Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف

  • اہداف کے حصول میں ناکامی ،آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

    اہداف کے حصول میں ناکامی ،آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہےآئی ایم ایف کا مددگار مشن منی بجٹ لانے پر حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    باغی ٹی وی:مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی-دسمبر) میں 321ارب روپے کے ٹیکس خسارےکا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔

    آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جب کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی، آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا جب کہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری-مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

  • آئی ایم ایف  کااضافی ریونیو کیلئے حکومت سے اضافی اقدامات کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کااضافی ریونیو کیلئے حکومت سے اضافی اقدامات کا مطالبہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا،جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کرکے کم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ایف بی آر کو درپیش ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف نے اضافی ریونیو کیلئے حکومت سے اضافی اقدامات کا مطالبہ کردیا –

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے،ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔ْ

    دوسری جانب ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونےکی خبر کی تردید کردی، ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سے ورچوئل اور دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں رہا، ایسی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

  • آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا مطالبہ

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت سے منی بجٹ کی درخواست کی ہے۔

    ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے یہ مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لئے منی بجٹ لایا جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ورچوئل میٹنگ کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے،ایف بی آر کے مطابق، ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط کی فراہمی میں مشکلات آ سکتی ہیں، اور آئندہ مہینوں کے متوقع شارٹ فال کی بنیاد پر تقریباً 500 ارب کا منی بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کا مطالبہ پاکستان کی مالی حالت کی عکاسی کرتی ہے، جہاں آئی ایم ایف کا مطالبہ حکومتی مالیاتی پالیسیوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ منی بجٹ کا امکان یہ بتاتا ہے کہ حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مالی استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ صورت حال عوام پر مزید بوجھ ڈال سکتی ہے، جس سے معیشت میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط وصول

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

  • آئی ایم ایف پیکج کے بعد   ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    آئی ایم ایف پیکج کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    اسلام آ باد: آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، فنڈز 4 سالوں کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں میں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

  • پاکستان کی آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر کی درخواست

    پاکستان کی آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر کی درخواست

    پاکستان نے آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست دی ہے

    پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔ یہ درخواست آئی ایم ایف کے آر ایس ٹی (ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ) میکانزم کے تحت کی گئی ہے، جو کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کو بیرونی مالیاتی چیلنجز سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے واشنگٹن میں برطانوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو رسمی طور پر درخواست بھیج دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے موسم خزاں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔

    گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی، جس کے تحت مزید فنڈنگ کے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ پانڈا بونڈز کے ذریعے قرضہ حاصل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے، جس کی ابتدائی مقدار 20 سے 25 کروڑ ڈالر متوقع ہے۔

    پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے اضافی فنڈنگ کی درخواست ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ آر ایس ٹی جیسے میکانزم کا استعمال کرنے سے نہ صرف فوری مالی مدد ملے گی بلکہ یہ طویل مدتی استحکام کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط وصول

    سینیٹ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

  • پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے،آئی ایم ایف

    پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے-

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے۔

    حکومت سے مطالبات میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کیے جائیں اور نیب کو احتساب کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے، جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    آئی ایم ایف نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے اور کرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے اور سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کےاثاثے پبلک کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے، تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، نیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سرکاری اداروں میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

    صحرا صحارا میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

  • ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو  پاکستان کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے،آئی ایم ایف

    ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو پاکستان کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ ہے پاکستان اگر ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے 2023 کے وسط کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا جبکہ اس سے قبل معاشی اشاریوں میں اتار چڑھاؤ اور معیشت میں بے یقینی دیکھی تھی یہ پروگرام معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اچھی بنیاد ہے لیکن اس کا گہرا تعلق معاشی تجاویز سے جوڑا ہے، اگر ان پر ایمانداری اور سنجیدگی سے عمل ہوا تو یہ پاکستان کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے۔

    قرض سے متعلق سخت شرائط کے سوال پر آئی ایم ایف مشن چیف نے اس نقطہ نظر کو مسترد کردیا کہ پاکستان کا پروگرام سخت شرائط پر مشتمل ہےانہوں نے اسپیشل اکنامک زونز کو خصوصی رعایتیں دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کاروباری اداروں کے لیے مراعات کو معاشی اہداف کے لیے حصول میں مدد گار تصور نہیں کرتا۔

  • پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم ایف

    پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوسکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اشاریہ چار فیصد تھی پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگار کی شرح 8 فیصد تھی۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی، پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد ہوسکتے ہیں، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں 12.6 فیصد تھا۔

    عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ،ایف آئی اے و دیگر …

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے انگریزی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش انتہائی بیرونی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے ، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں، پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اس جانب بڑھائے گئے ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ کمزور اور مقروض کیا ہے۔

    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی

  • کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ  معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات

    کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں معاہدے کے بعض نکات پر سوالات اٹھائے گئے اور مزید وضاحت طلب کی گئی صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت کو ان تحفظات کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے، اور وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی خیبرپختونخوا کابینہ نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم کچھ نکات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز پہلے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے بنائے ہوئے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔

  • پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے نجی بینک سے 11 فیصد کی بھاری شرح سود پر قرض وصولی کو غیر ضروری قرار دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پُر کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے یہ کہہ کر قرض مانگا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اس قرض کا حصول ضروری ہے،حکومت نے لندن کے اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 11فیصد کی شرح سود پر 600 ملین ڈالر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے، جو اب تک حاصل کیے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ شرح سود پر حاصل کیا گیا قرض ہے۔

    وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ ابتدائی طور پر اس قرض کے حصول میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن دیگر ذرائع سے قرض کے حصول میں ناکامی کے بعد یہ کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا،کوئی بھی بینک کم شرح سود پر قرض فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا مجبوری میں یہ قرض بھاری شرح سود پر لینا پڑا ہے۔

    تاہم گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دی اور آج ترجمان آئی ایم ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کا حصول ہمارے علم میں نہیں ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا، آئی ایم ایف پروگرام کی یقین دہانیوں کیلئے اس طرح کی کوئی فنانسنگ ضروری نہیں۔