مصباح کرکٹ کی جدت کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، سہیل تنویر

    مصباح کرکٹ کی جدت کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، سہیل تنویر

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے تجربہ کار باؤلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو کوچ بنانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔

    ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کچھ حلقوں سے اس بات پر اعتراض کیا جا رہا ہے کہ مصباح الحق کا بین الاقوامی کرکٹ میں کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں انہیں باقی کوچز کے مقابلے ایک بہت بڑی سبقت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے اور ان چھ سات سالوں میں اس کھیل میں کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں جس کا انہیں اچھی طرح علم ہے، وہ کرکٹ کے جدید تقاضوں کو دیگر کوچز کی نسبت بہتر سمجھتے ہیں۔

    سہیل تنویر نے کہا کہ نو منتخب کوچ اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجود طرز کی کرکٹ میں جیت حاصل کرنے کے لئے کس طرح کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    مصباح کو بیک وقت دو عہدے دیے جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا تجربہ ہے جس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصباح کے پاس اب ہر قسم کی اتھارٹی موجود ہے، تاہم انہیں اب جواب دہ بھی ہونا پڑے گا۔

    وقار یونس کو بولنگ کوچ تعینات کرنے کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا قومی ٹیم کی کوچنگ کا تیسرا دور ہو گا اور انہیں اس حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

  • یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ہاکی میچ پاکستان آرمی نے جیت لیا

    یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ہاکی میچ پاکستان آرمی نے جیت لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا یہ دوستانہ میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان آرمی کی ٹیم نے جیت لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ نے کہا کہ یہ میچ قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کھیلوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کو آئندہ بھی فروغ دیا جائے گا آخر میں دونوں ٹیموں کا منظر فرید کے ساتھ یادگار ی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا

  • آسٹریلیا نے چوتھا ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریزاپنے نام کرلی

    آسٹریلیا نے چوتھا ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریزاپنے نام کرلی

    آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 185 رنز سے ہرا دیا اور ایشز سیریز دوبارہ اپنے نام کرلی ، آخری اننگز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 383 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا اور انگلش کھلاڑی 197 پر آل آؤٹ ہو گئے
    انگلینڈ کی پوری ٹیم مل کر 200 رنز بھی نہ سکی جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ نے اکیلے ہی 200 رنز جڑ دئیے تھے جس کی بنا پر اسٹیو سمتھ چوتھے ٹیسٹ میچ کے پیلئر آف دا میچ قرار پائے،

  • مصباح الحق تجربہ کار اور انتہائی باصلاحیت ہیں، پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن

    مصباح الحق تجربہ کار اور انتہائی باصلاحیت ہیں، پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن

    پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن نے کہا ہے کہ مصباح الحق انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سمیع الحسن نے کہاکہ مصباح کو پتا ہے انکےاختیارات کہاں شروع،کہاں ختم ہوتے ہیں، کوچ ہرچیزکا ذمےدارہوتاہےاس لیےمصباح الحق کوچیف سلیکٹربنایاگیا، مصباح الحق نے کوچنگ کورس کیا ہوا ہے،

    پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن نے کہاکہ مصباح الحق تجربہ کار کرکٹر ہیں، مصباح الحق نےاپنی کپتانی میں قومی ٹیم کو نمبرون بنایا ،

  • افغانستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب

    افغانستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب

    افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گئی، افغانستان اپنا تاریخ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کیخلاف چٹو گرام میں کھیل رہی ہے ، دوسری اننگز میں افغانستان نے کل 260 رنز بنائے جس کے باعث بنگلہ دیش کو کل 398 رنزکا ٹوٹل دیا گیا، جبکہ
    بنگلہ دیش ٹیم کے 136 رنز کے مجموعے پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور اب افغانستان کوفتح کیلئے بنگلہ دیش کی چار وکٹیں درکار ہیں

  • ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ مشکلات کا شکار

    ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ مشکلات کا شکار

    ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم شدید مشکلات میں پھنس گئی، چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 497 رنز بنائے جس میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار ڈبل سینچری شامل تھی ،کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز 23 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے کیا، 25 رنز کے مجموعے پر کریگ اورٹن بھی پویلین لوٹ گئے اس کے انگلش کپتان جوئے روٹ نے اوپنر روری برنز کےساتھ شاندار 141 رنز کی شراکت داری قائم کی ،166 رنز کے مجموعے پر روری برنز ہیزل ووڈ کا شکار ہوئے اور پویلین واپس لوٹ گئے اس کے بعد کپتان روٹ پر بھاری زمہ داری آ پڑی لیکن وہ ہیزل ووڈ کے اٹیک کا شکار ہو ہی گئے اور انہوں نے 71 رنز بنائے اس کے بعد جیسن روئے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اور خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ اوورز سے پہلے ہی حتم کر دیا گیا،

  • کرکٹ آج عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ہے، عبد القادر کی وفات پر عثمان بزدار کا پیغام

    کرکٹ آج عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ہے، عبد القادر کی وفات پر عثمان بزدار کا پیغام

    لاہور :-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-

    وزیر اعلی نے کرکٹ کے کھیل خصوصا باؤلنگ کے شعبہ میں عبدالقادر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا-انہوں نے کہا کہ عبدالقادر مرحوم نے سپن باؤلنگ میں اپنا منفردنام پیدا کیا – کرکٹ آج ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل سپنراور عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپنے منفرد باؤلنگ سٹائل کے باعث عبدالقادر کو خاص شہرت ملی -کرکٹ کے کھیل میں عبدالقادر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا-