Baaghi TV

یاسین ملک کی بیٹی کی عالمی رہنماؤں سے والد کی جان بچانے کی اپیل

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگلے ماہ میرے والد کو پھانسی دینا چاہتا ہے، ان کی جان بچائی جائے۔

اپنے ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ چین، امریکا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میرے والد کو صرف سچ بولنے اور کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر سزا دینا چاہتا ہے۔رضیہ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی ہے۔

ڈیرہ غازی خان سمیت 16 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

More posts