Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس:اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس:اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق کئی اراکین نے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت ضروری ہے کچھ اراکین نے قیادت سے شکوہ کیا کہ ’اسپیکر بار بار کہتا ہے آکر بیٹھ جائیں تو پھر کیوں نہیں بیٹھتے‘،کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے جبکہ بعض اراکین نے قیادت پر کمپرومائز ہونے کے الزامات بھی لگائے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شامل پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ہم نے بل پر محنت کی ہے، لیکن جب اسے پیش کرنے کا وقت آتا ہے تو قیادت بائیکاٹ کر لیتی ہےاجلاس میں ایم این ایز نے 14 اگست کی حکمت عملی اور 5 اگست کے احتجاج کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے، اجلاس میں ایم این ایز نے شکایت کی کہ ہمیں کنفیوژ کیا جا رہا ہے۔

    معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    ادھریوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گےریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے، پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن آزادی منایا جائے گا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

  • اسلام آبادسےنائجیرین شہری کی لاش برآمد

    اسلام آبادسےنائجیرین شہری کی لاش برآمد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-13 میں تھانہ شمس کالونی کی حدود سے نائجیرین شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جوئیل وکٹر کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہری کی موت ممکنہ طور پر گرنے اور سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی دی جا سکے گی۔

    جوئیل وکٹر کی لاش کو قانونی کارروائی اور موسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، جبکہ متوفی کے سفارتی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے،واقعے کی نوعیت پراسرار قرار دی جا رہی ہے اور پولیس تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ موت حادثاتی ہے یا کسی اور وجہ سے پیش آئی۔

    نارنگ منڈی: بارش کے پانی میں ڈوب کر دو کمسن بھائی جاں بحق، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

    اوچ شریف: حضرت محبوب سبحانیؒ کے مزار پر جعلی خلیفوں کی وحشیانہ یلغار، زائرین پر تشدد، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی

    احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

  • اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1

    اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1

    اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، سرائے عالمگیر، چکوال سے لے کر شانگلہ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    🔍 زلزلے کی شدت: 5.1 ریکٹر اسکیل پر نوٹ کی گئی،مرکز اسلام آباد کے قریب روات سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں جبکہ گہرائی: 10 کلومیٹر زیر زمین اور دورانیہ چند سیکنڈز ریکارڈ کیا گیا.زلزلہ اچانک آیا، مگر شدت نے خوف کی فضا پیدا کر دی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلے کے بعد ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے،متعلقہ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے.صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ایمرجنسی سسٹم فعال کر دیا گیا ہے.زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ جاری رہے گی: سربراہ اسرائیلی فوج

    4 سے 7 اگست تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  • خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم اسد شیراز پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی سے شکایت کنندہ اور اُس کی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز میں جعلی انداز میں ترمیم کی اور انہیں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا، ملزم متاثرہ خاتون اور اُس کے اہلِ خانہ کو مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرتا رہا۔

    این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جی-10 اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گی ہے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا-

    ادھرمحکمہ انسداد منشیات روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر وین میں سوار مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرلیروہڑی میں سینٹرل جیل روڈ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر وین پر چھاپہ مارا ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    اس سے قبل گزشتہ روز محکمہ انسداد منشیات نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی 30 کلوگرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان سے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی ضبط کی گئی تھی،وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔

    پی ٹی آئی کا ایوان بائیکاٹ یا نظام کا بائیکاٹ؟ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر ہوگا،گوہر

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کےملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کےملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےیوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف آج سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے ملازمین دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اسٹورز کی بندش کا فیصلہ 26 کروڑ عوام کو مہنگائی مافیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہو گا، ہزاروں ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے جمع ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو دھرنا جاری رہے گا-

    گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسٹورز کی بندش ملک مہنگائی کا طوفان لائے گی،اسٹورز کی بندش سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اپنے ملازمین کے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، صدر پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے حکومت کے غیر قانونی عمل پر ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    نیتن یاہو بیمار گئے، چند دن گھر سے کام کریں گے

  • سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے  بینچز تشکیل

    سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے بینچز تشکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے، تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کیسز سنے گا۔

    ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کرنے کا اعلان

    ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا، مگر انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا،ٹرمپ

    3,194 خواتین کو شادی کے پیغام،کروڑوں ہتھیانے والا گرفتار

  • اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور مری میں بارش ، موسم خوشگوار

    اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور مری میں بارش ، موسم خوشگوار

    اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور ملکہ کوہسار مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیا، جب کہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 ملی میٹر اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی، تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

    ملکہ کوہسار مری میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ کے موقع پر علاقے کا رخ کرنے لگی ہے۔ سیاح خوشگوار اور بھیگے موسم میں مال روڈ پر سیر و تفریح کرتے نظر آئے۔

    ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤں اور بارش نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔ پھالیہ اور فیروزوالا میں شہر اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے لگیں جبکہ شیخوپورہ میں بھی آندھی نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ لالیاں شہر اور اطراف میں تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    ایرانی میزائل حملوں‌کے بعد اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا

    ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری

  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد:اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی آپ سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، متعلقہ ایس پیز اور اے سیز فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب شہری خود آپ پر اعتماد کا اظہار کریں، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، اس پر عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحی پر شہر میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • کمسن بچوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار،  درجنوں ویڈیوز برآمد

    کمسن بچوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار، درجنوں ویڈیوز برآمد

    اسلام آباد میں کمسن بچوں کو ورغلا کران کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کیساتھ غیراخلاقی حرکتوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، ملزم سے کمسن بچوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ملزم کو بھکر سے گرفتار کیا گیا، بھینسوں کے باڑے میں بچے گھر سے دودھ لینے آتے تھے، ملزم اس باڑے میں دودھ لینے آئے بچوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا تھا،ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچوں کو ان کی ویڈیوز دکھا کر حراساں کرتا تھا۔

  • جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلئے  کھل گیا

    جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھل گیا

    اسلام آباد:جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہےاس منصو بے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتنی کم مدت میں منصوبے کو مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا،انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ مزید تندہی، محنت اور لگن سے کام کریں اور دارالحکومت کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیدا ہوں۔ منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا، فیض آباد چوک، شاہین چوک اور کشمیر چوک پر پل کو چوڑا کرنے سمیت دیگر کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔