Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

    بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا،فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سرٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    پی سی بی نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھامائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پی س بی نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو  ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے کراچی کو ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو جلد ہی ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلیکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 11 اوورز میں 150 رنز جوڑ ڈالے۔ایلیکس ہیلز نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جن میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    میچ کے دوران شاداب خان نے بھی 19 گیندوں پر 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ حیدر علی (19)* اور بین وارشس (10)* ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 251 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈیوڈ وارنر 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عباس آفریدی نے 34 اور ٹم سیفرٹ نے 26 رنز بنائے۔باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےشاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،سلمان ارشاد نے 3،عماد وسیم نے 2 وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔کراچی کنگز اب بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ ان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش، تحمل کا مشورہ

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

  • بھارتی بورڈ  کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی  تردید

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

  • پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    لاہور:بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں، ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی پر فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی پر فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث اوورز کی تعداد 13،13 مقرر کی گئی۔میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا ٹاس رات 9 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ میچ کو محدود اوورز میں کھیلنے کا فیصلہ بارش کی شدت کے باعث کیا گیا۔

    قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 149 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔محمد نعیم نے 10 گیندوں پر جارحانہ 22 رنز بنائے۔دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 5، کوشال پریرا 17، سکندر رضا 4 اور آصف علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    زلمی کی جانب سےاحمد دانیال، علی رضا اور ڈینئل سیمز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 123 رنز تک محدود رہی اور مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ لاہور قلندرز کی شاندار فیلڈنگ اور بولنگ نے زلمی کی بیٹنگ لائن پر دباؤ برقرار رکھا، جس کے باعث وہ میچ میں کم بیک نہ کر سکے۔لاہور قلندرز نے یہ اہم میچ 26 رنز سے جیت کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث میچ کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان گروپ مرحلے کا مقابلہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ شدید آندھی اور بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی اور بعد ازاں امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آنے والی تیز آندھی اور بارش کے سبب پچ کو کور کیا گیا، جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے پانی نکالنے اور حالات بہتر بنانے کی کوششیں کیں۔ امپائرز کی جانب سے موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے جائزے کے بعد محدود اوورز کے میچ کا اعلان کیا گیا۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26،کیٹیگریز میں ممکنہ رد و بدل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، جس میں موجودہ 27 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کیٹیگریز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودہ کیٹیگریز پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، جبکہ حالیہ تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھانے والے سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی اور ساجد خان کو ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شان مسعود اور حارث رؤف کی پوزیشن پر بھی بات چیت جاری ہے۔

    شاندار کارکردگی کے باعث صاحبزادہ فرحان کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر انگیج کیا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم کا آخری سال ہے، جس کی منظوری سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کے لیے مالی مراعات کا نیا فنانشل اسٹرکچر متعارف کروایا گیا تھا۔علاوہ ازیں، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، اور امیر مقام جیسے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اسے پاکستان کرکٹ کے منظرنامے میں مثبت تبدیلی قرار دیا ہے۔

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی میزبانی میں وفاقی وزراء اور صنعت کاروں کا اہم اجلاس

    لاہور: اپووا کی شاندارتقریب، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا جشن اور نئے قائد کا انتخاب

    بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

    وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

  • نیرج چوپڑا  کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود  ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ  نہ توڑ سکے

    نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے

    قطر کے دارالحکومت میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2025 کے سیزن میں بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90.23 میٹر کی شاندار تھرو کی، مگر اس کے باوجود وہ گولڈ میڈل اپنے نام نہ کر سکے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقابلے میں جرمنی کے جولیان ویبر نے 91.06 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ نیرج چوپڑا کا سیزن کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔اگرچہ نیرج چوپڑا گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکے، تاہم انہوں نے 90 میٹر کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ وہ پہلے بھارتی، تیسرے ایشیائی اور دنیا کے 25ویں ایتھلیٹ بن گئے ہیں جنہوں نے 90 میٹر سے زیادہ کی تھرو کی۔

    نیرج کی پہلی تھرو 88.44 میٹر کی تھی، دوسری کوشش فاؤل رہی، مگر تیسری تھرو میں انہوں نے 90.23 میٹر کی زبردست کوشش کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔ ان کا اس سے پہلے کا بہترین ذاتی ریکارڈ 89.94 میٹر تھا، جو انہوں نے 2023 میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں قائم کیا تھا۔

    ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ برقرار
    نیرج چوپڑا اپنی نئی تھرو کے باوجود نہ صرف گولڈ میڈل سے محروم رہے بلکہ وہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا قائم کردہ عالمی ریکارڈ بھی توڑنے میں ناکام رہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیااور جیولن تھرو کی تاریخ کی سب سے لمبی تھرو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

    تجزیہ
    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیرج کی کارکردگی متاثرکن رہی، اور 90 میٹر عبور کرنا کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ تاہم، بین الاقوامی سطح پر مسابقت اس وقت اپنے عروج پر ہے، اور ہر تھرو عالمی ریکارڈ کے قریب لائیو ایکشن جیسی سنسنی خیز ہوتی جا رہی ہے۔

    غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری

    گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 23 رنز سے شکست دے دی۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جب کہ جیمز ونس نے 72، خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز تک محدود رہی۔ کپتان بابر اعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ صائم ایوب 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسن علی اور حمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خصوصی لمحات:
    میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    میچ سے قبل ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر اگر کراچی کو 170-180 رنز تک محدود کر لیا جائے تو وہ اسے کامیابی سمجھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج ون ڈاؤن بیٹنگ کریں گے اور خوشی ہے کہ لوگ انہیں کھیلتا دیکھنے آتے ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور پچ بیٹنگ کے لیے بہترین لگ رہی ہے۔

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

    کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید

    شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • پشاور  کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پشاور کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 170سے180رن تک روکنا کامیابی ہوگی وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے،لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے تو خوشی ہوتی ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کیلئے مکمل تیار ہیں،پچ دیکھنے میں بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر ہے اور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، پشاور زلمی کو پلے آف تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے ،کراچی کنگز کے 8 میچوں کے بعد 10 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں،لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    پشاور زلمی:

    محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

  • پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا

    پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کل (17 مئی) سے راولپنڈی میں دوبارہ شروع ہوں گے، جہاں پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو پلے آف تک رسائی کی دوڑ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    تمام ٹیموں نے راولپنڈی میں اپنے تربیتی سیشن مکمل کر لیے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی آج ٹیموں کو جوائن کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کل رات 7:30 بجے اس سنسنی خیز مقابلے کا میزبان ہو گا۔

    پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
    کراچی کنگز: 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے.کراچی کنگز کی فتح کی صورت میں وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی، جبکہ پشاور زلمی کے لیے یہ میچ بقا کی جنگ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    راولپنڈی میں مزید میچز کی تفصیل
    18 مئی – ڈبل ہیڈر:
    دوپہر 3 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
    شام 7:30 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز

    19 مئی:

    اسلام آباد یونائیٹڈ vs کراچی کنگز (ایونٹ کا آخری گروپ میچ)

    پلے آف اور فائنل شیڈول (قذافی اسٹیڈیم لاہور):
    پہلا کوالیفائر: 21 مئی
    پہلا ایلیمینیٹر: 22 مئی
    دوسرا ایلیمینیٹر: 23 مئی
    فائنل: 25 مئی
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فائنل سمیت تمام پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
    پی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    استنبول میں روس-یوکرین جنگ بندی مذاکرات جاری

    ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

    ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

    چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، غیرجانبداری پر سوالات