Baaghi TV

Category: موسم

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.

    گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم رات کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔ شہید بے نظیر آباد 51 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو اور لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • موسم کی شدت برقرار، شہری رہیں محتاط

    موسم کی شدت برقرار، شہری رہیں محتاط

    ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، حیدرآباد کا درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ سکھر کا درجہ حرارت 48 اور دادو کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

    نواب شاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گ ریڈ تک رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں رات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ کے اضلاع جیکب آباد، دادو اور شہید بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن اور نورپور تھل میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھ

    کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز بھی سب سے زہادی گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔

    ا

  • موسم اپنے تیور دیکھائے گا ، محتاط رہیں

    موسم اپنے تیور دیکھائے گا ، محتاط رہیں

    موسم اپنے تیور دیکھائے گا ، محتاط رہیں

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    بدھ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا کچھ اضلاع میں بارش ہوئی۔ کاکول میں 11 ملی میٹر ، دیر میں 05 ملی میٹر، گوپس میں 03 ملی میٹر، میرکھانی اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، چترال، لوئر دیر اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں رہی۔ تربت اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی ، ایک بار پھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    کراچی ، ایک بار پھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    کراچی ، ایک بار پھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں 17 تا 22 مئی معتدل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے،ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں، جبکہ شمال مغربی اور مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، معتدل ہیٹ ویو میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں. شہریوں کو اس حوالہ سے آگاہی مسلسل دی جائے گی

  • شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ، شہری محتاط رہیں

    شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ، شہری محتاط رہیں

    شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ، شہری محتاط رہیں

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ آج بھی 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

    5 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی جس کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا.
    اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی شہر میں شدید گرمی پڑے گی اور درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں زیادہ گرمی نہیں ہوگی۔

  • شہرقائد میں گرمی زوردیکھانےلگی

    شہرقائد میں گرمی زوردیکھانےلگی

    شہرقائدمیں گرمی زوردیکھانےلگی

    باغی ٹی وی ؛کراچی:شہرقائدمیں گرمی زوردیکھانےلگی اس وقت شہرکادرجہ حرارت39.4ڈگری سینٹی گریڈہوگیا ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب29فیصدرہ گیا،شہرمیں گرم اورخشک ہوائیں گشت کررہی ہیں،
    بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنتوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔

  • موسم خوشگوار رہےگا، روزے داروں کے لیے آسانی

    موسم خوشگوار رہےگا، روزے داروں کے لیے آسانی

    [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″] موسم خوشگوار رہےگا، روزے داروں کے لیے آسانی

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کی اطلاع ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں رات بھر تیزآندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہوا۔ مری، بالائی خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں بھی ابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔۔

    اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔ روالپنڈی میں بھی تیزبارش نے جھل تھل ایک کردیا۔

    ملکہ کوہسار مری میں موسلادھار بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔ مری کے علاوہ وزیرآباد اور منڈی بہاوالدین میں بھی بادل خوب برسے۔بالائی خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، مردان، کوہاٹ اور صوابی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق بارش برسانے والا نظام چھ مئی تک ملک میں رہے گا اور اس دوارن مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

    آج صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشنگوئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہیٹ ویو کی بری خبر سنا دی

    محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی شہر میں شدید گرمی پڑے گی اور درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں زیادہ گرمی نہیں ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق چار روز کے دوران درجہ حرارت 40سے 42ڈگری تک جا سکتا ہے،ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی، 5اور8مئی کے دوران رات کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا

  • رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ سے اگلی جمعرات تک پاکسان کے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 6 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کے امکانات موجود رہیں گے ۔

    یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز آندھیوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان ، سوات، مینگورہ، کالام ،ایبٹ آباد، گلیات ، مانسہرہ، بالاکوٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو متاثر کریں گے اور بعض میدانی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 120 کلومیٹر سپیڈ کی آندھیاں آ سکتی ہیں اور چند مقامات پر طویل دورانیے کی ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا ۔

    وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے

    یکم مئی سے 7 مئی کے دوران پورے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،ملکہ کوہسار ،مری ، راولپنڈی اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ، تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار ، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین، گجرات، کھاریاں، سیالکوٹ، نارووال ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی ، بھکر، لیہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ،ملتان، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، کمالیہ ، شورکوٹ ،جھنگ ، اٹھارہ ہزاری، نورپور تھل ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، بہاولنگر، حاصلپور، میلسی، بہاولپور، علی پور، جام پور ، راجن پور ، روجہان مزاری، صادق آباد ، رحیم یار خان ، احمد پور شرقیہ ، اوچ شریف ، ظاہر پیر ، یزمان، بہاولپور، لودھراں میں گرج چمک / تیز آندھیوں کے ساتھ بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے.

    یکم مئی سے 6 مئی کے دوران کشمور ، شکار پور ، سکھر ، شھدادکوٹ ، لاڑکانہ، جیکب آباد ، نوشہرہ فیروز، جوہی، سیہون شریف ، قاضی احمد، سکرنڈ ، نوابشاہ ، دادو ، کیرتھر نوری آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، میرپور خاص میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ، ژالہ باری کا امکان ہے

    30 اپریل سے 8 مئی کے دوران آزاد و مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں / ژالہ باری کا امکان ہے،9 ہزار فٹ سے زائد پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری کا امکان ہے

    پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائڈنگ کے خدشات بھی ہیں،دوران طوفان آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے لہذا غیر ضروری طور پر کھلے آسمان کے نیچے جانے سے گریز کریں۔ اگلے سات روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور گرج چمک کے شدید طوفان کسی بھی جگہ تشکیل پا سکتے ہیں جنکے باعث خیبر پختون خواہ , پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر بگولے ( #Tornadoes ) بننے کا خطرہ موجود رہے گا.

    تیزآندھیوں، ژالہ باری سے فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، کسان بھائیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے کہ موسم کے مطابق اپنی فصلات کی کٹائی کریں اور محفوظ مقام پر ذخیرہ کریں ۔ مختلف مقامات پر شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے لہذا تمام اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے

  • Untitled post 177552

    عارف والا. (حافظ خالد امین)
    موسمی صورتحال اور گندم کی تیار شدہ فصل:
    پنجاب کے جنوبی علاقہ جات جن میں ضلع پاک پتن. ضلع بہاولنگر سر فہرست ہے.ان تمام علاقوں میں گندم کی فصل تیار ہو چکی ہے. اور چند دنوں تک کٹائی کا عمل شروع ہو جاے گا. اگر بات کی جاے موسمی صورتحال کی تو کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے تیار شدہ گندم کی فصل کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوا. خدانخواستہ مزید بارشیں ہوئیں تو نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے . نمائندہ باغی ٹی حافظ خالد سے بات کرتے ہوے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اس دفعہ گندم کی اوسط ایوریج فی ایکڑ پیداوار 50-55 من ممکنہ ہوگی.
    رپوٹ .
    حافظ خالد امین .
    باغی ٹی وی .عارف والا