Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کی ایک اور فتح. ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا.جوۓ روٹ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار.

    ویسٹ سنڈیز 5 میچز کھیل کر صرف 1 میچ جیتا ہے. کرس گیل بھی اپنے کیریئر کے آخری ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی نہ دکھا سکے.

  • ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو 212 رنز کا ہدف

    ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو 212 رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لۓ 212 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کے لۓ کوئ بڑی بات نہیں.

    میچ میں ووڈ اور آرچر نے 3 3 وکٹیں, روٹ نے 2 اور پلنکٹ اور ووکس نی 1 1 وکٹ لے کر ساری ٹیم کو 212 رنز پر پویلین بھیج دیا.

    انگلینڈ اس سے پہلے تین میچز جیت چکی ہے اور ٹاپ فور میں ہے. اسکے بعد انگلینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کے لۓ صرف ایک اور میچ جیتنا ہوگا

  • وقار یونس کا پاک بھارت میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ

    وقار یونس کا پاک بھارت میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وقار یونس نے پاک بھارت میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا ہے. کینگروز کے خلاف شعیب ملک کی پرفارمنس کافی ناقص رہی. وہ کہتے ہیں کہ اگر ملک کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کروانی ہے تو ملک کی جگہ شاداب خان اس نمبر پر اچھا کھیل سکتے ہیں.

    لیکن سرفراز شعیب ملک کی بھارت کے خلاف پرفارمنس کو لے کر پر امید ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سینیئر شعیب ملک کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے اور وہ بھارت کے خلاف ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرتے ہیں. امید ہے کہ وہ اپنا آخری ٹورنامنٹ یادگار بنا کر جائیں گے.

    وقار یونس کہتے ہیں کہ میرے خیال میں پاکستان کو چار پیسرز اور ایک اسپنر  کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، اس کیلیے شعیب ملک کو ڈراپ  کر دینا چاہیے، بیٹسمین کوشش کریں کہ ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔ اور اگر کھلاڑی مس فیلڈنگ نہ کریں تو میچ جیتا جا سکتا ہے.

  • قومی کرکٹ ٹیم کارکردگی دکھائے ، بڑوں نےسر جوڑ لیے

    قومی کرکٹ ٹیم کارکردگی دکھائے ، بڑوں نےسر جوڑ لیے

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکرگی سے پریشان ہو کر کرکٹ انتظامیہ فکر مند ہو گئی ہر کھلاڑی سے چیف سلیکٹراور چیف کوچ مکی آرتھر کی ملاقات.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرتا دھرتا متحرک ہو گئے.
    ورلڈ کپ میں بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ سر جوڑ کی بیٹھ گئی ، انضمام الحق اور مکی آرتھر نے ہر کھلاڑی سے الگ الگ بات کی اور آسٹریلیا کی شکست کے بعد ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو اگلے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی
    پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہوں گے، جاننے کیلۓ مزید پڑھیں

  • پاک بھارت مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

    پاک بھارت مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ ہے.
    پاکستان کا اگلا میچ بھارت کے ساتھ مانچسٹر میں اتوار کو ہونے والا ہے، 2 میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر اور سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    بھارت کےخلاف میچ میں فتح بہت ضروری ہے لیکن بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے، مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری اور برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے جو ورلڈ کپ کے بڑے میچ کو خراب کر سکتی ہے.
    ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کو دیکھنے کے خواہشمند لاکھوں شائقین میں سے چند ہزار خوش نصیب ہی ٹکٹ حاصل کرپائے ہیں، اتوار کو دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد ہوگی بلیک میں ٹکٹ چار گنا قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں مگر ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہشمند بڑی چاہ سے جیب پر اضافی بوجھ برداشت کرنے کو تیار ہیں اور بارش کی مداخلت نہ ہونے کی دعا بھی کررہے ہیں۔

    پاکستان ٹیم گزشتہ روز مانچسٹر پہنچ گئی تھی، آج پریکٹس سیشن میں قومی ٹیم اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرے گی، شاداب خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی. کینگروز کے خلاف بھی شاداب کو نہ کھلانے کا نقصان سب کے سامنے ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے.

  • انڈیا کے خلاف میچ میں پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہئے، شاہد آفریدی کا ٹیم کو مشورہ

    انڈیا کے خلاف میچ میں پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہئے، شاہد آفریدی کا ٹیم کو مشورہ

    قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں مثبت کھیلنا پڑے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات کے علاقے کبل میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے دورا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دہا ہے کہ بھارت سے جیتنا ہے تو بھارت کے خلاف میچ میں مثبت کھیلنا پڑے گا. شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ فیلڈنگ اچھی ہوگی تو70فیصد میچز جیت سکتے ہیں ،چیمپینز ٹرافی کی مثال ہمارے سامنے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید اسمبلیوں میں چھکے مارتےہیں،ان کے بھائی نے یہاں اکیڈمی بنائی ہے، اکیڈمی ہو گی تو ٹیلنٹ سامنے آئےگا،اسکول لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے ،سوات کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اگر سہولیات فراہم کی جائیں تویہاں سیاحت کومزید فروغ دیا جاسکتا ہے

  • پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھات میچ کی ٹکٹ کا منہ مانگے داموں بکنے لگی،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونےلگیں.
    پاک بھارت کرکٹ میچ جب بھی ہوتا ہے اس دیکنے والے کروڑوں میں ہوتے ہیں،عام ٹورنامنٹ میں ہی پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور جب خاص میچ ہو یا میگا ایونٹ ہو تب تو ٹکٹ نایا ب ہو جاتے ییں.

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 12 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکسٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

    پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

  • ابھی نندن سے متعلق مزاحیہ اشتہار، انتہاپسند بھارتیوں‌ کا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کا مطالبہ

    ابھی نندن سے متعلق مزاحیہ اشتہار، انتہاپسند بھارتیوں‌ کا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کا مطالبہ

    پاکستان میں‌ موبائل کمپنی کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن سے مشابہہ اداکار کا اشتہار چلانے پر بھارتی سخت سیخ‌ پا ہیں‌ اور بعض انتہاپسند بھارتیوں‌ نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل موبائل کمپنی کی طرف سے یہ مزاحیہ ایڈ نشر کرنے پر انتہاپسند بھارتی سخت شور شرابا کر رہے ہیں‌ اور کہا جارہا ہے کہ ہمارے فوجی ہمارا فخر ہیں اور اس اشتہار میں ہمارے فوجیوں کی عزت پر حملہ کیا گیا ہے. موبائل کمپنی کے اس مزاحیہ اشتہار کے بعد بھارتیوں‌کو آگ لگی ہوئی ہے اور میچ سے قبل ماحول سخت گرم ہو گیا ہے. بھارتی انتہاپسندوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو ہر صورت پاکستان سے میچ جیتنا چاہیے.

    رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنی کے اشتہار میں پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی جنگی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کے حلیے والے شخص کو پیش کیا گیا ہے۔ مذکورہ اشتہار میں اداکار جس کی مونچھیں ابھی نندن جیسی ہیں اور وہ بھارتی کرکٹ سے مشابہ جرسی پہنے تفتیشی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ۔ ابھی نندن سے مشابہہ اداکار ہر سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے دکھائی دیتا ہے اور ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے متعلق ہر سوال کے جواب میں یہی کہتا ہے کہ ’یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا. اسی دوران جب اس سے چائے کے متعلق سوال ہوتا ہے تو وہ آخر میں وہ چائے کو عمدہ قرار دیتا ہے اور کپ سمیت روانہ ہونے لگتا ہے تو سوال کرنے والا اس سے کہتا ہے کہ ’کپ یہیں‌ چھوڑ کر جاؤ۔

    موبائل کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اس ویڈ یو ایڈ پر بھارتی انتہاپسندوں‌ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالاجائے.

  • پی سی بی احسان مانی کا پی ایس ایل 5 کے متعلق اہم اعلان، شائقین کرکٹ کے لۓ خوشخبری

    پی سی بی احسان مانی کا پی ایس ایل 5 کے متعلق اہم اعلان، شائقین کرکٹ کے لۓ خوشخبری

    احسان مانی نے پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کر دیا.
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایس ایل 5 کے میچز لاہور اور کراچی کے ساتھ ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہوں گے.

  • کرکٹ بورڈ میں‌ نااہلی اور کرپشن کیخلاف مہم شروع، نجم سیٹھی مشکل میں‌ پھنس گئے

    کرکٹ بورڈ میں‌ نااہلی اور کرپشن کیخلاف مہم شروع، نجم سیٹھی مشکل میں‌ پھنس گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں نااہلی اور کرپشن کے خلاف مہم شروع کردی ہے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کا یہ حال ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جاوید بدر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی عمران خان اور پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دُشمن ہے جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن کی ہے اور اس کو مُوجودہ چئیرمین احسان مانی جوسیٹھی کا دوست ہے بچا رہا ہے. جاوید بدر اس سے قبل بھی نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں.


    جاوید بدر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کی تحقیقا ت کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں تاکہ کرکٹ بورڈ کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے.

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے گزشتہ برس نجم سیٹھی کو خط بھی لکھا تھا جس میں‌ ان سے پی ایس ایل کا حساب کتاب مانگا گیا تھا. خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنیکل اے بی سی کا ہرگز معلوم نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ نجم سیٹھی نے اپنی کروڑوں کی کرپشن کے لئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اسکے لئے جاوید بدر اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔