Baaghi TV

Category: کھیل

  • بارسلونا کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

    بارسلونا کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

    میڈرڈ (اے پی پی) اسپینش لالیگا فٹبال لیگ میں بارسلونا کو پہلے میچ میں‌ ہی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، ایتھلیٹک بلباﺅ نے بارسلونا کو 1-0 گول سے ہرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ایتھلیٹک بلباﺅ کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی، آرٹز نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک بلباﺅ کلبوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ایتھلیٹک بلباﺅ کلب کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی.

    آرٹز نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

  • نیوزی لینڈ کے بلےباز نے سری لنکن سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    نیوزی لینڈ کے بلےباز نے سری لنکن سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    گال (اے پی پی) ایڈم پرورے کا 21 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، واٹلنگ سری لنکن سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق بی جے واٹلنگ سری لنکن سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 77 رنز بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر ایڈم پرورے کا سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1998ء میں سری لنکا کے خلاف 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • اینڈی مرے کو اپنے بھائی کے ہاتھوں شکست

    اینڈی مرے کو اپنے بھائی کے ہاتھوں شکست

    واشنگٹن (اے پی پی) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے کو اپنے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپنے بڑے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور ان کے اسپینش جوڑی دار فلورین لوپز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 10-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

  • برائن اور ساروان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

    برائن اور ساروان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

    اینٹی گووا (اے پی پی) بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے برائن لارا اور ساروان تیاری ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بیٹنگ گر سکھائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا اور رامنریش ساروان بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بیٹنگ گر سکھائیں گے. کرکٹ ویسٹ انڈیز ڈائریکٹر آف کرکٹ جمی ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس کئی باصلاحیت نوجوان بلے باز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مستقبل کو مضبوط بنا سکیں اسی حوالے سے ہم نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پری سیزن کیمپ کیلئے برائن لارا اور ساروان کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ بلے بازوں کو بیٹنگ تکنیکس بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز بھارت کے نام رہی تھی۔

  • بریکنگ نیوز: ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    بریکنگ نیوز: ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    ڈھاکہ (اے پی پی) رسل ڈومینگو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے.

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ ڈومینگو کو خالد محمود کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہیں حال ہی میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، ڈومینگو21 اگست سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومینگو انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو اگلے لیول تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے، ہمارا ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔

    ڈومینگو نے بھی اس تقرری کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسلئے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہو گی۔

  • شطرنج کھیلنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

    شطرنج کھیلنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار سے لاہور میں کھیلی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انٹری فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

  • کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح کے لیے بورڈ سے چھٹی مل گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔
    حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

    پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں بڑی تبدیلیاں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں بڑی تبدیلیاں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اپنےآئین میں بڑی تبدیلی جس کے بعد بورڈآف گورنر میں کو بے پناہ طاقت حاصل ہو گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا عہدہ ختم کرنے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے جسے بے تحاشہ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب نئے آئین کے مطابق پیٹرن انچیف کا کرداربھی محدود کردیا گیا ہے جو ضرورت پڑنے پر بورڈ کو مختلف ہدایات نظرثانی کیلئے بھیج سکے گا، سابقہ آئین میں پیٹرن انچیف کی جانب سے بھیجی گئی تمام سفارشات پر عملدرآمد لازمی تھا۔

    خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان ہیں
    ذرائع کے مطابق ترمیمی آئین میں چیئرمین پی سی بی کے پالیسی فیصلوں سے متعلق پیٹرن انچیف کو آگاہ کرنے کی شق بھی ختم کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیدی
    اس کے علاوہ چیئرمین کا اہم تعیناتیوں کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف گورنرز سے منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تعیناتی کیلئے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کرنا ضروری ہو گی۔

  • کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    گلوسیسٹر کے کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے ساتھ مسلم دشمنی کا انتہائی تعصب والا معاملہ پیش آیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس لئے مسلمان کھلاڑیوں کی جانب سے اس دن میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر گلوسیسٹر کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے 22 پوائنٹ کاٹ لئے گئے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف اتنا ہی نہیں‌ کیا گیا جس ٹیم سے گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب نے میچ کھیلنا تھا، اسے اضافی 20 پوائنٹ بھی دے دیئےگئے ہیں،

    گلوسیسٹرشائرکاونٹی کرکٹ لیگ میں گلوسیسٹراے آئی ڈبلیوکرکٹ کلب اورریڈمیری کرکٹ کلب کےدرمیان یہ مقابلہ 12 اگست کوکھیلا جانا تھا اور اسی دن عید بھی تھی. گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے مذہبی تعصب کے خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ ان کی کلب ٹیم میں بیشتر کھلاڑی مسلمان ہیں اوران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی مذہبی تعصب سے کم نہیں ہے،

    واضح‌ رہے کہ انتظامیہ کمیٹی نے گلوسیسٹر شائر اے آئی ڈبلیو کو حکم دیا تھا کہ یا توعید پر میچ کھیلیں یا پھرمخالف ٹیم کوجیتا ہوا اعلان کردیا جائےگا جبکہ دوسری جانب متاثرہ کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہی بتا دیا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر میچ نہ رکھا جائے یہ کسی طور صحیح نہیں‌ہے لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی. گلوسیسٹر کلب کا کہنا ہے کہ لیگ میں اس طرح کا مذہبی تعصب دکھانا انتہائی افسوسناک اور حیران کن ہے،

  • حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں نکاح طے

    حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں نکاح طے

    کرکٹر حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں طے ہے. کرکٹر حسن علی نے پری سیزن کیمپ کے ابتدائی دنوں سے چھٹی مانگ لی ہے.

    ‏کرکٹر حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے نکاح طے ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ کے لیئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حسن علی کا نام بھی شامل تھا. انیس اور بیس اگست کو کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شیڈول ہیں.

    زرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں کرکٹر حسن علی شریک نہیں ہو سکیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو مطلع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیمپ کو جوائن کرتے ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ دے دیں گے.

    واضح رہے امکان ہے کہ حسن علی 26 یا 27 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے. حسن علی کی دبئی میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے. حسن علی کے قریبی دوست شاداب خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے.