Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ مانچسٹر کے موسم کی صورت حال کے مطابق کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

    بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ شاداب خان اور عماد وسیم کھیلیں گے. پاکستان کے لۓ آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ورنہ سیمی فائنل تک رسائ کا سفر مشکل ہے.

    شائقین کرکٹ ایک اچھا کھیل دیکھنے کے منتظر ہیں اور بارش نہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں

  • وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا
    تفصیلات کے مطابق .برطانیہ کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا اور وہی کچھ ہوا جس کا خدشہ تھا.بارش کی وجہ سے کرکٹ لورز کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا.اگرچہ ہلکی بارش ہوئی اور پچ کو انتظامیہ نے پچ کو ڈھانپ لیا ہے.پورے ورلڈ کپ نے جس طرح رنگ میں بھنگ ڈآلا اسی طرح وہی کچھ ہوا شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرہے ،.دونوں ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پہنچ گئیں. پاکستان کو بارش کی وجہ سے اگر ایک پوائنٹ ملتا ہے تو اس کا نقصان ہوگا کیوںکہ پاکستان پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں بہت پیچھے ہے.

  • شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    .مانچسٹرمیں آج پاک بھارت کے بڑ ے مقابلے میں شوبز سمیت اہم شخصیات بھی سٹیڈیم کی زینت بن رہی ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیبریٹیز اس سلسے میں کافی جزباتی اور passionate ہیں گرین شرٹ اور پاکستان کرکٹ کی حمایت کےلیے پر عزم ہیں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    ان میں گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اوراسی طرح اداکارہ ماورہ حسین بھی کرکٹ میدان میں موجود ہوں گی. وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

  • لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے میچ کے حوالہ سے شائقین کرکٹ کومیچ دکھانے کیلئے لاہور شہرمیں بڑی اسکرینیں‌ لگائی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک اورگریٹراقبال پارک میں شائقین بڑی اسکرینوں پرمیچ دیکھ سکیں گے. شائقین کرکٹ کیلئےسب سےبڑی اسکرین لبرٹی چوک میں لگے گی. پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں‌ کی طرح‌ عوام بھی پرجوش ہیں. پاکستانی قوم میں بھی اس حوالہ سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج اتوار کے دن کھیلا جارہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے.

  • ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، پاکستان کے خلاف میچ بھی عام میچوں‌ کی طرح کھیلیں‌ گے، ویرات کوہلی

    ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، پاکستان کے خلاف میچ بھی عام میچوں‌ کی طرح کھیلیں‌ گے، ویرات کوہلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان سے کل کھیلے جانے والے میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں‌ہونے والے اس میچ کے حوالہ سے ان کی ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں‌ ہے اور ان کی ٹیم کی توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل ہونے والے میچ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں‌ نے پاک بھارت میچ سے متعلق بننے والے جذباتی ماحول کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں‌ یہ نہیں‌ سوچنا کہ یہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے بلکہ ہمیں اس میچ کو بھی عام میچ سمجھنا ہے. ہمیں صرف اس میں اپنی کارکردگی کو ذہن میں رکھنا ہے۔ دوسری ٹیم کیا کر رہی ہے، ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ حالات اور موسم کے مطابق ہم اپنی ٹیم کا انتخاب کریں‌گے. پچاس اوور کا میچ ہو تا اچھا ہے لیکن اگر کم اوور کا میچ ہوا تو اس کیلئے بھی ہم تیار ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم پیشہ وارانہ انداز میں‌ اس میچ کو لے رہے ہیں. کھلاڑی کسی دباؤ میں نہیں‌ آئیں گے اور اپنے کھیل پر توجہ دیں گے.

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے مابین ورلڈ‌کپ کا انتہائی اہم میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ہے کہ بارش سے میچ متاثر ہو سکتا ہے.

  • پاکستان اور انڈیا میں سے کس کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں؟ سابق کرکٹر محمد یوسف نے بتا دیا

    پاکستان اور انڈیا میں سے کس کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں؟ سابق کرکٹر محمد یوسف نے بتا دیا

    پاکستان کے نامور سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ بھارتی بلے باز کوہلی اور دھونی جلد آﺅٹ ہوجائیں تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے. جو ٹیم اچھی باؤلنگ کرے گی اس کی فتح کے امکانات زیادہ ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ دونوں‌ ٹیموں‌ کی جیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کوئی دوسرا سینئر کھلاڑی نہیں‌ ہے. سینئر کھلاڑی وہ ہوتا ہے جس نے اچھا پرفارم کیا ہو. میں سمجھتاہوں‌کہ اگر پاکستان میچ میں اچھا کھیل گیا تو ضرور جیت سکتا ہے.

    ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں یہ تھا کہ انڈیا کی بیٹنگ تو اچھی تھی لیکن باؤلنگ کمزور ہوتی تھی تاہم اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت کی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جس کے پاس نہ صرف اچھے بیٹسمین ہیں‌ بلکہ اچھے باؤلرز بھی موجود ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جیت کے امکانات برابر ہیں . دونوں میں سے جو ٹیم بہتے کھیلے گی جیت جائے گی. یاد رہے کہ کل پاکستان اور انڈیا کا میچ ہو گا جبکہ اس موقع پر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے.

  • مانچسٹر میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس سے قبل تیز بارش، کل کا میچ بھی خطرے میں

    مانچسٹر میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس سے قبل تیز بارش، کل کا میچ بھی خطرے میں

    مانچسٹر میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس سے قبل تیز بارش شروع ہو گئی ہے جس پر پاکسٹانی ٹیم پریکٹس کا آغاز نہیں‌ کر سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹرمیں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے تیز بارش شروع ہونے پر کرکٹ شائقین میں‌ مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں کل کا میچ بھی خطرے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے بھی کل کے میچ میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے.

    کرکٹ شائقین کا کہنا ہےکہ اگر انگلینڈ میں بارشوں‌ کا موسم تھا تو ان دنوں میں یہ میچ کیوں‌رکھے گئے؟ بعض شائقین سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی کا اظہا رکر رہے ہیں.

  • کل بارش ہوئی تو کیا ہو گا؟ شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    کل بارش ہوئی تو کیا ہو گا؟ شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں‌ کے درمیان کل ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ کھیلا جائے گا تاہم اس دوران انگلینڈ کے موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں بحث مباحثہ جاری ہے. اسی دوران سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں‌ کے درمیان میچ کی صورتحال سے متعلق ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور مختلف نوعیت کے تبصرے کئے جارہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرجو تصویر شیئر کی ہے اس میں‌ دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹاس ہونے کے بعد بارش کے پانی میں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں،ان دونوں کے پیچھے شارک مچھلی لگی ہوئی ہے اور کرکٹ ایکسپرٹ گراؤنڈ میں موجود ایک پانی میں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں۔

    شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ‌ میں‌ لکھا ہے کہ کل کے پاک بھارت میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ‌ ورلڈ کپ میں‌ بارش کی وجہ سے ابھی تک چار میچ متاثر ہوئے ہیں اور دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے. کرکٹ شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جب انگلینڈ میں‌ یہ بارشوں‌ کا موسم تھا تو ان دنوں میں‌ ورلڈ کپ کے یہ میچ کیوں‌ رکھے گئے؟ بہرحال کل کے پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ٹیمیں‌ بھرپور تیاریاں‌ کر رہی ہیں.

  • پاک بھارت میچ سے قبل مکی آرتھر نے شعیب ملک سے متعلق ایسا کیا کہا کہ ثانیہ مرزا بھی خوش ہو گئیں

    پاک بھارت میچ سے قبل مکی آرتھر نے شعیب ملک سے متعلق ایسا کیا کہا کہ ثانیہ مرزا بھی خوش ہو گئیں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی شعیب ملک بہترین ٹیم مین ہے،امید ہے پاک بھارت میچ میں انکی صلاحیتیں کام آئیں گی. پاک بھارت میچز کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے. شعیب ملک کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ فیل ہوئے ہیں ٹھیک نہیں ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی پرفیکٹ پرفارمنس دینی ہے. ان پریڈکٹ ایبل کا ٹیگ پاکستان ٹیم کو دلچسپ بناتا ہے. جس دن پرفیکٹ کھیلیں گے کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں. ہم نے اب تک اپنی پرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیلی. آج فیصلہ کریں گے کس کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں.

    پاک بھارت میچ سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ میں بھی کسی دوسرے میچ کی طرح بس دو پوائنٹ ہیں. اس میچ کاپریشر اوراہمیت ویسی ہی ہے جسے دوسرے میچ کی ہے. یاد رہے کہ کل اتوار 16 جون کو پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ ہو. اس حوالہ سے دونوں‌ ٹیموں‌ کی جانب سے زبردست تیاریاں کی جارہی ہیں اور عوامی سطح پر بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

  • سری لنکاکا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    سری لنکاکا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے آج کے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے .اوول گراؤنڈ میں سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ چند دن بارش رہی ہے اس لیے وہ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ میچز کے وقفے کے دوران انہوں نے بہت محنت کی ہے جب کہ نوان بھی فٹ ہیں اور انہوں نے پریکٹس میں بھرپور بولنگ اور فیلڈنگ کی۔

    ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین جیت چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔