Baaghi TV

Category: کھیل

  • بابر اعظم نے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا

    بابر اعظم نے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا

    بابر اعظم نے ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں اپنے 3000 رنز بھی مکمل کر تے ہوئے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے ہونہار بیٹسمین بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز تین ایشین پلیئر بن گئے۔

    بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے کیرئیر کی 68 ویں اننگز میں سینٹنر کی گیند پر سلپ کی جانب سنگل لیتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔

    بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین پاکستانی اور تیز ترین ایشین بھی ہیں، مجموعی طور پر وہ دوسرے تیز ترین بیٹسمین ہیں جس نے 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے۔

    جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین میں جنہون نے 57 اننگز میں یہ سنگل میل عبور کیا تھا۔

    بابر سے قبل تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بھارت کے شیکھر دھون نے یہ سنگ میل 72 میچز میں عبور کیا تھا۔

  • سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے  ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز

    سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز

    لاہور:سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور رکاوٹ کا سامنا پاکستان ٹیم کےلیے نئے چیلنجز.حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگلےدونوں میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہیں تب ہی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔بارش یا کسی ایک میچ میں شکست کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی.نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے سات پوئنٹس ہو گئے ہیں پاکستان اگر اپنے اگلے دو میچز جیت جائے اور انگلینڈ اپنے دو میچز میں سے کوئی ایک میچ ہار جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی یقینی ہو جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے اگلے دو میچز 29 جون کو افغانستان اور پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنے ہیں۔سری لنکا بھی پوائنٹس ٹیبل پر اپنے چھ میچز کھیل کر چھ پوائنٹس حاصل کر چکا ہے اور اب ان کو اپنے تین میچز میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور انڈیا کا سامنا کرنا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کو اپنے تینوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ہار کا انتظار بھی کرنا پڑے گا۔

    پاکستان کے اگلے دو میچز میں بارش ہوئی تو پوائنٹس ملنے سے بھی پاکستان ٹیم باہر ہو جائے گی تاہم اگر دیگر ٹیموں کے میچوں میں بارش ہوتے ہے تو پھر پوا ئنٹس ٹیبل کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم کوورلڈ کپ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی .جس کےلیے فیلڈنگ ،بیٹنگ اور باولنگ کے شعبہ میں بہتری لانا ہو گی

  • وزیر اعظم عمران خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، شاندار کارکردگی پر خراج تحسین

    وزیر اعظم عمران خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، شاندار کارکردگی پر خراج تحسین

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ شاندارپرفارمنس پربابر،حارث اورشاہین خاص طورپرمبارکباد کےمستحق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بھرپور انداز میں‌کم بیک کیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں‌نے پاکستان کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

  • برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف مشکل تھا تاہم اللہ نے مدد کی اور ٹیم جیت گئی، سرفراز احمد

    برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف مشکل تھا تاہم اللہ نے مدد کی اور ٹیم جیت گئی، سرفراز احمد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 رنز کا حصول آسان نہیں تھا تاہم میں‌ اللہ کاشکرادا کرتا ہوں جس نے پاکستان کی مدد کی اور شائقین کا بھی حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ان شاء‌اللہ اگلے دونوں میچ جیتنے کی بھی بھرپور کوشش کرے گی ۔ آج کے میچ میں‌ بابر اعظم اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور شانداراننگ کھیلی ، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کی ، ہماری جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ باؤلرز اور بیٹسمینوں‌ کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. انہوں‌نے میچ میں‌ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238رنز کاحصول آسان نہیں تھا ، ہم اگلے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے.

  • بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی، حفیظ اور شعیب ملک نئے لڑکوں‌ کو موقع دیں، سکندر بخت

    بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی، حفیظ اور شعیب ملک نئے لڑکوں‌ کو موقع دیں، سکندر بخت

    پاکستان سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے آج کے میچ میں‌ شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ ہمیں‌ اب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے ، محمد حفیظ نے اگر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تو شعیب ملک کو اب جان چھوڑ کر نئے لڑکوں‌ کو موقع دینا چاہیے.

    باغی ٹئ وی کی رپورٹ‌ کےمطابق سکندر بخت نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں‌ لیکن ان کی جگہ بابر اعظم اور حارث سہیل انتہائی ذمہ داری سے کھیل رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق سکندر بخت نے کہاکہ بابر اعظم سے ایک ہی شکایت کی جاتی تھی کہ وہ میچ فنش نہیں کرتے لیکن آج بابر اعظم نے بہت سادہ کرکٹ کھیل کر میچ فنش کیا اور یہ شکایت ختم کردی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے کھلاڑی ٹیم میں‌ ہونے چاہئیں جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.
    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے قومی کرکٹ ٹیم کونیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر ٹیم کو ہراسکتے ہیں اورنیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے ضروری تھی، بلاشبہ شاہین آفریدی نے بہترین باؤلنگ کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا-

    انہوں‌نے کہاکہ بابر اعظم او رحارث سہیل کی بیٹنگ کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے- انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور کھلاڑیوں کی محنت سے فتح ملی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے – انہوں نے کہا کہ جیت پر ہر پاکستانی خوش اور شادمان ہے اورکھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں – انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ آئندہ کے میچوں میں بھی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کھیلے گی-

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں‌ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ وکٹوں‌ سے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے.

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح، ملک بھر میں‌ مٹھائیوں‌ کی تقسیم، نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح، ملک بھر میں‌ مٹھائیوں‌ کی تقسیم، نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے

    پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ نیوزی لینڈ کو شکست دیے جانے پر ملک بھر میں کرکٹ شائقین کی طرف سے مٹھائیاں‌ تقسیم کی گئیں‌ اور خوشی سے بھنگڑے ڈالے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ ناقابل شکست رہی تھی تاہم پاکستان نے اس کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستان کی فتح پر زبردست خوشی کا اظہا رکیا اور لوگوں کی طرف سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں‌ دی جاتی رہیں. پاکستانی قوم نے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے.

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

  • پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا.

    پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا.

    ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا. ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے والی ٹیم کو پاکستان بے با آسانی شکست دے دی. بابر اعضم کی عمدہ سینچری اور مین آف دی میچ قرار, حارث سہیل نے 68 رنز بنائے.بابر اعضم اور حاث سہیل نے 126 رنز کی وننگ اننگز کھیلی. بابر اعضم کے او ڈی آئی میں 3000 رنز بھی مکمل ہو گئے.

    نیوزیلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 238 رنز کا ہدف دیا تھا. میچ کے دوسرے ہی اوور میں عامر نے پہلی بال پر گپٹل کو آؤٹ کر دیا پھر شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلیئن کا راستہ دکھایا. شاداب خان نے 1 وکٹ لی.

    نیوزیلینڈ کے جیمز نیشم نے 112 بالز پر 97 رنز کی لمبی اننگز کھیلی اور سکور 237 تک لے گئے. لیکن شاہینوں نے با آسانی ہدف عبور کر لیا.

    شاہینوں کی فتح پر قوم بہت خوش ہے. کیویز کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کا ایک اور مرحلہ پار کر لیا ہے لیکن اگلے دونوں میچز بھی جیتنا ہوں گے. انگلینڈ کے بھی دو میچز رہ گئے ہیں اور اگر انگلینڈ 1 اور میچ ہار جاتی ہے تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کا راستہ صاف ہو جائے گا.

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، کھلاڑیوں‌ کی شاندار کارکردگی، ملک بھر میں جشن کا سماں

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، کھلاڑیوں‌ کی شاندار کارکردگی، ملک بھر میں جشن کا سماں

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے. پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی پاکستان کو اگلے مراحل میں پہنچانے کے لیے امید پیدا کرسکتی ہے. یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 166 پر آوٹ کرکے میچ کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا نقشہ ہی بدل دیا تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کاورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر یہ عالمی اعزاز اپنے نام کروا لیا تھا. اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کے موجودہ وزیر اعطم عمران خان تھے .1992 کے ورلڈ کپ جیتنے پر کپتان عمران خان نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاوں کی وجہ سے ملی تھی .آج بھی پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے.

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کو دیے گئے ہدف 238 سکور کے جواب میں‌ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے تین وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالئے ہیں. پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 89 سکور بنا لئے ہیں‌ اور حارث سہیل 47 رنز پر کھیل رہے ہیں. پاکستان کو اس وقت 47 گیندوں‌ پر 37 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔