Baaghi TV

Category: کھیل

  • آج کا میچ بھی بارش سے متاثر

    آج کا میچ بھی بارش سے متاثر

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق .میچ برمنگھم کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فتح کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔

    کیویز تاحال ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ صرف افغانستان سے ایک میچ جیتی ہے جبکہ اسے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

  • "ریلو کٹے بھگاؤکرکٹ بچاؤ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    "ریلو کٹے بھگاؤکرکٹ بچاؤ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ریلو کٹے بھگاؤ مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین ناراض ہیں۔ ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈٖ بن گیا۔ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرنے والے قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر اسے معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

    ٹوئٹر پر ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل ہو گیا۔ مداح کہتے ہیں بس بہت ہو گیا اب کرو ان کا احتساب ۔ وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں۔ منیر عباسی کہتے ہیں ٹیم قوم کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ امتیاز بٹ نے ٹیم کو بیچ کر ملنے والی رقم ڈیم فنڈ میں جمع

  • قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل تک کیسے پہنچ سکتی ہے ، رمیز راجہ نے بتا دیا

    سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل کھیلنا ہے تو قومی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے ہر میچ کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگر سیمی فائنل تک پہنچنا ہے تو اس بارے سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹاپ 4 میں رسائی مشکل ترین ہے، لیکن ناممکن نہیں، انہوں نے گرین شرٹس کو جیت کی خاص ٹپس دیدیں، کہتے ہیں ٹیم کو ہر میچ میں انفرادی کے بجائے متحد ہو کر کھیلنا ہے۔ نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہر میچ جیتنا ہو گا۔

    دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا سرفراز احمد کو ٹیلی فون، تفصیلی گفتگو میں کہا کہ میڈیا کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور اگلے میچوں میں مثبت کھیل پیش کریں۔

  • ورلڈ کپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی، اوئن مورگن کے71 گیندوں پر 148 رنز

    ورلڈ کپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی، اوئن مورگن کے71 گیندوں پر 148 رنز

    ورلڈ کپ کے میچ میں‌ انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوئن مورگن نے 71 گیندوں پر 148 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی. اوئن مورگن کی اننگزمیں 17 چھکے اور چار چوکے شامل تھے. انگلینڈ نے مقررہ اوورزمیں 6 وکٹ پر397 رنزبنائے. جونی بیئراسٹو 90 اور جورٹ 88 رنزبنائے.

    میچ میں معین علی31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جیمزونس نے 26 رنزبنائے. افغانستان کے گلبدین نائب اور دولت زدران نے3،3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا. افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 247 رنز بناسکی اور ہار گئی. واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان نے شکست سے دوچار کر دیا تھا.

  • ایون مورگن کے 17 چھکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    ایون مورگن کے 17 چھکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

    ورلڈ کپ کے چوبیسویں میچ میں آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور افغانستان مدمقابل ہیں. انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے چوتھے نمبر پربیٹنگ کرتے ہوئے 17 چھکے اور 4 چوکے لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا. اس سے پہلے کسی کھلاڑی نے اتنے چھکے نہیں لگائے. 148 رنز بنائے اور رحمت علی کی بال پر آؤٹ ہو گئے.

    بیئرسٹو نے 90 رنز اور روٹ نے 88 رنز بنائے. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا.

    انگلینڈ نے افغانستان کو جیتنے کے لئے 398 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ افغانستان کے لئے ناممکن سا ہے کیونکہ افغانستان اب تک کوئی میچ نہیں جیتا. افغانستان کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی ہے اور پہاڑ جیسا ہدف بہت ہی مشکل ہے.

  • پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری مکمل ہو گئی ہے، کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہر محمود،چیف سلیکٹرانضمام اورمینیجر طلعت علی کو فارغ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    کوئٹہ میں ہنگامہ خیز اجلاس اور قانونی کارروائی کے بعد بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ 19جون کو لاہور میں طلب کی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کے لئے ایم ڈی وسیم خان اپنا دورہ مختصر کرکے منگل کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی اصلاحات پر بھی بات کی جائے گی۔

    امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کے لئے ورلڈ کپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کر دیا جائے گا۔

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں کل ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کی تبدیلی پر بات ہوگی۔

  • انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق
    ورلڈ کپ میں آج افغانستان اورمیزبان انگلینڈ مدمقابل ہیں ،انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔منچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
    افغانستان کے صدر اشرف غنی مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجودہوں گے۔اشرف غنی اپنی ٹیم سے ملیں گے اور میچ دیکھیں گے۔
    آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔

    اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں اتوار کو جو ہلا گلا تھا منگل کو میزبان ٹیم کے میچ کےباوجود روایتی شور شرابا نہیں تھا۔میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی تھا افغانستان کے تماشائیوں کی تعداد میں کم تھی۔
    پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ نایاب تھے جبکہ انگلینڈ افغانستان کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

    گراؤنڈ کے اطراف میں اتوار والی ہنگامی آرائی اور شور شرابا بھی نہیں تھا۔شہر میں دو دن پہلے بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ریٹس بھی معمول کے مطابق آچکے ہیں۔

    واضح رہے افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • شعیب ملک کی ٹویٹ اور شائقین کرکٹ کا سخت رد عمل

    شعیب ملک کی ٹویٹ اور شائقین کرکٹ کا سخت رد عمل

    شیشہ پینے کی وڈیو پر شعیب ملک نے ٹویٹ کی جس پر شائقین کرکٹ نے سخت رد عمل دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ٹوییٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ گزارش کرتےہیں کہ تمام لوگ اور میڈیا والے دوسرے کی فیملی کی عزت کریں زاتی معاملات اور نجی مصروفیات پر کھیل اور کارکردگی کا حصہ نا بنائیں.اس کے ٹویٹ کے جواب میں اس کےجواب میں شائقین نےبہت واٹ لگائی.ایک نے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ آپ وہاں ںجی دورے پر نہیں گئےتھے جو پکنک مناتےپھریں. اگر ایسا شوق ہے تو اپنے پیسے پر جائیں اور جتنی مرضی سیر کریں اور شیشہ پیئیں.اسی طرح دیگر نے بھی اس کے جواب میں سخت رد عمل کا اطہار کیا…
    واضح رہے کہ قومی ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ بہت نالاں ہیں.اور وہ کسی قسم کی کوئی جسٹفکیشن سننا گوارا نہیں کرتے.

  • پاکستانی ٹیم میں‌ اختلافات سے متعلق سرفراز احمد نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    پاکستانی ٹیم میں‌ اختلافات سے متعلق سرفراز احمد نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    ورلڈکپ میں‌ بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارت سے بری طرح‌ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں‌ اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں. یہ بھی کہا گیا ہے کہ اندرونی اختلافات بھی پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ایک سبب ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بھارتی میڈیا کی طرف سے بھی پاکستانی ٹیم میں‌ اختلافات کی خبریں‌ شائع اور نشر کی جارہی ہیں. بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے اختلاف کی خبروں‌سے ڈریسنگ روم کا ماحول پریشانی کا شکار ہو گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ آج سرفراز احمد جب ہوٹل آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان سے ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور پھر کہ سارا کچھ میرے حساب سے چل رہا ہے ۔

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں‌ کھلاڑیوں‌ کو کھری کھری سنا دیں اور کہا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ خراب کارکردگی پر صرف میں‌ گھر جاؤں‌ گا تو ایسا نہیں ہے میرے ساتھ اور بھی کئی جائیں‌ گے اس لئے سب کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے.

  • بھارت سے شکست، سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے، ایسی کھری سنائیں کہ سب حیران رہ گئے

    بھارت سے شکست، سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے، ایسی کھری سنائیں کہ سب حیران رہ گئے

    ورلڈ‌ کپ میچ میں‌ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ڈریسنگ روم میں‌ کھلاڑیوں پر برس پڑے اور دھمکی آمیز لہجے میں‌ کہاکہ خدانخواستہ ٹیم کیساتھ کچھ برا ہوا تومیرے ساتھ اوربھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد جو بہت کم گو سمجھے جاتے ہیں‌ بھارت سے شکست کے بعد غصہ میں‌ کھلاڑیوں‌ کو بہت کچھ کہہ گئے. انہوں نے کھلاڑیوں‌ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے صرف میں گھرچلا جاؤں‌ گا تو ہہ اسکی حماقت ہے. میرے ساتھ اور بھی لوگوں‌ کو گھر جانا پڑے گا. انہوں نے کہاکہ خراب کارکردگی کو بھول کرآگے بڑھیں اورٹیم کی کارکردگی بہتر بنائیں.

    رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں بولتے رہے اور لڑکے ندامت سے سر جھکائےکھڑے رہے. اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی موجود تھے تاہم وہ بھی خاموش رہے. سرفراز کی باتوں پر سینئر کھلاڑی بھی خاموش رہے. واضح رہے کہ پاکستان کل ورلڈ‌کپ کے اہم میچ میں انڈیا سے بری طرح ہار گیا تھا اور ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی.