Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • فواد چودھری کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    فواد چودھری کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے 8 فروری کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
    فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے،میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، اپنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں،میں اور میرا گروپ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں

    واضح رہے کہ فواد چودھری نے جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مسترد کر دیئے گئے، فواد چودھری کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں،فواد چودھری جیل میں‌ہے اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • آج   کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

    آج کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج اتوار کے روز کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک کراچی پر غالب رہیں گی،شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندچھائی رہے گی، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں شدید سردی کی لہر ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نمونیاکے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہےمحکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 668کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نمونیا سے 10 بچے جان کی بازی بھی ہار گئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں نمونیا کے 118 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک بچہ نمونیا کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    رواں سال کے دوران صوبے میں7 ہزار 743 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، اس دوران صوبے میں نمونیا سے 172بچوں کی اموات ہوئیں، نمونیا سے متاثر ہ بچوں کی عمریں 5 سال تک ہیں محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کا خیال رکھیں، خشک سردی کی وجہ سے بچے نمونیا میں مبتلا ہورہے ہیں، بچوں کو سردی سے بچائیں۔

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    دوسری جانب بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

  • عام انتخابات،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدواروں کو نوٹسز اور جرمانے

    عام انتخابات،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدواروں کو نوٹسز اور جرمانے

    الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف نوٹسز اور جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن کی متحرک مانیٹرنگ ٹیمیوں نے امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی۔ چئیرمین تحصیل کونسل پورن عبدالمولی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا۔جرمانہ 23 جنوری تک جمع کراکر چالان پیش کرنیکی ہدایت دی گئی ہے۔عبدالمولی کو 18 جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ نے طلب کیا تھا لیکن وہ خود پیش ہوئے نہ ان کا نمائیندہ پیش ہوا۔اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل بشام سعید الرحمان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 23 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔وہ 18جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ کے دفتر میں پیش ہوئے۔

    اسی طرح صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے سخت کارروائیاں کی ہیں۔این اے 153ملتان میں امیدوار حامد علی بھٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کی گیا۔این اے 66وزیرآباد میں امیدوارار احمد چٹھہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ پی پی 133ننکانہ صاحب میں امیدوار نوشیر مان کو وال چاکنگ کرنے پر نوٹس جاری ہوا۔ این اے 75نارووال سے امیدوار دانیال عزیز کو بھی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں انتخابی امیدواران کو پینا فلیکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر وارننگ جاری ہوئی۔ جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھااور بھکر سے پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد ہٹا دیا گیا ہے۔ چینوٹ، فیصل آباد، ننکانہ، قصور، لاہور اور ملتان سے بھی پینا فلیکس ہورڈنگز اتروادیئے گئے ہی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • مثبت روشنی دکھانے سے معاشرہ تبدیل ہوسکتا ہے،چیف جسٹس

    مثبت روشنی دکھانے سے معاشرہ تبدیل ہوسکتا ہے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےصحافیوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس ورکشاپ میں دعوت دی،کورٹ رپورٹرز کے ذریعے ہی عدالتی کارروائی عوام تک پہنچتی ہے،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہآئین کا آرٹیکل 17 آزادی صحافت سے متعلق ہے ،بچپن میں میری والدہ کپڑے دھوپ میں ڈالتی تھیں جن سے جراثیم ختم ہوتے تھے، امریکی جج نے کہا تھا کہ سب سے اچھی جراثیم کش روشنی سورج کی ہے، میڈیا کے ذریعے دھوپ اور روشنی عوام تک پہنچتی ہے، دھوپ سے کیڑوں مکوڑوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے ،دھوپ اور روشنی دکھاتے چلے جائیں تو معاشرہ تبدیل ہو سکتا ہے،معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، سپریم کورٹ نے اپنے ہی ادارے سے متعلق معلومات کا بھی حکم دیا، آئین کے آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے، کچھ روز قبل ایک درخواست آئی جس میں شہری نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات مانگی تھیں، سپریم کورٹ کا ادارہ آپ کا ہے یہ عوام کا ادارہ ہے یہ آپ کے پیسوں سے چل رہا ہے ،ہم نے فیصلہ لکھا کہ شہریوں کو اگر معلومات تک رسائی ہو گی تو یہ اداروں کے لیے اچھا ہے،معلومات سے ہی اداروں کے احتساب بھی ہوتا ہے، چیف جسٹس بننے کے بعد اہم مقدمات کو براہ راست دکھانا بھی شروع کیا، سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ آرٹیکل 19 کے تابع ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مقدمات نمٹائیں،ہم اہم کیسز کی براہ راست کارروائی دکھا رہے ہیں، لوگ کارروائی کو سمجھنے کے بعد اُس پر بات کریں،لائیو سپریم کورٹ ٹرانسمیشن کا سہرا جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ کے سر ہے۔عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی تجویز کی تمام ججوں نے تائید کی تھی

    اگر کسی قوم کی تقدیر بدلنا ہو تو سب سے اہم چیز ہے تعلیم،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ہے، سپریم کورٹ کچھ دیر بعد اپنی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ جاری کر رہی ہے یہ پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کی پہلی کارکردگی رپورٹ ہے، اطہر من اللہ صاحب ہمیشہ کی طرح بہت سمارٹ لگ رہے ہیں،سترہ ستمبر سے سولہ دسمبر تک کی سہ ماہی رپورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے،17 ستمبر کو حلف اٹھایا آج چیف جسٹس بنے 3 ماہ مکمل ہو چکے ہیں،میرے 3 ماہ کے اب تک کے دور میں پانچ ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتنے مقدمات کا فیصلہ ہوا اور کتنے نئے دائر ہوئے، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے ہیں،رپورٹ میں اہم فیصلوں کے لنک بھی موجود ہیں، رواں ہفتے 504 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ 326 نئے دائر ہوئے، بلا مانگے معلومات فراہم کرنے سے شفافیت آتی ہے،

    چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق کی یادگار بنانے کا اعلان
    سپریم کورٹ کے سامنے سے رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی ہیں،سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق کی ایک یادگار بھی بنا رہے ہیں، یادگار عوام کیلئے کھلی ہو گی، پہلے لوگ سپریم کورٹ کے سامنے سڑک پر کھڑے ہوکر تصاویر بنواتے تھے،سپریم کورٹ میں پچاس لوگوں کے لیے اضافی پارکنگ بھی بنائی گئی ہے، کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کیلئے سات ایکڑ اراضی ہائیکورٹ کے پاس مختص کی گئی تھی، سیکرٹری ہائوسنگ کو کہا کہ 36 وفاقی عدالتیں اور ٹربیونلز کو اس مختص زمین پر منتقل کیا جائے،تمام وفاقی عدالتیں اور ٹربیونلز کرائے کی عمارتوں میں چل رہے تھے، عدلیہ کا ہدف ایک ہی ہونا چاہیے، اچھے ججز تعینات کریں، ساتھی ججز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں یہ سوچیں کہ دیگر ججز بھی آپ کا ہاتھ بٹانے آئے ہیں۔کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنا ہو تو میرے خیال میں اس کی ایک ہی صورت ہے اور وہ ہے تعلیم،مجھے کسی نے کہا تھا صحافیوں کو حال دل نہ سنایئے گا،کہاگیا تھا ایک شعر سنا دیتا ہوں
    صحافیوں کو کہاں حال دل سنا بیٹھے
    یہ ایک بات کئی زاویوں سے لکھیں گے
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں نے حال دل نہیں سنایا،سچائی میں ہی ہماری نجات ہے، ہدف ہر شہری کا سچائی ہونا چاہیے ہم سے اتفاق ہو یا نہ ہو،

    ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس عدالتی حکم پر ضبط

    ٹیکنالوجی کے دور میں ریاستیں اظہار رائے کو کنٹرول نہیں کر سکتیں،جسٹس اطہرمن اللہ

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

    دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

    ملک کے بالائی علاقوں میں جاری دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    آج اسلام آباد میں جاری شدید دھند کے باعث پرواز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،اسلام آباد میں دن 12 بجے بھی حد نگاہ 150 میٹر سے کم رہی جو کہ ائیربس 320 کی پروازوں کیلئے غیر محفوظ ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد آمد والی پروازیں، پی کے 182 شارجہ تا اسلام آباد، 162 ابوظہبی تا اسلام آباد اور 168القسیم تا اسلام آباد کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا ،سکردو کی پرواز پی کے 451/452، دبئی کی پرواز پی کے 211/212، 233 اور کراچی کی پرواز پی کے 308 منسوخ کر دی گئی،دبئی تا لاہور کی پروازیں پی کے 236 منسوخ جبکہ ریاض تا لاہور کی پرواز پی کے 726 کراچی ڈائیورٹ ہوگی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی زحمت کم از کم کرنے کیلئے اقدامات لئے گئے ،موسم میں بہتری نہ ہونے کے باعث مسافروں کو فوری معلومات فراہم کرنے، متبادل کنکشن دینے اور ہوٹل قیام کا بندوبست ان اقدامات میں شامل ہے،مسافروں سے بھی التماس ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں ،پی آئی اے انتظامیہ اپنے تمام مہمانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ائیرہورٹ عملہ ان کہ ہر ممکن خدمات میں مشغول ہے،دھند موسمی عمل ہے اور یہ پی آئی اے کی بساط سے باہر ہے لہذا مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ دھند میں پروازیں آپریٹ کرنے پر اصرار نا کریں ،فضائی حفاظت تمام چیزوں پر مقدم ہے، تاخیر یا منسوخی کی کوفت ضرور ہے مگر انسانی جانوں سے اہم نہیں۔

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • اظہار رائے کو پنپنے دیا ہوتا توپاکستان دو لخت ہوتا نہ ہمارے لیڈر سولی پر چڑھتے،جسٹس اطہرمن اللہ

    اظہار رائے کو پنپنے دیا ہوتا توپاکستان دو لخت ہوتا نہ ہمارے لیڈر سولی پر چڑھتے،جسٹس اطہرمن اللہ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کورٹ رپورٹرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکور ہوں منتظمین کا جنہوں نے سیمینار میں شرکت کا موقع دیا،یہ موضوع انتہائی اہم ہے،کورٹ رپورٹرز اور صحافیوں کیساتھ وکلاء تحریک میں رابطہ رہا،کورٹ رپورٹرز کو علم ہوتا ہے کونسی چیزیں کرنی ہیں یا نہیں کرنی،پروفیشنل اقدار ہر کورٹ رپورٹر کو ادراک ہوتا ہے،میں نے کورٹ رپورٹرز کے زریعے بہت ساری چیزیں سیکھی ہیں،

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد بھی اظہار رائے کے پہراہے میں اچھی نہیں رہی،قائد اعظم کی تقریر کو ریاست نے سینسر کیا،وہاں سے ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہوا،بدقسمتی سے ہماری آدھی سے زیادہ تاریخ ڈکٹیٹر شپ سے گزری جہاں میڈیا کی آزادی نہیں ہوتی،آزادی اظہار رائے میں صحافیوں کا کلیدی کردار رہا ہے،صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کیلئے کوڑے بھی کھائے،ایک ملزم کے خلاف کتنا ہی بڑا الزام کیوں نہ ہوئے، اسکی معصومیت کا عنصر موجود رہتا ہے،میں جج بنا تو پہلا کیس ایک ضمانت کا سنا,ملزم 16 سال کا لڑکا تھا ،الزام ایک بینر لگانے کا تھا، ٹرائل کورٹ نے ضمانت مسترد اس لیے کی تھی کہ سپریم کورٹ کے جج کا معاملہ تھا،کسی نے یہ پتا چلانے کی کوشش نہیں کہ وہ بینرز لگوائے کس نے تھے،بحیثیت جج ہم اپنی کوئی چیز چھپا نہیں سکتے،عدلیہ پر دو طرح کی تنقید ہوتی ہے،الزام لگایا جاتا ہے کہ دانستہ طور پر فیصلے ہو رہے ہیں،ایک وہ تنقید ہوتی ہے جسے میں پسند نہیں کر رہا اسے ریلیف کیوں ملا,وقت کے ساتھ سچائی سامنے آ جاتی ہے،توہین عدالت کے اصول برطانیہ میں جج کے تحفظ کیلئے نہیں بنے,کسی ناپسندیدہ شخص کو ریلیف ملنے پر ججز پر تنقید کی جاتی ہے، جج کو کبھی کسی تنقید سے گھبرانا نہیں چاہئے، تنقید ہر ایک کرے مگر پھر عدلیہ پر اعتماد بھی کرے,ایک خودمختار جج پر جتنی بھی تنقید ہو اس کو اثر نہیں لینا چاہیے، اگر کوئی جج تنقید کا اثر لیتا ہے تو اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتا ہے،اظہار رائے کو دبانے کی کوشش نہیں کرنی چائیے، کورٹ رپورٹرز کے لیے ایک نیا چیلنج بھی ہے، رپورٹنگ کے ساتھ وی لاگ بھی کیا جاتا ہے، جوڈیشری کو خائف نہیں ہونا چائیے،تمام چیزوں کا حل آئین میں ہے، حل اظہار رائے کا احترام کرنا ہے،فیصلے غلط ہیں یا صحیح وہ سچائی کی صورت میں سامنے آئینگے، کسی جج کو اظہار رائے پر قدغن نہیں لگانی چاہیئے، سچ ہی آخر میں قائم ؤ دائم رہتاہے

    جب کوئی سیاسی لیڈر کمزور ہوتا ہے اسے عدالتی سزا سے پہلے ہی سزا دی جا چکی ہوتی ہے،جسٹس اطہرمن اللہ
    جسٹس اطہرمن اللہ کاکہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگتے رہے کہ وٹس ایپ پر کسی سے رابطے میں ہوں، کبھی کہا جاتا ہے کہ میں نے 2 پلاٹ لے لئے مگر مجھے الزامات سے فرق نہیں پڑتا، سوشل میڈیا کا اثر ججز پر نہیں ہونا چاہئے،اظہار رائے کو پنپنے دیا ہوتا تو نہ پاکستان دو لخت ہوتا نہ ہمارے لیڈر سولی پر چڑھتے، سچ سب کو پتہ تھا، سچ کو دباتے دباتے 75 سال میں ہم یہاں تک پہنچ گئے،1971 میں کورٹ رپورٹنگ اور میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان کبھی نا ٹوٹتا۔جب کوئی سیاسی لیڈر کمزور ہوتا ہے اسے عدالتی سزا سے پہلے ہی سزا دی جا چکی ہوتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو ٹرائل زمانے کے اخبارات دیکھ لیں جرم ثابت ہونے تک بے گناہی کا تصور موجود نہیں تھا،

    ٹیکنالوجی کے دور میں ریاستیں اظہار رائے کو کنٹرول نہیں کر سکتیں،جسٹس اطہرمن اللہ
    جسٹس اطہرمن اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کی مخالفت بہت قوتیں تھیں ، سپریم کورٹ سے توقع کی جارہی تھی کہ اٹھارویں ترمیم کالعدم قرار دے گی، مجھ سے پوچھنے پر میں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اٹھارویں ترمیم کالعدم قرار نہیں دینی چاہئیے،میں نے کہا میری رائے ہے کہ سپریم کورٹ کو کسی آئینی ترمیم کو نہیں چھیڑنا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اگر کالعدم ہو گئی تو استعفیٰ دے دوں گا، اگلے روز سرخی لگی کہ اطہر امن اللہ نے عدالت کو دھمکی دی،اظہار رائے سر عام ہونی چاہئیے،مجھے اعتزاز احسن نے کہا کہ اس خبر کا کچھ کرتے ہیں تو میں نے کہا نہیں میں نے یہی کہا تھا، اظہار رائے کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے، بحثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ چار سالوں میں کھبی عدالتی رپورٹنگ پر اثر انداز نہ ہوا، ایک غریب مالی نے پوچھا کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میں نے مالی سے پوچھا کہ تمہارے ارد گرد سچائی ہے؟ مالی نے کہا آج کل سچ کا دور نہیں ہے،سچ سب کو معلوم ہے، میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ کسی کورٹ رپورٹر کو بتاوں کے اس کے اصول کیا ہیں، اگر 1971 میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان دولخت نا ہوتا، ہر ایک کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، کیا ہم آج اصول پر کھڑے ہیں؟ ہم آج بھی اپنی مرضی کے فیصلے اور گفتگو چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی کے دور میں ریاستیں اظہار رائے کو کنٹرول نہیں کر سکتیں،ججز اس صورتحال میں بہت کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا حل آئین اظہار رائے کی آزادی دے کر دے چکا،

    جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ہیں یا برے یہ ہمارے فیصلے طے کرتے ہیں،کسی جج کو کسی کورٹ رپورٹ پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اسے بتائے کیا رپورٹ کرنا ہے، جھوٹ جتنا بھی بولا جائے آخر سچ کا ہی بول بالا ہوتا ہے،
    جب کوئی ایدھی امین کی طرح اظہار رائے پر پابندی لگاتا ہے تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے،

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • عام انتخابات،پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع

    عام انتخابات،پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع

    عام انتخابات 2024،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع کردیا ہے

    پوسٹل بیلٹ پیپر سے اہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل کریں گے جب کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں،پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو بھجوائے گا

    واضح رہے کہ انتخابات آئندہ ماہ 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا گیا، تمام حلقوں کی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا ،تین فروری تک 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا،کراچی میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں ،اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا،پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے،ووٹ کی چھپائی کے لئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاغذ مہیا کیا گیا ہے،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدواروں نے الیکشن 2024 میں حصہ لیا ہے،

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

  • پارٹی رجسٹریشن کروانے چاہت فتح علی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    پارٹی رجسٹریشن کروانے چاہت فتح علی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    چاہت فتح علی خان الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے

    چاہت فتح علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا شوق ہے، پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آیا ہوں، پارٹی رجسٹر نہ ہوئی توعدالت سے رجوع کروں گا،سبزیاں اور پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئے،انتقامی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں،اسلام آباد میں پارٹی رجسٹریشن کروانے آیا موسیقی اور سیاست دونوں‌ساتھ ساتھ بڑا مزہ آئے گا، میں آہستہ آہستہ کام کرنے والا ہوں، میرا فوکس اب اگلا الیکشن ہو گا، مجھے شروع سے ہی سیاست کا شوق رہا ہے، درگرز کا مادہ پیدا کرنا ہو گا، مہنگائی بڑی ہو گئی ہے، فروٹ سبزیاں جو ادھر ہی اگتی ہیں مہنگی نہیں ہونی چاہئے، نوجوان بے روزگار ہیں، جو پڑھے لکھے ہیں وہ باہر جا رہے ہیں ہمیں مستقبل کا سوچنا چاہئے، انتقامی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہئے،مل جل کر بیٹھ کر ہی ترقی کرنی ہوتی ہے،

    واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے لاہور سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم دوہری شہریت کی وجہ سے انکے کاغذات نامزدگی مستر د ہو گئے تھے

    انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے

  • کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

    ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بادل چھٹنے لگے، دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے کو مثبت پیغامات دے رہے ہیں۔پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے

    پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی قومی سلامی کمیٹی کو ایرانی ہم منصب سے بات چیت سے آگاہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے ،پاکستان کی سلامتی سےتعلق ریڈ لائینز واضح ہیں ، ایران پڑوسی اور برادر ملک ہے ، معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا

    قبل ازیں پاکستان اور ایرانی حکام کے مابین مثبت پیغامات کا یہ تبادلہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہوا ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےبھی پیغامات کے تبادلہ پر اپنا رد عمل دے دیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہیں،ایرانی سفارتکار اور ایڈیشنل سکریٹری امور خارجہ رسول موسوی نے پہلا پیغام بھیجا ، رسول موسوی نے کہا کہ تناؤ کا کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہوگا، دونوں ملکوں کی قیادت یہ بات جا نتی ہے،آج کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم ہیں،

    ایڈیشنل سکریٹری رحیم حیات قریشی نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ "آپ کے مثبت جذبات کا جواب دیتا ہوں، بھائی رسول موسوی،پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے آگے بڑھیں گے ، دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجرز کے کئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے".

    ٹویٹر پر مثبت پیغامات کے علاؤہ ایرانی حکومت اور وزیر خارجہ کی جانب سے ابھی مزید پیش رفت سامنے نہیں آئی

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی،بعد ازاں پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیا،ایران میں دہشت گرد وں کے کیمپوں‌کو نشانہ بنایا،پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔پاکستان کے جوابی حملوں میں کسی سویلین یا ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے پاکستان کو بلوچ دہشت گردوں کے ٹھکانے عرصہ دراز سے معلوم ہیں اور پاکستان نے کئی مرتبہ ایران کو بتایا ہے۔

  • بلوچ یکجہتی کونسل  کی  ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ایکسپوز ہوگیا ۔ پاکستانی ریاست کے خلاف بلوچ عسکریت پسندوں کی سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ماہ رنگ بلوچ نے فرط جذبات میں خود ہی اپنی پاؤں پر کلہاڑی مار لی۔ اعتراف کیا کہ ایران میں مرنے والوں کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں ۔ دہشت گردوں کو معصوم بنا کر ٹسوے بہانے کی ریاست مخالف سازش خود ہی بے نقاب کر دی۔

    پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح حملہ کیا تھا ۔ اب ماہ رنگ اعتراف کر رہی ہے کہ ان کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں ۔ یہی تو ریاست کہہ رہی تھی کہ دھرنا دینے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔

    امن دشمن بھارت طویل عرصے سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کر کے اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے،اسی تناظر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہ رنگ بلوچ ہے جو کہ بلوچوں کے حقوق اور مظلومیت کالبادہ اوڑھ کر مخالف دھرنے میں شریک ہے،تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ ایران میں کئے جانے والے سٹرائیک میں ہلاک بلوچ دہشتگردوں کے حوالے سے دھرنے سے خطاب میں اقرار کر رہی ہے کہ ”آپ سب کو اس بات کا اندازہ ہے کہ ایران میں جولوگ مارے گئے ہیں ان کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں“

    ماہ رنگ بلوچ کا یہ بیان اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد ایران میں روپوش ہیں جہاں سے پاکستان کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں،کچھ عرصہ قبل ہلاک کئے جانے والے دہشتگرد بالاچ اور اس جیسے بہت سے دہشتگردوں کی نمائندگی کرنے والی ماہ رنگ بلوچ بالاخر سچ زبان پر لے ہی آئیں،ریاست کا روز اول سے یہی موقف ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر گھروں سے بھاگ کر بیرون ممالک بالخصوص ایران اور افغانستان میں روپوش ہیں،ایسے میں پاکستان دشمن دہشتگردوں کے لئے ”بلوچ یکجہتی کمیٹی“ کا احتجاجی مظاہرہ عام فہم سے بالاتر ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ جو عبدالغفار لانگو کی بیٹی ہے، جو بی ایل کا سرغنہ اور ریاستی اداروں پر لاتعداد حملوں میں ملوث تھا،ماہ رنگ بلوچ نے نہ صرف ریاستی وظیفے پر تعلیم حاصل کی بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے اب تک وہ سرکاری تنخواہ کے ساتھ ساتھ متعدد مراعات سے بھی استفادہ حاصل کر رہی ہیں،ماہ رنگ بلوچ ملک دُشمن عناصر کی ایما ء پر جو ریاست مخالف پروپیگنڈہ کر رہی ہے آج وہ آشکار ہو گئی ہے،سوال یہ ہے کہ ”مسنگ پرسن کے نام پر جو پروپگینڈا کیا جا رہا ہے وہ تمام افراد براستہ بلوچستان ایران بھاگ کر روپوش ہو گئے ہیں؟“یہ تمام افراد پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر لوگوں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے؟

    جھوٹ کا بازار مسنگ پرسنز کے سنجیدہ اور ہم مسئلے پر لگانا بند کر دیجئے،غریدہ فاروقی
    صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ واہ جی، ماہرنگ بلوچ صاحبہ۔۔ واہ ؛ شکریہ ریاست کے ہی بیانیے کو اپنانے کا اور خود ہی ثابت کرنے کا کہ ریاست سچ کہہ رہی تھی اور یہ کہ میرے سوالات اور میرا بیانیہ مبنی برحق تھا۔ “ایران میں جو لوگ مرے ہیں اٗن کے لواحقین یہاں دھرنے میں موجود ہیں” ؛ ماہ رنگ بلوچ،یہی تو ریاست کہہ رہی ہے کہ وہ عسکریت پسند اور شدت پسند ہیں جو گھر سے بھاگ کر باہر ممالک خصوصاً ایران اور افغانستان میں بیٹھے ہیں۔۔۔ اور یہ کہ یہ لوگ مسنگ پرسنز نہیں ہیں—!!! یہی تو کہا تھا، یہی تو بتایا تھا کچھ ہی عرصہ قبل ۔۔ اب ماہرنگ بلوچ صاحبہ کے اس اعتراف کے بعد یہ دھرنا تو برائے مہربانی لپیٹ دیجیے اور جھوٹ کا بازار مسنگ پرسنز کے سنجیدہ اور ہم مسئلے پر لگانا بند کر دیجئیے۔

    ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

    بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

     دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

    لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

    عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت