Baaghi TV

Category: کھیل

  • فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    برازیلیہ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، ساﺅتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    مونٹریال (اے پی پی) شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت برامپٹن والوز نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دسویں میچ میں وائنی پیگ ہاکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہد آفریدی نے حریف ٹیم کے 2 خطرناک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

    برامپٹن والوز کی جانب سے کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر جبکہ شاہد خان آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دسویں میچ میں برامپٹن والوز کے کپتان کولن منرو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وائنی پیگ ہاکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے برامپٹن والوز کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔ برامپٹن والوز کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت وائنی پیگ ہاکس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ شائمین انور 31 اور کلیم ثناءنے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ برامپٹن والوزکی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی، روہن، سودی اور ظہور خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کپتان کولن منرو اور بابر حیات کی شاندار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن والوزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے وائنی پیگ ہاکس کو میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ وائنی پیگ ہاکس کے محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پنجاب سے کھیلوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، لاکھوں روپے انعام مقرر

    پنجاب سے کھیلوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، لاکھوں روپے انعام مقرر

    اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب نیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 11 اگست سے شروع ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 11 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سنیئر مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 17 جولائی تک جاری رہے گی. دوسری جانب چیمپئن شپ میں ایک لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسپورٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس خوش آئند ہیں جس نے صرف کھلاڑیوں کو انعامی رقم ملے گی جس سے وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکیں گے بلکہ اس طرح کے ایونٹس ملک میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے بھی بہت اہم ہیں.

  • والی بال چیمپئن شپ کب اور کہاں شروع ہوگی؟ جانیے

    والی بال چیمپئن شپ کب اور کہاں شروع ہوگی؟ جانیے

    اسلام آباد (اے پی پی) ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ ہفتہ سے ویت نام میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

    پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم ظفر شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قزاخستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ 3 اگست کو میانمار کا مقابلہ ہانگ کانگ سے، قازقستان کا ویت نام، نیوزی لینڈ کا تھائی لینڈ، بحرین کا تائیوان، پاکستان کا قطر، سعودی عرب کا جاپان سے، آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے اور چین کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ 4 اگست کو پاکستان کا مقابلہ بحرین سے، ویت نام کا سعودی عرب سے، سری لنکا کا میانمار سے، بھارت کا نیوزی لینڈ سے، تھائی لینڈ کا چین سے، ہانگ کانگ کا آسٹریلیا سے، تائیوان کا قطر سے اور جاپان کا قزاخستان سے ہوگا جبکہ 5 اگست کو سری لنکا کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، میانمار کا مقابلہ آسٹریلیا سے، پاکستان کا تائیوان، تھائی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے، جاپان کا ویت نام سے، قطر کا مقابلہ بحرین اور قزاخستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔

  • حسن علی بھارتی لڑکی سےکب شادی کریں گے ؟

    حسن علی بھارتی لڑکی سےکب شادی کریں گے ؟

    چند روز سے میڈیا پر خبریں چل رہیں تھیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی شامعہ آرزو کیساتھ دبئی میں شادی کریں گے اور اگست میں شادی قرار پائے جانے کا امکان ہے، آج حسن علی نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کی اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کر دی
    حسن علی نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی لڑکی سے شادی کر رہا ہوں تقریب نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو گا تقریب میں دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے، حسن علی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں اپنی دلہن کا نام درست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام شامعہ نہیں سامعہ ہے، حسن علی نے مزید بتایا کہ سامعہ سے میری پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی اور میں نے سامعہ کو پسند کیا، اور پھر عطا بھائی، والدہ اور والد سے بات ہوئی اور انہوں نے بھی ہاں کہہ دی

  • وہاب ریاض نے بھی  ٹیسٹ کرکٹ سے  جدائی کا فیصلہ کرلیا

    وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا . اطلاعات کے مطابق محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے متعلق چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آگاہ کردیا ہے.

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔وہاب ریاض اس وقت کینیڈا میں ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ وہاب ریاض نے اپنے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باو لنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی تھی کہ محمد عامر کے بعد وہاب ریاض،حسن علی و دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اس ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب ہوگا آنے والے چند دنوں میں اس کا پتہ چل جائے گا

  • ثانیہ مرزا کا وزن 26 کلوگرام کیسے کم ہوا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ثانیہ مرزا کا وزن 26 کلوگرام کیسے کم ہوا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ممبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اپنا وزن کم کرنے میں‌کامیاب ہوگئی . اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں

    ورلڈ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکیں، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی ہیں، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کیلئے بونس ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلئے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔

  • کرکٹ ٹیم  پر پی سی بی کا آج آپریشن اہم فیصلے متوقع

    کرکٹ ٹیم پر پی سی بی کا آج آپریشن اہم فیصلے متوقع

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی آج شام لاہور میں پاکستان کر کٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی اور مستقبل کے لئے بورڈ کو نیا روڈ میپ دے گی۔

    سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا سرفراز احمد مستقبل میں بھی کپتانی کریں گے یا مکی آرتھر کو تین سال بعد اپنی کوچنگ ٹیم کے ساتھ گھر جانا ہوگا۔ کر کٹ کمیٹی کی سفارشات کو ماننا اور رد کرنا احسان مانی کا آئینی استحقاق ہے۔
    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا کردار ایڈوائزری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سوچ و بچار کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف اور کپتان کا تقرر تین سے چار سال کے لئے کریں گے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ خامیوں اور کو تاہیوں کا جائزہ لے کر گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا تجزیہ کریں گے۔ کپتان اور کوچ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے شرائط طے ہونے میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے اس لئے اگر وقت لگا تو عارضی مدت کے لئے ٹیم انتظامیہ لائیں گے لیکن مستقل ٹیم انتظامیہ تین سے چار سال کے لئے ہوگی

  • اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    برمنگھم: اشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 284 رنز پر آل آوٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شروع سے ہی انگلش کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل کھیلتی رہی. انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. دوسری جانب آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے. آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 35 رنز بنائے. انگلینڈ کے ٹاپ بالر جیمز انڈیرسن انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے کرس ووکس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا.
    واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل اشیز سیریز کا پہلا میچ برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.

  • پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا ضروری ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز سے رابطہ میں ہیں اور متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل کی فرنچائز نے پاکستانی کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے ساتھ لانگ ٹرم کنٹریکٹ ہو تاکہ ان کو بھی پی ایس ایل سے معقول فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو فیل کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل کامیاب انٹرنیشنل برانڈ بن چکاہے۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپین شپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ کا اگلا ہدف ہے.