Baaghi TV

Category: موسم

  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

    باغی ٹی وی رپورٹ : آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔۔(انشاءاللہ)

    #خیبرپختونخواہ
    کل سے مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار جبکہ دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے؛
    کالام چترال، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان، کے 10 ہزار فٹ سے زائد اونچے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری ہونےکا امکان ہے.

    #پنجاب
    اگلے 10 دنوں کے دوران پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ، نارووال، میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جن میں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور میں کچھ مقامات پر بارش متوقع ہے۔
    کوہ سلیمان پر تیز بارش سے مقامی ندی نالوں / رودکوہی میں طغیانی کا امکان۔

    #کشمیر
    کشمیر میں اکثر مقامات پر آج رات سے اتوار کے دوران بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
    راولاکوٹ ، باغ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں.

    #سندھ
    کشمور ، سکھر ، نوابشاہ ،لاڑکانہ، دادو ، میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ متوقع۔
    اگلے دس روز کے دوران کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔

    #بلوچستان
    آج رات سے 6 اکتوبر کے دوران صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور خضدار ، لسبیلہ ، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    #گلگت_بلتستان
    گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے.
    بابو سر پاس ، دیوسائئ اور خنجراب کی طرف سفر کرنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ موسمی حالات کو دیکھ کر سفر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہماری موسمی پیشگوئی کو فالو کرتے رہیں ۔

    اگلے دس روز کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور کسی بھی جگہ پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں اور بارشوں کے ساتھ ساتھ اکثر مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا۔
    —————————————————————-
    ( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)

  • پی ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا انتظا میہ کو الرٹ. عوام محتاط رہیں،

    پی ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا انتظا میہ کو الرٹ. عوام محتاط رہیں،

    پی ڈی ایم اےنے خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظا میہ کو الرٹ کر دیا، عوام محتاط رہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج شام سے شروع ہو نےکا امکان ہے. بارشوں کا سلسلہ ہفتے کےروز تک جاری رہنے کا امکان ہے.. پی ڈی ایم اےنے خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا.
    بحیرہ عرب میں پچھلےسسٹم کےآخری حصہ کی موجودگی اور خلیج بنگال میں نئے سسٹم کی ابتدا ہے، کراچی میں بھی آج گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان، منگل کےروزبھی بونداباندی ہوسکتی ہے،

  • کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ب بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،ناروال اور لاہور ہری پور،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،پشاور، مردان اورکوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کا خطرہ ہوتا ہو اس کے لیے پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب کہ چکے ہیں کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی مزید افزائش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ شہر میں ڈینگی کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی جنگی بنیادوں پر کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے بارش کے پانی کی نکاسی ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ سمجھ کر کریں۔انسانی جانوں کو خطرے سے بچانے کے لیے پانی کی فوری نکاسی انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔

    بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک

  • ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان
    محکمہ موسمیات کے مطابق ‌آج جمعہ کےروز ناروال، سیالکوٹ،گجرات، روز مظفر آباد کشمیر، بالائی گوجرانوالہ ، لاہور راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، ، خیبرپختونخوا کے اضلاع ،پشاور، ایبٹ آباد ، ہری پور، دیر ، سوات، مانسہرہ زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ،کراچی وغیرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
    دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی اطلاعات ہیں.

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک


    کل کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور اور کیماڑی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے

    بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا

  • ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان

    موسم مزید کھل جانے کی توقع کی جا رہی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے.

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ، اسلام آباد اورکشمیر میرپور خاص ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، حیدر آباد، کراچی، مالاکنڈ، میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس وجہ سے گرم اور لو کا زور ٹوٹ گیا. ملیر،گلشن حدید،اسٹیل ٹاوَن اور گھگھرپھاٹک کےعلاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا
    پورٹ قاسم اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،ملیر،گلشن حدید،اسٹیل ٹاوَن اور گھرپھاٹک کےعلاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے.

  • کراچی میں شدید گرمی ہیٹ ویو کے خدشہ

    کراچی میں شدید گرمی ہیٹ ویو کے خدشہ

    کراچی میں لو کا آج بھی راج، لوگ بے حال رہے آج گرم ریگستانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔سمندر سے چلنے والی ہواؤں کی بدولت کراچی میں موسم معتدل رہتا ہے لیکن بھارتی گجرات اور مغربی ممبئی میں سمندر میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کراچی کی ہوا متاثر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ستمبر کے اواخر اور اکتوبر کے اوائل میں شدید گرمی معمول کی بات کی ہے ، اکتوبر کے اواخر سے موسم کی تبدیلی شروع ہوجائے گی اور اس دوران دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں

  • کہیں بارش اور کہیں گرمی  کا موسم

    کہیں بارش اور کہیں گرمی کا موسم

    آج کے موسم میں ملک کے بعض حصوں میں بارش اور بعض میں گرمی رہے گی
    آج بروزجمعۃ المبارک ملک کے بعض حصوں میں برش کا امکان ہے اور بعض علاقوں‌میں سلام آباد، کشمیر ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ا میں کہیں کہیں جب کہ مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورپشاور، میں چند مقامات پر ، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

    محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ بدھ کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. جبکہ میدانی علاقوں میں حسب معمول گرمی رہے گی.۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ11، جہلم 10، سرگودھا 09 ،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی(چکلالہ 01)، کشمیر: راولاکوٹ 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

  • پانی کی قلت اور ہم : علی چاند

    پانی کی قلت اور ہم : علی چاند

    انسانی زندگی کا انتہاٸی لازمی جزو پانی جس کے بغیر کوٸی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا ۔ انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسان کھانا بنانے سے لے کر اپنے نہانے ، کپڑے دھونے ، برتن دھونے ، گھر کی صفاٸی ، اپنی ذات کی جسمانی صفاٸی کے لیے بھی پانی کا طلب گار ہے ۔ پانی کی اس اہمیت کے باوجود انسان اس قدرتی نعمت کی بے قدری کر کے اپنے لیے مختلف مساٸل پیدا کر رہا ہے ۔ پاکستان میں قدرتی آبی وساٸل کثیر تعداد میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کے ذخاٸر میں دن بدن کمی آرہی ہے ۔ اگر پانی کی قلت میں اس طرح اضافہ ہوتا رہا تو خدشہ ہے کہ ایک دن انسان کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہوگا اور اس قلت کی وجہ سے انسانوں اور دیگر جانداروں کا وجود خطرے میں پڑ جاٸے گا ۔پانی کی مسلسل کمی کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں ۔

    پانی کا غیر ضروری استعمال بڑھ رہا ہے ۔ جن علاقوں میں پانی کی صورتحال ٹھیک ہے وہاں لوگوں کی بڑی تعداد پانی کا بے دریغ استعمال کرتی ہے ۔ پانی کا نل کھلا چھوڑ دینا ، آٸے دن کپڑوں اور گھروں کا دھونا اور اس معاملے میں پانی کا ضیاع عام سی بات ہے ۔

    آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بھی پانی کی ضرورت میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آبادی تو مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن پانی کے ذیادہ استعمال کی وجہ سے پانی مسلسل کم ہوتا جارہا ہے ۔

    پاکستان میں ڈیمز اور پانی کے دیگر ذخاٸر کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی حکومتیں اس طرف توجہ دے رہی ہیں ۔ جب کہ ہمارے دو ہمساٸیہ ممالک بھارت اور چین پانی کے ذخاٸر کے لیے آٸے دن ڈیمز تعمیر کر رہے ہیں ۔ تاکہ انہیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ جب کہ پاکستان میں جو بھی پارٹی برسر اقتدار آتی ہے وہ عوامی مساٸل کی بجاٸے اپنے اقتدار کو قاٸم رکھنے کی طرف توجہ دیتی ہے ۔

    پانی کے مساٸل کے حل کے لیے بناٸی گٸی ناقص پالیسیوں اور پھر ان پالیسیوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

    پانی کی ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنیں بھی پانی کے ضیاع کا اہم سبب ہیں

    موسمیاتی تبدیلیاں بھی پانی کی قلت کی وجہ بن رہی ہیں ۔گرمی میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے پانی کا استعمال ذیادہ بڑھ رہا ہے ۔

    پاکستان دنیا میں پانی کے استعمال کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان گورنمنٹ سے لے کر عام آدمی تک سب کے سب اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور پانی کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کریں ۔ جو پانی کثیر تعداد میں سیلاب کی صورت ہمارا جانی و مالی نقصان کرتا ہے اسے محفوظ کرنے کے منصوبے بناٸیں جاٸیں ۔ ذیادہ سے ذیادہ درخت لگاٸیں جاٸیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لاٸی جاسکے ۔ پانی کے ذخاٸر کے لیے ڈیمز بناٸے جاٸیں ۔ پانی کا استعمال اسلامی تعلیمات کے مطابق کیا جاٸے ۔ حکومت کوچاہیے کہ پانی کے ذخاٸر کے حوالے سے اعلی سطحی پالیسیاں بناٸے اور ان پالیسیوں پر عمل در آمد کرواٸے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر پالیسیاں بناٸے نہ کہ صرف اقتدار کی ہوس پوری کرے ۔ ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنوں کی مرمت کی جاٸے تاکہ پانی ضاٸع ہونے سے بچ سکے ۔ فیکٹریوں کا گندہ پانی دریاٶں اور ندی نالوں میں داخل ہونے سے روکا جاٸے تاکہ جو پانی دستیاب ہے وہ تو قابل استعمال ہی رہے ۔

    ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم لوگوں نے شاید کبھی اپنے وطن کو اپنا گھر ہی نہیں سمجھا ۔ جو قوم اپنی موٹر ساٸیکل سے پیٹرول ختم ہونے کے بعد موٹر ساٸیکل کو بیچ سڑک لٹا کر چلانے کے قابل بنا لیتی ہے ، جو قوم اپنے پرانے کپڑے ضاٸع کرنے کی بجاٸے انہیں سلیپنگ ڈریس بنا لیتی ہے وہ قوم اپنے پیارے وطن کے قدرتی وساٸل کا اس طرح بے دریغ استعمال کرتی ہے جیسے لوٹ سیل لگی ہوٸی ہو ، یا پھر ہم کسی دشمن ملک پر حملہ آور ہیں کہ اسے تہس نہس کر کے رکھ دیں ۔ جیسی عوام ویسے حکمران ۔ پھر ایسی عوام پر حکمران بھی ایسے مسلط کر دٸیے جاتے ہیں جیسے عذاب الہی کا نزول ہوں ۔ پھر یہی حکمران کبھی ڈیمز کے نام پر بھاری بجٹ مختص کر کے ہڑپ جاتے ہیں تو کبھی قوم سے ڈیمز کے نام پر چندہ اکٹھا کر کے ساری دنیا کے سامنے کشکول پھیلا کر پھر وہی پیسہ صرف اشتہارات پر لگا کر ختم کر دیتے ہیں ۔ اللہ پاک ہمیں عقل سلیم عطا فرماٸے تاکہ ہم اپنے وطن کو اپنا گھر سمجھ کر اس کا خیال رکھیں ، اس کے وساٸل کو تحفظ دیں اور ہم ایسے حکمران منتخب کر سکیں جو وطن پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں ۔ آمین