Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

    اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

    اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، بغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    اسلام آباد کی تین مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، نائنتھ ایونیو ناکہ، مارگلہ ایونیو اور ناکہ جی 14 پر کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہےاسلام آباد میں داخل ہونے والی تینوں مین شاہراہوں پر انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہیں، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نے مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں کا دورہ کیا،اسلام آباد میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اوربغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے۔

    تیراہ میں ایف سی کی بروقت کارروائی،برقعہ پہن کر فرار ہونے والے خوارج گرفتار

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

    جنید صفدر کی شادی، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب،تصاویر وائرل

  • وزیراعظم  نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے شہریوں کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت سینٹر کے لیے آذربائیجان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کیجانب سے پاکستان کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے،س منصوبے کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ عوام کو معیاری اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے افتتاح کے موقع پر پاکستان آسان خدمت سینٹر کے مختلف حصوں کا بھی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں تیزی آئے گی۔

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل میں مظفرآباد میں بھی پاکستان آسان خدمت سینٹر قائم کیا جائے گا جبکہ بلوچستان میں پاکستان آسان خدمت سینٹرز کے قیام کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گےاس کے علاوہ گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان آسان خدمت سینٹر اس عزم کی عملی مثال ہے۔

    پنجاب بھر میں گندم ریٹس میں 700 روپے فی من تک کا اضافہ

  • اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    شیری رحمان نے اس معاملے پر چیئرمین سی ڈی اے کو 22 جنوری کو ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں طلب کر لیا ہے تاکہ درختوں کی کٹائی سے متعلق وضاحت لی جا سکے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے، ماحولیاتی تحفظ کو نظرانداز کرنا قومی مفاد کے خلا ف ہے، 50 سال پرانے درختوں کی کٹائی ناقابل قبول ہے، پیپر مل بیری کے نام پر اسلام آباد کو براؤن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد کی شجرکاری قومی ذمہ داری ہے، جسے احسن طریقے سے نبھانا ہم سب کا فرض ہےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سی ڈی اے جو خود درختوں کی کٹائی میں مصروف عمل ہے، اسے شہریوں کو اس عمل کے بارے میں مکمل آگاہی دینا چاہیے ،مستقبل میں اس طرح کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے، لاہور اور ملتان پہلے ہی سموگ کے شدید شکار ہیں، کیا اب اسلام آباد کو بھی اسی نہج تک لے جانا چاہتے ہیں؟

    انہوں نے خبردار کیا کہ درختوں کی کمی سے گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوگا، ماحولیاتی تحفظ آئندہ نسلوں کے لیے ناگزیر ہے سبز علاقوں کی حفاظت صحت مند ماحول کے لیے ناگزیر ہے، شہریوں کی صحت اور فلاح کے لیے ہر اقدام شفاف اور مؤثر ہونا چاہیئے-

  • صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا

    صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا ہے-

    نئے آرڈیننس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ختم کر کے ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی،اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز تشکیل دی جائیں گی ہر ٹاؤن کارپوریشن میں اتنی یونین کونسلز ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے گی، جبکہ عوامی اعتراضات اور سفارشات کے بعد ٹاؤن کارپوریشن اور یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کی جا سکے گی، تاہم الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد حدود میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق مقامی حکومت سے مراد یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگی، جہاں حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر بھی تعینات کیا جا سکے گا اگر کہیں مقامی حکومت فعال نہ ہو تو وہاں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گاہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہوں گے یونین کونسل کے چیئرمین ٹاؤن کارپوریشن کے جنرل ممبر ہوں گے اس کے علاوہ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں چار خواتین، ایک کسان یا ورکر، ایک تاجر یا بزنس مین، ایک نوجوان اور ایک غیر مسلم رکن شامل ہوگا۔

    یونین کونسل کے جنرل ممبران کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا یونین کونسل کو ملٹی ممبر وارڈ قرار دیا گیا ہے، جہاں ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کو ووٹ دے گا، جبکہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 9 امیدوار جنرل ممبر منتخب ہوں گے کامیاب امیدوار 30 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔

    جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کریں گےبعد ازاں جنرل اور مخصوص نشستوں کے ممبران خود میں سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب بھی شو آف ہینڈ کے ذریعے کریں گے، جو 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں گے، ٹاؤن کارپوریشن کے جنرل ممبران مخصوص نشستوں کے ارکان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کریں گے، جبکہ ٹاؤن کارپوریشن کے ممبران اکثر یتی ووٹ سے مشترکہ طور پر میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے میئر یا ڈپٹی میئر کا انتخاب صرف ٹاؤن کارپوریشن کا رکن ہی لڑ سکے گا۔

    آرڈیننس کے مطابق مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکس، فیس، کرایہ، ٹول اور دیگر چارجز عائد کرنے کا اختیار ہوگا، تاہم ہر ٹیکس تجویز کی پہلے حکومت توثیق کر ے گی ایڈمنسٹریٹر کی ٹیکس تجاویز حکومت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر ٹیکس میں اضافہ، کمی، خاتمہ یا ا ستثنیٰ دے سکے گا، مگر حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا نئے آرڈیننس کو اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کی تشکیل نو اور حکومتی کنٹرول مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا اور دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا اور دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہان اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے بتایا کہ سلنڈر دھماکا شادی والے گھر میں ہوا جبکہ مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے۔

    انہوں ںے بتایا کہ گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے دھماکے کی وجہ سے دیگر 9 زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا،واقعے کے بعد پمز اسپتال میں الرٹ جاری کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دی جا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کا جلسے کے مقام پر یوٹرن، باغِ جناح میں ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود موقع پر موجود ہیں اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں، علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔

    مبشر لقمان کی 63ویں سالگرہ، کھرا سچ اور باغی ٹی وی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  • وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چراہ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ چراہ ڈیم منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گ 4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد اسلام آباد کو روزانہ 15 ملین گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا، چراہ ڈیم منصوبے کے لیے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گی، یہ منصوبہ اسلام آباد میں پانی کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے جامع پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہےسی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے جڑواں شہروں کیلئے مشترکہ طور پر ڈیمز بنائے جائیں گے ‎وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ‎اجلاس میں جڑواں شہروں میں پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا جائزہ لیا گیاپانی ذخیرہ کرنے کے نئے چھوٹے ڈیمز اور واٹر ریزروائرز کی تعمیر پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسلام آباد میں پانی فراہمی کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ‎واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں خامیوں کی نشاندہی اور مؤثر ترسیل کیلئے موثر نظام کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا واپڈا اور سی ڈی اے نے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز، فزیبلٹی رپورٹس اور متوقع ٹائم لائنز پیش کیں، اجلاس کو چراہ، دوتارہ اور شاہدرہ ڈیم منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا جامع پلان 10 روز میں طلب کر لیا،اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، ممبران سی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،جماعت اسلامی کل آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی –

    امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو کسی بھی صورت فرار کا راستہ نہیں دے گی اورعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی،شکست کے خوف سے حکومت چوتھی باراسلام آباد کی عوام کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    احتجاجی مظاہرے کے ذریعے جماعت اسلامی یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ عوامی حقوق اور جمہوری عمل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اورکوئی بھی سیاسی یا انتظامی سازش عوام کی رائے پراثرانداز نہیں ہو سکے گی، مظاہرے کا اہتمام شہریوں کی شمولیت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد بروقت اور شفاف طریقے سے ممکن ہو۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    چوہدری شجاعت سے گورنر بلوچستان کی اہم ملاقات

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس کوپیٹرولیم اورگیس سیکٹر کے روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے،دریافت ذخائر سے یومیہ4ہزار100بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔

    شیوا گیس فیلڈ اوربٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جاچکاہے،کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔جون 2026تک 3لاکھ 50ہزارآرایل این جی کنکشنز کاٹارگٹ مکمل کرلیاجائےگا۔

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

    اس موقع پر وزیراعظم نے تیل وگیس سپلائی چین کوترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی،قومی خزانے کوفائدہ پہنچےگاتیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

  • اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ایم ٹیگ سینٹرز پر رش کے مسائل کو کم کیا جا سکے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں شفافیت اور روانی برقرار رکھی جا سکے۔

    اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے مقرر تھی،انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام شہریوں کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 جنوری ہے، اور اس تاریخ کے بعد گاڑیوں پر بغیر ایم ٹیگ کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اقدامات کیے جائیں گے،اس توسیع کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت دینا اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانا ہے تاکہ شہری سہولت اور قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی گاڑیاں ایم ٹیگ سے لیس کر سکیں۔

    واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • 2026 میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے،محسن نقوی

    2026 میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے،محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، آج شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق شاہین چوک، مری روڈ انڈر پاس، سرینا چوک اور بزنس اسٹیشن سینٹر کا منصوبہ رواں سال کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا، سی ڈی اے، کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے منصوبے فوری طور پر عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، رواں سال درجنوں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں معیار اور مضبوطی پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ شہرکی خوبصورتی برقراررکھنا حکومت کی اولین ترجیح رہی۔

    انہوں نے کہا کہ خراب سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی جاری ہے اور ویژن 2027 کے تحت آئندہ دو سال کے منصوبوں کی تفصیلات مرتب کی جا رہی ہیں، آئندہ دو سال میں بڑے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے اور منصوبوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں 2026 میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اسلام آباد میں جیل پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے 15 ارب روپے میں 18 پراجیکٹس مکمل کیے، آج شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، ملک کے ٹاپ 25 ریسٹور ینٹس اسلام آباد آرہے ہیں، اگلے سال اسمارٹ سٹی، نیا کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر بنائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈ کے منصوبے پرعملی کام جاری ہے، کرکٹ اسٹیڈیم کےمنصوبےکا باقاعدہ اشتہار جاری کیا جا چکا ہے، اسلام آباد میں پاکستان کےخوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرہوگی،ایم ٹیگ منصوبےکے لیے پندرہ دن کی توسیع کی جارہی ہے، ایم ٹیگ کی توسیع کااعلان طلال چودھری خود کریں گے، عوامی نمائندوں کی مشاورت سےتوسیع کافیصلہ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے دوران درخت بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، ایک درخت کاٹتے ہیں تو سو درخت لگاتے ہیں،دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ملکیتی ایک بھی گھر نہیں گرایا ہے، البتہ سرکار کی زمین پر گھر بنانے کی اجازت نہیں۔