Baaghi TV

Category: کھیل

  • خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس،اعزاز واپڈا کے نجیب اللہ کے نام

    خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس،اعزاز واپڈا کے نجیب اللہ کے نام

    ہنزہ: :ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ واپڈا کے نجیب اللہ نے اپنے نام کرلیا۔گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کا آغاز غلمت سے ہوگیا۔ دوسرا مرحلہ ٹائم ٹرائل کا تھا جو غلمت سے شروع ہو کر دوہیکر ہنزہ تک 35 کلو میٹر تک محیط تھا۔ کم فاصلہ ہونے کے باوجود یہ ایونٹ کا مشکل ترین مرحلہ تھا کیونکہ اس 35 کلو میٹر کے آخری 7 کلو میٹرمسلسل چڑھائی اور پر خطر راستے تھے جنہیں کھلاڑیوں نے ہمت اور بہادری کے ساتھ طے کیا ۔

    ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے اس ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83 میں سے 77 کھلاڑیوں نے ریس مکمل کی تھی جبکہ چار کھلاڑی نا اہل ہو گئے تھے۔ پہلی پوزیشن واپڈا کے نجیب اللہ، دوسری آرمی کے عبداللہ خان، تیسری سری لنکا کے ویران رمیش، چوتھی آرمی کے عابد صدیق جبکہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن ایس ایس جی سی کے غلام حسین اور عبدالرزاق کے حصہ میں آئی تھی۔

  • سٹیڈیم میں مدھو مکھیوں کا راج

    سٹیڈیم میں مدھو مکھیوں کا راج

    ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور سری لنکا مد مقابل ہیں. جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا نے 204 رنز کا ہدف دیا ہے. جنوبی افریقہ کے مورس اور پیٹوریئس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. سری لنکا کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے.

    میچ کے 48 ویں اوور کے دوران اچانک مدھو مکھیاں گراؤنڈ میں آ گئی اور تمام کھلاڑی بمع امپائرز گراؤنڈ میں لیٹ گئے. مدھو مکھوں نے خاصی دیر گراؤنڈ میں راج کیا . پھر کچھ دیر بعد میچ پھر سے جاری کیا گیا.

    یاد رہے جنوبی افریقہ ایونٹ سے باہر ہو گئی ہی. سری لنکا چھے پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں اور جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے. اگر سری لنکا یہ میچ ہارتی ہے تو ایونٹ سے باہر ہو جائے گی.

  • کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    مانچسٹر بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی 453 اننگز کے مقابلے میں یہ سنگ میل 417 اننگز میں پار کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگ اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹینڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگ میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ اننگ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

  • ٹاس جیت کر سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری 2 آوٹ

    ٹاس جیت کر سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری 2 آوٹ

    آئی سی سی ورلڈ کپ آج کے میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیموتھ کرارتنے اور کچھ دیر بعد اوشکا فرنانڈو پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔

    میچ کی پہلی ہی گیند پر کرارتنے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کا شکار بنے اور فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہی اوشکا فرناڈوبھی زیاد دیر کریز پر ٹھر نہ سکے اور 30 رنز بنا کر پولین لوٹے

    سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

  • ٹیم پاکستان کو اپنی جیت کے سوا اورکیا  سہارا چاہیے جانیے اس رپوٹ میں

    ٹیم پاکستان کو اپنی جیت کے سوا اورکیا سہارا چاہیے جانیے اس رپوٹ میں

    ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوجہاں خود کی پرمارمنس دکھانی ہو گی وہاں دیگر ٹیموں کی فتح و شکست کے مرہون منت بھی ہونا پڑے گا اگر مگر یعنی کون جیتی توکون آگے آئے گا یہ سلسلہ بہت اہم ہے.

    انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء میں پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور کسی حد تک نیوزی لینڈ بھی اگر مگر میں گھرا ہوا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کوبظاہر خطرہ بنگلہ دیش اور افغانستان سے نہیں بلکہ انگلینڈ اور سری لنکا سے ہے، کیوں کہ بنگلہ دیش اور افغانستان سے پاکستان خود نمٹے گا اور اس کا انحصار قومی ٹیم کی کارکردگی پر ہو گا۔

    سابق آسٹریلوی بیٹسمین رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو کسی کو بھی ہرا سکتی ہے اور کسی سے ہار بھی سکتی ہے۔

    ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں فی الحال آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس نے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ ممکن ہے بھارت بھی کوالیفائی کر جائے گا مگر تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے پاکستان، انگلینڈ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ دوڑ میں شامل ہیں۔

    اگر مگر کے کھیل میں قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو، دو میچز باقی ہیں جبکہ سری لنکا کے تین میچ رہتے ہیں۔ بظاہر پاکستان کا سیمی فائنل میں جانے اور نہ جانے کا فیصلہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ہار اور اپنی کارکردگی پر منحصر ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی ہار کے باوجود پاکستان کو اپنے باقی دو میچز جیتنے ہوں گے۔

    پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ انگلینڈ سے ہے کیوں کہ انگلینڈ ورلڈ کپ کے ابتدا سے ہی فیورٹ رہا ہے اور یہ ٹیم کسی بھی وقت کم بیک کرسکتی ہے۔ انگلینڈ کے مزید دو میچز نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہوں گے۔

    دریں اثنا آج سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے جبکہ پاکستان کل افغانستان کے مدمقابل ہوگا، کل نیوزی لینڈ کا سامنا آسٹریلیا سے ہو گا اور انگلینڈ کا مقابلہ اتوار کو ناقابل شکست بھارت سے ہو گا۔

    ان چار میچز کے بعد کسی حد تک فیصلہ ہو جائے گا وہ کونسی دو ٹیمیں ہیں جو سیمی فائنل میں جانے کے لیے فیورٹ ہو ں گی۔

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ میچ میں‌ باآسانی شکست سے دوچار کر دیا ہے. بھارت نے 269 سکور کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی بولرز نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ‌انڈیز کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر ایمبریس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران نے 28، ہتھمیر نے 18،گرس گیل نے 6 اور ہوپ نے 5 رنز بنائے۔

    اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.مہندرا سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا تاہم روہت 18 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہول کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • ساہیوال:ورلڈ کپ کے دوران شرفاء پریشان،مگر کیسے؟؟

    ساہیوال:ورلڈ کپ کے دوران شرفاء پریشان،مگر کیسے؟؟

    ساییوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ورلڈ کپ کے میچوں پر سرعام جوا اور مے نوشی جاری،پولیس خاموش تماشائی،منع کرنے پرجواری شرفا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے،
    تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری ورلڈ کپ کے میچوں پر ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں،گجراحاطہ،عیسی نگری،مزدور پلی،بوہڑوالا چوک،محلہ فرید گنج،بابے والا چوک،دھوبی محلہ،غلہ منڈی،ڈسپنسری روڈ،عنایت الہی کالونی،جہاز گراؤنڈ،بھٹونگر،کوٹ خادم علی شاہ،فرید ٹاؤن میں سرعام جوا جاری ہے،شراب کے نشے میں دھت جواری دن رات جوئے بازی کی محافل گرم کیے ہوئے ہیں،شور شرابہ اور غل غپاڑہ بھی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے،جبکہ ہار جیت کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کے شور سے شرفاء کی زندگیاں اجیرن اور سکون برباد ہوچکا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ سمجھانے اور منع کرنے پر جوا مافیا کی طرف سے شرفاء اور اہل علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق جوا مافیا کو بعض مقامی سیاسی افراد کی سرپرستی و حمایت حاصل ہے،حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے،ساہیوال شہر کے علاوہ نواحی قصبہ جات،کمیر ہڑپہ اور دیگر اڈوں پر بھی جوئے بازی کی یہی صورتحال نظر آتی ہے،اہل علاقہ نے آر پی او،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر جوئے جیسے قبیح عمل کے مرتکبین اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے،

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کر 269 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.میندر سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • انڈین ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے

    انڈین ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے

    بھارت کی دوسری وکٹ 98 کے رنز پر گر گئی، فاسٹ باؤلر ہولڈر نے راہول کو کلین بولڈ کیا، بھارت نے 100 بھی دوسری وکٹ کے بعد مکمل کر لیا.وجے شنکر اور ورات کوہلی کریز پر موجود ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی 98 کے رنز پر دوسری وکٹ بھی گرگئی.اوپنر راہول کو ہولڈر نے بولڈ کیا. آج کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کے آغآز میں ہی ویسٹ انڈیز کو 22 کے رنز پر کامیابی ملی جب اوپنر روہت شرما آؤٹ ہوئے. آج ایک اہم میچ کرکٹ ورلڈ کپ کا ہونے جا رہا ہے. 12ویں عالمی کپ میں ابھی تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کے جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں آج ہورہے بھارت ویسٹ انڈیز میچ میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کُل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

  • ورلڈ کپ 2019  کن  کھلاڑیوں کا آخری ورلڈکپ ہے, جانئے اس رپورٹ میں

    ورلڈ کپ 2019 کن کھلاڑیوں کا آخری ورلڈکپ ہے, جانئے اس رپورٹ میں

    ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری ورلڈ کپ ہے. کرس گیل نے او ڈی آئی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے جو وقت کے ساتھ ٹوٹتے بھی رہے تاہم 2015 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنانے والے پلیئر ہیں اور 19 مختلف گراؤنڈز میں سینچریز بنانے والے کھلاڑی ہیں. او ڈی آئی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرس گیل ٹی ٹوینٹی کرکٹ پر دھیان دیں گے.

    کرس گیل کے علاوہ کئی اور نام بھی ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹئر ہونے والے ہیں جن میں پاکستان کے شعیب ملک ہیں. شعیب ملک انٹرنیشنل کرکٹ کے واحد کھلاڑی ہیں جو 100 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں. ان کے علاوہ شاید وہاب ریاض کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے.

    بھارت کے مہیندر سنگھ دھونی کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہیں جن کی کپتانی میں بھارت 27 ٹیسٹ فتح کر چکا ہے.

    سری لنکا کے ملنگا کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. ملنگا سری لنکا کے معروف رائٹ آرم فاسٹ باؤلر ہیں اور 222 او ڈی آئی میچز میں 330 وکٹس لے چکے ہیں.

    نیوزیلینڈ کے رائٹ ہینڈ بیٹسمین روز ٹیلر کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. فروری 2017 میں روز ٹیلر کو قوم کے لیے 17 ODI سینچریز سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے.

    انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بھی شاید ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں. اینڈرسن 194 ODI میچز میں 269 وکٹس لے چکے ہیں.

    بنگلادیش کے مشرفے مرتضی نے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. او ڈی آئی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ورلڈ کپ کے بعد کریں گے.