Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلیا میں پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی

    آسٹریلیا میں پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی

    سڈنی: آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کےعلاقے وائمبیلا میں پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک پراپرٹی میں لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر 4 پولیس افسر وہاں پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے خاتون سمیت 2 نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ پڑوسی بھی دم توڑ گیا۔

    165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ روپے میں نیلام

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خاتون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک پولیس افسران کی شناخت 26 سالہ میتھیو آرنلڈ اور 29 سالہ رشل مک کرو کے نام سے ہوئی جبکہ 58 سالہ پڑوسی ایلن ڈائر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔

    ہلاک ہونے والے حملہ آوروں میں لاپتہ شخص سابق اسکول پرنسپل 46 سالہ ناتھانیل ٹرین، اس کا بھائی 47 سالہ گارتھ ٹرین اور 45 سالہ بھابھی اسٹیسی گارتھ ٹرین شامل ہیں۔

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسے انتہائی دل شکن واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

    کوئنز لینڈ کی پولیس کمشنر کیٹرینا کیرول نے کہا کہ اس ابتدائی تصادم میں، ایک تیسرے افسر کو گولی لگ گئی جبکہ چوتھا فرار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معجزہ تھا کہ دو افسران بچ گئے اور ایک خطرے کی گھنٹی بجانے میں کامیاب رہا۔

    کیرول نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ میرے خیال میں، افسران کو موقع نہیں ملا، اور مجھے نہیں معلوم کہ دو کیسے زندہ نکلے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو گھر کے سامنے ایک بے نقاب علاقے میں گولی مار دی گئی۔

  • آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران میں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا 13 افراد اور دو اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جن میں ایرانی اخلاقی پولیس، باسیج اور 6 ایرانی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا۔

    امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    وونگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے پر 3 ایرانیوں اور ایک ایرانی کمپنی پر اضافی مالی پابندیاں عائد کرے گا۔

    قبل ازیںامریکی حکام کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ جمعہ کو روس میں قائم تین اداروں کوبلیک لسٹ کے لیے نامزد کرے گی جو یوکرین میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرون کی منتقلی میں ملوث ہیں۔ اس طرح کے اداروں میں ڈرون حاصل کرنے والی روسی فضائیہ اور روسی 924 واں ریاستی مرکز برائے بغیر پائلٹ ایوی ایشن شامل ہیں، جہاں 924 ویں مرکز کے اہلکاروں نے ایرانی ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایران کا سفر کیا ہے۔

    حکام نے وضاحت کی کہ امریکا ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر بات چیت کے لیے ہم خیال ممالک کے ایک گروپ کو اکٹھا کرنے کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ روس اور ایران سازوسامان، ہتھیاروں کی منتقلی نہ کر سکیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    پرتھ:ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، اسٹوئنس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پرتھ کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو 158 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلوی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں محتاط انداز اختیار کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر اور 60 رنز پر مچل مارش پویلین لوٹ گئے۔

    گلین میکس ویل کریز پر آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز جڑ دیئے، وہ چھکا لگانے کی کوشش پر باؤنڈری پر متبادل کھلاڑی بندرا کے شاندار کیچ کی بدولت میدان بدر ہوئے۔

    مارکس اسٹوئنس نے کریز پر کپتان آرون فنچ کو جوائن کیا تو کھیل میں نئی جان ڈال دی، انہوں نے آتے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی، صرف 17 گیندوں پر 300 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹس کے ساتھ نصف سنچری بنا ڈالی، وہ 18 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    اسٹوئنس کی دھواں دھار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف 21 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فنچ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھنن جیا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے اور مہیش تھکشانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، پاتھون نسانکا 40 اور چرتھ اسالانکا 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دھنن جیا ڈی سلوا نے 26 رنز بنائے۔

    آسٹریلوی بولرز میں جوز ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشن ایگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
    سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    قبل ازیں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر، جوش ہیزل ووڈ۔

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    سری لنکا کا اسکواڈ:

    کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، بنورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ افتتاحی میچ ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کریں۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے –

    جبکہ آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ موسم کے باعث ہم بھی فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میزبان آسٹریلیا کو بڑا ٹارگٹ دیں۔

    آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں-

    نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں-

    سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے جب کہ دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔

    پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیموں کو مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 1میں جگہ بنانی تھی۔

    اس طرح کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم اور گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 2 میں شامل ہونا تھا۔

    تاہم پہلے مرحلے کے اختتام پر سری لنکا اور آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں جگہ بنالی ہے جبکہ زمبابوے اور نیدرلینڈز گروپ 2 میں شامل ہوگئے ہیں۔

    کوالیفائنگ مرحلے کے بعد سپر 12 مرحلے کی واضح صورتحال:

    گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا
    بنگلادیش، زمبابوے اور نیدرلینڈز شامل ہیں-

  • سری لنکا کےبعدآسٹریلیا کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل بڑا دھچکا

    سری لنکا کےبعدآسٹریلیا کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل بڑا دھچکا

    آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے اوراس دوران ان کے ہاتھ پر کٹ آیا تھا جس کے بعد کرکٹر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجری کا معائنہ کیا گیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ زیادہ گہرا نہیں لیکن زخم ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں اور میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ وکٹ کیپر بیٹر کے لیے سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے اہم بولر دشمنتھا چمیرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں ،ابق چیمپئن سری لنکا کے T20 ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    یو اے ای کے خلاف یکطرفہ جیت کے بعد بھی ان کے چیلنجز کم نہیں ہوئے اور اب اسے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کو ہرانا ہو گا سری لنکا کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اہم میچز شروع ہونے سے قبل ہی دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم پیسر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

    یو اے ای کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اور تین وکٹیں لینے والے اسٹار فاسٹ باؤلر چمیرا جمعرات (20 اکتوبر) کو ہالینڈ کے خلاف فائنل اور فیصلہ کن میچ سے باہر ہو گئے۔

    منگل کو یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے وہ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ اپنا آخری اوور مکمل نہیں کر سکے تھے اور میچ کے بیچ میں ہی انہیں واک آؤٹ کرنا پڑا تھا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

  • آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان

    آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان

    آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہے ہیں جس کےتحت آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کےذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد دے گا سیلاب سے متاثر خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔

    پاکستان میں سیلاب اتنا تباہ کن کیوں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور ہماری سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ گہری ہمدردیاں ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لےکر آج اورکل کراچی پہنچیں گی۔

    چین کےصدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا۔

    چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نےصدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے لیے اضافی ایمرجنسی امداد کا اعلان کیا ہے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    سیلابی صورتحال میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکےگا۔

    خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔

    چین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوآن کی امداد کا اعلان کردیا

    رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی مثال، مہوش تبسم کی آب بیتی

    ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی مثال، مہوش تبسم کی آب بیتی

    انسان دنیا میں کہیں بھی ہو اسکی پہچان اسکے کردار ، اخلاق سے ہوتی ہے، اچھے انسان کو اچھے الفاظ میں ہی یاد رکھا جاتا ہے . اگرمشکل میں ہوں اور پھر کوئی آپ کی مدد کرنے کو آئے جس کا یقین بھی نہ ہو تو جو دلی دعا دل سے نکلتی ہے وہ ہمیشہ قبول ہوتی ہے، میرا تعلق پاکستان سے ہوں اور آسٹریلیا میں مقیم ہوں، آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں میرے ساتھ ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ،میں اپنی سوچ کے مطابق سوچ رہی تھی کیونکہ پاکستانیوں کی سوچ اور کام خواہ وہ کہیں بھی چلے جائیں ایک ہی رہتے ہیں،

    ہوا کچھ یوں کہ آج دوپہر مجھے اپنی بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کرجانا تھا ، جب میں ہسپتال جا رہی تھی تو موسم بہت خراب تھا تیز بارش اور ہوا چل رہی تھی ، میں نے ٹیکسی بُک کروائی ، ٹیکسی ڈرائیور تقریباً پچاس سے پچپن سال کی عمر کے انکل تھے ، بیٹی کو گود میں دیکھ کے وہ بھاگ کے ڈرائیونگ سیٹ سے اتر کر آئے اور میرے لئے ٹیکسی کا درازہ کھولا اور بیٹھنے میں مدد کی ، ویسے یہ یہاں کا کلچر ہے کہ اگر آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ ہے تو ٹیکسی ڈرائیور آپکو بیٹھنے میں مدد کرے گا اور اگر آپ کے پاس بچے کی پرام یا بیگ ہے تو وہ خود اسکو ڈگی میں رکھے گا اور اترتے وقت بھی یہ سب کرے گا۔۔

    خیر میں ڈاکٹر کے کلینک پر پہنچی اور پانچ منٹ بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اپنا موبائل تو میں ٹیکسی میں ہی بھول آئی ہوں۔ میں نے کلینک کے اسٹاف اور ڈاکٹر کے ساتھ اپنی پریشانی شئیر کی اورانہیں بتایا کہ میرا موبائل ٹیکسی میں ہی رہ گیا ہے، جس پر ہسپتال کی انتظامیہ بھی پریشان ہو گئی اور میں یوں محسوس کر رہی تھی کہ موبائل میرا نہیں بلکہ ہسپتال انتظامیہ کا کھو گیا ہے کیونکہ وہ بھی انتہائی فکر مند ہو گئے تھے، انہوں نے میرے موبائل پر کالز کیں، موبائل پر بیل جا رہی تھی لیکن کوئی اٹھا نہیں رہا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے مجھے تسلی دی کہ پریشان نہ ہوں موبائل واپس مل جائے گا……لیکن…….میں پاکستانی….اور پاکستان میں کیا ہوتا ہے…..اگر کسی کو موبائل غلطی سے بھی کہیں رہ جائے تو پھر کبھی نہیں ملتا….اور میں پاکستانی ہو کر یہی سوچ رہی تھی کہ اب موبائل کا ملنا مشکل ہے،میں انہی سوچوں میں گم تھی کہ اچانک دیکھا ٹیکسی ڈرائیور کرسٹوفر پیٹرک دوبارہ ہسپتال میں آیا اور میرے پاس آ کر پوچھا کہ تم وہی ہو جس کو چھوڑ کر گیا تھا ، میں نے اثبات میں جواب دے دیا تو فوری مجھے اپنا موبائل فون واپس دے دیا

    ٹیکسی ڈرائیور کے اس اقدام سے مجھے حیرت کا جھٹکا لگا اور ساتھ میں اسکی ایمانداری سے بھی متاثر ہوئی ، جو میں پاکستانی بن کر سوچ رہی تھی ویسا نہیں ہوا بلکہ میری توقعات کے برعکس مجھے میرا ٹیکسی میں رہ جانے والا موبائل مل گیا. میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری پاکستانی قوم بھی ایماندار بن جائے، جب ہماری قوم ایماندار بن جائے گی پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو گا اور اگر قوم ایماندار نہیں بنے گی تو پھر لٹیرے حکمران ہی مسلط ہوتے رہیں گے،ہمیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے،

  • سری لنکا اور زمبابوے کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں بسیں چلانے لگے

    سری لنکا اور زمبابوے کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں بسیں چلانے لگے

    میلبورن: سری لنکا کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے بسیں چلانے لگے۔

    باغی ٹی وی :سری لنکا کےسابق کرکٹرز سورج راندیو اور چنتھاکا جےسنگھے آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلیے بسیں چلانے لگے، زمبابوے کے سابق کرکٹر ویڈنگٹن ماوینگا بھی میلبورن میں بس چلا رہے ہیں یہ تینوں ایک کمپنی ٹرانس ڈیو کے لیے کام کرتے ہیں-

    تینوں اپنے شوق کو بھی نہیں بھولے، وہ بس ڈرائیونگ کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات لوگ انھیں پہچان کر بات چیت بھی کرتے ہیں، تینوں اپنے ملکی حالات اور محدود ذرائع آمدنی کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے اور یہاں پر کلب کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

    رندیو، چنئی سپر کنگز (CSK) کے آف اسپنر، جو 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے پلیئنگ الیون کا حصہ تھے، نے کھیل سے الگ ہونے کے بعد اپنی روزی روٹی کو پورا کرنے کے لیے آسٹریلیا میں بس ڈرائیور کا کام شروع کیا ہے۔ .

    36 سالہ رندیو نے 12 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ اس نے ٹیسٹ میں 43 وکٹیں، ون ڈے میں 36 وکٹیں اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

    انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب ایک اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل میں سی ایس کے کی نمائندگی کرتے ہوئے، رندیو نے یلو آرمی کے لیے 2 سیزن کھیلے جہاں انہوں نے 8 گیمز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    بس چلانے کے علاوہ، سابق کھلاڑی ڈینڈنونگ کرکٹ کلب کے لیے ضلعی سطح پر کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہے سورج رندیو کو کرکٹ آسٹریلیا نے 2020-21 بارڈر-گواسکر سیریز سے قبل اسپن کے خلاف آسٹریلوی بلے بازوں کی مدد کے لیے نیٹ باؤلر کے طور پر بھی بلایا تھا۔

    سری لنکا کے ایک اور کھلاڑی آل راؤنڈر چنتھاکا جے سنگھے بھی آسٹریلیا میں بس چلا کر اپنا پیٹ پال رہے ہیں 42 سالہ نے اپنے ملک کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2009 میں ناگپور میں کھیلے گئے ٹی 20 میں بھارت کے خلاف کیا اور 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کا حصہ بھی رہے-

    زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر واڈنگٹن میوینگا، جنہوں نے 2005 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ بھی روزی کمانے کے لیے آسٹریلیا میں بس چلا رہے ہیں۔ اپنے پہلے میچ میں، انہوں نے دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 14 رنز بنائے اور اس وقت کے کپتان سورو گنگولی کی وکٹ بھی حاصل کی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سب اب بھی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔ یہ سبھی باقاعدگی سے پریکٹس بھی کرتے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں موقع حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    اس وقت سری لنکا کی معیشت اور حکومت کریش کر چکی ہے اور شہری امن بحال کرنے کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن یہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ ان کرکٹرز نے کب ملک چھوڑ کر کسی اور ملک میں ملازمت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے