Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اسلام آباد میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سٹرٹیجک شراکت دارہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔پاکستان دورے کے دوران دو ارب ڈالر کے 27 معاہدے ہونگے، پاک سعودی بزنس فورم دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے،معاشی طور پر پاکستان نے جو گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں جو کامیابی حاصل کی وہ انتہائی متاثر کن ہے، سعودی عرب پاکستان کا شراکت دار رہے گا تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو،پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب مل کر لامحدود کام کر سکتے ہیں، اسی طرح سے جیسے ہمارے معاشی اور تاریخی تعلق کی کوئی حد نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے قیام سے ہی ہمارے سیاسی تعلقات انتہائی اعلٰی درجے کے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 2019 میں 3 ارب سے بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے،سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاری کو جاری لائسنس میں بھی دگنا اضافہ ہوا ہے، اب ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں کہ مستقبل کا سوچیں، اور سعودی عرب کا مستقبل کامیابی، معاشی خوشحالی اور نجی شعبے کو مضبوط کرنا ہے جن میں سے پچاس سے زائد کمپنیاں ہمارے ساتھ یہاں وفد میں بھی موجود ہیں،وژن 2030 کا ایک اہم ہدف یہ بھی ہے کہ معاشی خوشحالی کو اپنے شراکت داروں تک بڑھایا جائے تعمیراتی منصوبوں کے لیے سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا مقام ہے اور آئندہ سال اس حوالے سے ایوارڈ دینا شروع کریں گے جس میں ہم چاہیں گے کہ پاکستان بھی شامل ہو.

    میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،اسحاق ڈار
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،پاکستان سعودی عرب بزنس فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے.پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی حمایت کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.فنڈ سہولت کا انتظام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کو فروغ دیتا ہے.اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.ہماراسرمایہ کاری کا ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے.پاکستان بہت جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا.پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.پاک سعودی بزنس فارم میں پاکستان اور سعودی عرب نے تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے.پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے.پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.پاکستان کی افراط زر کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے.قدرتی وسائل کی تلاش معیشت کو فروغ دیتی ہے.پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھا رہے ہیں. معاشی اشاریے مثبت ہیں.بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.زراعت، لائیو سٹاک کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں.قابل تجدید توانائی کے منصوبے سعودی سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں

    سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے.مصدق ملک
    وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں.سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بے شمار وسائل موجود ہیں.پاکستان پٹرولیم مصنوعات کو استعمال کر نے کی بڑی مارکیٹ موجود ہے.سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے. ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا

    پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.عبدالعلیم خان
    وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےپاک سعودی بزنس فورم سےخطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں.پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں.پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے.سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے.پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں،

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.وزیر خزانہ
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں.پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے.نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں.زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آرہا ہے. پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی.آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

  • پی ٹی آئی کی  انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

    پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی

    پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے کل جمعہ کو سماعت کرنی ہے، جمعہ کے روز ایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے، ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہوسکتے، مخالف وکلاء کو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی بارے آگاہ کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی نے کل جمعہ کو کیس کی سماعت کرنی ہے

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • خیبرپختونخوا  ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

    خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

    وکیل سی ڈی سے نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز 2014 میں ختم ہو چکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سی ڈی اے نے نوٹسز کب جاری کیے تھے؟ ایک نوٹس ہاؤس سیل کرنے سے پہلے بھی جاری کر دینا تھا ناں، ایک صوبے کا ہاؤس ہے، یہ شرمندگی والا کام ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کر رہا ہوں،

    خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،خیبر پختونخواہ حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے، سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔کے پی حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، خیبرپختونخواہ ہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے کے خلاف کے پی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت کی تھی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ فیڈریشن حکام نے اگر یہ کیا ہوتا تو ہم کیس سنتے، لیکن یہ تو لوکل اتھارٹی ہے، اس کے ساتھ ہم کیا کریں، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں، اگر یہاں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کچھ کرے تو کیا آسلام آباد کورٹ اس پر کچھ کرے گی؟ایک صوبے کا ہاؤس سیل کرنا بالکل غلط ہے لیکن آپ غلط جگہ کیس لائے ہو، یہ کیس واپس لیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں۔

  • حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے روزنامہ 92 اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر بند کرنے کی مذمت کی ہے.

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر آفتاب رند، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، خازن راناحمبل، جوائنٹ سیکریٹری ندیم اختر ایف ایس سی ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، عاشق ساند،آصف شیخ و دیگر ممبران نے روزنامہ 92 اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر بند کرکے ان میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ، صوبائی وزیر اطلاعات او ردیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں ، صحافیوں کو اور صحافتی اداروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پھر پی ایف یو جے (ورکرز) ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پرنٹ میڈیا سے جس طرح عامل صحافیوں کی چھانٹی کی جارہی ہے اس کے بعد صحافیوں کا مستقبل ہر آنے والے دن کے ساتھ غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔زندگی کا بیشتر حصہ اخبارات میں گزارنے والے صحافی ، فوٹو گرافر اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات صحافتی اداروں کو دیئے جانے والے اشتہارات ان اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کی ملازمتوں کو مستقل رکھے جانے سے مشروط کریں کیونکہ جس طرح اداروں میں ڈان سائزنگ کی جارہی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک طرف تو حکومت یہ کہتی ہے کہ وہ صحافتی اداروں کو اشتہارات کی صورت میں مالی وسائل فراہم کررہی ہے تو دوسری جانب اداروں سے صحافیوں اور دیگر عملے کو فارغ کئے جانے کا نوٹس بھی نہیں لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور اس کو نقصان پہنچا کر ملک اور جمہوریت کو مضبوط ومستحکم نہیں بنایاجاسکتا۔ محکمہ اطلاعات ان ڈمی اخبارات کو کمیشن کے عیوض دیئے جانے والے اشتہارات کا بھی نوٹس لے جو اپنے کوٹہ سے زیادہ اشتہارات لیتے ہیں لیکن کسی صحافی کو ملازمت فراہم نہیں کررہے ہیں۔

    پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

    کراچی کے گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    متحدہ عرب امارات کی دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی، چین سے تعزیت کا اظہار

    کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

  • سپریم کورٹ،ڈیم فنڈ کی رقم 11 ارب سے 23 ارب ہو گئی

    سپریم کورٹ،ڈیم فنڈ کی رقم 11 ارب سے 23 ارب ہو گئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیمز فنڈ کیس کی سمماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں۔

    ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشل اٹارنی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز کی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ کھولا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کرتا تھا، تحقیقات سے علم ہوا کہ ڈیمز فنڈز اور مارک اپ میں بے قاعدگی نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا اکاؤنٹ کا عنوان نامناسب ہے، ہمیشہ پریکٹس رہی آئین و قانون کے بجائے عدالتی فیصلوں کو فوقیت نہیں دینی چاہیے .

    وکیل واپڈا نے عدالت میں کہا کہ ہم نے 2018 سے لیکر اب تک 19 عمل درآمد رپورٹس جمع کرائیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم نظرثانی نہیں سن رہے، دیکھ رہے ہیں سپریم کورٹ فنڈز رکھ سکتی ہے یا نہیں،سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں کہا کہ فنڈز کے اکاؤنٹ کا نام تبدیل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، اخبارات میں آجکل بہت کچھ چھپ رہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا نہ آپ کو عدالت میں اخبار پڑھنے دیں گے نہ ہی یہاں اخبار پڑھیں گے، سیاسی باتوں کے بجائے آئین کے تحت معاونت کریں،خالد جاوید خان نے کہا کہ ڈیمز فنڈز کو حکومت کے استعمال کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، جب ڈیمز فنڈز کیس چل رہا تھا اس وقت آرٹیکل 184کی شق 3 کے اختیار کا پھیلاؤ پورے ملک تک تھا، جبکہ ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کا کہنا تھا ڈیمز فنڈز پبلک اکاؤنٹ میں گئے تو مارک اپ نہیں لیا جاسکتا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ فنڈز پبلک اکاؤنٹ سے مارک اپ کیلئے پرائیویٹ بینکوں میں رکھے جاسکتے ہیں، جس پر ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کا کہنا تھا 37 سالہ ملازمت میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا ہم ڈیمز بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کی طرف نہیں جائیں گے۔

    وکیل متاثرین کا کہنا تھا تھرڈ پارٹی تنازعات بھی اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے اس وقت نظرثانی دائر نہیں کی، جب سپریم کورٹ میں عجیب و غریب چیزیں ہو رہی ہوتی ہیں اس وقت کوئی اعتراض نہیں کرتا،لیگل ایڈوائزر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ ڈیمز فنڈ میں اس وقت 23 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے، فنڈ میں آنے والی رقم 11 ارب اس پر مارک اپ 12 ارب روپے سے زائد ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیٹ بینک کے حکام سے استفسار کیا مارک اپ کون ادا کرتا ہے؟ جس پر ایڈیشنل آڈیٹر جنرل غفران میمن کا کہنا تھا مارک اپ ٹی بلز کےذریعے حکومت ادا کرتی ہے، ڈیمز فنڈ کی مکمل تحقیقات کی ہیں، کوئی خردبرد نہیں ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو کیسے اور کیوں مارک اپ دے رہی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ مارک اپ اس پیسے پر دیا جاتا ہے جو حکومت استعمال کرتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پر مارک اپ کا بوجھ ڈال کر خوش ہو رہے کہ 11 ارب روپے سے بڑھ کر 23 ارب ہو گئے، یہ تو آنکھوں میں دھول جھونکنے والی بات ہے، کیا سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم رکھ سکتی ہے؟ایڈیشنل آڈیٹر جنرل نے جواب میں کہا کہ ڈیمز فنڈ کی رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کے ذریعے واپڈا کو جانی چاہیے۔

    جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ حکومت کی مالی حالت ٹھیک نہیں، اگر رقم واپڈا کو دی ہی نہیں تو کیا ہو گا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کس دائرہ اختیار میں ڈیمز تعمیر کی پیشرفت رپورٹ مانگتی رہی؟وکیل واپڈا سعد رسول کا کہنا تھا عدالت کا مقصد صرف ڈیمز کی تعمیر کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا عمل درآمد بینچ کی تشکیل کا آئین میں کوئی ذکر ہے؟ واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ آئین میں عمل درآمد بینچ کا ذکر نہیں لیکن کوئی پابندی بھی نہیں ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں،سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا عمل درآمد بینچ کا تصور کراچی بدامنی کیس سے شروع ہوا تھا، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میں نے حلف آئین کی بالادستی اور عمل درآمد کا اٹھایا تھا عدالتی فیصلوں کا نہیں،سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔

    ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

  • شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

    شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

    اسلام آباد ،شہید کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا گیا ہے

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ نون میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمہ میں دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی ایماء پر عوام اور پولیس کی جان مال کو نقصان پہنچایا گیا ۔تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل اور ساتھیوں نے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے بعد کانسٹیبل عبدالحمید بے ہوش اور زخمی پایا گیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،

    ڈی چوک احتجاج،17 مقدمے،گرفتار افراد کی تفصیل

    عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

    قبل ازیں پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی بلوائیوں کے ہاتھوں جان گئی ہے اس کا خون کس کے ہاتھ تلاش کریں کیا اس کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہیں پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے کہ کارکنوں کو پھنسا کر قیادت خود غائب ہو جاتی ہے

  • مخصوص نشستیں،ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو لکھا دوسرا خط

    مخصوص نشستیں،ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو لکھا دوسرا خط

    پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا

    خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر اظہار تشویش کیا گیا،پارلیمانی رہنماؤں نےاسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا،اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں،خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی بل2024 پاس ہو چکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے،سیٹوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لیّے بہتر طور پر اقدامات کر سکے گی،

    عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • کسی قیمت پر 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعظم

    کسی قیمت پر 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پر دن رات چڑھائی کی جارہی ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دُشنام طرازی کی جا رہی ہے، انتہائی افسوسناک بیہودہ گفتگو کی جا رہی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے واقعات ہمیں دوبارہ 2014،15 میں جو کچھ کیا گیا اور پاکستان کے خلاف جو ناپاک عزائم تھے دشمنوں کے اور گھس بیٹھیوں کے آج بھی وہی منظر دیکھنے کو مل رہا،میں کسی قیمت پر 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دوں گا، یہ میرا قوم سے وعدہ ہے،دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،انہیں غم کھائے جا رہا ہے کہ معیشت سنبھل گئی تو انہیں کون پوچھے گا،ایک جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں،خارجی اور اندر کے دشمن ایک ہو گئے ہیں وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے جلوس میں افغان شہری شامل تھے۔ترقی کے راستے میں رکاوٹیں منظم سازش کے تحت ڈالی جا رہی ہیں

    اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکائونٹ کھولنے کے حوالےسے ضروری ہدایات بھی جاری کر دیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالےسے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا حکومت کے ای-گورننس کی نفاذ کے حوالے سے اقدامات سے اقوام متحدہ کے ای-گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں 14 درجے بہتری ہوئی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تمام 40 ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے اور چند وزارتوں میں ای- آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے ای-آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دو ہفتے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں ماہی گیری کی شعبے میں سبسیڈیز کے معاہدے کی توثیق کردی- وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امورکی سفارش پر گوادر بندر گاہ پاکستان اور شنگھائی بندرگاہ چین کو سسٹر پورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی-وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت خارجہ پاکستان اور روانڈا کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی .وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت خارجہ پاکستان اور گھانا کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات اور وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر جوڈیشل مجسٹریٹ – گوادر اور جوڈیشل مجسٹریٹ – حب کو انسداد منشیات کے مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 25 ستمبر 2024 کو منعقد کئے گئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چائینیز انوسٹمینٹ پراجیکٹس کے 16 ستمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادراہ جات کے یکم اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی-

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا قرض اتارو ملک سنواروں پروگرام کی بحالی کے حوالے کے بارے اہم اقدام سامنے آیا ہے،نومبر 2024 سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5% کٹوتی ہوگی جس کا مقصد "قرض اتارو ملک سنواروں” ہوگا ،سرکاری ملازمین کی پینشن میں 10% کی ریکارڈ کمی کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم پاکستان نےتمام ممبران قومی اسمبلی کو نومبر 2024 سے تنخواہیں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،اپنے سرکاری پروٹوکول میں سے 25 میں سے 15 گاڑیاں نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،18 گریڈ سرکاری ملازمین ہر ماہ 10 ہزار روپے ” قرض اتارو ملک سنواروں” پروگرام میں اپنا حصہ ڈالیں گے،پنجاب سمیت ملک بھر میں 60 فیصد سے بھی کم رزلٹ دینے والے سرکاری تعلیمی ادارے کو مکمل طور پر ختم اور نجکاری کرنے کا فیصلہ اور تمام سٹاف کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • آئینی عدالت بننے سے ملک کو فائدہ ہی ہو گا نقصان کوئی نہیں،فاروق ایچ نائیک

    آئینی عدالت بننے سے ملک کو فائدہ ہی ہو گا نقصان کوئی نہیں،فاروق ایچ نائیک

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے کرنا ہوتا ہے یہ حکومت کا کام ہے ،میں سمجھتا ہوں قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آ جائے گا ،

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل کا موقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے اس لیے بطور وائس چیئرمین بار کونسل میں نے وکلاء کنونشن میں شرکت نہیں کی، سپریم کورٹ کا سیاسی مقدمات کی وجہ سے بہت وقت ضائع ہوتا ہے آئینی عدالت بننے سے ملک کو فائدہ ہی ہو گا نقصان کوئی نہیں ہو گا،گزشتہ روز وکلاء کا کنونشن ہوا ، کنونشن کرنا وکلاء کا حق ہے ، آئینی عدالت سے متعلق ہمارا ایک موقف ہے آئینی عدالت بننی چاہیے،اس سے ملک کا فائدہ ہی ہے نقصان نہیں ،آئینی عدالت سے بہت سارے کریمنل اور سول کیسز کم ہو جائیں گے ،وزیر قانون نے ہمیں مجوزہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ بھیجا تھا،جس کاہم نے جائزہ لیا ،ہم نے اس میں کچھ ترامیم اور تبدیلیاں کرکے اپنی گزارشات واپس بھیجیں ہیں،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • ڈی چوک احتجاج،17 مقدمے،گرفتار افراد کی تفصیل

    ڈی چوک احتجاج،17 مقدمے،گرفتار افراد کی تفصیل

    ‏ڈی چوک احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر کی گئی ایف آئی آر زکی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں

    1: ایف آئی آر نمبر 1036 – تھانہ انڈسٹریل ایریا: 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    2: ایف آئی آر نمبر 799 – تھانہ سنبل: 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    3: ایف آئی آر نمبر 648 – تھانہ مارگلہ: 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    4: ایف آئی آر نمبر 1116 – تھانہ آبپارہ: 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    5: ایف آئی آر نمبر 909 – تھانہ کوہسار: 33 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناختی پریڈ 21 اکتوبر 2024 تک ہوگی۔
    6: ایف آئی آر نمبر 871 – تھانہ شالیمار: 15 افراد جنہیں پولیس غیر ملکی قرار دے رہی ہے، گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے۔
    7: ایف آئی آر نمبر 844 – تھانہ کورال: 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    8: ایف آئی آر نمبر 904 – تھانہ کوہسار: 1 شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    9: ایف آئی آر نمبر 838 – تھانہ ترنول: 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    10: ایف آئی آر نمبر 906 – تھانہ کوہسار: 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    11: ایف آئی آر نمبر 905 – تھانہ کوہسار: 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    12: ایف آئی آر نمبر 904 – تھانہ کوہسار: 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    13: ایف آئی آر نمبر 909 – تھانہ کوہسار: 9 خواتین کو گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت کی درخواستیں کل دائر کی جائیں گی۔
    14: ایف آئی آر نمبر 1066 – تھانہ کراچی کمپنی: 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    15: ایف آئی آر نمبر 465 – تھانہ سیکریٹریٹ: 36 افراد کو گرفتار کرکے عدالتی حوالات میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، اور کل سماعت ہوگی۔
    16: ایف آئی آر نمبر 864 – تھانہ رمنا: 18 افراد کو گرفتار کیا گیا، اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
    17: ایف آئی آر نمبر 533 – تھانہ گولڑہ: 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی