Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • غزہ،اسرائیلی فوج کی صحافیوں کی گاڑی پر بمباری، پانچ صحافی جاں بحق

    غزہ،اسرائیلی فوج کی صحافیوں کی گاڑی پر بمباری، پانچ صحافی جاں بحق

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں صحافیوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ صحافی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع العودہ اسپتال کے سامنے پیش آیا، جہاں اسرائیلی بمباری سے صحافیوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان میں سے 133 فلسطینی صحافی غزہ میں مارے گئے ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو جنگی حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران شدید خطرات کا سامنا ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔

    گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ یہ حملے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران کی جانے والی بمباری کا حصہ ہیں جس میں روز بروز انسانی نقصانات بڑھ رہے ہیں۔اس دوران، پوپ فرانسس نے اسرائیل کے حملوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بچوں پر گولیاں برسا رہا ہے جو کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    دنیا بھر میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، اور اقوام متحدہ سمیت متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی قوانین کا احترام کرے اور شہریوں اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرے۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر غزہ میں انسانی بحران میں شدت آتی جا رہی ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی درخواستیں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

  • بانی پی ٹی آئی  اسرائیلی اثاثہ،ہماری ترجیح پاکستان ہے، خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ،ہماری ترجیح پاکستان ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ کے ریکروٹ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے ایک عالمی مہم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "بانی پی ٹی آئی کے لیے مغرب سے آواز اٹھانے والوں کو یہ واضح ہونا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنے مفادات کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔” یہ مہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے چلائی جا رہی ہے، جس میں مغربی ممالک بھی عمران خان کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "عمران خان کی رہائی کے لیے جو عناصر آواز اٹھا رہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ان عناصر کی حمایت اسرائیل سے حاصل ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسرائیلی اثاثہ ہیں، اور ان کے ذریعے عالمی طاقتیں پاکستان کی ایٹمی قوت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو امریکی حکومت یا کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جب یہ لوگ حکومتی نمائندے کے طور پر بات کریں گے تو پاکستانی حکومت بھی اپنے موقف کا دفاع کرے گی۔”طلال چوہدری نے مزید کہا کہ "یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلائے گا اور پھر وہ قوم کو امریکہ سے آزاد کروائیں گے؟ یہ بات ناقابلِ فہم ہے۔”

    پاکستان کی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر کسی بھی بیرونی دباؤ کو تسلیم نہیں کرے گی، اور ملک کے مفادات کو پہلے اور آخری ترجیح دے گی۔ خواجہ آصف اور طلال چوہدری نے مغربی طاقتوں کی مداخلت کو مسترد کیا ہے،

    پولیس نے شاملات جگہ پر قبضہ کروانے کی کوشش کی،اہلیان علاقہ کا ڈی پی او سے نوٹس کا مطالبہ

    26 نومبر کے چار مقدمے، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

  • اسماعیل ہنیہ کا قتل: ایران کا  اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

    اسماعیل ہنیہ کا قتل: ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

    تہران: ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی، ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا،اس نے کہا تھا کہ اسرائیل حوثیوں پر ‘سخت حملہ‘ کرے گا اور اس کی قیادت کو ’ختم‘ کر دے گا۔

    خراٹوں کے علاج کی پہلی میڈیسن کی منظوری

    کاٹز نے حزب اللہ اور حماس کے رواں سال شہید ہونے والے ہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں ہنیہ، سنوار، اور نصر اللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم حدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس، دو ملزمان اشتہاری قرار

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود تھے جب انھیں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حماس اور ایرانی حکام نے فوری طور پر اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان سے قبل اسرائیل کی جانب سے اس الزام کی نہ تو کبھی تردید کی گئی تھی نہ تصدیق۔

    کرسمس کا تہوار محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیتا ہے،سحر کامران

  • امریکی سپر اسٹور پر یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس فروخت،اسرائیل آگ بگولہ

    امریکی سپر اسٹور پر یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس فروخت،اسرائیل آگ بگولہ

    امریکا کے سپر اسٹور وال مارٹ میں حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس کے فروخت ہونے پر اسرائیل کو مرچیں لگ گئیں-

    باغی ٹی وی:ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل میں سپر اسٹور کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ امریکی کمپنی نے اپنی آن لائن پلیٹ فارم پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی تصویر والے ٹی شرٹس فروخت کے لیے پیش کیے ہیں، جن میں انہیں ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    فوجی عدالتوں سے سزا پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیانات پر پاکستان کا جواب

    یحییٰ سنوار کی ایک ٹی شرٹ کو "یحییٰ سنوار ’ہم جیتیں گے یا مریں گے” کا نام دیا گیا ہے جسے وال مارٹ کی ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے،جس کے بعد کئی اسرائیلی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر وال مارٹ پر شدید تنقید کی گئی، بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وال مارٹ نے یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔

    ایران کا واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصر اللہ کی کم ریزولوشن تصویر والی ایک اور قمیض Walmart ویب سائٹ پر فروخت کے لیے باقی ہے،ٹیکساس میں مقیم تھرڈ پارٹی وینڈر کی طرف سے فروخت ہونے والی اس شرٹ کا عنوان ہے "اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد نصر اللہ محفوظ”جبکہ 27 اکتوبر کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے-

    وال مارٹ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ  حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں ہے، وہ تو حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،کل 25 دسمبر سے ہم کسانوں کی تحریک شروع کر رہے ہیں اور کسان مارچ منڈی بہاؤالدین سے شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کے میلوڈی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ سنگین ہے تو معیشت کیسے بہتر ہوگی، حکومت انٹرنیٹ سلو کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں اس پر کیا سوچا ، حکومت پی ٹی آئی مذاکرات مثبت پیش رفت ہے لیکن مذاکرات میں پی ٹی آئی وفد کو بااختیار ہونا چاہیے اور حکومت کو بھی۔

    انہوں نے کہا کہ کل 25 دسمبر سے ہم کسانوں کی تحریک شروع کر رہے ہیں اور کسان مارچ منڈی بہاؤالدین سے شروع ہوگا جس کے بعد لاہور میں کسان مارچ ہوگا پھر جنوبی پنجاب میں ہوگا، گنے کی قیمت کا تعین نہیں ہو رہا جبکہ شوگر مافیا من مرضی کے ریٹ لگا کر انہیں لوٹ رہے ہیں، اس وقت گنے کی فصل تیار ہےلیکن حکومت نے ابھی تک ریٹ مقرر نہیں کیے پچھلی مرتبہ گندم کی فصل میں ن لیگ کی حکومت نے بہت جھوٹ بولا تھا، چھوٹا کاشت کار پس رہا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 29 دسمبر کو اسلام آباد میں بہت بڑا غزہ مارچ کریں گے جس میں سیاست کو الگ رکھ کر سب شرکت کریں، اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں ہے، وہ تو حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، کل بھی حماس نے پانچ اسرائیلی جہنم واصل کیے، اسرائیل گریٹر گلف کی بات کر رہا ہے اور اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، سب کو فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنا چاہیے، امریکا سب سے بڑا ریاستی دہشتگرد ہے اور ہم چاہتے ہیں اس پر مسلسل آواز بلند کرنی چاہیے، پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی پر کام کیا تو امریکا کی چیخیں نکل رہی ہیں، ہمیں بھرپور ڈٹ کر کام کرنا چاہیے اور مضبوط موقف رکھنا چاہیے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرم ایجنسی کی صورتحال بہت خراب ہے، جب حکومت اپنی پوری اتھارٹی کے ساتھ کام نہیں کرتی تو لوگوں کا اعتماد حاصل نہیں ہوتا کرم میں زمینوں سے مسئلہ شروع ہوا مگر لڑائی فرقہ واریت میں تبدیل ہوگئی، کرم میں شیعہ سنی لڑائی ہوئی بلوچستان میں بھی حالات ٹھیک نہیں جس کی حکومت ہی سب سے زیادہ ذمہ دار ہے-

  • ہاں اسماعیل ہنیہ کو ہم نے مارا،اسرائیل کا کھل کر اعتراف

    ہاں اسماعیل ہنیہ کو ہم نے مارا،اسرائیل کا کھل کر اعتراف

    اسرائیل نے پہلی بار عوامی طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو مارنے کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع، اسرائیل کاٹز، نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی 2023 کو ایران میں مارا گیا تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اس کارروائی کو کامیابی کے طور پر دیکھا اور اس کے بعد یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اسرائیل اپنے مخالفین کو ہدف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔کاٹز نے اس موقع پر مزید دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ اسرائیل یمن میں حوثی باغیوں کی قیادت کو بھی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے اور ان کی قیادت کو پاش پاش کر ڈالیں گے، ٹھیک اسی طرح جیسے ہم نے حماس کے رہنماؤں جیسے اسماعیل ھنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کو تہران، غزہ اور لبنان میں ختم کیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی دشمن اٹھنے کی کوشش کرے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

    اسماعیل ھنیہ کی موت 31 جولائی 2023 کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوئی تھی۔وہ ایک بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے جو ایک گیسٹ ہاؤس میں ہوا۔ وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے تہران آئے تھے،

    ایران کی جانب سے اس دھماکے کے بارے میں مختلف دعوے کیے گئے تھے۔ ایران کے "ویولوشنری گارڈ” نے کہا تھا کہ اسماعیل ھنیہ کو ان کے گھر کے باہر سے لانچ کیے گئے ‘شارٹ رینج پروجیکٹائل’ کے ذریعے مارا گیا۔ ایران نے اسرائیل کے اس آپریشن میں امریکہ کے کردار پر بھی الزامات عائد کیے تھے، اور یہ کہا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کی اس کارروائی کی حمایت کی تھی۔

    اسرائیل کاٹز نے اس موقع پر ایک اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "جو بھی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اسے اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔” انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی فوج اپنے دشمنوں کی کسی بھی کارروائی سے بچنے نہیں دے گی اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اسماعیل ھنیہ کی موت میں ملوث تھا، اس سے قبل اسرائیل کے حکام نے اس بات کو ہمیشہ مسترد کیا تھا اور اس کا انکار کیا تھا۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے اس اعتراف کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کی خارجہ پالیسی اور اس کی مشرق وسطیٰ میں مداخلت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے اس اقدام کو کئی حلقوں میں تنقید کا سامنا ہے، خصوصاً ایران اور یمن میں موجود اتحادیوں کی طرف سے۔ اس کے باوجود اسرائیل نے اپنی پالیسی پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے دشمنوں کو نشانہ بنائے گا۔اسرائیل کا یہ بیان عالمی سطح پر ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتا ہے کیونکہ اسرائیل کے دشمن ممالک جیسے ایران اور لبنان میں اس کی کارروائیوں کے بارے میں مزید شکوک و شبہات بڑھ سکتے ہیں۔ اس دوران اسرائیل کی طرف سے حوثی باغیوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کو جاری رکھے گا۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد او آئی سی غیرمعمولی اجلاس”مذمت” پر ختم

    اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،سعودی عرب

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمارت میں مقیم حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

  • اسرائیل 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند

    اسرائیل 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند

    اتوار کے روز اسرائیل نے عمر قید کی سزا پانے والے تقریباً 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم ان قیدیوں کی شناخت پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ تنازع کا ایک اہم نکتہ فلسطینی قیدیوں کی تعداد سے متعلق ہے جن کا اسرائیل مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاہدے سے نکل جائیں اسرائیل نے 65 فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کی رہائی کو ویٹو کرنے کے حق کا مطالبہ کیا حماس کو یہ لگتا ہے کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے۔

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے اسرائیل کے ایک باخبر سیاسی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مروان برغوثی جو فلسطینی رہنماوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں کو حتمی معاہدہ ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا جائے گا۔

    قبل ازیں اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ اسرائیل جامع معاہدے کے بجائے جزوی معاہدے پر غور کر رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ کو روکنے کے اشارے موجود ہیں جس کے لیے کئی دنوں سے مذاکرات جاری ہیں لیکن ایک حتمی معاہدہ ابھی تک واضح طور پر سامنے نہیں آیا –

    حماس نے ان فلسطینی قیدیوں کی فہرست حوالے کی ہے جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 250 قیدی شامل ہیں جبکہ اسرائیل نے 34 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،اسرائیل کچھ شخصیات کی رہائی سے انکار کرتا آ رہا ہے جن میں تحریک الفتح کے رہنما مروان برغوثی شامل ہیں۔ اسی طرح جن دیگر مسائل پر تنازع جاری ہے ان میں رفح کراسنگ سے اسرائیلی فوج کے ہٹنے کا معاملہ بھی ہے۔

    اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے قبل ایک جامع ڈیل طے پانے کے امکان کو مسترد کر دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایک جزوی معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے جس میں معلومات یا ضمانتوں کے بدلے کچھ قیدیوں کو رہا کرنا بھی شامل ہے

  • امریکی عدالت میں اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی مجرم قرار

    امریکی عدالت میں اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی مجرم قرار

    پیگاسس اسپائی ویئر کا معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر چھا یا ہوا ہے اور ہندوستان میں اس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

    امریکی عدالت نے اسرائیل کی معروف اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او گروپ کو پیگاسس کے ذریعے 1400 واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، جن میں 300 ہندوستانی افراد شامل ہیں۔ ان میں اہم شخصیات جیسے صحافی، سیاستدان، سرکاری افسران اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔امریکی عدالت میں این ایس او گروپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کی سماعت جج فلِس ہیملٹن نے کی۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این ایس او گروپ نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی اور متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے اس نے اپنے اسپائی ویئر کا استعمال کیا۔ عدالت نے کمپنی کو ان کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کئی اہم شخصیات کے خلاف کیا گیا تھا۔ ان میں اپوزیشن کے رہنما، مرکزی وزراء، سرکاری افسران، اور سماجی کارکن شامل تھے۔ 2021 میں انکشاف ہوا کہ پیگاسس کے ذریعے 300 سے زیادہ ہندوستانی موبائل نمبروں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، جن میں دو مرکزی وزراء، تین اپوزیشن رہنما، متعدد صحافی، اور کاروباری شخصیات بھی شامل تھے۔یہ انکشافات ہندوستان میں سیاسی ہلچل کا سبب بنے تھے اور مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے گئے تھے۔ اپوزیشن نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کی نگرانی کے لیے غیر قانونی طریقے استعمال کر رہی ہے۔

    پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال دنیا بھر کی حکومتوں کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کے لیے کیا گیا تھا۔ 2021 میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے این ایس او گروپ کو بلیک لسٹ کر دیا تھا اور امریکی اداروں پر اس کے پروڈکٹس خریدنے پر پابندی لگا دی تھی۔این ایس او گروپ نے ہمیشہ اپنے موقف کا دفاع کیا ہے اور واضح کیا کہ اس کی مصنوعات صرف حکومتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے لیے دستیاب ہیں، نہ کہ فرد یا غیر سرکاری اداروں کے لیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کے لیے اسپائی ویئر فراہم کرنا تھا۔ تاہم، اس کے باوجود پیگاسس کے استعمال کے حوالے سے عالمی سطح پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہندوستانی حکومت نے ہمیشہ پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی حکومت نے کسی قسم کی جاسوسی کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر اسپائی وئیرخریدنے کا بھی معاہدہ کیا بھارتی حکومت اوراسرائیل کے ہتھیاروں کی خریدی کے معاہدے میں اسپائی وئیرکی خریداری بھی شامل تھی۔

    موبائل فون کی ہیکنگ کے لیے اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کی مدد سے فون ہیک ہو جاتا ہے، یہ مس کال بھی بعد میں کال لاگ سے ختم کر دی جاتی ہے۔ پیگاسس کے گوگل پر جاری وکی پیڈیا کے مطابق پیگاسس ایک اسپائی ویئر ہے جو اسرائیلی سائبرارمز فرم این ایس او گروپ نے تیار کیا ہے جو iOS اور Android کے زیادہ تر ورژن چلانے والے موبائل فون (اور دیگر آلات) پر چھپ چھپا کر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ 2021 پروجیکٹ پیگاسس انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ پیگاسس سافٹ ویئر 14.6 آئی او ایس تک کے حالیہ iOS ورژنز کا استحصال کرنے کے قابل ہے

    واشنگٹن پوسٹ اور دیگر میڈیا ذرائع کے مطابق ، پیگاسس سافٹ ویئر اس قدر طاقتور ہے کہ نہ صرف کسی فون (ٹیکسٹس ، ای میلز ، ویب سرچ) سے تمام مواصلات کی کی اسٹروک مانیٹرنگ کے قابل بناتا ہے بلکہ یہ آپ کی فون کالز سن اور ریکارڈ کر سکتا ہے۔ آپ کے بھیجئے گئے پیغامات کو کاپی کر سکتا ہے۔آپ کے فون میں موجود تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ این ایس او گروپ کو دونوں کو ہائی جیک کرنے کی بھی اجازت دیتا ہےصرف یہی نہیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے موبائل فون میں لگے کیمرے اور مائیک کے ذریعے چوبیس گھنٹے آپ کی جاسوسی کر سکتا ہے۔ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں، کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔اس کمپنی کی پہلے امریکی نجی ایکویٹی فرم فرانسسکو شراکت دار کی ملکیت تھی اس کے بعد بانیوں نے اسے 2019 میں واپس خریدلیا تھا اسرائیلی کمپنی یہ سافٹ ویئر دنیا کی مختلف حکومتوں کو بیچ چکی ہے۔این ایس او نے کہا ہے کہ وہ”مجاز حکومتوں کو ایسی ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے جو ان کو دہشت گردی اور جرائم سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے-اس سافٹ ویئر کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سال تک آپ کے فون کے ذریعے آپ کی نگرانی کر سکتا اور آپ کو اس کا علم تک نہیں ہوتا ایپل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن اس سے محفوظ نہیں۔

    9 مئی سانحہ: ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مزید 11 ملزمان جیل منتقل

    اسپتال میں علاج کیلئے آئی خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کی زیادتی

  • اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں بحیرہ احمر کے تیل کے ٹرمینل اور بجلی گھروں پر فضائی حملے کیے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ درجنوں لڑاکا اور جاسوس طیاروں نے 2 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرکے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اہداف کو نشانہ بنایا۔

    حوثیوں کے سیٹلائٹ چینل المسیرہ نے تصدیق کی کہ صنعا اور ساحلی صوبہ الحدید میں پاور اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں راس عیسیٰ کے تیل کے ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا گیااسرائیل کے حملوں میں حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج ہو گئیں، جنوبی صنعا میں حزیز پاور اسٹیشن بھی اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہوگیا جب کہ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا جواب ہے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے حوثی میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے جس حوثی میزائل کو فضا میں تباہ کیا اس کا ملبہ رامات گان شہر میں گرا جس میں بورڈنگ اسکول تباہ ہوگیا طلبا کو قریبی اسکول منتقل کردیا گیا جہاں وہ اپنے اسکول کی تعمیرِ نو ہونے تک قیام کریں جس میں دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملے کے ساتھ رواں ہفتے یمن سے اسرائیل پر داغا جانے والا یہ دوسرا میزائل تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا ہے یہ موقف یمن بالخصوص صنعاء اور الحدیدہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی شدید فضائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سامنے آیا۔

    آج جمعرات کے روز بیان میں کاتز نے کہا کہ "ہم اسرائیل کی جانب اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے م حوثیوں کے یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارا طویل ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا،جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے سات گنا زیادہ جواب دیا جائے گا-

    ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے آج صبح ایک ویڈیو پیغام میں حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی خطرے کا ذریعہ بن گئے ہیں،ہیگاری کے مطابق ان کا ملک مشرق سطیٰ میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہر فریق کے خلاف اقدام جاری رکھے گا،حوثیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دیگر ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں امریکا اور دوسرے ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ہیگاری کے مطابق بحیرہ احمر اور دیگر جگہوں میں بین الاقوامی کارگو جہازوں پر حوثیوں کے حملے عالمی خطرہ بن چکے ہیں،ایرانی حکومت حوثیوں کی سرگرمیوں کے لیے مالی رقوم، ہتھیار اور ہدایات فراہم کر رہی ہے۔

    اسرائیل پہلے ہی کئی بار یہ کہہ چکا ہے کہ اس نے خطے میں ایران کے تمام دھڑوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب حوثیوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہا-

  • شام میں تمام مسلح دھڑے ختم کرنے کا اعلان

    شام میں تمام مسلح دھڑے ختم کرنے کا اعلان

    سربراہ حیات تحریرالشام احمد الشارع نے شام میں تمام مسلح دھڑوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق احمد الشارع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تمام مسلح دھڑوں کو ختم کر دیا جائے گا اور صرف نئی شامی ریاستی فوج کو ہتھیار لے جانے کی اجازت ہو گی۔اسرائیلی حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مداخلت کرنے اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ شام جلد ہی کسی بھی وقت اسرائیل کے ساتھ کسی تنازع میں جانے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے۔اسرائیلی شام پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ 8 دسمبر کو الاسد حکومت کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل نے ملک بھر میں فضائی حملے شروع کر دیے تھے۔شدید فضائی حملے کر کے اسرائیل ملک کی فوجی صلاحیتوں کو کم کر رہا ہے لیکن خاص طور پر، وہ ملک کے فضائی دفاع اور فضائیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نئی شامی انتظامیہ اسرائیلی حملوں اور جارحیت کے لیے انتہائی کمزور ہو جائے۔اسرائیل کے جاری فضائی حملوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے جو 1974 میں شام اور اسرائیل کے درمیان طے پایا تھا۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ

    روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا