Baaghi TV

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

pak army

آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستگی اور بڑھتی ہوئی بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔

فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا،جبکہ دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

More posts