Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کی شاندار فتح، بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست

    پاکستان کی شاندار فتح، بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست

    پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 برتری حاصل کرلی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مکمل برتری ثابت کی۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز کچھ خاص نہ تھا اور صائم ایوب صرف 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے شاندار شراکت قائم کی۔

    صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی (6 چھکے، 4 چوکے)،محمد حارث نے 41 رنز بنائے (25 گیندیں، 4 چوکے، 2 چھکے)،حسن نواز نے صرف 25 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے (3 چھکے، 2 چوکے) جبکہ سلمان آغا 19 اور شاداب خان 7 رنز بنا سکے.پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین کے حصے میں ایک وکٹ آئی.

    202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹرز ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئے۔اوپنر تنزید حسین نے 33 رنز بنائےتنظیم حسن نے آخری لمحات میں مزاحمت کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 50 رنز بنائے (1 چوکا، 5 چھکے)تاہم باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 19 رنز دیےجبکہ حسن علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ، صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان نے زبردست ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر بے بس کردیا۔

    مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز، 15 لاکھ سے زائد عازمین کی شرکت

    شدید گرمی اور ذہنی صحت، عالمی منصوبہ بندی میں اہم پہلو نظر انداز

    پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

  • ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کا اسکواڈ:
    سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
    لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، شریف الاسلام۔

  • ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ،ارشدندیم کی قوم سے دعاؤں کی درخواست

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ،ارشدندیم کی قوم سے دعاؤں کی درخواست

    جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی

    ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے،انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے اب بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔

    واضح رہے ارشد ندیم نے آج ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی،دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی،کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی،یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 5 رنز کے مجموعے پر گر گئیں۔ تاہم بعد میں سلمان علی آغا اور محمد حارث نے مل کر 48 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حارث 53 کے مجموعے پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا اور حسن نواز نے مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 118 رنز تک پہنچایا۔

    سلمان علی آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 56 رنز بنائے جن میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ حسن نواز نے 44 رنز کی مفید اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے بولنگ میں شریف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن اور تنظیم حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے کپتان لٹن داس نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جو کہ انہوں نے صرف 30 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں ذاکر علی 36 اور تنزید حسن 31 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

    بنگلادیش کے توحید ہردوئی نے 17، شریف الاسلام نے 5، پرویز حسین، شمیم حسین، اور رشاد حسین نے 4، 4 رنز اسکور کیے۔ مہدی حسن نے 2 اور تنظیم حسن نے 1 رن بنایا جبکہ حسن محمود 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    شاداب خان کو ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس، جس میں 48 رنز، 2 وکٹیں اور 2 کیچز شامل تھے، پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ میں پاکستان کی فائنل الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین، لٹن داس، توحید ہردوئی، مہدی حسن، ذاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن، حسن محمود اور شریف الاسلام شامل تھے۔

    میچ سے قبل ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس میدان میں اترے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

    یوم تکبیر،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام، عوام کا جوش وجذبہ،پاک فوج کے حق میں نعرے

  • پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز  ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹرافی کی رونمائی قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی ٹیم کے کپتان لٹن داس نے مشترکہ طور پر کی۔تقریب کے دوران دونوں کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت اور میدان میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیریز کا پہلا میچ آج 28 مئی کو رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دونوں میچز بھی اسی مقام پر ہوں گے۔

    پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سمیت کوئی بھی انٹرنیشنل ٹیم آسان نہیں ہوتی، اور لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ایک اضافی فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹی 20 میں کئی نئے لڑکوں کو آزمایا جا رہا ہے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے بیک اپ تیار ہو۔اسپنر سفیان مقیم کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، جلد موقع ملے گا۔ٹیم سلیکشن میں کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ڈی آر ایس کی عدم موجودگی میں امپائرز کے فیصلے پر انحصار کرنا ہوگا۔

    بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم سمجھتے ہیں لیکن ان کی ٹیم بھی کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں غلطیوں سے سیکھا ہے، اس بار بہتر کارکردگی کا ارادہ ہے۔پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی کرکٹ پر فوکس رکھیں گے، نہ کہ حریف پر۔لاہور کی کنڈیشنز سے ہم واقف ہیں، خاص طور پر پی ایس ایل کے ذریعے، اور یہاں بڑا اسکور بنتا ہے۔اپنی ٹیم کے کچھ سینئر بولرز کو ضرور مس کریں گے، لیکن نئی ٹیم بھی اچھی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ سیریز کا آغاز آج رات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

  • پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک ردوبدل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تیز گیند باز وسیم جونیئر کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔عباس آفریدی نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں 17 شکار کیے تھے۔وہ اب تک پاکستان کی جانب سے 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور 33 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شیڈول ہے، اور سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہو چکی ہے۔

    شرجیل میمن کا گنڈاپور کو سخت جواب،بھٹو کے خلاف زبان درازی بند کریں

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات، تعلقات میں نیا باب

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گےپہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہےٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی،شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 الیون:

    1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
    2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
    3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
    4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
    5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
    7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
    9. حسن علی (کراچی کنگز)
    10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
    11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

    10

  • ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ:  بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ: بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    پاکستان کی نوجوان باکسر بانو بٹ نے ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

    9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔

    ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1926875151179579725

    یہ کامیابی نوجوان نسل کے بلند حوصلے، محنت اور عزم کی روشن مثال ہے تعلیم، کھیل اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔

    حکومتی اور اسپورٹس اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بانو بٹ جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے مزید اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں بھی ایسے تاریخی کارنامے سرانجام دیے جا سکیں۔

  • ارشد ندیم کو ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار، پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

    ارشد ندیم کو ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار، پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور اعزاز , ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے انہیں سال 2024 کا "ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ” قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ اعلان جنوبی کوریا میں ہونے والے فیڈریشن کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں ارشد ندیم کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ نے گزشتہ برس اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر خود کو منوایا، جب انہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کی سب سے طویل تھرو بھی کی، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    پاکستانی عوام اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے ارشد ندیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور اسے نہ صرف ارشد بلکہ ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    ارشد کی ابتدائی تھرو فاؤل قرار دی گئی تھی، تاہم انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں 88.72 میٹر کی شاندار تھرو کی، جس سے وہ مقابلے میں نمایاں ہو گئے۔ ان کے حریف، جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر کی تھرو کی۔پانچویں راؤنڈ میں ارشد نے 84.87 میٹر جبکہ چھٹے اور آخری راؤنڈ میں 91.79 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف اولمپکس کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ بھی دلایا۔

    یہ کامیابیاں ارشد ندیم کو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کے ممتاز ترین ایتھلیٹس میں شمار کرتی ہیں۔

    پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی مسافر بس مسلح افراد لے گئے، مسافر محفوظ

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند