Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان

    غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی اینز کو رجسٹرڈ کرنے اور غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان کردیا ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید کا مسئلہ 3 ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو کہاکہ وہ اس مسئلہ پر ماہانہ کمیٹی کو عمل درآمد رپورٹ دے اگر تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو کمیٹی دوبارہ اس معاملے کو دیکھے گی۔ کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کے عمل پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تمام امیدواروِ کے دستاویزات طلب کرلیں ۔ایکس پر پابندی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ معاملے تین عدالتوں میں زیرسماعت ہے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این کو رجسٹرڈ کررہے ہیں جس کے بعد تمام غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کردیں گے۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔چیئرمین پی ٹی اے کی ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ،چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 5 ایل ڈی آئی کمپنیاں فیسز ادا کرنے کو تیار ہیں، کچھ نے عدالت میں کیس کر رکھے ہیں،ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس جولائی، اگست میں ختم ہورہے تھے، ایل ڈی آئی کمپنیوں کے عدالت میں بھی کیسز چل رہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ فیس کی قسطوں میں ادائیگی ہونی چاہیے، سابق سیکرٹری آئی ٹی نے پالیسی ڈائریکٹو ایشو کیا، جو کہ ان کا استحقاق نہیں تھا، کابینہ میں بھی یہ معاملہ زیرِ بحث آیا تھا۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ کیا 15 ایل ڈی آئی کمپنیوں کے اپٹیکل فائبر کیبل ہے ہی نہیں؟ چار ایل ڈی آئی کمپنیاں بہت متحرک ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ اس وقت عدالت میں لگ بھگ 15 کیسز چل رہے ہیں، لائسنس کی ری نیول نہ کرنے کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 4کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کا مسئلہ زیادہ ہے ان میں وطین ہے جس کی 24 شہروں میں فائبر آپٹک بچھی ہوئی ہے زیادہ علاقہ بلوچستان اور سندھ میں ہے 44بینک اور نادرا بھی اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی مگر کمیٹی مسائل حل کرنے سے قاثر تھی ۔جولائی 2024 میں وطین کا لائسنس ایکسائر ہو گیا ہے مگر انہوں نے عدالت سے سٹے لے لیا ہے ۔

    انوشہ رحمان نے کہاکہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔اگر ان کمپنیوں کو لائسنس چاہیے اگر انہوں نے کام کرنا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ بلیک میل کریں ۔ہمایوں مہمند نے کہاکہ یہ مسائل ہم نے شروع میں کیوں حل نہیں کئے اگر شروع میں حل کئے ہوتے تو آج بلیک میل نہ ہوتے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 2020میں ایک کمپنی کو قسطوں پر پیسے جمع کرنے کی نظیر موجود ہے ۔انوشہ رحمان نے کہاکہ 2020میں قسطوں پر پیسے لینے کا حکم بھی غیر قانونی ہے۔وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 12جولائی کو اس معاملہ پر بات ہوئی ہے تحریری کچھ نہیں تھا اس وقت کے سیکرٹری نے تحریری احکامات دیئے تھے ۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے واضح احکامات آنے چاہیے ۔ کیوں کہ لائسنس ایکسپائر ہوچکے ہیں ۔ہمیں سب سے پہلے عدالتی سٹے آڈر ختم کرنا ہوگا ۔ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے ایجنڈا اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا کمیٹی 3 ماہ کے بعد اس معاملے پر دوبارہ بحث کرئے گی ۔

    ۔گذشتہ دس سالوں میں ٹیلی کام آپریٹرز کی آمدن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ایکس پر بندش کے حوالے سے ایجنڈے پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ 150شکایات سوشل میڈیا کے حوالے سے آتی ہیں ۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایکس پر پابندی کا کیس تین عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دنیامیں وی پی این رجسٹرڈ ہوتے ہیں ۔ 20500وی پی این رجسٹرڈ ہوگئے ہیں ۔ جب مکمل وی پی این رجسٹرڈ ہوجائیں گے تو جو رجسٹرڈ نہیں ہوں گے ان کو بند کردیں گے. انوشہ رحمان نے کہاکہ جب ایکس کو بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہورہاہے اگر ہماری استعداد کار نہیں ہے تو ہمیں استعداد کار حاصل کرنی چاہیے ایکس پر پابندی کا حکم آیا اس کا عمل نہیں ہورہاہے جس سے ہمارا دنیامیں مذاق اڑایا جارہاہے ۔قانون کے نفاذ میں شرمندگی نہیں ہونی چاہیے۔دبئی کے حکام سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ بھی مختلف سوشل میڈیاکو بلاک کررہے ہیں ان سے بھی رہنمائی لی جائے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ اس حوالے سے ہم کام کررہے ہیں ۔سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ یو ایس ایف کے بورڈ سے وزیر مملکتِ آئی ٹی کو کیوں نکالا گیا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟وزارت آئی ٹی کے لیگل ونگ نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ اگلے اجلاس میں بتادیں گے ۔
    ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو پرائیوٹ سیکٹر سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات کرنے پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی تعیناتی کے معاملہ پر چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہاکہ کیا بیوروکریسی میں کوئی بھی اس پوسٹ کے قابل نہیں تھا ؟ اسپیشل سیکرٹری سٹبیلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید نے کہاکہ اس شعبے کا کوئی پروفیشنل نہیں تھا۔ہمایوں مہمند نے کہاکہ پھر ہر وزارت میں سیکرٹری کو ہٹا کے پروفیشنل تعینات کیا جاۓ ، اسپیشل سیکرٹری سٹبیلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ اس پوسٹ کے لیے 84 درخواستیں موصول ہوئی ، پھر اُن میں سے سکروٹنی ہوئی ، پھر انٹرویوز کیے گۓ اُس کے تجربے کی بُنیاد پر تعیناتی ہوئی ،جوائنٹ سیکرٹریز نے اسکروٹنی کی ۔ چیئرپرسن نے کہاکہ اسکروٹنی میں کوئی پروفیشنل موجود نہیں تھا ، تو کیسے چُناؤ کیا گیا ؟ حکام نے بتایا کہ یہ سیکرٹری اس سے پہلے پی ٹی ایل میں گروپ چیف فنانس کی پوسٹ پر تعینات تھے ۔سول سرونٹ ایکٹ میں ترقی کے پیرا میں لکھا گیا کہ بی ایس 21 سے 22 میں ترقی ہوگی ،15 ایسے امیدوار تھے جو بتائے گئے طریقہ کار پر پورا اترتے تھے ،کمیٹی نے ان تمام 15 درخواست گزاروں کو کمیٹی نے انٹرویو کے لئے بلایا۔ قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کے لئے 77 امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری ایس پی پی ایس کے ذریعے کی گئی ہے، 18 لاکھ روپے پر نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری کی گئی ہے، ڈگری اور تجربہ جسکا نہیں تھا انہیں پراسس سے نکالتے گئے، ہمایوں مہمند نے کہاکہ 77 امیدواروں کی تفصیلات لیکر آئیں انکا تجربہ اور کوالیفیکیشن کتنی تھی، سینیٹر انوشہ رحمان نے نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کے معاملے پر کہاکہ آپ بلا سود یہ کام کررہے ہیں ایک سیکرٹری آگئے انہیں کام کرنے دیں، پلوشہ خان نے کہاکہ ہم سیکرٹری کو کام کرنے سے نہیں روک رہے ہمیں شفافیت کا علم ہونا چاہے، ہمایوں مہمند نے کہاکہ یہ ایک فرد کے لئے نہیں بات ہورہی یہ ہم کرائیٹیریہ کے لئے کررہے ہیں،حکام نے کہاکہ جو ٹی او آرز وزیر اعظم نے طے کئے اسی کے مطابق تقرری ہوئی، کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کے لیے درخواستیں دینے والے تمام امیدواروں کی لسٹ مانگ لی ۔

    وزیر مملکت آئی ٹی کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے اجلاس

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    ٹویٹر کی بندش،سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کیلئے اشتہار،قائمہ کمیٹی برہم

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

    فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

  • تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تمہارا اتنا دل ہے کہ کھڑے ہو کر ایک خاتون وزیراعلیٰ کو للکارتے ہو، تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، مریم نواز کبھی کسی ظالم، جابر کے سامنے سچ کہنے سے نہیں گھبرائیں، تم آجاو لاہور، تمہارا انتظار کرینگے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مریم نواز مشکل ترین دور میں قید کاٹی کسی ظالم جابر کے سامنے کلمہ حق کہنے سے پیچھے نہیں ہٹیں،اسٹیج پر خاتون کو للکارنے والا خود دہشتگردوں سے ڈرتا ہے،پختونوں کی روایات صدیوں پر محیط ہیں ،ماں بہن بیٹی کی عزت و وقار پر مقدم سمجھتے ہیں،ادھر دہشت گردوں سے ڈرتے ہو اور خاتون کو للکارتے ہو ،آپ کہتے کہ میں دہشت گردوں کا مقابلہ خود کروں گا ،آپ سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس بلاتے اور دہشت گردوں کو وارننگ دیتے ،کاش ہم کہہ سکتے کہ آپ نے کوئی بڑا منصوبہ بنایا،آپ آئیں لاہور ہم آپ کو دیکھتے ہیں،تحریک انصاف نے جلسے کے لئے سرکاری مشینری استعمال کی اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں جلسے میں لائے تھے۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

  • امن عامہ بل،جلسہ،پی ٹی آئی قیادت پر مقدمے کی درخواست

    امن عامہ بل،جلسہ،پی ٹی آئی قیادت پر مقدمے کی درخواست

    ‏اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی،

    تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل، عامر مغل سمیت 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا جائے گا، درخواست کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 نمبر پل پر شام 5 بجے موجود تھا کہ سادات کالونی کی طرف سے پچاس ساٹھ مشتعل لوگ آئے جن کو بتلایا گیا کہ ڈی سی کی جانب سے جاری این او سی کے مطابق جلسہ کے لئے کوئی جی ٹی روڈ استعمال نہیں کر سکتا،حکم پر عمل کرنے کا کہا گیا لیکن وہ بضد رہے کہ ہماری سینئر قیادت نے ہدایات دی ہیں کہ آپ نے یہی راستہ اختیار کرنا ہے،میگافون کے ذریعے باربار دوسرا راستہ اختیار کرنے اور پرامن رہنے کا کہا گیالیکن جلوس کے شرکا مشتعل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کر دیا،ڈنڈوں سے حملہ کیا، مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے پولیس نے معمولی آنسو گیس کی شیلنگ کی،17 افراد کو قابو کیا گیا جن میں کومیل احمد، محمد عمر ،انور گل،رب نواز، سید ہارون ودیگر شامل ہیں،اس دوران باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےان لوگوں نے روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاور باہم مشورہ کرتے ہوئے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے،ریاست کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سینئر اور مقامی قیادت عامر مغل،زرتاج گل، شعیب شاہین،راجہ بشارت،عمر ایوب،سیمابیہ طاہر،تنویر قاضی ،راجہ فیصل،سید فرزند شاہ، جمشید مغل،زبیر خان، ملک رفیق، محمد کامران،مبشر عباسی، میمونہ کمال،سعید خان،سردار نعمان،علی مغل،و دیگر کی ایماپر غیر قانونی راستہ استعمال کر کےاور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے،مقدمہ درج کیا جائے، افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون میں مقدمہ درج ہو گا۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    حریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

     جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال 

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینشن لینے سے انکار

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینشن لینے سے انکار

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نئے عدالتی سال کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رانا ثناءاللہ کی بات کی تردید کر دی چیف جسٹس نے ایکسٹینشن لینے سے صاف سے انکار کردیا اور کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں،ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اعظم نزیر تارڑ اورجسٹس منصور علی شاہ صاحب اور اٹارنی جنرل موجود تھے،اس میٹنگ میں رانا ثناء اللہ موجود نہیں تھے،،بتایا گیا تمام چیف جسٹسز کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں، میں نے کہا کہ باقیوں کی کر دیں میں قبول نہیں کروں گا،مجھے تو یہ نہیں پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں،

    صحافی نےسوال کیا کہ چھ ججز کے خط کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کیوں نہیں ہو رہا ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چھ ججز کے خط کا معاملہ کمیٹی نے مقرر کرنا ہے،جسٹس مسرت ہلالی طبعیت کی ناسازی کے باعث نہیں آرہی تھیں اس وجہ سے بینچ نہیں بن پا رہا تھا،

    مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس نے قانون سازی کے ذریعے ایکسٹینشن کی حامی بھرلی ،رانا ثناء اللہ

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کو جھٹکا دے دیا، آئی ایم ایف کے ایگریکٹو بورڈ اجلاس کا ایک اور کیلینڈر جاری کیا گیا ہے تا ہم پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا جس میں بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی 9 اور 13 ستمبر کے اجلاس کا کیلنیڈر جاری ہو چکا ہے،آج نو ستمبر کو ہونے والے آئی ایم ایف اجلاس میں بھوٹان ،جبکہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس ایجنڈے پر ہو گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو تاحال 2 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیرونی فنانسگ کی شرط پوری کرنے کے لیے پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کرچکا ہے،پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں پر تیل لینے کی سہولت کے لیے بھی کوششں جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

    بجلی بلوں پر سبسڈی، آئی ایم ایف کا اعتراض

    آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر ، بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار

    آئی ایم ایف کے قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے ملک کی مالی معاونت کی رفتار سست ہو گئی ہے، جو کہ مستقبل میں اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف نے کہا آئی پی پیز سے معاہدے بدلیں،لیکن ہمارے وزیراعظم..؟

    ماہ جولائی میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا تھا،معاہدے کی مدت 37ماہ اور مالیت7 ارب ڈالرز ہوگی، پاکستان کے ساتھ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں حکومت پر اہم شرائط عائد کی گئی ہیں، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق حکومت کو ٹیکس ریونیو میں 1 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کرنا ہوگا، ریٹیل ، ایکسپورٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا،صوبے اپنےذرائع سے ٹیکس بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے ، صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی انکم ٹیکس بڑھانا ہوگا ، اس حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو یکم جنوری 2025 سے پہلےختم کیا جائے گا.وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں خود انحصاری لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

  • جلسے میں جو باتیں اور تقریریں ہوئیں وہ صرف جانور ہی کر سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    جلسے میں جو باتیں اور تقریریں ہوئیں وہ صرف جانور ہی کر سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈاپور نے کل پھر لائن کراس کی اسکی خاندانی تربیت ہی یہی ہوئی ہےاس نے اپنی خاندانی تربیت کا مظاہرہ کیا گنڈاپور اور اسکے لیڈرکا اپنی گھر کی عورتوں کیساتھ یہی رویہ ہوگا اسے اپنے گھروں تک ہی محدود رکھےتو بہترہوگا،جلسے میں جو باتیں اور تقریریں ہوئیں وہ صرف جانور ہی کر سکتے ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد نے مویشی منڈی کی جگہ پی ٹی آئی کو کیوں دی، مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ جگہ کیوں دی گئی، کیونکہ وہاں جو باتیں ہوئی وہ انسانوں کی نہیں تھی،جو خدشات تھے وہی ہوا ان سے انسانوں والی بات کی امید نہیں کر سکتے، کل علی امین گنڈا نے پھر سے لائن کراس کی ، اس نے اپنی خاندانی لائن دیکھائی خواتین کے خلاف گندی زبان استعمال کی ، علی امین گنڈا پور اپنی زبان اپنے گھر تک رکھے ،جب اس نے پہلی بار گندگی زبان عورتوں کے بارے میں استعمال کی تو اس کے گھر کی خواتین کو روکنا چاہیئے تھا ، میں صوبوں میں لڑائی نہیں کروانا چاہتی کیا صرف پی ٹی آئی والوں کے بنیادی حقوق ہیں؟، میں عدالتی نظام سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو کل این او سی دی اس کا انجام دیکھ لیا آپ نے،جو کچھ ہوا آپ سب کے سامنے ہیں آپ نے کیوں آنکھیں کان بند کیے ہوئے ہیں،15 دن میں علی امین گنڈاپور نے اپنا لیڈر رہا کروانا ہے میں 20 دن دیتی ہوں کروائیں رہا، ،پورے جلسہ گاہ کے اندر تین ہزار بندہ نہیں تھا ،کل آپ نے سرکاری پیسہ استعمال کیا ،اربوں روپے کا فنڈ استعمال ہوا ،سرکاری پیسہ کا استعمال جو عوام پر استعمال ہونا تھا وہ جلسہ میں خرچ ہوا ، نو مئی کے ملزمان کو جب آپ چھوڑیں گے تو یہ سب کچھ ہوگا ،جو فارمولہ گنڈا پور نے اینٹی پی ٹی آئی خواتین صحافیوں کےلئے ترتیب دیا ہے، وہ اپنی حمایتی صحافیوں کےلئے بھی پھر یہی فارمولہ ہو گا، وہ بھی لفافہ لیتی ہوں گی.اوئے! عمران خان کیا کوئی نماز قضا ہونے کےلئے جیل میں ہے، کسی بکری چوری کے کیس میں جیل میں ہے، اُس پر کیسز تو دیکھو کیا ہیں،

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    حریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

     جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال 

  • سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج

    سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج

    سپریم کورٹ میں بھی چور گھس گئے، دو کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج کر لیا گیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کے حوالہ سے صورتحال اچھی نہیں ہے، چوریوں، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تا ہم اب ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ سپریم کورٹ سے دو کمپیوٹر چوری ہو گئے ہیں، کمپیوٹر چوری ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، سپریم کورٹ حکام کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج متن کے مطابق سپریم کورٹ میں موجود کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ 2 نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں،نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی، سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین فیصل اور زاہد مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھے گئے،چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے،پولیس نے انداراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری ہونے پر سپریم کورٹ کی سیکورٹی کے حوالہ سے بھی سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں، ریڈ زون میں بھر پور سیکورٹی میں چوری کیسے ہو گئی؟

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

  • مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انتخابات کیس کا فیصلہ 12 دن میں دیا اور اختیارات سے تجاوز نہیں کیا،مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کی،جسٹس منصور علی شاہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ شریعت اپیلٹ بینچ کے ارکان جسٹس قبلہ ایاز اور جسٹس خالد مسعود نے بھی فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو نئے عدالتی سال کی مبارک ہو، 9 دن بعد مجھے بطور چیف جسٹس ایک سال ہو جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ نئے عدالتی سال کے موقع پر نظر ڈالی جاتی ہے کہ ادارے کی کارروائی کیسی رہی، میرا سب سے پہلا کام فل کورٹ اجلاس بلانا تھا جو 4 سال سے نہیں ہوا تھا، لائیو ٹرانسمیشن کا مقصد عوام تک براہِ راست اپنی کارکردگی دکھانا تھا، پہلے عوام کو وہی معلوم ہوتا تھا جو ٹی وی چینلز دکھاتے تھے یا یوٹیوبر بتاتے تھے، عوامی اہمیت کے حامل مقدمات کو براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا، ہر جج کا کوئی نہ کوئی رجحان ہوتا ہے، اتنا تعین ہو ہی جاتا ہے کہ فلاں جج کے پاس کیس لگا تو پراسیکیوشن کا وزن کیا ہو گا، یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے، لوگوں نے 30، 40 سال میں بہت کچھ سیکھا ہوتا ہے، کسی نہ کسی طرف اتنے تجربے میں رجحان بن جاتا ہے، اب یہ کسی کی قسمت ہے کہ کس کا کیس کہاں لگ گیا۔

    میرے دور میں تاریخ میں پہلی بار کسی جج کو مِس کنڈکٹ پر برطرف کیا گیا،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میرے دور میں تاریخ میں پہلی بار کسی جج کو مِس کنڈکٹ پر برطرف کیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کو سنا گیا اور اپنی رائے دی کہ ان کے خلاف دیا گیا فیصلہ غلط تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو غلط طریقے سے نکالا گیا ان کی برطرفی کو بھی کالعدم قرار دیا،پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہو گا،اب توخود مجھے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میرے دائیں بائیں جانب کون سے ججز کیس سنیں گے، ہم نے نظر انداز کیا تو گالی کلچر شروع کردئیں ، گالی گلوچ دیکر آپ اچھے نہیں لگیں گے بچپن مین کوئی برا کہتا تو والدہ سےشکایت کرتے تو والدہ کہتیں جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے ، اسی پر عمل پیرا ہوں ،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحبان کو  مرسڈیزبینزجیسی گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ عوام کےپیسےہیں ہمیں بھی دیکھناچاہیےعوام کے پیسے کیسے بچا سکتے ہیں،مرسڈیز بینز واپس کی ،لاہوروالی لینڈکروزربھی واپس بھیج دی،میں نےدونوں گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں ،گاڑیوں کے پیسے عوام پرلگنے چاہئیں ،جب چیف جسٹس بنا تو چیف جسٹس پاکستان کی رہائش گاہ پر چار پانچ مور پنجروں میں رکھے گئے تھے ۔ انہیں رہا کروایا ،ری ہیبلیٹیشن کے بعد کلر کہار بھجوا دیا،

    مجھے ہنسی آتی ہیں ،پرانے صحافی کہتے ہیں چیف جسٹس نےمقدمہ نہیں لگایا،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آتی ہیں ،پرانے صحافی کہتے ہیں چیف جسٹس نےمقدمہ نہیں لگایا۔ آُپ تبصرے کریں پر حقیقت کی بنیاد پر مفروضوں کی بنیاد پر نہیں ، آپکی بھی کچھ ذمہ داری ہے،مقدمے چیف جسٹس نہیں لگایا بلکہ کمیٹی لگاتی ہے،چیف جسٹس مقدمہ نہیں لگا سکتا، شفافیت کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ویب سائٹ پر دینا شروع کر دیا ہے، کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس موجود ہیں، تبصرے حقیقت کی بنیاد پر کریں مفروضوں پر نہیں، آپکی ذمہ داری ہے سچ بولئے، بحیثیت جج نہیں کہہ رہا کہ سوچیں کیا آپ کی والدہ اور والد اس کے برعکس کچھ کہیں تو کر دیئے،

    اٹارنی جنرل منصور عثمان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عدالتی سال کی تقریب ماضی سے سبق سیکھنے کا بھی ایک موقع ہوتا ہے، گزشتہ سال بھی کہا تھا جوڈیشل سسٹم میں اہم ترین وہ عام سائلین ہیں جو انصاف کے لیے رجوع کرتے ہیں، سائلین کی امیدیں ٹوٹنے کی ذمے داری نظام انصاف سے منسلک ہم تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے،مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے زیادہ سائلین کو کوئی اور چیز ناامید نہیں کرتی، فوجداری مقدمات میں لوگوں کی آزادی اور زندگیاں داؤ پر لگی ہوتی ہیں،کئی مرتبہ ملزمان اور مجرمان کے مقدمات کی باری آنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں، بے گناہ کا دہائیوں تک جیل میں رہ کر رہا ہونا کسی سانحے سے کم نہیں ہوتا۔

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے اسکوپ اور استعمال کے اثرات پر کافی سوالات اٹھے، سیاسی مقدمات میں توہین عدالت کا اختیار استعمال ہونے پر بحث نے طول پکڑا،بحث شروع ہوئی کہ جوڈیشل اتھارٹی اور اظہار رائے کی آزادی کے درمیان توازن قائم ہونا چاہیے، نئے عدالتی سال پر عدلیہ کے اندرونی چیلنجز کو بھی دیکھنا ہو گا، نظام انصاف کی طاقت کا انحصار ججوں کے معیار پر ہے، قابل ترین ججز کو عدلیہ میں لانے کا پراسیس اپنانا ہو گا، میرٹ کی بنیاد پر ججوں کی بھرتی کیلئے سخت طریقہ کار اپنانا ہو گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان عدالتی اختیار نہیں رکھتا، پارلیمانی کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے برعکس کوئی فیصلہ عدلیہ میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

  • تحریک انصاف انتشار کا دوسرا نام

    تحریک انصاف انتشار کا دوسرا نام

    پاکستان میں سب سے زیادہ پرتشدد احتجاج کی تاریخ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کو جب جب جلسے کی اجازت ملی، تب تب اس نے انتشار کو فروغ دیا۔
    پی ٹی آئی کو 2014 میں احتجاج کی اجازت دی گئی، انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کیا۔ ڈی چوک کا آدھا حصہ جلا دیا، کئی عمارتوں پر حملہ کیا جن میں جیو کا دفتر اور علاقے کا اسپتال شامل تھے۔

    2016 میں انہیں احتجاج کی اجازت دی گئی، انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو اسلام آباد اور پنجاب پولیس پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی فورس کو وفاقی حکومت کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کروایا۔ انہوں نے پولیس افسران پر حملے کیے، ان کی وینز کو جلایا، جبکہ عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ان پر پٹرول بم بھی پھینکے۔

    25 مئی 2022 کو انہیں اسلام آباد کے باہر احتجاج کی اجازت دی گئی لیکن انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں کو جلایا۔ اس کی توہین عدالت کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
    9 مئی کو انہیں عمران خان کی گرفتاری پر پرامن احتجاج کی اجازت دی گئی، لیکن انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس اور 200 سے زیادہ دیگر مقامات کو جلا دیا۔
    ان کے وزیر اعلیٰ جلسے سے پہلے اس بات پر ریکارڈ پر ہیں کہ وہ اسلام آباد آ کر بیٹھیں گے اور عمران خان کو جیل سے نکالیں گے۔

    ایسی پارٹی پر بھروسہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کیا ہمارے پولیس افسران کی جانیں اور عوامی انفراسٹرکچر اتنے سستے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کو اس پر ناچنے دیں اور عوام اس کی قیمت ادا کرے؟

    https://twitter.com/AmjadHBokhari/status/1832827929723646257

    تجزیہ:سید امجد حسین بخاری

  • پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ، این او سی کی خلاف ورزی، وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ جاری ہے

    تحریک انصاف آج اسلام آباد میں پاور شو کر رہی ہے،جلسے کے لئے این او سی میں کہا گیاتھا کہ چار بجے سے سات بجے تک جلسے کا وقت ہے، سات بجے جلسہ ختم کرنا ہو گا تاہم پی ٹی آئی نے مقررہ وقت پر جلسہ ختم نہ کیاجس کے بعد انتظامیہ نے وارننگ دی کہ جلسے کو ختم کریں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ ختم نہ کیا گیا ، اب انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف کاروائی کی توقع ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے ، گرفتاریاں متوقع ہیں.

    دوسری جانب 26 نمبر چونگی کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے کئی پولیس والوں کی حالت غیر ہوگئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوینے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی،محسن نقوی نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی ڈاؤن ہو گئی، واٹس ایپ بھی بند کر دیا گیا ہے، ویڈیو، تصاویر ڈاون لوڈ نہیں ہو رہی، فیس بک، ٹویٹر بھی بند ہے، صارفین کو سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    اشتہاری مراد سعید کا ویڈیو خطاب،حماد اظہر بھی خطاب کے بعد غائب
    سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں خٰیبر پختونخوا سے سرکاری وسائل پر عوام کو لایا گیا، پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنما حماد اظہر بھی جلسہ گاہ آئے، خطاب کیا اور پھر غائب ہو گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، ، جمشید دستی، عون عباس پبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،عمران خان کی بہنیں بھی جلسہ گاہ میں موجود تھیں،تحریک انصاف کے جلسے میں اشتہاری اور مفرور پی ٹی آئی رہنما مرادسعید کا ویڈیو پیٍغام بھی چلایا گیا،جلسے سے محمود اچکزئی، خالد خورشید و دیگر نے خطاب کیا، بیرسٹر گوہر نے بھی جلسے سے خطاب کیا،خالد خورشید نے یکم اکتوبر کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان کردیا، کہا، ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے پھر واپس نہیں جائیں گے .بیرسٹر گوہر نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ این آر او کا وقت گزر گیا، اب ماننا پڑے گا عمران خان ایک حقیقت ہیں، وہ لیڈر تھے، لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے،زین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے متحد رہیں، جیسے 8 فروری کو عمران خان کو مینڈیٹ دیا ویسے متحد ہوکر اب عمران خان کو رہا کروانا ہے،

    پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے غلام ہیں، واضح پیغام دے رہے ہیں ہم عمران خان کیساتھ ہیں وہ حق کیساتھ ہے، سب کو پتہ چل گیا نہ جب زور دکھاتے ہیں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں، اعظم سواتی کیلئے 7 بجے گیٹ کھولے اور کہا عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام کو روک لے، علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف تمہارا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا، جس کو تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی نہیں کر سکتے، جنرل فیض کیا ہمیں جہیز میں ملا تھا؟ اپنا ادارہ ٹھیک کرو،اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، مریم میں آرہا ہوں، مینار پاکستان میں اجازت ہو گی تو ٹھیک ہو گی،پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی،ایک سے دو ہفتہ میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود عمران خان کو رہا کروائیں گے، میں لیڈ کروں گا، پہلی گولی کھاؤں گا، پیچھے نہیں ہٹنا،

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر کہا کہ جلسے کے شرپسند شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اِسی لیے ہم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی انتشار پسند جماعت ہے اور پرامن احتجاج یا جلسہ پر یقین ہی نہیں رکھتی۔ یہ واقعہ ایک جگہ پر ہوا اور اب امن بحال ہو چکا ہے۔

    ایک اور پوسٹ میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوبت اب یہاں تک آ چُکی ہے کہ کشمیر ریلی اور چودہ اگست کی ریلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے جلسے کی کامیابی کا تاثر دیا جا رہا ہے، تحریک انتشار کے جلسے کے یہ مناظر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے پاکستان کی باشعور عوام انتشار اور بدامنی کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

    صحافی حسن ایوب نے ایکس پر لکھا کہ توقعات کے عین مطابق کہ یہ 9 مئی والے تشدد اور بد امنی کا راستہ اختیار کرینگے ٹھیک ویسا ہی انہوں نے آج بھی کیا ہے ۔۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے اس وقت تک ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں ۔ ان حالات کی مکمل ذمہ داری تحریک انصاف کو سہولتکاری فراہم کرنے والے ججز پر عائد ہوتی ہے۔

    صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر لکھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے قریبی سیاسی ذرائع سے میری بات ہوئی؛ بتایا گیا کہ وزیراعلی جلسے میں شرکت کرنا ہی نہیں چاہتے تھے اور اسی وجہ سے روانگی بھی تاخیر سے کی گئی اور دانستہ وہ روٹ استعمال کیا گیا جو بند تھا۔ بجائے اس روٹ کے جو انتظامیہ کیساتھ طے پایا تھا اور کھلا ہوا تھا۔

    ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کیساتھ بڑا باریک کام بڑی مہارت کیساتھ کیا۔ جلسے کا مقررہ وقت دن کے اوقات میں شام 4 سے 7 بجے تک کا دیا تاکہ دن کے اُجالے میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔ PTI کا تو مشہور کارہائے نمایاں ہی یہی ہے کہ رات کے اندھیرے میں بڑی بڑی فلڈ لائٹس سے عوام کے جَمِّ غفیر ہونے کا illusion تشکیل دیا جا سکے۔ پہلی بار PTI نے دن کے اُجالے میں جلسہ کیا اور مکمل ناکام ہو گیا۔ عوام نے مسترد کر دیا۔ پنجاب نے مسترد کر دیا۔ KP کی عدم دلچسپی۔ اسلام آباد/راولپنڈی sunday mode اور mood میں۔ کسی نے جلسے کیلئے نکلنا گوارا نہ کیا۔ اس سے تو بہتر تھا ایک بار پھر NOC کینسل کروا لیا جاتا؛ بڑا بھرم رہ جاتا۔ اب پتہ چلا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی کینسل کروانے کیلئے انتہائی آسانی سے کیوں تسلیم کر لیا گیا ۔۔۔!!!! کیونکہ بندے 22 اگست کو بھی نہیں نکلنے تھے ۔۔۔ یہ جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے تھا ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ کو “انقلابی” جواب کیلئے تھا ۔۔۔۔ جلسہ تو ختم شُد ہو گیا ۔۔۔ عمران خان پہلے ہی ختم شُد ہیں ۔۔۔ صرف سوشل میڈیا پر رہے سہے انقلاب سے کام چلا لیا جائے ۔۔

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    حریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

     جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال