Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • اسرائیل نے غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی

    اسرائیل نے غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیل نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی کے لیے ہر قسم کی اشیائے خورد و نوش اور ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے ساتھ ہی اسرائیلی حکومت نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے عبوری فائر بندی میں توسیع قبول نہ کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب اسٹیو وٹکوف نے تجویز دی ہے کہ غزہ میں رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران ایک عبوری جنگ بندی ہونی چاہیے اس تجویز کے تحت جنگ بندی کے پہلے ہی روز حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کرنا ہوگا باقی یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی معاہدے سے مشروط ہوگی۔

    ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    اسرائیلی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حماس نے اسرائیل پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا حماس کے سینیئر عہدیدار محمود مرداوی نے کہا کہ یہ اسرائیل کی ایک اور چال ہے، جو یرغمالیوں کی رہائی میں مزید تاخیر پیدا کرے گی اس طرح یرغمالیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، جب کہ پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہو چکا ہے اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ سے باقی قیدیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جب کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    ایک روز قبل بھی حماس نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائے، ہم معاہدے کی تمام شرائط، تمام مراحل اور تفصیلات پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور فریقین کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

  • غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سےبیان کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران کی جائے گی، تاکہ حالات میں کچھ بہتری آسکےجنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا،وٹکوف نے محسوس کیا کہ مستقل جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہے، اسی لیے انہوں نے موجودہ جنگ بندی میں توسیع کی تجویز پیش کی۔

    دوسری جانب جہاں اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز کو اپناتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کو رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران توسیع دینے پر اتفاق کر لیا ہے وہیں اسرائیلی شرائط پر حماس نے اعتراض عائد کر دیا-

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ تنظیم غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی ”تشریح“ کو مسترد کرتی ہے، تاہم وٹکوف کے منصوبے کا کوئی واضح ذکر نہیں کیا گیا۔

    دو فلسطینی حکام نے خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے یا اس پر بات چیت شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ حماس نے پہلے مرحلے کی توسیع کو مسترد کرتے ہوئے معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

    لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال، عبادات میں خلل یا دینی خدمت؟

    جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے مطابق، جب تک دوسرے مرحلے پر مذاکرات جاری رہیں، لڑائی دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے تاہم، اسرائیل کے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ مذاکرات کو غیر مؤثر سمجھے تو 42 دن بعد دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔

    مرے لہو کو چھڑک دو تمام گلشن میں.تحریر: مبشر حسن شاہ

  • ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

    ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

    اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

    قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی قیدی عمر قید اور طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، جو اپنے اہل خانہ سے دوبارہ مل رہے ہیں۔ اسرائیل نے 97 فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کر دیا۔

    اس سے قبل حماس نے ریڈ کراس کے ذریعے 4 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں، اسرائیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں شناخت کرنے کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی بمباری میں اب تک 48 ہزار 300 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جب کہ ایک لاکھ 11 ہزار 761 فلسطینی زخمی قرار دیے ہیں، تاہم سرکاری میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد کم از کم 61 ہزار 709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

    24 بچوں اور 2 بالغوں کی رہائی مؤخر
    فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس نے خان یونس کے یورپی ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ صالح الحمس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ رہا ہونے والے 456 قیدی یورپی ہسپتال پہنچے ہیں، ہسپتال کا عملہ 24 بچوں اور 2 بالغ قیدیوں کی آمد کی توقع کر رہا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے ان کی رہائی میں تاخیر کی ہے۔رہا کیے جانے والے قیدی انتہائی اذیت ناک حالت میں ہیں، ان میں سے کچھ مار پیٹ اور تشدد کی شدت کی وجہ سے چل بھی نہیں سکتے، زیادہ تر قیدی جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ایک کو پھیپھڑوں کے فائبروسِس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے رات بھر نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ رہائی پانے والے تمام قیدیوں کو خارش کی دوا دی گئی، قیدیوں کو سینے کے حصے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ایک سابق قیدی ذیابیطس کی وجہ سے کٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ اور دوسرا کٹے ہوئے پاؤں کے ساتھ ہسپتال آیا تھا۔

    اسرائیلی صدر کی لاشوں کی شناخت کی تصدیق
    اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے اسرائیلی قیدیوں کی چاروں لاشوں کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔شلومو منصور، اتزک ایلگارات اور احد یہلومی کی شناخت کی تصدیق ہو چکی تھی، اسرائیل نے اب ساچی عدن کی باقیات کی شناخت کی ہے۔اسرائیلی صدر نے کہا کہ قید سے ہمارے بھائیوں کی لاشوں کی واپسی اس ذمہ داری پر زور دیتی ہے کہ ہم غزہ میں قید سے اغوا ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    نیتن یاہو کا الیکشن سے بچنے کیلئے جنگ بندی سے گریز
    یونیورسٹی آف سان فرانسسکو میں مشرق وسطیٰ کے مطالعے کے ڈائریکٹر اسٹیفن زونس کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ بہت مشکل ہونے جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیلیوں کے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے جنہیں انہوں نے فتح کیا ہے، مثال کے طور پر اسرائیل نے لبنان سے انخلا سے انکار کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ وہ شام میں اپنے قبضے کو بڑھاتے رہیں۔

    اسٹیفن زونس نے کہا کہ اس بات کا احساس ہے کہ نیتن یاہو سیاسی دباؤ اور انتخابات سے بچنے کے لیے جنگ کے مکمل خاتمے میں تاخیر کر رہے ہیں، یقیناً یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس بات کی کوئی توقع نہیں ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نیتن یاہو کو ’سمجھوتے‘ پر مجبور کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ٹرمپ کا تعلق ہے، وہ شاید احتجاج کے بغیر جنگ دوبارہ شروع کریں گے لہٰذا یہ اسرائیلی سول سوسائٹی اور عالمی دباؤ کے دیگر اقدامات پر منحصر ہوگا۔

  • اسرائیل کا خاتمہ کب ہوگا؟ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی پیشگوئی وائرل

    اسرائیل کا خاتمہ کب ہوگا؟ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی پیشگوئی وائرل

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے خاتمے سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی۔

    باغی ٹی وی : 1999 میں ایک عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے، اور ظلم پر قائم کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی، دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، جیسے انسا ن بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح ممالک بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

    شیخ احمد یاسین نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ 21ویں صدی کے پہلے 25 سالوں میں اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا، اور سال 2027 میں اسرائیل نہیں رہے گا،جب ان سے اس مخصوص سال کی وضاحت پوچھی گئی، تو انہوں نے کہا کہ: "قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ 40 سال میں ایک نسل تبدیل ہوتی ہے۔”

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: پہلے 40 سال (1948-1987) میں نکبہ ہوا، جب فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا گیا، اگلے 40 سال (1987-2027) میں انتفاضہ اور مسلح جھڑپوں کا دور رہا، اگلے 40 سال میں اسرائیل ختم ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ شیخ احمد یاسین نے 1987 میں حماس کی بنیاد رکھی 1982 اور 1991 میں اسرائیل نے انہیں قید میں رکھا، لیکن بعد میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا، 22 مارچ 2004 کو اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کر کے نمازِ فجر کے دوران انہیں شہید کر دیا۔

    آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

  • اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    تل ابیب: اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر مغربی کنارے پہنچے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وہ لوگ جو مسجد اقصیٰ آنا چاہیں گے انہیں آنے سے قبل اسرائیلی حکام کو درخواست دینی ہوگی جب کہ رمضان میں نماز جمہ کے لیے صرف 10 ہزار افراد کو مسجد کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر ریفری کو پابندی کا سامنا

    18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    سیالکوٹ: میونسپل سروسز کیلئے ریونیو میں اضافہ ناگزیر، ڈیجیٹل کلیکشن پر زور

  • اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کے فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا حملے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین ہیڈ کوارٹر پر 82 بم گرائے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں، حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ حزب اللہ کے 20 سے زائد کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حسن نصر اللہ اور ان کے بعد حزب اللہ کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین کے جنازے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    یاد رہے کہ اتوار کو بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نےفضا میں کشیدگی پیدا کی، جنازے کےاجتماع کےاوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پرعوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے تھے۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

  • اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا شدید ردعمل

    اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا شدید ردعمل

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے حماس کے رہا کیے گئے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کرنے پر حماس نے سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیراعظم آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کی مسلسل خلاف ورزیوں اور قیدیوں کی رہائی کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کرنے کے باعث فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی گئی ہے،تاہم حماس نے اس فیصلے کو جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے حماس نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا منظر دو اسرائیلی یرغمالیوں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے، ان دونوں یرغمالیوں نے اپنی حکومت سے فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کر دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: صدر مرکزی مسلم لیگ کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق حماس نے قیدیوں کی رہائی کے دوران سیاسی پروپیگنڈے کا سہارا لیا، جس کے باعث اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیتن یاہو نے واضح کیا کہ جب تک یرغمالیوں کی رہائی کسی تقریب کے بغیر نہیں ہوتی، فلسطینی قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جائے گا۔

    ادھر مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی خاندان اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار میں شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ کئی فلسطینی سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور جنگ بندی معاہدے کے تحت ان کی رہائی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

  • رہائی کے وقت اسرائیلی یرغمالی کاحماس اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ

    رہائی کے وقت اسرائیلی یرغمالی کاحماس اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ

    فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شیم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل، حسبان اللہ صدر منتخب

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا منظر فلسطینی عوام، مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد کا عکاس ہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے، آج یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی تعداد دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے نیا پیغام ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک 22 یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جا چکا ہے جن میں تین لاشیں شامل ہیں، اس کے مقابل 1100 سے زیادہ فلسطینی گرفتار شدگان کو رہا کیا گیا ہےفائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں جو یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گا، حماس کی جانب سے 33 یرغمالیوں کی رہائی مذکور ہے جن میں آٹھ لاشیں شامل ہیں، اس کے مقابل اسرائیل کی جیلوں سے 1900 فلسطینی رہا کیے جائیں گے-

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

  • حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرتے وقت اسٹیج پر امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

    حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرتے وقت اسٹیج پر امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں اور اس دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ بم بھی رکھے نظر آئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق حماس نےغزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالےکیں حماس کی قید میں چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھےحماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یو نس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں-

    یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر رکھے امریکی بم فضا سے زمین پر مار کرنے والے جی بی یو 39 بم تھے،حماس کی جانب سے ان امریکی ساختہ بموں پر ایک تحریر بھی درج تھی جس میں ہلاک ہو نے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ امریکی بموں سے ہلاک ہوئے۔

    ہیکرز نےونڈوز اور مائیکروسافٹ آفس مفت میں ایکٹیویٹ کرنے کا ٹول جاری کردیا

    واضح رہے کہ حماس کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا جاتا رہا ہےمغربی میڈیا بھی اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں بمباری کے لیے امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے استعمال کے بارے میں بتایا جاتا رہا ہے۔

    کراچی: سفاری پارک کی دو ہتھنیوں میں ٹی بی کی تشخیص

    گزشتہ برس مئی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کیجانب سےانکشاف کیاگیاتھا اسرائیلی فوج نےغزہ کےعلاقےرفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں سے نشانہ بنایا، اس اسرائیلی حملے کے باعث کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 249 زخمی ہوگئے تھے۔

    ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    امریکی نیوز چینل سی این این نے بھی گزشتہ سال اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک اسکول پر امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے ذریعے بمباری کی جس میں کم از کم 27 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہوگئے تھے

  • حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔

    باغی ٹی وی : حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں،اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلو ں سے یرغمالی مارے گئے، جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے آج جمعرات کے روز کو اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا کہا کہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے اس موقع پر ہمارا دل ٹوٹ رہا ہے کہ آج ہم اپنے چار ہیروز کی لاشیں غزہ سے رہائی کے ملنے کے بعد وصول کریں گے، اسرائیلی فوج کے نمائندوں کے ذریعے ان خاندانوں کو آگاہ کر دیا ہے جن کے پیار وں کی لاشیں آج حماس سے ملیں گی،اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسے موصول ہونے والی چار اسرا ئیلی لاشوں کے نام مل چکے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    یاد رہے اسرائیل نے ساڑھے پندرہ ماہ تک اپنے تباہ کن جنگ کے جاری رکھنے کے ہمیشہ تین بڑے اہداف بتائے تھے پہلا یہ کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کو چھڑوا لے جانا، دوسرا یہ کہ حماس کا خاتمہ کرنا اور تیسرا یہ کہ غزہ سے حماس کی مزاحمتی قوت سمیت اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کا امکان باقی نہ رہنے دینا ہے۔

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    لیکن اسرائیل کی اس سب سے طویل جنگ کے لڑے جانے کے بعد بھی کوئی مقصد حاصل نہ ہو سکا وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود اپنے یرغمالیوں کو رہا نہ کرا سکے زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ،یہاں تک کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ ہی سمجھوتہ کرکے 19 جنوری سے جنگ بندی کرنا پڑی اس جنگ بندی کا پہلا مرحلہ یکم مارچ تک جاری رہے گا اور وعدے کے مطابق 33 اسرائیلیوں کو رہا کرے گا ان 33 میں کئی ہلاک شدہ اسرائیلی قیدی بھی ہیں جن کی پہلی کھیپ آج چار لاشوں کی صورت اسرائیل کو مل گئی ہے۔

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد