Baaghi TV

پہلا ون ڈے :پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ

ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، صاحبزادہ فرحان، معاذصداقت، بابراعظم، غازی غوری وکٹ کیپر، سلمان علی آغا اور عبد الصمد شاداب خان، عرفات منہا س، حارث رؤف اور ابراراحمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں،نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر 111 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے 71 جبکہ پاکستان نے 36 میچز جیتے ہیں، جبکہ تین میچز بے نتیجہ اور ایک ٹائی ہوا، حالیہ فارم کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں تقریباً ایک جیسی کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہیں اور اپنی آخری پانچ میچز میں تین، تین فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔

More posts