Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی نے 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان کیاہے.میچ کے انعقاد کا مقصد خطے میں کھیل کو فروغ دینا ہے

    ٹی ٹونٹی فیسٹول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا.پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد کریں گے.آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہر علی کریں گے.سابق کرکٹر مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہوں گے .فیسٹول میچ میں قومی اور مقامی کھلاڑی شرکت کریں گے

    امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور عثمان شنواری میچ میں شرکت کریں گے.افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف بھی میچ کھیلنے مظفرآباد جائیں گے پی سی بی ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے. پی سی بی رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ مظفرآباد میں کروارہا ہے

  • بھارت کےخلاف میچ کے لیے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم

    بھارت کےخلاف میچ کے لیے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم

    قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کوعام میچز کی طرح لے کر کھیلیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، چاہے بھارت ہو، کویت ہو یا افغانستان ہم نے ہر میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس میگا ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔

    ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے، ہم نے کوشش کی ہے تربیتی کیمپ کے دورن اپنی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم انڈر 19 لیول پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو یقیناً ہمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا

  • پی سی بی نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجاز ت دے دی

    پی سی بی نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجاز ت دے دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے این او سی جاری کر دیا۔

    وہاب ریاض نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک ایونٹ کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وہ پری سیزن کیمپ میں گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں شریک ہوئے۔

    دوسری جانب این او سی ملنے کے باوجود آصف علی ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوسکے۔ وہ بھی دوروزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

  • بریکنگ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا

    بریکنگ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباالحق کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    باغی ٹی وی 2 ستمبر کو اپنے ذرائع سے خبر بریک کر رہا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس باؤلنگ کوچ ہوں گے. باغی ٹی وی کے ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباالحق کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے. تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان 1 یا 2 دن تک متوقع ہے. ہیڈ کوچ کی سیٹ مکی آرتھر کے عہدے کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اس سے قبل اظہر محمود تھے، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوری مینیجمنٹ کو ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ہٹا دیا تھا اور نئے کوچز کیلئے اخبارات میں اشتہار دیئے تھے.

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے ڈین جونز نے بھی اپلائی کیا تھا، لیکن ذرائع سے خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ پی سی بی نے مصباالحق کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

  • یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے

    یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے

    نیویارک (اے پی پی) راجر فیڈرر، گریگور دیمتروف اور ڈینل مدودوف یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سب سے زیادہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر، روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران کندھے کی تکلیف کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس مین 6-2، 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف نے سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے سیٹ میں 6-3، 6-2 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5، 6-3 اور 6-4 رہا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔

  • قائد اعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

    قائد اعظم ٹرافی کا شیڈول جاری

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے۔
    پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے۔سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔ قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا

    ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراو¿نڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا

  • پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ، سرفراز احمد پریکٹس میچ میں بھی ناکام

    پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ، سرفراز احمد پریکٹس میچ میں بھی ناکام

    پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ میں بھی پاکستانی کپتان سرفراز احمد ناکام رہے۔ پریکٹس میچ کے پہلے روز امام الحق اور افتخار احمد کی سنچریوں کی بدولت سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ سرفراز احمد صرف پندرہ رنز ہی بنا سکے۔
    سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں ہونے والے پریکٹس میچ کے پہلے روز سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ افتخار احمد اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ افتخار احمد 104، امام الحق 100 اور حارث سہیل 69رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ورلڈکپ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پریکٹس میچ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔ وہ پندرہ رنز بناکر غیر معروف باولر محمد زاہد کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ عابد علی تیرہ رنز بناسکے۔

    اظہر علی الیون کے بلال آصف اور ظفر گوہر نے دو دو جبکہ میر حمزہ اورمحمد زاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ میچ کے دوسرے روز اظہر علی الیون بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ میچ کے دوران کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیں۔

  • کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان اسوا فٹ بال اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا کہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی تھی جن میں ہاکی، سکواش اور کرکٹ کے کھیل شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کا دل لگا کر محنت نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنا کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیمیں ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے اور کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہو گی۔ ساجد آفریدی نے کہا کہ نچلی سطح پر تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    کولمبو (اے پی پی) کیوی فاسٹ باؤلر فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ فرگوسن پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے اور انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی.

  • بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: میچ کا فیصلہ جانئے

    چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور افغانستان الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے دوسرے اور آخری روز میزبان ٹیم بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 166 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، الامین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ افغان الیون کی جانب سے ظاہر خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان الیون نے آخری روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 14 رنز بنائے، اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا.