Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • 8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،یوم بحریہ پر خصوصی پرومو جاری،صدر،وزیراعظم کا پیٍغام

    8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،یوم بحریہ پر خصوصی پرومو جاری،صدر،وزیراعظم کا پیٍغام

    سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔1965کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

    8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ نےبھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا، آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا،حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے،صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیربن گئی تھی،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا،صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا،بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،

    یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری کردیا گیا ہے،پاسدار بحر کے نام سے جاری پرومو پاک سرزمین پر بہنے والے پانی کے سفر کی کہانی ہے،دریاؤں کا یہ سفر جو شمال کے برفاب سے شروع ہو کر جنوب کی ترائیوں میں بحیرہ عرب میں اتر جاتا ہے۔ اپنی کہانی میں خود سے جڑی ہریالی اور محنت کش ہاتھوں کے کئی نقش چھوڑتا ہے،یہ پرومو وطن کے ان محنت کشوں کی ہر لحظہ پانی سے جڑی زندگی کےرنگ دکھاتا ہے۔ یہ پرومو پاکستان بحریہ کا بحری سرحدوں اور پانیوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے

    قوم پاک بحریہ، اُسکے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے،صدر مملکت
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے دفاع وطن میں پاک بحریہ کے کردار ، افسروں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،پاک بحریہ ملک کو درپیش روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایک مضبوط بحریہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے، صدر مملکت نےپاک بحریہ کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع اور علاقائی امن کے فروغ میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کے بحری مفادات اور حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے، قوم پاک بحریہ، اُسکے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے، پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں،

    سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔وزیراعظم
    یوم بحریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ بحریہ پر پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں،سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    پاکستان کی جنگی تاریخ میں پاک بحریہ کا نمایاں کردار ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم بحریہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ دنیا کی مضبوط ترین بحری فورسز میں سے ایک ہے ،پاک بحریہ سمندری حدود کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے چوکس رہتی ہے ، ہمارے سمندری محافظوں نے اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی جنگی تاریخ میں پاک بحریہ کا نمایاں کردار ہے ، ملکی تحفظ کیلئے سمندری حدود کی نگرانی بڑی اہمیت کی حامل ہے ،پاک بحریہ تمام تر جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے ،

    پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کو سلام پیش کرتی ہوں، قوم پاکستان نیوی کے جانبازوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،8ستمبر کادن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے، 1965 اور 1971 میں پاک بحریہ نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے جنگ کے دوران سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔

    پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یوم بحریہ پر کہا ہے کہ ہم اپنے بہادر سمندری محافظوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،8 ستمبر ہماری دفاعی تاریخ کا ایک اور عظیم الشان اور یادگار دن ہے، 1965کی جنگ میں پاک بحریہ کے سرفروشوں نے دشمن کی سمندری طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا۔8 ستمبر بھی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں کی تاریخ سموئے ہوئے ہے،بری، فضائی کی طرح بحری فوج نے بھی جوانمردی سے دشمن کو پسپا کیا،پاک بحریہ کے جانبازوں نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، سمندری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

    پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہاز بابر اور حنین شامل

    دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

  • کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد  روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد روانہ

    کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

    قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسہ کے لیے تحریک انصاف کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

    اس سے قبل ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سارے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی ہیں، پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

  • ابو ڈرامے نہ کریں،فیضان کی گمشدگی کا اداروں پر الزام،بھانڈا پھوٹ گیا

    ابو ڈرامے نہ کریں،فیضان کی گمشدگی کا اداروں پر الزام،بھانڈا پھوٹ گیا

    اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ نوجوان فیضان کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا

    فیضان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت ہے، فیضان کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایجنسیوں نے فیضان کو اغوا کیا تا ہم اب فیضان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے فیضان کے والد کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے، فیضان اپنی ویڈیو میں اپنے والد کو مخاطب کہتا ہے کہ ابو یہ ڈرامے نہ کریں، آپ کو پتہ ہے میں کہاں ہوں، آپ کو پتہ ہے صالحہ نے کیا کیا تھا شیراز نے کیا کیا تھا میں جلدی گھر آ جاؤں گا، آپ پریشان نہ ہوں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوپن سیکرٹ نامی صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ باپ کا کہنا ہے کہ بچہ (فیضان عثمان) ایجنسیوں والے اٹھا کر لے گئے ہیں اور دو مہینے ہو گئے ہیں (ویڈیو )
    بیٹے کا کہنا ہے کہ ابو آپکو پتہ ہے میں کہاں ہوں، آپکو پتہ ہے کہ صالحہ (فیضان کی بہن) اور شیراز (فیضان کا بہنوئی) نے کیا کیا ہے۔ ڈرامے مت کریں (ویڈیو ۲)
    والد صاحب نے ۳ شادیاں کی ہوئی ہیں۔ سات بچے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت سے بھی باز نہیں آئے۔ بچے ناراض ہیں، باپ مستی میں ہے۔ بیٹی (صالحہ) نے دہشت گرد جماعت کا واٹس ایپ گروپ جوائن کیا۔ اسی گروپ کے ایک دہشت گرد (شیراز) سے محبت کی شادی کر لی۔ باپ اور باقی فیملی ناراض ہو گئی۔ بعد میں فیضان بھی دہشت گردوں کے نرغے میں آ گیا۔ ٹریننگ کے لئے گیا اور دہشت گردی کی دو واردات کے لئے ریکی بھی کرتا رہا۔ جب شیراز پکڑا گیا تو فیضان بھاگ گیا۔ آج والد نے چالاکی کے ساتھ اپنے بیٹے کا ذکر تو کیا لیکن داماد اور بیٹی کا نہیں کیا۔ اس سٹوری میں ایک لفظ بھی جھوٹ نہیں۔

    گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

  • وفاقی وزیر داخلہ سے  علما کرام ،دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ سے علما کرام ،دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں سے مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے۔ میں اور وفاقی وزیر مذہبی امور سالک حسین اس قومی مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں اور سب سے پہلے پاکستان ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں جس آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، ہم نے اس سے نکلنا ہے اور علماء کرام اور دیگر رہنماؤں کی مدد سے ہی ہم اس آگ سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو بحیثیت قوم اکٹھا ہونا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور دین کو استعمال لوگوں کو ورغلا کر دہشت گردی میں ملوث عناصر کا راستہ روکنا ہو گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا شخص یا تنظیم دہشتگرد ہے، ہمارا دین بھی اور آئین بھی واضح طورپر کہتا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانےوالا دہشتگرد ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو کسی بھی طور قتل کرنے کی اسلام اور ہمارے ملک کے قانون میں قطعاً اجازت نہیں، ہم نے ملک کی خاطر دہشتگردی کی لعنت کے خلاف متحد ہونا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیں گے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہو گا اور مضبوط پیغام جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر کے حوالے سے ہم آج بھی ان لوگوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، آج بھی کہتے ہیں کہ ریاست کو مانیں، آئین کو مانیں اور قانون کو مانیں، آج بھی انکے پاس موقع ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہر صوبے میں جائیں گے، وزرائے اعلی اور علماء سے ملیں گے، یہی پیغام صوبائی دارالخلافوں سے بھی دیں گے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں بھی یہی پیغام پہنچائیں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم بھی اس مقصد کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اسلام کے نام کا غلط استعمال بند کرانا ہے، دین کے اصل رہنما علماء کرام اور مشائخ عظام ہیں نا کہ وہ لوگ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھا کر پھر رہے ہیں۔

    محسن نقوی نے واضح کیا کہ آج ہم قوم کو یہ پیغام دیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے متعلق آپ کی تجاویز پر عمل بھی کرایا جائے گا، خاص طور پر مولاناعبدالخبیر آزاد کا شکریہ جنہوں نے آپ سب کو یہاں اکٹھا کیا، دہشت گردی کیخلاف متفقہ پیغام انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہم نے ملکر نئی نسل کو بارود اور آگ کے کھیل سے بچانا ہے، نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے حکومت، اداروں اور علماء کرام نے ملکر کام کرنا ہے، پاکستان کے لئے سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ سالک حسین نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ علماء کرام اور مشائخ عظام لوگوں کی اصلاح کریں اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ مولانا عبدالخیبر آزاد نے بھی علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں سے خطاب کیا۔

    ملاقات کے بعد متفقہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔ علماء کرام و مشائخ عظام نے ملک میں انتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کے بیانیہ کو یکسر مسترد کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام دین امن ہے جو احترام انسانیت اور تشدد سے پاک معاشرہ کا درس دیتا ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، کسی کو بے جا قتل کرنے کی اسلام قطعاََ اسکی اجازت نہیں دیتا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری قوم اپنی بہادر اور نڈر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اسکے علاؤہ اسلام اقلیتوں،خواتین اور بچوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو منبر ومحراب کے ذریعے ہرگھر کی آواز بنا دیں گے۔ یہ وقت ملک کے اندر انتشار کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق اور قوم اور اُمت کو جوڑنے کا ہے۔

    ملاقات میں مولانا ضیاء الرحمن امام فیصل مسجد،مولانا محمدطیب قریشی چیف خطیب خیبرپختونخوا،علامہ مختیار احمد ندیم چیف خطیب پنجاب،علامہ شبیر حسن سیکرٹری جنرل شعیہ علماء کونسل پاکستان،علامہ عارف حسین واحدی،مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانا تنویر احمد علوی،مولانا سردار محمد لغاری،مفتی فرحان نعیم،مولانا عبدالظاہرفاروقی،مولانا عبدالعزیز،مولانا ہارون الرشید بالا کوٹی،علامہ سجاد حسین نقوی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،مولانا حسین علی،مفتی یوسف کشمیری ،مولانا مقصود احمد توحیدی،مولانا عابد اسرار،قاری بلال گولڑوی،سردار رنجیت سنگھ گیانی،مولانا اکرام الٰہی ظہیر،مولانا عبدالسلام جلالی،مفتی ابو بکر صدیق،علامہ سعید احمد اعوان، مولانا ملک امجد اعوان،ڈاکٹر ارشاد احمد خان،صاحبزادہ عتیق اللہ مظہر، بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد،پیر ممتاز احمد ضیاء نظامی،مولانا محمد اقبال نعیمی،علامہ محمد رشید ترابی،فہد جمیل،پروفیسر ظفراللہ جان و دیگر راہنماء شریک تھے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اسلام آباد۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • جلسوں سے متعلق بل بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام ہے،جے یو آئی

    جلسوں سے متعلق بل بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام ہے،جے یو آئی

    جے یو آئی ف نے جلسوں سے متعلق بل کو بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام قرار دےدیا

    رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ آج ایوان کو بلڈوز کرکے بل منظور کرایا گیا،ہمیں ایوان میں موقف دینے کی اجازت نہیں دی گئی،یہ بل بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام ہے، حکومت میں لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ جو قانون سازی کر رہے ہیں کل وہ ان کے گلے پڑ سکتی ہے، آپ کس طرح تمام اختیارات ایک کمشنر کے حوالے کر رہے ہیں؟ پر امن جلسے جلوس کرنا تمام جماعتوں کا بنیادی حق ہے،قانون سازی ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کو دیکھ کر کرنی چاہئے،

    واضح رہے کہ اسلام اباد میں جلسے اور احتجاج کے قوانین، پرامن اجتماع اورامن عامہ ایکٹ2024 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کرلیا گیا،اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یااکٹھ پر تین سال اور دوسری بار خلاف ورزی پر 10سال قید کی سزا ہوگی،قومی اسمبلی سے منظور بل کو پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ2024 کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت سے 3 سال سزا پانے والے کو دوبارہ وہی جرم دہرانے پر 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ حکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی یا کسی علاقے کو جلسوں کیلئے متعین کرے گی، جلسوں کیلئے متعین علاقے کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اسلام آباد میں کسی بھی اجتماع یا جلسے کیلئے کم ازکم 7 دن پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینا ہو گی، درخواست اس جلسے یا اجتماع کا کوئی کوآرڈینیٹر تحریری صورت میں درخواست دے گا، جلسے کے مقام، شرکاء کی تعداد اور جلسے یا اجتماع کاوقت اور مقاصد بتانا ہوں گے،ڈپٹی کمشنر  کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار ہو گا، جلسے یا اجتماع کی جائز وجوہات نہ دینے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسےکی اجازت نہیں دےگا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت نہ دینے کی تحریری وجوہات دے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت دینے سے قبل امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سکیورٹی کلیئرنس لے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مختص کردہ علاقے کے علاوہ کہیں اور جلسے کی اجازت نہیں دے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپنے جاری اجازت نامے میں قومی سکیورٹی رسک کے خدشے پر ترمیم کر سکتا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد اجازت نامے میں تشددکے خدشے کی بنیاد پر بھی ترمیم کرسکتا ہے،حکومت اسلام آباد کے کسی مخصوص علاقے کو ریڈ زون یا ہائی سکیورٹی زون قرار دے سکتی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس اسمبلی پر پابندی کا اختیار ہوگا اگر وہ عوام کے تحفظ یا قومی سکیورٹی کیلئے رسک ہو، امن و امان کی خرابی کے خدشے کی مصدقہ رپورٹ ہو یا روز مرہ کی سرگرمیاں متاثر کرے، جلسے پر پابندی کی وجوہات تحریری طور پر دی جائیں گی اور متاثرہ شخص 15 روز کے اندر اپیل کر سکتا ہے،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو جلسہ منتشر کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے، امن و امان خراب کرنے والا جلسہ منتشر نہیں ہوتا تو پولیس افسر طاقت سے منتشر کرا سکے گا۔

    حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں میں نجومی نہیں ہوں،مولانا فضل الرحمان

    صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • مولانا فضل الرحمان کو وزارتوں کی پیشکش

    مولانا فضل الرحمان کو وزارتوں کی پیشکش

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی وفد نے جے یو آئی ف کو 4 وزارتوں کی پیشکش کی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ حکومت میں شامل ہونے کے حوالہ سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا تا ہم مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک انکار نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ملنے گئے تھے تومولانا فضل الرحمان نے فی الحال حکومت کا حصہ نہ بننے کا کہا تھا تاہم حتمی فیصلہ سے آگاہ نہیں کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کو بلوچستان حکومت کا حصہ بنانے اور گورنر خیبر پختون خوا کا عہدہ دینے کی بھی پیشکش کی گئی ہےجس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سازی سے قبل نظر انداز کیا گیا، حکومت بنانے کے لیے مشاورت ضروری ہوتی ہے، حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہو رہی ہے،چار وزارتوں کی پیشکش پر مولانا فضل الرحمان کی رائے ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے، پیپلز پارٹی ایشو ٹو ایشو سیاست کر رہی ہے.

    مولانا فضل الرحمان سے صدر مملکت آصف زرداری او رپھر وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی تھی،مولانا فضل الرحمان پاکستان میں سیاسی طور پر متحرک ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی وفد نے بھی مولانا سے ملاقات کی تھی تو وہیں مولانا فضل الرحمان نے چوھدری شجاعت سے بھی ملاقات کی تھی،اتحادی حکومت کے دو بڑے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور ان کی سیاسی حیثیت کا احترام کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی مکمل کوشش کرے گی اور ان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں میں نجومی نہیں ہوں،مولانا فضل الرحمان

    صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    دوسری جانب جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نےمولانا ذوالفقار نقشبندی کی عیادت کی ہے،مولانا فضل الرحمان نے پیر ذوالفقار نقشبندی کی مزاج پرسی کی،مولانا فضل الرحمان نے جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی،اس موقع پر تحفظ ختم نبوت کانفرنس لاہور کی کامیابی کے لئے دعاء کی گئیں،پیر ذوالفقار نقشبندی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا گیا،پیر صاحب نے مولانا فضل الرحمان کی ختم نبوت کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے قائد جمعیت کی قیادت میں بیماری اور پیرانہ سالی میں جدوجہد کو سعادت سمجھتا ہوں۔کل لاہور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں تمام مسلمانان ایمانی فریضہ سمجھ کر شریک ہو۔اس موقع پر علامہ راشد سومرو ،انجینئر ضیاء الرحمان ،محمد اسلم غوری ،مولانا سعید یوسف، ناصر سومرو بھی موجود تھے ۔

  • بھرتیوں پرپابندی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے،علاج پرپابندی عائد

    بھرتیوں پرپابندی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے،علاج پرپابندی عائد

    وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے

    وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا،وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی،ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا،ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی،اسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی،وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفیکشن جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

  • سینیٹ اجلاس،یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے قرارداد منظور

    سینیٹ کا اجلاس پرائزائڈنگ افسر سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرصدرات مقرر وقت سے 12منٹ تاخیر کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔

    سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ جمہوریت میں زبان بندی کی جارہی ہے ۔ 5ماہ سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک لگائی جارہی ہے اور ہم ایڈجرمنٹ موشن جس کی وجہ سے ہم ایوان میں نہیں لاسکتے ہیں ۔وزارتِ خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ بیرون ملک سفارتی مشنز کی سفارت خانوں اور رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت پر پانچ سال میں 21لاکھ 90ہزار ڈالر خرچ ہورہے ہیں،وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے بتایا کہ مناسب نہیں لگتا کہ مہمان آئیں اور فرش ٹوٹا ہو، پوری کوشش ہے کہ کفایت شعاری ہو، 5 سال میں مرمت پر 22 لاکھ ڈالرز لگے جس کا مطلب ہے کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے، کسی مشن نے 2 ہزار ڈالرز اور کسی نے 3 ہزار ڈالرز خرچ کیے، ایس سی او کا بڑا ایونٹ آ رہا ہے، ممبران ممالک کے سربراہان آئیں گے، چینی وزیرِاعظم لی چیانگ بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

    ڈریپ نے مالی سال 2023-24 میں 72کروڑ 33لاکھ 73ہزار روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا۔ مگر اس عرصے کے دوران سی آر ایف استعمال کے معیار کے مطابق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نزیر نے بتایا کہ یہ فنڈ لیپس نہیں ہوتا ہے ۔ہماری ریسرچ بہت کم ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ڈریپ میں اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔کسی کو شکایت ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئی بی سی سی ایکوئیولنیس کا نظام ان لائن ہوگیا ہے ،انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کا ان لائن پورٹل کام نہیں کررہاہے بیرون ملک سے جو پڑھ کر آتے ہیں تو ان کو کہا جاتا ہے پہلے فزکس کا پرچے دیں پھر آپ کی ڈگری منظور کی جائے گی ۔وزیر قانون نے بتایا کہ این آر ای کے امتحان میں پاس کرنے کے نمبر 60نمبر ضروری ہے. سال میں 2 مرتبہ امتحان لیا جاتا ہے ۔وزارت صحت نے تحریر جواب میں بتایا کہ پمز میں 8ہزار مریض روزانہ آتے ہیں اوپی ڈی میں روزانہ 2 سے 3 ہزار مریضوں کے علاج کی صلاحیت ہے ۔ وزیر قانون نے بتایا تھا کہ جناح میڈیکل ٹاور تین سال میں مکمل ہوگا اور یہ ایچ 16میں بن رہاہے کل مالیت15 ارب روپے آئے گی اس سے پمز پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا ۔نرسز کی طرف سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل کام کے بجائے گھر بیٹھ جاتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے ۔

    بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے پر کامل علی آغا کا اعتراض
    سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ کل بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا اس بل کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے پاس جانا چاہیے ۔اس ایوان میں فرمائشی پروگرام چلے گا ۔شبلی فراز نے کہاکہ کامل علی آغا ٹھیک بات کررہے ہیں پہلے لیڈ منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تھی اب اس کی شکل خراب کردی گئی ہے اس کو لیٹ کرنے سے 2 ارب ڈالر نقصان ہو گیا ہے ۔اس کاروبار کو بہت زیادہ مس یوز کیا جاسکتا ہے اور موجودہ حکومت میں اس کا خطرہ اور بھی زیادہ ہے. وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ قائمہ کمیٹی دفاع غیرفعال ہے اس کی وجہ سے یہ بل قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر کہاکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹیسٹ ریٹس میں فرق ہے ۔ اسلام آباد کنٹینر سٹی بن گئی ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 25لاکھ ہوگئی ہے اور ہسپتال دو ہی ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر بھی مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبارٹریز کو ریفر کرتے ہیں ۔ اس طرح ڈاکٹر کمیشن لیتا ہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لیتے ہیں تو سوزوکی اور دیگر کمپنی کی گاڑیوں کی قیمت ایک نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ اگر کسی صوبے نے ریٹس فکس کئے ہیں تو ہمیں بتایا جائے میرے خیال میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں بھیج دیں تاکہ اس کاطریقہ کار طے کرلے جائے معاملے کو متقلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔کامل علی آغا نے بھنگ کے حوالے سے بل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجائے خزانہ کو بھیجنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا ۔

    عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل ،شبلی فراز برس پڑے
    قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان میں چوروں کو تحفظ دینے کےلیے قوانین بنائے جارہے ہیں جمہوریت صاف شفاف الیکشن سے آتی ہے ۔ ہماری حکومت ختم ہوئی تو سب سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی بھارت میں بھی یہ مشین استعمال ہو رہی ہے اورکبھی الیکشن چوری کی شکایت وہاں سے نہیں آئی ۔عوام کے ووٹ سے جو آئے گے وہ عوام کے لیے قانون سازی کریں گے ۔ ووٹ کو ضائع کرنے کےلیے ووٹ ضائع کرنے کے لیے دو سٹمپ لگائے گئے ایک گھول ہے اور دوسری چکور ہے ۔ عوام کےپیسے لوٹ کر اداروں کو کرپٹ بنایا جارہاہے ۔ ایک گروہ عوام کے حقوق کو پامال کررہی ہے ۔ عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل پاس کیا ہے کیا جمہوری حکومت میں ایسا بل پاس ہوسکتا ہے. کیا اس قانون پر آپ فخر کریں گے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے ۔جمہوریت کی سپرٹ پر ضرب لگائی گئی ہے ۔ ہمیں نوش کے ناخن لینا چاہیے ۔ ایجنڈے سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک اب ختم کردیں شکریہ ۔

    سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں آرمی کو سپیشل پاور دیئے جارہے ہیں سب اخبارات میں یہ خبر لگی ہے ۔بلوچستان کو سمجھیں اس طرح حالات مزید خراب ہوں گے ۔بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے ۔ اس مسئلہ نے بلوچستان میں آگ لگئی ہے ۔ تین ماہ تک اداروں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے یہ پولیس سٹیٹ بن گئی ہے ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 25 اور 26 اگست کو جو واقع ہوا ہے اس کے بعد دو مزید واقعات ہوئے ہیں بلوچستان کے حوالے سے فورسز کو مزید اختیارات دے دیئے ہیں بلوچستان میں دن کو ٹرانسپورٹ چلے گی رات کو نہیں چلے گی ۔ ایپکس کمیٹی کی برکات ہیں ۔ڈرائیور رات کو سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بلوچستان کو قانون کے مطابق نو گو ایریا بنادیا گیا ہے ۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

    سینٹ اجلاس، پی ٹی آئی ارکان کے ظالمو حساب دو کے نعرے
    ظالمو حساب دو کے نعرے تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے لگانا شروع کردیں ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ایوان کو چلائیں دکان نہ بنائیں ۔سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ آپ مائنڈ نہ کریں ایک بات کروں گا،سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ہمارے دور میں عمران خان کا حکم ہوتا تھا کہ 6ستمر کو ضلعی سطح پر ریلیاں نکالیں آج حکومت کوئی ریلی نہیں نکال رہی ہے ۔28مئی کو یوم تکبیر حکومت نے نہیں منائی،مگر تحریک انصاف مناتی تھی۔ امن وعامہ والا قانون لانے والے کل اس میں پھنسیں گے ۔

    پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات پیش
    سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت تعلیم نے پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں پیش کر دیا،وزارت تعلیم کے مطابق 5 سال میں پی ایچ ڈی کرنے 3001 اسکالرز بیرونِ ملک گئے، جن میں سے 1126 نے بیرونِ ملک اپنی تعلیم مکمل کی، 1810 تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے 65 اسکالرز واپس نہیں آئے، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 سال میں 185 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے واپس وطن آئے، 144 اسکالرز بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں جبکہ 34 اسکالرز واپس پاکستان نہیں آئے، نادہندہ اسکالرز سے 113.20 ملین ڈالرز لیے جا چکے، عدالتوں میں کیسز زیرِ التواء ہیں، ایچ ای سی کو فارن ایکسچینج کی کمی کا سامنا ہے، اس وجہ سے نئے داخلے مشکل ہیں، ایچ ای سی نئے اسکالرز کو بیرونِ ملک بھیجنے سے کترا رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیم مکمل کر کے پروفیشن جوائن کرنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے، میڈیکل تعلیم کے بعد پروفیشن میں کم خواتین کا آنا بہت حساس مسئلہ ہے، کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ پروفیشن کو جوائن کرے۔

    6ستمر کے حوالے سے پنجو بیل نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور منظور کرلیا گیا . سینیٹر عرفان صدیقی نے بات کرنا شروع کی تو سیف اللہ ابڑو نے کورم۔کی نشاندہی کردی جس پر کورم۔مکمل نہیں تھا جس پر اجلاس پیرکو شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

    دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

  • یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    پاکستان بھر میں آج یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

    پاکستان میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں کی مساجد میں قرآن خوانی ہوئی،یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں، جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں،صدر پاکستان، نگران وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، 6 ستمبر 1965 کی اس جنگ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، ایئر وائس مارشل شہریار ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی حاضری
    شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاقو و چوبند دستے، کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی،ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالنا ایئر فورس کے لیے اعزاز ہے،دشمن کو پیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاک فضائیہ کے دستوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا، پاک فضائیہ 1965ء کے دوران قوم کی امیدوں پر پوری اتری، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاکستان کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،مظلوم کشمیری اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پوری قوم شہداء کی بہادری کو قابل احترام سمجھتی ہے، شہداء کے شکر گزار ہیں،علاوہ ازیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر بھی رکھی،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی گئی،مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوش حالی کے لیے دعا بھی کی،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

    دوسری جانب میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے میجر شبیر شریف کی قبر پر حاضری و سلامی پیش کی،میجر جنرل راؤ عمران نے میجر شبیر شریف کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر میجر شبیر شہید کی بہن نجمی کاظمی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے، آزادی قربانی مانگتی ہے،دوسری جانب میجر شبیر شہید کے بیٹے تیمور شبیر نے کہا کہ اپنے والد میجر شبیر شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    یوم دفاع پاکستان،میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش
    یومِ دفاع کے موقع پر لاہور میں میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش کی گئی،وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ، بشپ لاہور کامران ندیم اور دیگر نے قبر پر پھول رکھے،شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،مختلف مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر طلبہ نے ساز پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے،میجر سرمس رؤف نے جنوبی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف نے 11 ستمبر 1987ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا،انہوں نے 13 ستمبر 2007ء کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف شہید کو عسکری اعزاز تمغۂ بسالت سے نوازا گیا،ان کی شہادت مسیحی برادری کی دفاعِ پاکستان کے لیے انمول خدمات کی عکاس ہے۔

    یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی،مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے،تقریب سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔

    مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت
    6 ستمبر کےحوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالت زار کا ازالہ کر کے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔

    1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں، سروسز چیفس کا یوم دفاع پاکستان پرپیغام
    پاکستان کے 59 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم 1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کررہے ہیں، جو قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور غیرمتزلزل جذبے کی مثال ہے، یہ دن مادر وطن کا بہادری سے دفاع کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ 59 سال قبل افواج پاکستان نے فیصلہ کن طور پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ایک تاریخی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے لکھی جائے گی 1965 کی جنگ امید کی کرن تھی، جس نے مصیبت کے وقت قوم کی لچک اور عزم کی مثال دیکھی، افواج تمام خطرات اور چیلنجوں سے ملک کے دفاع کے لیے عزم کا اعادہ کرتی ہے، تمام شہداء اور ویٹرنز کے اہل خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی قربانیوں کو ہمت کے ساتھ برداشت کیا،یوم دفاع کے موقع پر شہداء اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں شہدا کی قربانیاں مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

    ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،یوم دفاع پاکستان پر اقلیتی برادری کا پیغام
    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اقلیتی برادری نے بھی پیغام جاری کیا ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو ہماری فوج کے غیور سپاہیوں نے دشمن کو شکست دی،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری بھی افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،ہمارے عقیدے الگ ہیں لیکن پرچم ایک ہے، ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن وطن ایک ہے،ہماری ثقافتیں الگ پر پاکستان سے رشتہ ایک ہے،ہماری شان ایک ہے، ہمارا پاکستان ایک ہے، ہماری عبادت گاہوں کی حرمت بچانے والے ہمارے سپاہی ہیں، اس دیس کی حفاظت کے لیے جان وار دینے والے ہمارے غازی ہیں،

    مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان کی قومی جرات و بہادری کا لازوال استعارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرات و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کےلئے مخالفت کے با وجود شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے کی بنیاد رکھی ۔آج شہید ذولفقار علی بھٹو کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے دفاعی قوت کو مزید بہتر بنایا ہے تاکہ دشمن کو بھرپور جواب دیاجا سکے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے شہید قائدعوام کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان اور عوام نے بیشمار جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں ۔ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کیااور دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے نوجوان سپوتوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔یوم دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کیلئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ افواج پاکستان اور قوم نے1965 اور 1971 کی جنگ اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور یہ کہ آئندہ بھی اپنے مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ۔ہم سب مل کر قومی مسائل اور درپیش چیلینجوں کا مقابلہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر سر انجام دیں گے۔آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار اداکریں۔ایک دفعہ پھر ہم اپنی افواج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں.

    یوم دفاع پاکستان، بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
    یوم دفاع پر بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی اور خصوصی دعائیں کیں، جہاں بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہیں کئی شہری، عورتیں اور بچے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے،آج انہی قربانیوں کے باعث ہم امن و امان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔شہید صفی اللہ با دینی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتا شہید ہوا بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،شہداء لواحقین پشین بم دھماکے والوں نے کہا کہ پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئےانکی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی ہمیں یاد ہیں،شہید پولیس کانسٹیبل محمد نسیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت پائی ہمیں اسکی شہادت پر فخر ہے

    اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی،احسن اقبال
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع زمینی اور فضائی حدود پر ناقابلِ تسخیر ہے،6 ستمبر کا سبق ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی، 6 ستمبر کو پاک فضائیہ نے دشمن سے عددی لحاظ سے کم ہو کر بھی ملکی دفاع پر آنچ نہ آنے دی۔

    پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے، ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔6 ستمبر 1965ء کو دشمن کا اچانک حملہ اُسکے لیے ندامت کا سبب بنا،محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیے، ہم ایک زندہ قوم ہیں؛ اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں،

    قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، شرجیل میمن
    یوم دفاع کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور شہداء کی جرات، بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 6ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، 6ستمبر محض ایک تاریخ نہیں، جارحیت کے مقابلے، قومی اتحاد اور غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے، آج کے دن ہماری افواج دشمن کے عزائم کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر کھڑے تھے، ہمارے شہداء نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ قومی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جانیں قربان کیں، شہداء کی قربانیاں موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں، شہداء کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری فورسز بشمول پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قوم کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری
    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل اور پاک آرمی لورز موومنٹ کے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار شریف پر حاضری دی اور شہداء حق شہداء افواج پاکستان کیلئے پاکستان کی سربلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل جان ایم رمضان نے کہا کہ ہم 6 ستمبر کے شہداء اور افواج پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہمارا ملک پاکستان روشن ھے عوام کو قوم بن کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور کسی بھی ففتھ جنریشن وار کا اپنی افواج کے خلاف حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے صدر رانا شہزادہ الطاف نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کی داستان کو بیان نہیں کرسکتے ہر شہید نے اپنے خون سے اک داستاں رقم کی ھے ہم افواج پاکستان کے شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ہم ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔چیف آرگنائزر پی یو جے آفیشل شیخ محمد یونس نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی افواج کا ساتھ دیا اور تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک و سیاسی حلقوں میں افواج پاکستان کے ڈیفینڈر کے طور پر زندگی گزاری ہمیں ہر طرح اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر اپنی افواج کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دشمن شکست زدہ ہو کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا نہ کرسکے ۔اس موقع پر سینئرز جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے آفیشل محمد عارف خان ممبر گورننگ باڈی ملک قدیر سینئر ممبر عامر حیات اور شہباز علی کے علاوہ پی یو جے آفیشل کے ممبرز نےولی بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے شہداء اور سربلندی پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔
    pfuj

    جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ قوم افواج پاکستان ،یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام،شہداء کے خاندانوں کا عزم اور حب الوطنی قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے،بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیں،یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں، یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے،جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں،ان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے،

    وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بحریہ قبرستان میں شہدا کے مزار پر حاضری دی،وفاقی وزیر قیصراحمدشیخ نے شہدا کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی.پاک بحریہ کے دستے نے سلامی پیش کی. اور کہا کہ چھ ستمبر کے دن ہماری بہادر افواج نے دلیری سےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا.شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے. پاکستانی عوام اور حکومت ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  • پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،انٹرا پارٹی کیس میں چاروں درخواستیں مسترد

    پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،انٹرا پارٹی کیس میں چاروں درخواستیں مسترد

    الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں

    الیکشن کمیشن نے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہے ،انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر ہ اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مستردکر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کردی ،انٹرا پارٹی انتخابات کی کاروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک موخر کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائے گئےدستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے شق209تھری کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے،

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹراپارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹراپارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کروائے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں ہے اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت فہرست میں شامل ہونے کیلئے درکار دستاویزات نہیں دیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراض عائد کر دیا تھا اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کئے تھے، رؤف حسن نے فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا یا ،مرکزی اور صوبائی سطح پر نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات شامل ہیں،مرکزی کور کمیٹی کے ارکان کے نام اور تفصیلات بھی شامل ہیں،فیڈرل الیکشن کمشنر کے نوٹیفکیشن کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں

    علاوہ ازیں،اکبر ایس بابر نے بھی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ساڑھے 8 لاکھ میں سے 960 ووٹ پڑے ،سنی تحریک میں شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے،پی ٹی آئی کے فنڈز منجمند کئے جائیں۔

    تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھااور کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرے گا اور ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    واضح رہے کہ پہلے اکبر ایس بابر کی درخواست پر ہی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہوئے تھے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں بھی انتخابی نشان کے لئے درخواست دائر کی تھی تا ہم درخواست مسترد کر دی گئی تھی، تحریک انصاف نے انتخابی نشان بلے کے بغیر الیکشن میں حصہ لیا ، آزاد امیدوار جیتے تو وہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے،