Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • منظور پشتین کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت نے جیل بھجوا دیا

    منظور پشتین کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت نے جیل بھجوا دیا

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی

    پولیس نے منظور پشتین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے عدالت سے منظور پشتین کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزم منظور پشتین کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی،عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور منظور پشتین کو جوڈیشیل ریمانڈ‌پر بھجوا دیا، ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین کو دو جنوری کے نوٹس جاری کر دیئے

    واضح رہےکہ منظور پشتین پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کامقدمہ درج ہےمنظور پشتین کو بلوچستان کے حکام نے گرفتار کر کےاسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا،وہ مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا

    پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

    پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

  • قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں سرِعام پھانسی کیخلاف قراداد منظور

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں سرِعام پھانسی کیخلاف قراداد منظور

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سرعام پھانسی کے معاملے پر غور کیا گیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں سرِعام پھانسی کیخلاف قراداد منظور، سرعام پھانسی کی مخالفت کی گئی ، سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ ہمیں سرِعام پھانسی نہیں دینی چاہیے،قومی اور بین الاقوامی اثرات ہیں،دنیا کی توقع ہے کہ ہم سزائے موت ختم کریں،اجلاس میں سرِعام پھانسی کے خلاف زیادہ ووٹ آگئے،اتنی جلدی ووٹنگ کرانے پر مہرتاج روغانی نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا، مشاہد حسین سید نے کہا کہ یاد رکھیں آخر میں سیاستدانوں کو سرِعام پھانسی ہو جائے گی،سرِعام پھانسی کی مخالفت پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی قرارداد سینیٹر ولید اقبال نے پڑھی ،قرارداد میں کہا گیا کہ کمیٹی سرِعام پھانسی کی مخالفت کرتی ہے، سینیٹ سے درخواست ہے ایسا کوئی قانون منظور نہ کرے جس میں سرِعام پھانسی ہو،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ سرعام پھانسی کے معاملے پر ایک بل داخلہ کمیٹی نے منظور کیا تھا مجھے بطور چیئرمین اس کے خلاف بہت کالز آئیں کہ آپ اس کا نوٹس لیں، داخلہ کمیٹی نے اس بل کو انسانی حقوق کے تناظر میں نہیں دیکھا تھا. سیکرٹری انسانی حقوق نے قائمہ کمیٹی میں کہا کہ سرعام پھانسی کے قومی اور بین الاقوامی طور پر اثرات ہیں، سر عام پھانسی یہ حساس مسئلہ ہے، بین الاقوامی ڈونرز کے سزائے موت سے متعلق سخت مؤقف ہیں، پاکستان کے قانون میں سزائے موت اور سرعام پھانسی کی اجازت ہے دہشت گردی، ریپ، ہائی جیکنگ، آرمی میں بد اخلاقی اور توہین رسالت پر سزائے موت کی سزا ہے،امریکی ریاستوں میں بھی سزائے موت کی سزا دی جاتی ہے ، یورپ کے اکثر ممالک میں سزائے موت کی سزا نہیں ، اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کہتی ہے کہ سزائے موت کو کم کیا جائے، سیکشن 22 انسدادِدہشتگردی کے مطابق حکومت سزائے موت کا طریقہ اور جگہ کا تعین کرسکتی ہے. اس کا مطلب ہے کہیں بھی سزائے موت دی جا سکتی ہے یعنی سرعام پھانسی انسدادِ دہشت گردی قانون میں موجود ہے

    سیکریٹری انسانی حقوق نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سرعام پھانسی سے متعلق زینب ریپ کیس میں فیصلہ دیا، فیصلہ ہے کہ جابرانہ جرم پر سرعام پھانسی کی طرح کی جابرانہ سزا نہیں دی جا سکتی پاکستان نے بین الاقوامی سات انسانی حقوق کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں دنیا کی توقع ہے کہ ہم سزائے موت ختم کریں، یورپی یونین نے جی ایس پی اسٹیٹس نظرثانی پر سزائے موت معطل کرنے کا کہا، وزارتِ انسانی حقوق کا کہنا ہے سرعام پھانسی پاکستان کے بین الاقوامی مفاد میں نہیں، سرعام پھانسی سے ملک کا دنیا میں تشخص خراب ہوگا، ہمیں سرعام پھانسی نہیں دینی چاہیے، سرعام پھانسی گلف ممالک میں ہوتی ہیں، لوگ منشیات پر سعودی عرب میں گرفتار ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ڈرگ لے کر جاتے ہیں،

    اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ضیاء دور میں لاہور میں پپو کی سرعام پھانسی ہوئی تھی، پاکستان میں آخری سرِعام پھانسی کب ہوئی،سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ جیل رولز سرعام پھانسی کی اجازت نہیں دیتے جیل رولز کہتے ہیں پھانسی دس گیارہ لوگ دیکھیں، ایران میں منشیات پر سرعام پھانسی دی جاتی تھی، ایران نے اب منشیات پر سزائے موت ختم کردی ہے،ہم نے بھی اپنی حکومت کو کہا ہے منشیات سے سزائے موت ختم کریں کوئی شواہد نہیں کہ پھانسی سے منشیات کا جرم رکے،

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی،سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، سینیٹر فیصل جاوید

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ملزم کو کیسے نامرد بنایا جائیگا؟ تفصیل سامنے آ گئی

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کی سرعام پھانسی کی مخالفت کردی،

    بچوں کے ساتھ جنسی اورجسمانی تشدد کا حل سرعام پھانسی دینا نہیں بلکہ..عدالت نے کیا حل بتایا؟

  • سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی

    سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی،عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا،شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عمران خان کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر کھڑی رہیں تاہم انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی

    عمران خان کے وکیل عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے لئے حاضر ہوئے تھے،22دسمبر کی طرح آج بھی جج صاحب نہیں آئے، اطلاع دی گئی ہے کہ 3جنوری سے ٹرائل ہو گا، جس عجلت سے یہ ٹرائل چلایا جاتا رہا،25گواہ ایک ہی دن میں ریکارڈ کئے گئے، ایسا تاثر دیا گیا کہ کیس میں عدالت نے اپنا ذہن بنا رکھا ہے، اگر بروقت اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت نہ کرتی تو توشہ خانہ پارٹ 2 ہونے جا رہا تھا، جن لوگوں نے پریس کانفرنسسز کیں،ہماری مخالفین کی صف میں شامل ہو گئے، سب پر دباو ہے،شیخ رشید ہمارے اتحادی رہے ہیں، اتحادکے حوالے سے کچھ جماعتیں رابطہ میں ہیں،جن میں جے یو آئی(س) اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں،الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں امیدواروں کا فیصلہ ہو جائے گا،30جنوری کو 1ہزار سے زائد میدواروں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناع جاری کر دیا تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ یہاں پر مجھے دو سوالات کے جوابات چاہئیں، اس عدالت نے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل ہوناچاہیے تو ان کیمرہ سماعت کیوں شروع ہوئی؟ سیکیورٹی عدالتی دائرہ اختیار نہیں تو اس میں ہم مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل عارضی طور پر روکا جاتا ہے اور پہلے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس کیا جائے گا تاکہ ان کا جواب آ سکے

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • 34 بلوچ مظاہرین رہا، عدالت نے کیس نمٹا دیا

    34 بلوچ مظاہرین رہا، عدالت نے کیس نمٹا دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

    وکیل عطاء اللہ کنڈی نے کہا کہ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے الفاظ کا پاس رکھتے ہوئے تمام گرفتار بلوچ رہا کر دیے، انتظامیہ نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز 34 بلوچ مظاہرین رہا کردیے ہیں ،موجودہ حالات میں ملک میں امید کی کرن عدالتیں ہی ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں امید کی کرن ہیں؟ نہیں، پتا نہیں، وکیل نے کہا کہ یہ جو فرق پڑا ہے انکے موڈ میں وہ قانون پر عمل درآمد سے ہوا ہے، پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو غیر قانونی اقدام کیے وہ عدالت کو دیکھنے چاہیے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نہیں چاہتی کہ کوئی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کے خلاف جارحیت شروع ہو جائے،دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،

    وکیل نے کہا کہ انتظامیہ بلوچ خواتین کو 24 گھنٹے گرفتار رکھنے پر معافی مانگے، انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہیے کہ بلوچ خواتین کو گرفتار کیوں کیا گیا، اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ تمام گرفتار افراد کو چھوڑ دیا گیا ،پولیس کو تنبیہ کی جائے کہ آئیندہ ایسی کسی ڈائریکشن پر ایسا غیر قانونی اقدام نہ اٹھائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر وہ رہا ہوگئے ہیں تو اچھی بات ہے ہمیں اچھے کی توقع کرنی چاہیے، ایس ایس پی صاحب آپکا عدالت کے ساتھ تعاون کا شکریہ اب آئیندہ بھی ایسے ہی ہونا چاہیے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی

    بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

     دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

    لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

    عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ،امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ،امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

    عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے

    عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول میں تبدیلی
    الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول میں تبدیلی کردی.الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا وقت بڑھا دیا.الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی 30دسمبر کے بجائے 13جنوری تک ہوگی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 16جنوری تک دائر کئے جاسکیں گے، ٹربیونلز20جنوی تک اعتراضات پر فیصلہ کرسکیں گے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 23جنوری کوجاری ہوگی، شیڈول میں تبدیلی صرف مخصوص نشستوں پر لاگو ہیں۔ جنرل نشستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔

    اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے،این اے 46 میں طلب کیے گئے 16 امیدواروں میں سے اب تک سات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 46 سے ذیشان نقوی اور انجم عقیل خان کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 47 میں طلب کیے گئے 16 امیدواروں میں سے اب تک چھ کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 48 میں طلب کیے گئے 5 امیدواروں میں سے اب تک تین کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،این اے 47 اور این اے 48 سے چوہدری الیاس مہربان اور ان کے بھائی اشتیاق مہربان کے کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے،سکروٹنی کا عمل شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا،کاغذاتِ نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا.

    این اے 149،جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کے خلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
    این اے 149 ملتان،جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا معاملہ،سپریم کورٹ کی جانب سے 2017 کے تاحیات نااہلی کے فیصلے پر وکیل جہانگیر ترین نے ریٹرننگ افسر کے سامنے دلائل دیئے، وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں پارلیمنٹ کی جانب سے ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال ہوچکی،جہانگیر ترین کی نااہلی کی مدت نومبر 2022 میں مکمل ہوچکی ، جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں ، اعتراض کنندہ نے نااہلی کے فیصلے کے علاؤہ دیگر کسی نقطے پر اعتراض نہ ہونے کا اعتراف کیا،ریٹرننگ افسر حتمی فیصلہ کل 30 دسمبر کو سنائیں گے، جہانگیر خان ترین کے الیکشن لڑنے کے خلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    این اے 242 ،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پیپلز پارٹی نے اعتراض عائد کر دیا
    سابق وزیراعظم ،ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود مندو خیل نے کئے ، اعتراض میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا،حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5 کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں، کوئی ذکر نہیں کیا، شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسی حلقے سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں،

    اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کیسے ہو سکتے؟ طلال چودھری برس پڑے
    این اے 96 جڑانوالہ سے طلال چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اتنا کمزور ہے کہ شیڈول بھی اپنی مرضی کا نہیں دے سکا، الیکشن کمیشن کے فیصلے بھی ہوا میں اڑا دیے جاتے ہیں، ایسا الیکشن کمیشن جو اپنے فیصلوں‌پر عمل نہیں کروا سکتا، شیڈول خود نہیں‌دے سکتا، ایسے الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کو دوسروں کا پابند نہیں ہونا چاہئے بلکہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے نہ کہ مداخلت کی جائے، فارن فنڈنگ ہوئی، آٹھ سال بعد فیصلہ کیا لیکن کسی کو سزا نہیں دے سکا، توہین الیکشن کمیشن جو کیمروں کے سامنے آئی، اس پر سٹے آجاتا ہے، الیکشن کمیشن اپنی عزت، فیصلو‌ں کو بھرم نہیں رکھ سکتا وہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیسے کروائے گا، صاف شفاف الیکشن ایک مضبوط الیکشن کمیشن سے ہوں‌گے.

    الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کے لیے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
    قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں،جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری اور سیکورٹی کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا،ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا،کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر زاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی،ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی،پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا، امیداور اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا، پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاوسز کو تحفظ فراہم کریں گے،قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی،ووٹرز کی اگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے ، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی،الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو،صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے، خفئہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائیں گی،میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے،میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا،نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے،

    این اے 244 سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظور
    کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 244 سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے عوام کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اب تک جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے،ہماری بصیرت کو (ن) لیگ نے سراہا اور اتفاق کیا یہ طے کیا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو آئین میں ترامیم کا کام ہوگا،مسلم لیگ ن سے طے پایا کہ مل جل کر آگے بڑھنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے،جی ڈی اے کی تمام جماعتوں سے ہمارے رابطے اور ملاقاتیں ہیں، دوسرے لوگ ہمارے ساتھ نہیں چلے تو ہمارے لیے آگے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا

    عمران خان نادہندہ،سزا یافتہ،این اے 89میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی نادہندہ نکلے ،عمران خان کے ذمہ محکمہ سوشل سیکورٹی کے 36 لاکھ 88 ہزار 6 سو 80 روپے کے نادہندہ ہیں ،عمران خان کے خلاف این اے 89 میں درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مطلوبہ رقم کی ریکوری نہ ہونے تک کاغذات نامزدگی منظور نہ کئے جائیں،اس ضمن میں پنجاب سوشل سیکورٹی کی طرف حلقہ این اے 89 میانوالی ون کے ریٹرننگ آفیسر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،امیدوار حلقہ این اے 89 کے میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی عمران خان کاغذات نامزدگی پر اعترض اٹھا دیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہے ، آئین پاکستان کی شق 62 کے تحت عمران خان مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے ،سزا یافتہ اور نااہل ہونے کی وجہ سے عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جائیں،سماعت کے بعد آر او نے فیصلہ محفوظ‌کر لیا جو کل سنایا جائے گا

    این اے چار سوات، مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد
    تحریک انصاف کے اشتہاری رہنما مراد سعید کے این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں،مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب ہے جس کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،مراد سعید کے حلقہ این اے 2 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں،مراد سعید کے بعد فضل حکیم کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں،

    این اے 99 سابق ایم این اے رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،رانا آصف توصیف تحریک انصاف کے امیدوار تھےرانا آصف توصیف نے الیکشن نہ لڑنے اور کاغذات نامزدگی کی واپسی کو ذاتی مصروفیت بتایا ۔ذرائع کے مطابق امیدوار رانا آصف توصیف کے گھر پر پولیس چھاپے الیکشن سے دستبرداری کی وجہ بنی ۔

    حلقہ پی پی 171،حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد
    لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا، اعتراض عائد کیا گیا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور کاغزات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں،ریٹرننگ افسر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے،حماد اظہر کے کاغذات پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیا .

    عمر ایوب کا آر اوز کو پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے آر اوز کو پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف کیا ہے، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو 30 دسمبر کو پی ٹی آئی کے بہت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے فوراً بعد قبول یا مسترد کیا جاتا ہے، اس بار ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ 30 دسمبر 2023کو دیں گے، صاف ظاہر ہے کہ ریٹرننگ افسران کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو معمولی بنیادوں پر مسترد کرنے کے احکامات دیئے جائیں گے، یہ مرحلہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال کا تسلسل ہے،

    این اے 60،چوہدری شہباز کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا
    این اے 60جہلم،سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز کے کاغذات نامزدگی ہوئے ہیں،چوہدری شہباز کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا، فیصل چوہدری نے چوہدری شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی،فیصل چوہدری نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او جہلم کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے،پی ٹی آئی نے ورکروں کو حراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے،الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری اور آئی پنجاب کو شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کر چکا ہے

    نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغوا کرنے کا الزام
    عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا، نعیم پنجوتھا سرگودھا سے مریم نواز کے مقابلے میں امیدوار ہیں، سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کے امیدوار افتخار گوندل کو اغواء کروا کے مرضی کا بیان دلوایا مریم نواز سمجھتی تھیں کہ انہیں پی پی 80 میں مدِ مقابل امیدوار نہیں ملے گا، پی پی 80 سے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں،

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کے این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق پاکستان میں الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔پورے ملک میں قومی و صوبائی حلقوں سے امیدواران کو الیکشن کے میدان میں اتارا ہے ۔ پاکستان کی عوام سابقہ سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں موجود غربت اور معاشی بحران کی ذمہ دار وہ تمام سیاسی جماعتیں ہیں جو اقتدار میں رہی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کا وطیرہ ہے کہ یہ صرف انتخابات کے دنوں میں پاکستان کو لوٹنے کے لیے متحرک ہوتی ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ان تمام سیاسی جماعتوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔

    این اے 127، بلاول کے کاغذات پر اعتراض کرنیوالا حلقے کا رہائشی ہی نہیں، جواب جمع
    این اے 127 ،چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے تحریری دستاویزات اور دلائل آر او کو جمع کروا دیے ،جواب میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دیگر حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں،بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرنے والا این اے 127 کا ووٹر ہی نہیں ،اعتراض کرنے والا نارووال کا رہائشی ہے اس لئے اس اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ،بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزلکھا گیا ہے جو کہ ایک انسانی غلطی ہے، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ ڈالا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر پنجاب میں جان بوجھ کر اعتراض لگایا گیا ہے

    ن لیگ من پسند بیوروکریسی کے ذریعے دھاندلی کا تجربہ رکھتی ہے،جماعت اسلامی
    جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے فیصلے پہ عملدرآمد کروائے،پی ڈی ایم کے تقرر کردہ افسران کی موجودگی میں شفاف الیکشن کی توقع نہیں، الیکشن کمیشن تاحال اپنے فیصلے پہ عملدرآمد میں ناکام ہے، الیکشن شفاف بنانے کے لیے افسران کا تبادلہ ناگزیر ہے،ن لیگ من پسند بیوروکریسی کے ذریعے دھاندلی کا تجربہ رکھتی ہے، اسلام آباد میں پی ڈی ایم بالخصوص ن لیگ کے تقرر کردہ افسران کیسے غیر جانبدار رہیں گے،

    انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان
    عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آٹھ فروری کو ووٹر صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار وں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ریٹرننگ آفیسرز کو بھی آگاہ کردیاہے

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

    واضح رہے کہ حلقہ این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں،فیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں،ایبٹ آباد پی کے 45 کے بعد این اے سترہ سے بھی سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، آر او نے مؤقف اپنایا کہ سپیکر کے پی اسمبلی عدالتی مفرور ہیں ،سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے،این اے 264 سے اختر مینگل،این اے 262 سے ن لیگ امیدوار کے کاغذات منظورکر لئے گئے ہیں،پی پی 114 سے استحکام پاکستان کے فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں،این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں،حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظورہو گئے ہیں،ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظورکر لئے گئے ہیں،

  • انتخابات کیلئے مشاورت،عمران خان سے وکلا کو ملاقات کی ملی اجازت

    انتخابات کیلئے مشاورت،عمران خان سے وکلا کو ملاقات کی ملی اجازت

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و دیگر وکلاء کی عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دے دی

    عدالت نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جائے، انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے، سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے،درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی

    ایڈشنل اٹارنی جنرل اور اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 700 ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت درکار ہے، عدالت نے کہا کہ نئے اور پرانے چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ٹکٹوں کے معاملے پر مشاورت بنیادی حق ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت کی،عدالت نے درخواست کی مخالفت کرنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نگران حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کو غیر جانبدار ہونا چایئے،نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، نگران حکومت کیا انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟عدالت نے مشاورت کی اجازت دے کر درخواست نمٹا دی

    بیرسٹر گوہر نے وکلا کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کرنی ہے،عمران خان سے ملاقات کے لئے اجازت دی جائے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • جعلی پائلٹس کے لائسنس ،دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب

    جعلی پائلٹس کے لائسنس ،دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب

    سینیٹ کمیٹی نے جعلی پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ مشیر ہوابازی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کیا ہے یورپ کے لیے مئی میں فلائٹس بحال ہوجائیں گئیں ، جعلی پائلٹس کے لائسنس قانون کے تحت معطل ہوئے اور قانونی طریقہ سے ہی بحال ہوں گے ۔

    جمعرات کو سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طاہر بزنجو کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف پیش کی گئی تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ قانون اپیل کا حق دیتا ہے،کافی پائلٹس نے اپنا کیس لڑا، سات لوگوں کو ریلیف بھی ملا،کل 83 پائلٹس کا کیس تھا،50 لائسنس کینسل کرنے کا کیس کابینہ کے پاس گیا،33 لوگوں کے لائسنس معطل کئے گئے،50 میں سے 43 کے لائسنس منسوخ کئے گئے۔

    سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کردیا،ان کی رپورٹ یورپی یونین کے ایئر سیفٹی کمیشن میں پیش کی جائے گی،مئی میں ان کی میٹنگ ہوگی،ہمیں امید ہے ہم اپنی فلائیٹس بحال کرادیں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہر پائلٹ کا چھ ماہ میں ٹیسٹ ہوتا ہے،یہ بڑی زیادتی ہوئی ہے ایوی ایشن انڈسٹری کے ساتھ، چار سال ہوگئے ہیں یہ پابندی لگی ہوئی ہے،ابھی بھی ایاسا نے کچھ کلیئر نہیں کیا،مشیر ہوابازی نے کہاکہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کیا ہے،ایاسا یہاں سے تالیاں بجا کر گیا ہے، 43 میں سے سات پائلٹس کو بورڈ نے بحال کیا گیا،معطل ہونے والوں میں سے چھ پائلٹس عدالت میں گئے ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پائلٹس کو ٹارگٹ کیاگیا،سول ایوی ایشن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،83 پائلٹس کو بھی وہی ٹریٹمنٹ دیں جو 180پائلٹس کو دی ہے،ان پائلٹس کو بھی قانون کے مطابق بحال کرنا چاہئے۔پائلٹس کو ٹارگٹ کیا گیا، سول ایوی ایشن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،اس معاملے کو سینیٹ میں چھ ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں، ان پائلٹس کو بھی قانون کے مطابق بحال کرنا چاہئے، کمیٹی نے معاملے پر دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ لائسنس منسوخی بھی قانون کے مطابق ہوئی ہے، بحالی بھی قانون کے مطابق ہونی ہے.(محمداویس)

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

    دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

  • پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو  ضروری تعاون فراہم کرے گی،کورکمانڈرکانفرنس

    پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ضروری تعاون فراہم کرے گی،کورکمانڈرکانفرنس

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی

    کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ، شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی،فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا

    فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا،شرکاء نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کے اغواء، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی،اور کہا کہ ”یہ کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں“ ”پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا“

    فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی،کانفرنس کے شرکاء نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں، وہاں سے آزادی کیساتھ کارروائیوں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا،کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ;”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پرکام کرنے والے تمام دہشتگردوں،ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“

    فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور جاری تنازعہ کے پرامن حل کے مطالبہ کے حکومتی موقف کا اعادہ کیا،فورم نے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا

    فورم نے سمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور دیگر غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جامع جائزہ لیا،فورم نے اعادہ کیا کہ ”پاک فوج ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی“”پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی“

    فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • ہم  نے ہمیشہ کہا الیکشن میں یکساں اور پرامن ماحول بھی ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    ہم نے ہمیشہ کہا الیکشن میں یکساں اور پرامن ماحول بھی ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،افغانستان کے ساتھ کچھ گلے شکوے ہوجاتے ہیں مگر ہم بھائیوں جیسے تعلقات چاہتے ہیں ،امارت اسلامیہ افغانستان نے مجھے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے ، الیکشن کے فوری معاملات کےافغانستان جاوں گا، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں دوصوبے بدامنی کی زد میں ہیں ،ہم مسلسل الیکشن بھی مانگ رہے ہیں اور آزادانہ ماحول بھی مانگ رہے ہیں ، تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے، سابق فاٹا کے انضمام کا تجربہ بظاہر ناکام ہوگیا ہے ،دس فیصد وعدوں پر بھی عمل نہیں ہوسکا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، فاٹا کے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے،کیا عمران خان کے سارے فیصلے پشاور ہائیکورٹ کا وہی ایک جج ہی کرے گا ، جو منصف بن کر عدل وانصاف کرنے کے بجائے ان کی پارٹی کا رکن بن کر عدل وانصاف کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔پاکستان میں زبردستی ایک ناجائز حکومت قائم کی گئی تاکہ اسرائیل کو تسلیم کروایا جائے لیکن ہم نے پوری طاقت سے اسرائیل کا راستہ روکا اور اسکی ہمدرد ناجائز حکومت بھی ختم کی،

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

  • ریٹرننگ افسر کی معطلی،الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کیا سپریم کورٹ میں چیلنج

    ریٹرننگ افسر کی معطلی،الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کیا سپریم کورٹ میں چیلنج

    سپریم کورٹ: کوہاٹ سے ریٹرنگ افسر عرفان اللہ کی بطور ریٹرنگ آفیسر معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کوہاٹ کا حلقہ بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے، الیکشن کمیشن کیلئے انتخابی عمل میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں،درخواست میں پشاور ہائیکورٹ میں درخواست گزاروں کو فریق بنایا گیا ہے

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ