Baaghi TV

Tag: اسلام

  • اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حجاج کو لوٹنے والے نجی ٹوور آپریٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی حج فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا ہے اور شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، رواں برس 30 لاکھ کے قریب افراد نے دنیا بھر سے حج کیا، یہ سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، منی میں 30 لاکھ حاجی موجود تھے، اس وجہ سے مشکلات آتی ہیں، منی، مزدلفہ اورعرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔ وزیرمذہبی امورنے انکشاف کیا کہ کچھ نجی ٹوورآپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا، پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں بلیک لسٹ کریں گے، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حج مشن بھی تھا اور کام کرتے رہے، مزدلفہ، منی، جمرات اور عرفات کے مقامات پرحج معاونین کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے ہجوم والے لوگوں کو وہاں سے نکالا اور ان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ طلحہ محمود نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے، جنوری 2024 سے حاجیوں کوبھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے، اب پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

  • البانیہ میں قرآن کا معجزہ جسےدیکھ کرمسیحی خاندان نے اسلام قبول کیا تھا

    البانیہ میں قرآن کا معجزہ جسےدیکھ کرمسیحی خاندان نے اسلام قبول کیا تھا

    البانیہ کے ایک مسیحی خاندان نے ملک میں ماضی میں ہونے والے انتشار اور جنگوں کے دوران زمین سے ملنے والی دفن لاش اور چھوٹے قرآن کریم کو دیکھ کر ماضی میں اسلام قبول کیا تھا تب سے آج تک یہ خاندان اس نایاب قرآن کریم کے نسخے کی نسل در نسل حفاظت کرتا آ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اس خاندان کے 45 سالہ فرد ماریو بروشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ میرے پڑ پڑ دادا کوسووو کے شہر جا کو ویکا میں ایک نئے گھر کے لیے زمین کھود رہے تھے جب انہیں وہاں دفن ایک شخص کی بالکل سالم لاش اور ایک انتہائی چھوٹا قرآن اُس کے دل کی جگہ پر رکھا ہوا ملا قرآن پاک اور لاش کو یوں بالکل محفوظ حالت میں ملنا ہمارے خاندان کے لیے خدا کا ایک معجزہ تھا جس سے پورا خاندان ہی متاثر ہوا اور اس نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    کینیڈا: البرٹا میں کئی مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی ،ایمرجنسی نافذ

    ماریو بروشی نے مزید بتایا کہ ان کے دادا جو 1930 کی دہائی میں البانیہ کے بادشاہ زوگ کی فوج میں ایک افسر تھے، عربی جانتے تھے اور ہر رات دوستوں کو اس قرآن کی تلاوت کے لیے اپنے گھر بلاتے تھے تاہم کچھ عرصے بعد اینور ہوجا کی کمیونسٹ حکمرانی میں تمام مذاہب پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی اور ان کے ماننے والوں کو قید کرنا شروع کردیا گیا لیکن یہ قرآن بچ گیا کیونکہ اسے آسانی سے چھپایا جا سکتا تھا۔

    ماریو بروشی نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار کسی نے خفیہ طور پر پولیس کو اطلاع دے دی تھی کہ ہمارے گھر میں قرآن موجود ہے مگر چونکہ یہ قرآن کافی چھوٹا ہے اس لیے میرے والد اسے چھپانے میں کامیاب ہو گئے پولیس والوں نے پورا گھر تہس نہس کر دیا مگر قرآن کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے، جس کے بعد آج تک ہم اس قرآن کی حفاظت کا اہتمام نسل در نسل پوری لگن سے کرتے آ رہے ہیں-

    شمسی توانائی سے چلنے والے ماحول دوست ”شمسی چولہے“

    ماریو بروشی نے یہ بھی بتایا کہ ’اس چھوٹے سے قرآن کریم کے نسخے میں بہت سی کہانیاں، برکات اور معجزات ہیں ماریو کی اہلیہ قرآنِ کریم کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ’جب بھی میں اسے چھوتی ہوں، میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں قرآن ہمارے لیے خوش قسمتی لایا ہے، جب بھی میری بیٹیاں بیمار ہوتی ہیں یا کچھ بھی برا ہوتا ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ قرآن ہماری حفاظت کرے گا-

    ماریو ہر روز قرآن کو بوسہ دینے سے پہلے اپنے ہاتھ اور منہ کو دھوتے ہیں اور بوسہ دینےکے بعد اُسے اپنی پیشانی سے لگاتے ہیں یہ صرف دو سینٹی میٹر (0.7 انچ) کا ہےسائنسی تجزیےکی عدم موجودگی میں قرآن کو تاریخ میں لانا مشکل ہےلیکن ترانہ کی بیڈر یونیورسٹی میں قرآنی علوم کے محقق ایلٹن کاراج کے مطابق – 900 صفحات پر مشتمل یہ نسخہ کم از کم 19ویں صدی سے موجود ہے اس کی اشاعت 19ویں صدی کے آخر تک کی گئی ہے اور اب تک کے ریکارڈ میں موجود دنیا کے سب سے چھوٹے ترین قرآن میں سے ایک ہے۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات …

    کاراج نے کہا کہ یہ قرآن ایک بہت ہی چھوٹی شکل میں چھاپا گیا تھا، جو دنیا کی سب سے چھوٹی کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس کی ظاہری شکل سے، اس کی اشاعت 19ویں صدی کے آخر تک کی گئی ہے۔ یہ ایک غیر معمولی کام ہے، بہت قیمتی ہے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ نسخہ البانیہ میں ہے-

    ماریو بروشی نے بتایا کہ اس چھوٹے قرآن کریم کے حصول کے لیے ہمیں اب تک کئی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے کچھ عجائب گھروں سے آئیں لیکن اس خاندان نے تمام آفرز کو ٹھکرا دیا۔

    ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

  • مولانا وحیدالدین خاں کا یوم وفات

    مولانا وحیدالدین خاں کا یوم وفات

    مولانا وحیدالدین خاں: یکم جنوری، 1925ء کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش بھارت میں ولادت ہوئی۔ مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکر جو اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر ہیں اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے ہیں۔


    آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہیں۔ خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے ہیں، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی دیتے ہیں، ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن ہے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا۔ مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا وتکلیف پر یک طرفہ طور پرصبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا ہے جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہے۔
    ماہ نامہ الرسالہ
    ۔۔۔۔۔۔۔
    الرسالہ نامی ایک ماہ نامہ جو اردو اور انگریزی زبان میں شائع کیا جاتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے اور الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد اسلام کی دعوت کو عام انسانوں تک پہنچانا ہے، دور جدید میں الرسالہ کی تحریک، ایک ایسی اسلامی تحریک ہے جو مسلمانوں کو منفی کاروائیوں سے بچ کر مثبت راہ پر ڈالنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔ مولانا لکھتے ہیں کہ
    1976ء میں الرسالہ کے اجراء کے بعد سے جو کام میں کررہاہوں،اس کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو یہ سبق دے رہاہوں،کہ وہ منفی سوچ سے اوپر اٹھیں اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کریں۔
    الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن مولانا کی دختر محترمہ ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں سے 1984ء میں جاری ہوا اور اب تک جاری ہے،مولانا کی اردو کتب کے جو انگریزی ترجمے شائع ہوئے ہیں وہ تمام تر ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جس کا اعتراف مولانا نے اپنی ڈائری (1990ء – 1989ء) کے صفحہ 85 میں کیاہے۔
    سفرنامے
    ۔۔۔۔۔
    آپ کے سفر نامے کافی مشہور ہیں۔ جیسے سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول ودوم، سفرنامہ اسپین وفلسطین، اسفار ہند وغیرہ۔
    افکار ونظریات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    خان صاحب لکھتے ہیں کہ:(میری پوری زندگی پڑھنے،سوچنے اور مشاہدہ کرنے میں گزری ہے۔ فطرت کا بھی اور انسانی تاریخ کا بھی۔ مجھے کوئی شخص تفکیری حیوان کہہ سکتاہے۔ میری اس تفکیری زندگی کا ایک حصہ وہ ہے جو الرسالہ یا کتب میں شائع ہوتا رہاہے۔ اس کا دوسرا،نسبتاً غیر منظم حصہ ڈائریوں کے صفحات میں اکھٹا ہوتا رہاہے۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ میری تمام تحریریں حقیقتاً میری ڈائری کے صفحات ہیں۔ اس فرق کے ساتھ کہ لمبی تحریروں نے مضمون یا کتاب کی صورت اختیار کرلی۔ اور چھوٹی تحریریں ڈائریوں کا جزء بن گئیں۔)
    ان سب کے باوجود مولانا کی کچھ تحریریں اور ونظریات ایسے ہیں جن کی وجہ سے اہل علم ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔ اختلاف معمولی نہیں ہے بہت سی باتوں میں یہ جمہور علما اسلام سے الگ رائے رکھتے ہیں۔ جیسے انسان کامل، جہاد، دجال، مہدی، ختم نبوت کا مفہوم، ظلم کو برداشت کرنا اور جوابی کارروائی سے گریز کی تلقین، تقلید شخصی، وغیرہ
    اوراق حیات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    خود نوشت سوانح حیات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    مولانا وحید الدین خاں کی خودنوشت تحریروں پر مبنی سوانح عمری "اوراق حیات” شائع ہوگئ ہے، جو ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے. اس کتاب کو اردو زبان معروف سوانح نگار شاہ عمران حسن نے دس سال کی طویل محنت کے بعد مرتب کیا ہے . اس جاں گسل کام پر تبصرہ کرتے ہویے مولانا وحید الدین خاں نے ایک بار کہا کہ جو کام میں پوری زندگی نہ کر سکا اسے شاہ عمران حسن صاحب نے کیا ہے۔
    کتب و رساہل
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کتب
    ۔۔۔۔۔
    خاں صاحب نے عصری اسلوب میں 200 سے زائد اسلامی کتب تصنیف کی ہیں۔ جو آپ کی علمی قابلیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ان میں سے چند قابل ذکر تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔
    تذکیر القرآن
    اللہ اکبر
    الاسلام
    الرّبانیہ
    حقیقت حج (اردو اورعربی)
    پیغمبر انقلاب
    رازِ حیات
    مذہب اور سائنس
    مذہب اور جدید چیلنج
    ہند۔ پاک ڈائری (2006)
    اسلام دور جدید کا خالق
    عقلیات اسلام
    علما اور دور جدید
    تجدید دین
    سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول
    سفرنامہ غیر ملکی اسفار،جلد دوم
    سفرنامہ اسپین وفلسطین
    اسفار ہند
    خلیج ڈائری
    ڈائری جلد اول(1983-1984)
    ڈائری( 1989- 1990)
    ڈائری(1991-1992)
    فسادات کا مسئلہ
    سوشلزم اور اسلام
    مطالعہ قرآن
    تعبیر کی غلطی
    دین کی سیاسی تعبیر
    اظہارِ دین
    عربی کتب و تراجم[ترمیم]
    القضیۃ الکبری
    قضیۃ البعث الإسلامۃ
    واقعنا ومستقبلنا فۃ ضوء الإسلام
    الإسلام يتحدی
    من نحن
    عليکم بسنتی
    إمکانات جديدۃ للدعوۃ الإسلاميۃ
    التفسير السياسی للدين
    تاريخ الدعوۃ إلي الإسلام
    خطأ في التفسير
    مأساۃکربلاء الحسن والحسين
    نوٹ:الاسلام یتحدی:(مذہب اور جدید چیلنج) پانچ عرب ملکوں:(قطر، قاہرہ ،طرابلس، خرطوم اورتیونس) کی جامعات میں داخل نصاب ہے۔

  • نزول قرآن،شب قدر آج  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    لاہور:شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: شب قدر کے موقع پر آج شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہوں گے مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے،،علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کریں گے، بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی۔

    نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اورسامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس عظیم الشان رات کی عظمت و فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا “جب شب قدر آتی ہے تو حضرت جبرائیل امین فرشتوں کی جماعت کے ساتھ زمین پر آتے ہیں، ملائکہ کا یہ گروہ ہر اس بندے کے لیے دعائے مغفرت اور التجائے رحمت کرتا ہے جو ذکر الہیٰ اور عبادات میں مشغول ہوتا ہے۔

    لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947)کو عمل میں آیا تھا۔

    واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

  • حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

    خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: خلیفہ چہارم مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کایوم ولادت (آج) اتوار13رجب المرجب کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

    اس سلسلے میں مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں علما و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

    آپ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اورامت مسلمہ کےخلیفہ راشد چہارم تھے۔حضرت علی ؓ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش سے متعلق تواریخ میں لکھا گیا ہے کہ آپ بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے، آپ کا شماراسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں ہوتا ہے۔

    آ پ بارے میں عام روایت ہے کہ آپ نے 13 سال کے سن میں اسلام قبول کیا، حضرت علی ؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔ جتنے مناقب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں احادیث نبوی میں موجود ہیں، کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔

    19حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر 19 رمضان 40 ہجری میں شام سے آئے ایک شقی القلب شخص عبد الرحمن بن ملجم نامی شخص نے قطامہ نامی خارجی عورت کی مدد سے مسجد کوفہ میں حالتِ سجدہ میں پشت سے سر پر زہر بجھی تلوار سے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی ہونے پر آپ کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ ’’ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا۔

    دو روز تک حضرت علیؓ بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے آخرکار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21 رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔

  • سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

     

    اسلام آباد:سعودی ائیر لائن کی پرواز کے منسوخ ہونے سے جدہ ائیرپورٹ پر درجنوں کی تعداد میں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے۔ائیر لائن ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لیکر آنا تھا لیکن سعودی حکام کی جانب سے پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

     

    عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں، حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔

     

    مسافروں نے مزید بتایا کہ بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

     

    پرواز پر 330 مسافر سوار تھے، جو کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے تھے،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی عمرہ پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد بالآخر مسافروں کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام…

    کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کو منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    برطانوی خواتین پرحملے:قتل کے واقعات سےہرطرف خوف وہراس

    متاثرہ پرواز کے اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں اکثریت نے احرام باندھ رکھا تھا۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    بزرگ اور خواتین سمیت دیگر مسافر رات سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود رہے،جبکہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔بالآخر پی آئی اے کی پرواز 19 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔

  • سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

    سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

    نیویارک :سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا،سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔ پہلے انہوں نے اسلام کو دنیا کا آخری سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب خود اپنے مسلمان ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اینڈریو ٹیٹ کی سوشل میڈیا پر سابق ایم ایم اے فائٹر تام خان کے ساتھ نماز سیکھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔حال ہی میں ٹیٹ کو مبینہ طور پر دبئی میں سابق ایم ایم اے فائٹر ٹیم خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

     

    https://twitter.com/CobraTateKING/status/1584549763231322112?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584549763231322112%7Ctwgr%5Ee9a75ceba360cdfa5061c8980ded4adcc2b3f1eb%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40009767

    اس ویڈیو میں ٹیم خان، اینڈریو ٹیٹ کو نماز سکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اینڈریو ٹیٹ نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی۔

     

    ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتادی، ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی شیئر کی، جس کا مفہوم ہے ’’صبر رکھو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے‘‘۔

    اینڈریو ٹیٹ کو فی الحال تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا سامنا ہے، چنانچہ انہوں نے بندش سے باقی رہ جانیوالے ایک اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں۔

  • عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس،  اہم امور پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں آج شام منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں سابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی، سلمان احمد اور نجم شیراز شریک ہوئے۔

    خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

    اسکے علاوہ ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی اور چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے خدوخال پر بھی مشاورت ہوئی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج شام ایف نائن پارک میں رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ میں اپنی ساری قوم کو عید میلادالنبیﷺکی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ آج ایف نائن پارک میں ایک پروگرام منعقد ہوگا جبکہ پروگرام میں نبی اکرمﷺ کی سیرت پر گفتگو ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام 4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں عوام کو دعوت دیتا ہوں۔

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ادارہ”دعوۃ اکیڈمی“ تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ گزشتہ دنوں ایک حکم نامے کے ذریعے دعوۃ اکیڈمی کے 16 اساتذہ میں سے 10 اساتذہ کا یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں اور شعبہ جات میں تبادلہ کردیا گیا۔ جب کہ 6 اساتذہ کو”کورس لوڈ “ یونیورسٹی کی دیگر فیکلٹیوں میں دے دیا گیا۔اس طرح دعوۃ اکیڈمی اپنے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور اس کی تربیتی و اصلاحی سرگرمیاں بھی ماند پڑگئیں۔

    واضح رہے دعوۃ اکیڈمی کا قیام 1985ء میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کے قیام کے اغراض و مقاصد میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاداور اصلاحی و دعوتی نقطہ نظر سے دینی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم شامل ہیں۔ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کا انتظام بھی دعوۃ اکیڈمی کے پاس ہے۔ یہ ادارہ 10 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ 24 ملکی و غیر ملکی زبانوں میں 1300 سے زائد دینی و دعوتی کتب اور کتابچے شائع کرچکا ہے۔

    دعوۃ اکیڈمی آئمہ مساجد ،دعوتی تنظیموں ،سول و فوجی افسران، اساتذہ، صحافی، ادیب، وکلا،ڈاکٹر، خواتین اور طلبہ کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔اسی طرح خط و کتابت کے ذریعے بھی دینی و تربیتی کورسز کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ اب تک ان کورسز سے 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے استفادہ کیا۔اس ادارے کے تحت خواتین اور نوجوانوں کے لیے علیحدہ شعبہ جات کے علاوہ کراچی میں سندھ کی سطح پر ریجنل دعوۃ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

    ریجنل دعوۃ سینٹرسندھ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2002ء میں اس کے قیام سے لے کر اب تک سندھ اور بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں 252تربیتی پروگرام منعقد کیے جاچکے ہیں، جن میں 14 ہزار سے زائد افراد کی تربیت کی گئی۔دعوۃ اکیڈمی کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل بھی ہے اور اردو و انگریزی زبانوں میں ماہنامہ دعوۃ اور Insights کے ناموں سے دو علیحدہ دعوتی و تحقیقی جریدے بھی شائع ہوتے ہیں۔ان سرگرمیوں کے باوجود بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے دعوۃ اکیڈمی سے اساتذہ و محققین کے تبادلے کرکے اس ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

    بین الاقوامی اسلامی یونیوسٹی نے اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے کہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود علطیبی کا کہنا ہے کہ بہت سے شعبہ جات کو اپنے مینڈیٹ کے ساتھ صحیح طریقے سے جوڑ دیا گیا ہے اور دعوۃ اکیڈمی ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے اس عمل کو”اسٹریٹجک پلان“ کا حصہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دعوۃ اکیڈمی کے کردار کو صرف تربیتی ادارے سے لے کر تحقیق اور اعلیٰ تعلیم تک زیادہ سے زیادہ کیا جا رہا ہے۔ اکیڈمی تربیت کے علاوہ اعلیٰ سطح کے پروگرام بھی پیش کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دعوۃ اکیڈمی اور دیگر متعلقہ یونٹس سمیت ہر شعبہ اور انسٹی ٹیوٹ میں اضافی عملے کو کام کی مقدار اور دائرہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے معقول بنایا جا رہا ہے۔

     

    اس بیان پر شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نام نہاد”اسٹریٹجک پلان“ کا ذکر ہورہا ہے، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، کیونکہ اسے صرف بورڈ آف گورنرز کے سامنے پیش کیا گیا ہے، جب کہ بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کے قوانین (Statutes) میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے، نہ ہی اس کے پاس یہ اختیار ہے۔ یہ اختیار صرف بورڈ آف ٹرسٹیز کے پاس ہے اور بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس کئی سال سے ہوا ہی نہیں ہے۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی جس قانون کے تحت بنی ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آرڈی نینس 1985ء، اس میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، یا صدر آرڈی نینس جاری کرکے عارضی طور پر ترمیم کرسکتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ جب تک آرڈی نینس میں تبدیلی کرکے اسلامی یونیورسٹی کا اسلامی تشخص ختم نہ کیا جائے، تب تک اسٹریٹجک پلان کے نام پر یہ کھیل کیسے کھیلا جاسکتا ہے؟ دعوۃ اکیڈمی سے 10 اساتذہ کو ٹرانسفر کردیا گیا اور باقی 6 کو بھی دعوۃاکیڈمی سے باہر تدریسی ذمہ داریاں دے دی گئیں، تو دعوۃ اکیڈمی تو عملاً ختم ہوگئی ہے۔

     

    اب یہ کہنا کہ آپ دعوۃ اکیڈمی کو بامِ عروج پر پہنچائیں گے، محض ایک بھونڈا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ڈاکٹر مشتاق کا مزید کہنا ہے کہ اس”اسٹریٹجک پلان“ کی یہ خوبی تو یونیورسٹی سے باہر بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ پہلے ایک ڈیپارٹمنٹ کا ایک چیئرمین ہوتا تھا اور ایک فیکلٹی کا ایک ڈین۔ اب ایک ڈیپارٹمنٹ میں تین سربراہ ہوتے ہیں اور ان تین کے اوپر ایک اور سربراہ۔ پھر ایک فیکلٹی میں جتنے ڈیپارٹمنٹس ہیں، ان کے چار چار سربراہان کے اوپر ایک اور سربراہ اور پھر اس کے اوپر ڈین۔ یہ تماشا نہیں تواور کیا ہے؟دعوۃ اکیڈمی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے دعوة اکیڈمی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کے لیے ملنے والی گرانٹ غلط طور پر انتظامی امور پر خرچ کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اساتذہ اور تحقیقی و تربیتی عملے کے ہر منصوبے کو یہ کہہ کر رد کیا جاتا رہا کہ پیسے نہیں ہیں۔ تربیتی، تدریسی عملہ نے کئی ایسے منصوبے پیش کیے جس میں کوئی خرچہ نہیں ہونا تھا بلکہ ایسی تجاویز بھی دی گئیں جن سے آمدن ہونی تھی، وہ بھی ڈی جی صاحب کی طرف سے منظور نہیں کیے گئے۔ اب یہ کہہ کر کہ دعوة اکیڈمی میں کوئی کام نہیں ہو رہا، 16 میں سے 10 اساتذہ کو اکیڈمی سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا کوئی متبادل بھی نہیں دیا گیا۔دعوۃ اکیڈمی کے دیگر اساتذہ اور محققین میں بھی یونیورسٹی کے اس اقدام کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور دعوۃ اکیڈمی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کے ماند پڑنے پر افسوس کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اس اقدام کو واپس لیا جائے اور دعوۃ اکیڈمی کا ڈائریکٹر جنرل کسی اہل شخص کو بنایا جائے۔

  • نبوی نظام تعلیم کا موجودہ تعلیم سے تقابل — عمر یوسف

    نبوی نظام تعلیم کا موجودہ تعلیم سے تقابل — عمر یوسف

    نبی کریم ص کی نبوی زندگی مبارکہ کے دو حصے ہیں ایک مکی اور دوسرا مدنی دور ۔۔۔

    مکی زندگی میں نظام تعلیم اتنے موثر انداز میں نہیں تھا تاہم درسگاہ ابی بکر ، درس گاہ فاطمہ ، درسگاہ دار ارقم اور شعب ابی طالب میں آپ ص نے اپنے اصحاب اور دیگر لوگوں کی تربیت کا خوب اہتمام فرمایا ۔ ہجرت کے بعد آپ ص نے جب مسجد نبوی کی تعمیر فرمائی تو ایک حصہ ایسے لوگوں کے لیے مختص کیا گیا جو بے گھر مسلمان تھے ۔ یہی وہ مقام تھا جہاں نہ صرف بے گھروں کو گھر میسر آیا بلکہ اصحاب صفہ کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

    چنانچہ اصحاب صفہ کی تعمیر کے ساتھ ہی منظم تعلیم و تربیت کا آغاز ہوا ۔اور یہ وہ تربیت تھی جس کے ایسے شاندار اثرات نمایاں ہوئے کہ لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آگیا ۔

    ایسے عظیم لوگوں کی جماعت قائم ہوئی جن کی نظیر زمانے میں ملنا مشکل ہے ۔ ان کے دور کو سنہرا دور کہا جاتا ہے اور آج کا عقل و شعور رکھنے والا انسان دنگ رہ جاتا یے کہ ایسے زمانے اور حالات میں اس طرح کی قوم کا منصہ شہود پر آنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔
    اور یہ حیرت انگیز کام نبوی نظام تعلیم کی بدولت ممکن ہوا ۔

    یہ وہی تربیت ہے جس نے کہیں عمر رض جیسے عادل کہیں ابو طلحہ انصاری جیسے ایثار پسند کہیں مال و دولت کو راہ خدا میں لٹانے والے عثمان غنی کہیں بہادری و شجاعت کے علمبردار حضرت علی اور جری و مجاہد حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنھم پیدا کیے ۔

    اس کے برعکس موجودہ نظام تعلیم کا جائزہ لیا جائے تو کھوکھلی عمارت نظر آتی ہے ۔ کہیں الحاد کے شاخسانے کہیں بے حیائی کے فسانے کہیں لبرل ازم کے افکار کہیں سیکولرازم کے انظار کہیں احساس کمتری کے شکار اور کہیں بے دینی کے مینار نظر آئیں گے ۔

    دن بدن بڑھتی ہوئی نشہ آوری کہیں چوٹی پر چڑھتی ہوئی بے حیائی اور کہیں خودکشیوں کے گھناونے ارتکاب کرتے ہوئے طلباء موجودہ نظام تعلیم کے کھوکھلے پن کو ثابت کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

    ڈگریوں کو لیے دربدر تلاش نوکری کے ستائے لوگ مایوسیوں کی وادی میں نظر آئیں گے ۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ علم علم نہیں بلکہ معلومات ہے یہ تربیت نہیں بلکہ پیسے کمانے کے بہانے ہیں ۔

    جب نظام تعلیم نبوی اصولوں پر مبنی نہیں ہوگا تو اس معاشرہ فلاح و بہبود کی طرف جانے کی بجائے ہلاکت و تباہی کے طرف جائے گا۔

    موجودہ معاشرے میں نظام تعلیم اسی صورت موثر ہوسکتا ہے جب نسل کے اذہان و قلوب میں ایمان کے چراغ اللہ کا خوف و تقوی اور اسلام کی بالادستی کو راسخ کیا جائے گا ۔