Baaghi TV

Category: کھیل

  • بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آٹھ اوورز میں 50 رنز بنا لئے

    بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آٹھ اوورز میں 50 رنز بنا لئے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے ، آٹھ اوورز میں انگلینڈ نے پچاس رنز بنا لئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد مٹھون، محمود اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضی اور مستفیض الرحمان شامل ہیں .انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل راشد، لائم پلنکٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر پانی سے گاڑی دھونے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے خلاف ایک شہری نے شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں ویرات کا پڑوسی ہوں ،ویرات کے گھر چھ سے زائد گاڑیاں ہیں جنہیں پینے کے پانی سے دھویا گیا اور اس طرح ہزاروں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہوا. گروگرام میونسپل کارپوریش نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا.

    واضح رہے کہ بھارت میں شدید گرم موسم ہونے کی وجہ سے کئی علاقون میں پانی کی کمی کا سامنا ہے. اس کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان اپنی گاڑیاں صاف پانی سے دھلواتے رہے.

  • پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں‌ کے مابین میچ تاحال شروع نہیں‌ ہو سکا، موسم خراب ہے اور بارش مسلسل جاری ہے. جوں‌ جوں‌ وقت گزرتا جارہا ہے کرکٹ شائقین میں‌ بے چینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام سات بجے تک انتظار کیا جائے گا اگر بارش رک جاتی ہے تو دونوں ٹیمیں‌ بیس بیس اوورز کا میچ کھیلیں‌ گی. ابھی یہ خبریں‌ آرہی تھیں‌ کہ اسی دوران محکمہ موسمیات انگلینڈ‌ کا یہ بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے تک بارش رکنے کا کوئی امکان نہیں‌ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش مزید تیز ہونے کا اندیشہ ہے. محکمہ موسمیات کے اس اعلان کو مدنظر رکھا جائے تو دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ مشکل نظر آتا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے اس میچ کے منسوخ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں. اس صورتحال پر کرکٹ شائقین مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں.

    آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ نہ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا. واضح‌ رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ‌ نے میچ نہ ہونے کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ کیلئے فیورٹ تھی.

  • سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج برسٹل میں کھیلے جانے والے میچ کے منسوخ‌ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میچ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور دونوں‌ ٹیمیں‌ ابھی تک ہوٹل میں‌ ہی موجود ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش مسلسل ہو رہی ہے اور ابھی تک دونوں‌ ٹیموں‌ کے مابین کھیل کے سلسلہ میں‌ ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا ہے. میچ کے حوالہ سے آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے رکنے کا انتظار شام سوا سات بجے تک کیا جائے گا. اس دوران اگر بارش رک جاتی ہے تو 20 ،20 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا لیکن اگر بارش نہ رکی تو میچ منسوخ کر کے پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔

    یا د رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیاہے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔

  • پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    برسٹل میں ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے. اس وقت بھی مطلع ابر آلود ہے اور وکٹ اوراس کے اطراف سے کورزتاحال نہیں ہٹائے جاسکے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے2،2 میچز میں2،2 پوائنٹس ہیں. پاکستانی کرکٹ‌ ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بالفرض اگر میچ نہیں ہوتا تو ایک پوائنٹ کانقصان ہو سکتا ہے. اسی طرح‌ ایک اور سینئر کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کم اوورز کا میچ بھی ہو تو ہمارے لیے اچھا ہے.

    پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار ہونے پر شائقین افسردہ دکھائی دیتے ہیں. اگر بارش ہوئی تو دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا.

  • محمد حفیظ کی مونچھیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایسا کیا کہا کہ شائقین خوش ہو گئے

    محمد حفیظ کی مونچھیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایسا کیا کہا کہ شائقین خوش ہو گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کرکٹ شائقین نے ان کے مونچھوں‌ کو تاؤ دینا پسند کیا ہے. ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کے مونچھوں‌ کا سٹائل پسند کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ‌ کی مونچھوں‌ کے سٹائل سے متعلق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محمد حفیظ کا یہ سٹائل اچھا لگا ہے، وہ فیشن کو پسند کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن اچھا ہو جاتا ہے.

    ادھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ ہمیشہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ محمد حفیظ‌ نے کہا ہے کہ وہ خود ریگولر باؤلر سمجھتے ہیں‌ اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں‌ گے.

  • ٹخنے کی انجری کے سبب اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ، ان کی جگہ کسے شامل کیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ٹخنے کی انجری کے سبب اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ، ان کی جگہ کسے شامل کیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں‌ جس پر افغان کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹخنے کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے. اس دوران انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے ان کی تکلیف کی شدت بڑھ گئی اور محمدشہزاد کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا ہے۔

    رپورٹ‌ کے مطابق کرکٹ ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے والے محمد شہزاد کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ صرف دو میچ کھیلنے کا ہی تجربہ رکھتے ہیں. یاد رہے کہ محمد شہزاد آسٹریلیا کے خلاف کوئی سکور نہیں‌ بنا سکے تھے اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے سات رنز بنائے تھے. محمد شہزاد کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کو افغان کرکٹ ٹیم کیلئے نقصان کا سبب سمجھا جارہا ہے.

  • مودی کے دور میں کرکٹ بھی سیاست زدہ، آئی سی سی نے دھونی کے گلوز سے فوجی نشان ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    مودی کے دور میں کرکٹ بھی سیاست زدہ، آئی سی سی نے دھونی کے گلوز سے فوجی نشان ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    مودی کے دور حکومت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کو بھی سیاست زدہ کر دیا ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گلوز پر سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ بھارتی فوج کے نشان والا گلوز پہن کر کھیلا تھا جس کا آئی سی سی حکام نے نوٹس لیا ہے اور بی سی سی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹائے.

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں‌ برس مارچ میں‌ بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ بھارتی فوجی کیپ پہن کر کھیلا تھا جس پر دنیا بھر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اس رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور مختلف سیاستدانوں‌ کی جانب سے انٹرنیشل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بھارتی ٹیم پر پابندی لگائے تاہم آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو خاکی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی وکٹ کیپر دھونی کے گلوز پر موجود نشان بلدان بھارت کی خصوصی فوج کا نشان ہے اور اسے صرف کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی اس حرکت پر دنیا بھر ناپسندیدگی کا اظہا رکیا گیا ہے.

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا

    ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جاۓ گا. میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے برسٹل میں کھیلا جاۓ گا. دونوں ٹیمز کے کپتان کل کا میچ جیتنے کے لۓ پر امید.

    ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیمز 2 2 میچ کھیل چکی ہیں. سری لنکا پہلا میچ نیو زیلینڈ سے 10 وکٹوں سے ہار چکا ہے اور دوسرا میچ افغانستان سے 34 رنز سےجیت چکا ہے. میچ میں پردیپ نے 4 اور ملنگا نے 3 وکٹیں لے کر اچھی کارگردگی دکھائ.

    پاکستان بھی اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے 7 وکٹوں سے ہار کر دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر ون ٹیم کو 14 رنز سے ہرا چکا ہے. وہاب ریاض محمد عامر اور شاداب خان کی اچھی پرفامنس نے ٹیم کو فتح دلوائ.

    ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا 6 دفعہ مد مقابل ہو چکی ہیں اور پاکستان سری لنکا کو 5 دفعہ ہرا چکا ہے. ایک میچ دونوں ٹیمز میں برابر رہا.

  • پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ کب کیا کردے، سری لنکن کپتان کرونا رتنے

    پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ کب کیا کردے، سری لنکن کپتان کرونا رتنے

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین سو رنزبورڈ پرہوں توبولرزدفاع کرنےکی پوزیشن میں ہوں گے. پاکستانی ٹیم کےبارے میں کچھ نہیں کہاجا سکتا یہ کب کیا کردے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کپتان نے کہاکہ فلیٹ وکٹ ہے، بیٹنگ لائن اپ پہلےجیسی ہی ہوگی. پاکستان کےخلاف میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے. ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کےخلاف جیت سےحوصلے بلند ہوئے ہیں. ہماری ٹیم بھی کچھ بھی کرسکتی ہے. کل بہترین کھیل پیش کریں گے.

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا کل پاکستان اور سری لنکا کے مابین اہم میچ کھیلا جائے گا.