Baaghi TV

Category: کھیل

  • سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑ گئی اور پی سی بی کے تھنک ٹینک نے سرفراز کے متبادل کے طور پر نئے کپتان کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 32 سال کے سرفراز احمد نے 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے ہیں جہاں ٹیم پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 4 ٹیسٹ جیتے اور 8 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اب اطلاعات ہیں کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ سے قبل بورڈ نے وکٹ کیپر کو جو اس وقت قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں، ان سے طویل دورانیے کی ٹیسٹ قیادت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    2 اگست کو لاہور میں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس بارے میں معاملات کو آگے بڑھائے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹی 20 قیادت پر ابھی معاملات زیر غور ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر نائب کپتان اسد شفیق کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

    اس کے برعکس بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اس وقت نیشنل بینک کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹیسٹ کپتانی کا قرعہ فعال ان کے نام نکلنے کا قوی امکان ہے۔

    29 سال کے شان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفراز احمد امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کی حیثیت میں لے کر جانے کے خواہش مند تھے، پاکستان کے لیے 15 ٹیسٹ کی 30 اننگز میں 26.43 کی اوسط سے 793 رنز بنا چکے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شان مسعود نے آخری ٹیسٹ سیریز اس سال جنوبی افریقا میں کھیلی تھی، جہاں تین ٹیسٹ میں شان مسعود نے 2 نصف سنچریوں کی مدد 228 رنز بنائے تھے۔

    شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے پر بورڈ میں چند افراد تحفظات کا شکار ہیں، البتہ پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا

  • گجرات میں چیکار ایکسپلور بائیک ریلی کا بابر امتیاز کی قیادت میں والہانہ استقبال

    گجرات میں چیکار ایکسپلور بائیک ریلی کا بابر امتیاز کی قیادت میں والہانہ استقبال

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گلائڈرز بائیکرز اور مریدکے ایڈوینچر کلب کی بائیک ریلی چیکار ایکسپور بائیک گجرات جی ٹی ایس چوک گجرات پیالہ پہنچی۔ چیف پیٹرن بابر امتیاز کی قیادت میں جی ٹی بائیکرز کے ممبران نے ریلی کا شاندار استقبال کیا۔ ریلی کے شرکاء پر پھول پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گے۔ ریلی کو نعروں کی گونج میں پنڈال لایا گیا ریلی کے منتظم قدیر گیلانی اور ان کے ساتھ سینئر بائیکرز کو سٹیج پر جگہ دی گئی جی ٹی بائیکرز کے چیف پیٹرن بابر امتیاز بھی سٹیج پر موجود تھے ریلی کے شرکاء اور میزبان ممبران آپس میں گھل مل گئے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے اس موقع پر چیکار ایکسپلور ریلی اور جی ٹی بائیکرز کا کیک کاٹا گیا اور ریلی کے شرکاء کو چائے پیش کی گئی شاندار استقبال پر ریلی کے منتظم قدیر گیلانی نے جی ٹی بائیکرز کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی لاہور سے روانہ ہوئی اور آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام چیکار پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں شریک ہر موٹر سائیکل پر پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا رہے تھے۔ رات ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور بائیکرز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

  • قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئے

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئے

    لندن : پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے میچ میں دھواں داراننگزکھیل کرگوروں کوبھی اپنا گرویدہ بنالیا۔انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ویٹیلٹی بلاسٹ کے میچ میں 61گیندوں پر95رنزکی دھواں داراننگز کھیلی۔

    ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر بابراعظم نے انگلش کاؤنٹی میں بھی اپنا لوہا منوالیا۔ سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے بابراعظم کی اننگزمیں 3چھکے اور9چوکے شامل تھے.

    یاد رہےکہ اس میچ میں بابراعظم کے علاوہ سمرسیٹ کا کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا،جس کے بابراعظم کی شانداراننگزکے باوجود سمرسیٹ ہمشائرسے یہ میچ ہار گئی۔

  • ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    بھارتی کرکٹ ٹیم میں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد سے ہندوستانی کرکٹ‌ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے مابین شدید اختلافات کی خبریں گردش میں ہیں تاہم اب ویرات کی بیوی انوشکا شرما بھی میدان میں آ گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دونوں‌ کھلاڑیوں‌ میں اختلافات کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر یہ خبر آئی ہے کہ روہت شرما نے انسٹا گرام پر ویرات کوہلی اور اس کی اہلیہ انوشکا شرما کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ویرات کی اہلیہ انوشکا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے واضح طور پر روہت شرما سے اختلافات کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے،

    انوشکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹیٹس میں لکھا ہے کہ ایک عقلمند شخص نے ایک مرتبہ بھی کچھ نہیں کہا ہے،صرف سچائی ہی ہے جو جھوٹے دکھاوے میں پڑے بغیر خاموشی سے رہ سکتی ہے، واضح‌ رہے کہ ہندوستانی میڈیا میں متعدد بار یہ رپورٹیں شائع ہو چکی ہیں کہ بھارتی ٹیم اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا ویرات کوہلی اور دوسرا روہت شرما کا ہے، بھارتی بورڈ یہ اختلافات ختم کروانے میں ابھی کامیاب نہیں‌ ہو سکا ہے.

  • بابر اعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی

    بابر اعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی

    ٹاؤنٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابراعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی، بابر اعظم نے سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہیمپ شائر کے خلاف ناقابل شکست 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جس میں 61 گیندوں پر 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، لیکن بابر اعظم کی اس شاندار اننگز کے باوجود ان کی ٹیم سمرسیٹ میچ ہارگئی،
    تفصیلات کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کا میچ ہیمپ شائر اور سمرسیٹ کے درمیان کھیلا گیا ، سمرسیٹ نے ٹاس جیت کرفیلدنگ کا فیصلہ کیا، اور سمرسیٹ کو بلے بازی کی دعوت دی،سمرسیٹ نے 20 اوورز میں 172 رنز بنائے جن میں بابر اعظم کے 95 رنز نمایاں تھے اس کے بعد ہیمپ شائر ٹوٹل کا تعاقب کرتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا اور وکٹیں گرنے کےساتھ ساتھ رنز بھی بنتے رہے ، اور آخر میں لیم ڈاسن نے 39 گیندوں پر شاندار 47 رنز بنائے اور ہیمپ شائر کو میچ 3 گیندیں پہلے جتوا دیا،
    جیمز فلر کو پیلئر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا،

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    لاہور : پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے سنیئر کھلاڑیوں نے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہاہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرحیرانی ہوئی ہے،فاسٹ بالر27سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے.


    وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ لکھا ہے کہ بالر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے،محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں 2،اگلے سال انگلینڈ میں 3ٹیسٹ کھیلنے ہیں،پاکستان کو آسٹریلیا،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت ہوگی۔

  • خواتین سے مبینہ دوستیاں سکینڈل ، امام الحق کی جان چھوٹ گئی

    خواتین سے مبینہ دوستیاں سکینڈل ، امام الحق کی جان چھوٹ گئی

    کوئٹہ : امام الحق کی جان بخشی ہوگئی، پی سی بی نے محض تنبیہ کرکے معاملے کو رفع دفع کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق کاخواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ وارننگ سے ٹل گیا، امام الحق پرسات سے آٹھ خواتین کیساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگا،مبینہ میسجز کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پرجاری کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ امام الحق نوجوان ہیں غلطی ہوئی اس لیے انہیں خبردار کردیا ہے۔ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پرامام الحق پرکڑی تنقید کی جارہی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوانی کی غلطی قرار دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

  • آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک  اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا

    آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا

    کینبرا: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایشز کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا اور اس سکواڈ میں بال ٹمپرنگ کے الزام میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر جو کہ سزا کاٹ چکے ہیں کو بھی ایشز کیلئے منتحب کرلیا،
    یادرہے اس سال ایشز جو کہ انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے اس میں تینوں وہ کھلاڑی جو کہ بال ٹمپرنگ کے باعث سزا کاٹ چکے ہیں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ان میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر، اور کیمرون بینکروفٹ شامل ہیں

  • محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا..

    محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا..

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ وہ ساری توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں اس وجہ سے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مختصر فارمیٹ میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کر رہے ہیں ۔

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    محمد عامرنے27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، لیفٹ ہینڈڈ فاسٹ بولر وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے، محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچ کھیلے، اور30.47 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں
    تفصیلات کیمطابق محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں مزید توجہ کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی قوم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بے حد سپورٹ کی اور مجھے گولڈن سٹار سینے پر سجانے کا موقع ملا،