Baaghi TV

Category: موسم

  • جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے نالہ لئی میں طغیانی پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    اسلام آباد کی شاہراہ اسلام آباد، شکر پڑیاں، پشاور موڑ، نائنتھ ایونیو، ایمبیسی روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔


    بارش کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ فلائی اور کے نیچے کار بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔ ریسکیو اہل کاروں نےدھکا لگا کر گاڑی کو نکالا۔

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں بارش کے پانی میں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ انٹر چینج کا استعمال نہ کریں اور گاڑیوں کا رخ نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیں۔


    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔

    انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

    ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں-


    ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں بارش سے ڈھوک کشمیریاں، شکرالہ، صادق آباد، ندیم کالونی، آریہ محلہ اور کری روڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مری روڈ، راول روڈ اور ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔


    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دوسرے حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    دوسری جانب مردان اور شانگلہ سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ رات میں خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بوندا باندی متوقع ہے۔

  • درخت – زندگی کی ضرروت تحریر : مصعب طارق

    درخت – زندگی کی ضرروت تحریر : مصعب طارق

    گرمی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے، اور ہم تیز دھوپ کے نیچے کچھ دیر قیام نہیں کرسکتے ہیں۔ درجہ حرارت برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ لیکن آپ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا! آسانی سے سانس لیں اور اے سی کے درجہ حرارت کو 26 میں ایڈجسٹ کریں۔ دیہی علاقوں میں درجہ حرارت شہروں کے مقابلہ میں کم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہروں میں موجودہ ٹریفک کا بہاؤ دیہی علاقوں سے مختلف ہے۔ ہمارے ملک میں ٹریفک کے شور اور ٹریفک کے دھواں کسی گنتی میں شمار نہیں کیے جاتے ہیں، اور وہ ہر سال ہزاروں جانوں کے جانے کا باعث بن رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے نئے رہائشی منصوبوں کے لئے زرعی اراضی پر رہائشی علاقوں کی تعمیر کے کاروبار میں اسے تبدیل کردیا ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی قانون یا ضابطہ اخلاق موجود نہیں ہے۔اگر سبز اراضی کو رہائشی علاقے میں تبدیل کردیا جاتا ہے تو اس علاقے میں جیتا سبزہ کاٹا گیا ہے اس کے برابر اتنا ہی سبزہ کسی دوسرے علاقے میں لگایا جاۓ۔
    آپ دوسروں کی بات کیوں کہنا چاہتے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ لیکن اس کی زراعت صرف کاغذی کام تک ہی محدود ہے۔ اگر آپ اس پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو، جب آپ اپنے شہر سے کسی دوسرے شہر کا سفر کرتے ہو تو راستے میں سڑک کے کنارے ایک پھل دار درخت یا کوئ سایہ دار درخت نظر آ جاۓ یہ نامکمن ہے۔ ہمارے رہائشی علاقے میں درخت غائب ہوگئے ہیں۔ اور جو موجود بھی ہیں وہ صرف سجاوٹ کے لیے جس کا نہ کوئ سایہ نا کوئ پھل۔ اس صورت میں، کون اب خالی جگہوں پر سبز رنگ کی نمائش کی توقع کرسکتا ہے؟ پاکستان میں درجہ حرارت کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ملک میں جنگلات کی کمی، درخت نہ لگانے کے رجحان اور ذاتی غیر ذمہ داری ہے۔
    حقیقت یہ ہے کہ ہم شدید گرمی کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔آئندہ آنے سالوں میں، شدید گرمی سے ہماری نسلیں تشدد کا نشانہ بنیں گی۔ کوئی اسے روک نہیں سکتا۔آپ زیادہ سے زیادہ ٹاک شوز میں بیٹھ کر باتیں کر سکتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم، آپ اور پورے ملک، ہم سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ہمیں اپنی بے حسی کے عروج پر فخر ہے۔ کوئی بھی ہمیں پیاس سے مرتے رہنے سے نہیں روک سکتا۔ بھارت نے ہمارے پانیوں میں ڈیم بنا کر ہمارے ملک کو صحرا کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
    آج، ہمیں یہ سمجھنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی کہ درخت ہمارے اور ماحول کے لئے بہت اہم ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزارت زراعت، جنگلات و آبپاشی کی وزارت مشترکہ منصوبہ تجویز کرے گی جسے حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے نافذ کرسکتی ہے۔ یہ توقع نہیں کی جانی چاہئے کہ کوئی بھی حکمران اس مسئلے کے ہل کا سوچھ سکتا ہے، اور صوبائی سطح پر سڑکوں کے کنارے درخت اور پودے لگانے کی کوشش کرے۔ کیونکہ وہ صرف اپنے کمرے کے درجہ حرارت کو کم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    لہذا،اب لوگوں کو اپنی مدد آپ اپنے گھر کے چاروں طرف درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ سڑک کے کنارے بسنے والے ہی اس ملک کو جل کر مرنے سے بچانے کے لئے سڑک کے کنارے درخت اور گھاس لگاسکتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو زندگی کو بچانے کے لیے سب سے بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
    @mussab_tariq

  • پاکستان میں ڈیمز کی اہمیت اور فوائد تحریر چوہدری عطا محمد

    پاکستان میں ڈیمز کی اہمیت اور فوائد تحریر چوہدری عطا محمد

    اگر پوری دنیا میں ڈیمز کے حوالے سے بات کی جاۓ تو آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو شاید ہمارا دوست ملک جس کی دوستی کی مثالیں ہمارے حکمران ماضی سے لے کر آج حال تک دیتے نہیں تھکتے اور پوری دنیا بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہہ ہماری بہت گہری دوستی ہے اور ہم اس پر فخر بھی کرتے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس دوستی سے کیا سیکھا یہ سوچنے کی بات ہے تو جناب سنیں اس ملک کا نام ہے چین دنیا میں اس وقت چین سب سے ذیادہ ڈیم رکھنے والا ملک ہے جس کے کل بڑے ڈیمز کی تعداد لگ بھگ 23 ہزار آٹھ سو ہے اور یہ تعداد بڑے ڈیمز کی ہے اور اگر چھوٹے ڈیمز بھی ساتھ ملا لئے جائیں تو چھوٹے بڑے ڈیمز کی مشترکہ تعداد 87000 کے لگ بھگ ہے. دوسرے نمبر پہ آتا ہے امریکہ جس کے بڑے ڈیمز کی تعداد 9200 ہے اور لگ بھگ ہر ریاست میں 1700 سے ذیادہ چھوٹے بڑے ڈیمز ہیں.
    ‎یعنی کل چھوٹے بڑے ڈیمز کی مجموعی تعداد 84000 سے ذیادہ ہے.تیسرے نمبر پر ہمارا پڑوسی لیکن ازل سے دشمن ملک ہے جس کو ہمارے ملک سے سب سے زیادہ تکلیف ہے وہ ہے بھارت جس کے پاس اس وقت بڑے ڈیمز کی تعداد 5200 جبکہ تمام چھوٹے بڑے ڈیمز کی مشترکہ تعداد 9000 تک بتائی جاتی ہے.چوتھے نمبر پر جاپان ہے جس کے پاس 3000 سے ذیادہ ڈیمز ہیں جن میں سے کئی دنیا کے بڑے ڈیموں میں شمار ہوتے ہیں.پانچویں نمبر پر برازیل جس کے پاس 1400 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.چھٹے نمبر پر کوریا پھر کینڈا پھر جنوبی افریقہ اس کے بعد بالترتیب اسپین، ترکی، فرانس، ایران، برطانیہ، آسٹریلیا، میکسیکو، اٹلی، جرمنی، ناروے، البانیہ، زمبابوے، رومانیہ، پرتگال، آسٹریا، تھائی لینڈ، سوڈان، سوئیٹزرلینڈ، بلغاریہ، یونان اور پھر جا کر اس ملک کانام آتا ہے جس کے پاس دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے اور وہ ملک زراعت پر انحصاربھی کرتا ہے
    ‎ وہ ملک ہے ہمارا پیارا وطن پاکستان جس کے پاس غالباً چھوٹے بڑے مشترکہ ڈیمز کی تعداد 160 سے 165 ہے.آپ کو شاید حیرانی ہو میری بات سن کر لیکن بدقسمتی سے یہی حقیقت ہے اگر دنیاکی بات کی جاۓ تو دنیا دھڑا دھڑ ڈیم بنا رہی ہے کیونکہ ڈیمز ہی کسی بھی ملک کی نہ صرف معاشی، زرعی اور صعنتی ترقی کے ضامن ہیں بلکہ حال اور مستقبل میں انہیں ڈیمز کو بطورِ ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے.
    ‎اسی لیے ہمارا دشمن ملک بھارت پاکستان کے خلاف ہزاروں ڈیم بنا چکا ہے اور پاکستان کو پانی سے ترسانا ہو یا ڈبونا ہو اپنے ڈیمز کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے جس میں پیارے وطن پاکستان کو زرعی و معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے.
    ‎اگر پاکستان کی بات کی جاۓ تو پاکستان میں دہائیوں پہلے جو ڈیمز بنے سو بنے جن میں اکثریت ڈیموں کے آغاز کا سہرا انہیں صدور کے سر جاتا ہے جنہیں جمہوری قوتیں آمر اور ڈکٹیٹر سمجھتی ہیں، بدقسمتی سے ان آمروں اور ڈکٹیٹرزکے بعد پاکستان میں نام نہاد جہموریت آگئ اور ڈیمز کی تعمیر پاکستان جیسے زراعت پر انحصار کرنے والے ملک کے لئےممنوع ٹھہر ی
    ‎اسی وجہ سے پاکستان کو بدترین لوڈشیڈنگ، زرعی اجناس کی کمی، صنعتوں کی بندش کا سامنا ہے جو آج تک پیارا وطن پاکستان اور اس کی عوام بھگت رہی ہے . اور یہ سب ہمیں اس نام نہاد جہموریت سے ملا غور کریں بھارت خود ہزاروں ڈیمز بنا چکا مگر پاکستان میں اپنے پیسے سے پالے ہوئے یہ مافیا سیاستدانوں کو دہائیوں سے اربوں روپے کھلاتا رہا اور یہی سیاستدان کہتے رہے میری لاش پر ڈیم بنے گا یہی جہموری طاقتیں دشمن کہہ پاکستان میں ڈیم نہ بننے کے ایجنڈا کو تقویت دیتی رہی کبھی صوبئیات کے نام پر اور کبھی سیاست کے نام پر ڈیموں کی تعمیر کو متنازعہ بنا کر روکتے رہے.میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور افواج پاکستان کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کے ادوار میں ارض پاک پیارے پاکستان میں ڈیموں پر الحمدللّٰہ کام شروع ہوا جو تیزی سے جاری ہے مزید یہ بھئ بتاتا چلوں اگر پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر مزید دس سے بیس سال میں نہ ہوتی تو پاکستان خدا نخواستہ پانی کی بوند بوند کو ترس جاتا.اور یاد رکھیں آنے والے وقتوں کی زیادہ تر جنگیں پانی پر ہونگی جس کے پاس پانی ہو گا وہی طاقت ور اور محفوظ ملک ہوگا ۔
    اگر ہم نہے بننے والے ایک ڈیم کی ہی بات کر لیں تو صرف دیامر بھا شا ڈیم سے وزیر اعظم جناب عمران خان کے معاون خصوصی عاصم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا دیامر بھاشا ڈیم کے اس منصوبہ سے 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوسکےگا اور ڈیم سے 12 لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی جب کہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی مل سکے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے 16ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی  اور نیشنل گرڈ کوسالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹ پن بجلی ملے گی، ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے گا جب کہ قومی خزانے کو 290 ارب کا فائدہ ہوگا یعنی سب ملا کر پیارے ہم وطن ساتھیوں ارض پاکستان کو ڈیمز کے فوائد ہی فوائد ہیں
    ہماری سابق حکمران جماعتیں ان منصوبوں پر اس لئے بھی عمل نہیں کرتی تھی کہہ یہ منصوبہ ایک تو پانچ سال میں مکمل نہیں ہوتا اور دوسرا اس سے ان کے ووٹ بینک میں وقتی اضافہ نہیں ہوتا

    حالانکہ اس طرح کے منصوبے شروع کرنے والے تمام لوگوں جن کا تعلق چاۓ سیاست سے ہو یا آرمی سے یا کسی بھی ریاستی ادارے سے ان کو تاریخ ہمیشہ سنہرے عروف میں یاد رکھتی ہے اور آئندہ بھی رکھے گی

    @ChAttaMuhNatt

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب اورچند مقامات پر بارش کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم مرطوب اورچند مقامات پر بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : بلوچستان،سندھ اور آزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا ،رات کوچند مقامات پر بارش متوقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    آواران، خضدار، تربت ، لسبیلہ، گوادر اور پنجگور میں بارش کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، نارووال، سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا میر پور خاص، سانگھڑ ، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں بارش متوقع ہے خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا مالاکنڈ، مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے-

    گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کاامکان ہے آزادکشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا اورجنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے-

    اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بعض مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، قلات، خضدار، بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، زیارت اور آواران میں بارش کاامکان ہے –

    لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارکھان، موسٰی خیل ، کوہلو،سبی، قلات، خضدار اور مستونگ میں طغیانی کا خدشہ ہے-

    ہرنائی اور زیارت میں بھی بارش اور مقا می ندی نالوں میں طغیانی متوقع خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات اورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال میں تیز بار ش متوقع ہے-

    فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی جبکہ بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقا می اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ یے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اورسانگھڑ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین اوردادو میں موسلا دھار بارش متوقع ہے-

    کراچی میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کاامکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے-

    ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر اورشانگلہ میں موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان،مردان اورصوابی میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے بنوں، کرک،ٹانک، ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش ہوگی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • محکمہ موسمیات کیمطابق ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کیمطابق ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں مزید بارش کاامکان ہے -بلوچستان اور سندھ میں بھی آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے

    جبکہ اسلام آباد میں ایک بار پھرتیز بارش شروع ہے اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے رات سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہورہی ہے یز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہو سکتی ہے-

    خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہور میں بارش ہوگی سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاولدین اورساہیوال میں بارش کا امکان ہے فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپورمیں بارش متوقع ہےبھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اورجیکب آباد میں بارش کا امکان ہے حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر اورچترال میں موسلا دھار بارش کا امکان دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اورمردان میں بھی بارش ہوگی صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان آزاد کشمیر میں بھی آندھی، تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے بلوچستان اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران اورلسبیلہ میں بارش کا امکان ہے-

    پنجگور،نصیر آباد اورژوب میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں بارش کا امکان ہے-

    سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی اور ملتان میں بھی بارش متوقع ہے ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیرآباد، سانگھڑ اورجیکب آبادمیں بارش کا امکان ہے حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر اورشانگلہ میں بارش ہوگی سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور مردان میں بارش متوقع ہے صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے-

    گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے آزادکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے –

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور گرمی کازور ٹوٹ گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور، گرالمنڈی، ریلوے اسٹیشن ،گڑھی شاہومیں بارش ،ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، قلعہ گجر سنگھ میں بھی تیز بارش ،لارنس روڈ، مال روڈ، جیل روڈ سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش-

    دوسری جانب کراچی ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ایبٹ آباد منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے اور بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بارش کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہے-

    موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

  • موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اوربعض میں موسم گرم رہےگا جبکہ جڑواں شہروں میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ میر پور خاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباداور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا سندھ میں چند مقا مات پر آندھی ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں اور بارش کاامکان ہے-

    کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی کاامکان ہے جبکہ نارتھ کراچی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش نینشل ہائی وے اور اطراف میں کہیں کہیں بارش سمبڑیال میں بارش سے بازاروں اور گلیوں میں پانی بھر گیا-

    ملتان، ڈی جی خان، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں بارش ہوگی خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اورلاہور میں بھی بارش متوقع-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کرک ، کوہاٹ، کرم،بنوں اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی-

    دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور میں بارش متوقع جبکہ ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر اور چترال میں مزید بارش کا امکان ہے-

    ایبٹ آباد میں مسلسل بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل ہو گیا لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،منڈی بہاوَالدین اور گردونواح میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ،نشیبی علاقےزیرآب آگئے-