Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    سیستان: افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ سے 200 سےزیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی تردید کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی، ایرانی بارڈرگارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایاایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50 افغان شہری بچ سکے۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    افغان عینی شاہد کا بتانا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا، ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، افغانستان کے حکومتی ادارے اور سفارتی مشنز اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

  • ایس سی او اجلاس،افغانستان شریک نہیں ہو گا

    ایس سی او اجلاس،افغانستان شریک نہیں ہو گا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں افغانستان شامل نہیں ہو گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او اجلاس میں افغانستان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی،پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں، افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست اور غیر فعال ہے،افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے، امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا، امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی،ذرائع کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے، ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں، ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا، ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے۔

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    "شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چین، روس، بھارت، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لیے سفارتی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں اقتصادی ترقی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ سڑکوں پر گشت، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی نمائندے کی شرکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

  • افغان وزارت خارجہ کا بیان قابل مذمت،ناقابل قبول ہے،پاکستان

    افغان وزارت خارجہ کا بیان قابل مذمت،ناقابل قبول ہے،پاکستان

    افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آیا ہے
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان مسترد کرتے ہیں، افغان وزارت خارجہ کا بیان غیر سنجیدہ تھا،یہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور قابل مذمت مداخلت ہے،جمہوری ملک کو لیکچر دینے کے بجائے اپنے مقامی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے،افغانستان کو دہشت گرد گروپوں کو جگہ دینے سے انکار کرکے بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنا چاہیے،افغانستان میں دہشت گرد گروپس پڑوسی ممالک کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، افغانستان کو ایک بار پھر عالمی دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا چاہیے،پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعاون کے لیے پر عزم ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں حکومت اور سیاسی مخالفین کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس کے منفی اثرات پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ گفت و شنید اور افہام و تفہیم سے ہے۔ حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ مذاکرات سے انکار مسئلے کو مزید پیچیدہ کررہا ہے۔ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان اور بااثر ادارے بڑھتی ہوئی ناراضگیوں کے ساتھ معقول اور حقیقت پسندانہ سلوک کرے۔

    افغان وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان یہ گماں ظاہر کرتا ہے کہ کیا افغان بلوائی جنہوں نے کل توڑ پھوڑ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، وہ ہمسایہ ملک نے سرکاری طور پر تو فراہم نہیں کیے تھے؟ کیا اس بیان کے بعد کیا تحریک انتشار اور سرحد پار سہولت کاروں کے درمیان گٹھ جوڑ میں کوئی شک رہ گیا ہے ؟کیا اس بیان سے یہ تاثُر بھی نہیں ملتا کہ پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنے کی اجازت بھی گنڈا پور نے خود ہی دی تھی ؟بہت حیرت انگیز بات ہے کہ افغانستان جہاں جمہوریت بالکل مفقود ہے، انسانی حقوق نام چیز ناپید ہے اور عورتوں کو بھر بکریوں سے ابتر سمجھا جاتا ہے وہ ملک آج ہمیں سمجھا جا رہا ہے – دیکھو تو سہی کون بول رہا ہے بجائے اپنا گھر سیدھا کرنے کے افغان حکومت اپنے بڑے ابو کو مشورے دے رہی ہے،شدید اچنبھے کی بات یہ ہے کہ افغانستان کی صورت حال نہیں بلکہ پاکستان خطے کیلئے خطرہ ہے ،واہ جی واہ،دوسروں کو نصیحت۔ خود میاں فضیحت

  • روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    روس نے علاقائی ملکوں کے ”ماسکو فارمیٹ“ اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ سیاسی‘ اقتصادی‘ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں بات چیت اور عمل درآمد کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے.

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق میزبان ماسکو نے افغانستان پر مشاورت کے ماسکو فارمیٹ کے چھٹے اجلاس میں افغانستان کے وزیرخارجہ عامرخان متقی کوخصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا اجلاس میں چین‘ پاکستان بھارت‘ ایران‘ قازقستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی.روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیںخاص طور پر افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل یا ان پر بات چیت ملکی نمائندوں کے بغیرممکن نہیں ہے شرکاءنے افغانستان کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کا سیاسی محرک نہیں ہونا چاہیے.

    اجلاس کے دوران افغانستان کی ترقی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا گیا شرکا نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی کوششوں میں کابل کی مدد کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا اجلاس کے شرکاءنے افغانستان میں شامل علاقائی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کابل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے تعاون کی امید افزا نوعیت کو نوٹ کیا.روسی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق شرکا نے افغانستان کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کا سیاسی محرک نہیں ہونا چاہیے شرکاءنے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں طالبان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ کہ وہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے ان کی مزید نقل مکانی کو روکنے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے ضروری حالات فراہم کریں.

    ماسکو فارمیٹ 2017 میں قائم کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ غربت کے شکار اور جنگ زدہ افغانستان کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کا ایک باقاعدہ پلیٹ فارم بن گیا ہے طالبان حکومت کہہ چکی ہے کہ ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے افغانستان کو اپنی قومی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے برکس جیسے فورمز میں شرکت کی ضرورت ہے برکس اس وقت دس ملکوں پر مشتمل تنظیم ہے جسے برازیل‘روس‘ بھارت‘ چین اور جنوبی افریقہ نے قائم کیا تھاادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرئے اور ہمسایہ ممالک میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے مطابق امریکی پالیسی کے زیراثررہنے کی بجائے بھارت کی طرزپر غیرجانبدرانہ خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے پوری دنیا خصوصا ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرئے.

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

  • افغان خواتین کی سیاسی پناہ سے متعلق یورپی عدالت نے  فیصلہ سنا دیا

    افغان خواتین کی سیاسی پناہ سے متعلق یورپی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    یورپی یونین کی اعلی عدالت نے افغان خواتین کو سیاسی پناہ دینے سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا ہے کہ افغان خواتین کو سیاسی پناہ دینے کے لیے صرف جنس اور قومیت ہی کافی ہے۔ای سی جے نے فیصلہ سنایا کہ طالبان کی طرف سے خواتین کے خلاف اختیار کیے گئے امتیازی اقدامات ظلم کی کارروائیاں ہیں جو کہ پناہ گزینوں کی حیثیت کو تسلیم کرنے کا جواز ہیں۔سویڈن، فن لینڈ اور ڈنمارک پہلے ہی سیاسی پناہ حاصل کرنے والی تمام افغان خواتین کو پناہ گزین کا درجہ دے چکے ہیں۔یہ فیصلہ آسٹریا کی جانب سے 2015 اور 2020 میں پناہ کی درخواست دینے کے بعد دو افغان خواتین کی پناہ گزین کی حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد آیا ،دونوں خواتین نے انکار کو آسٹریا کی سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ کے سامنے چیلنج کیا جس نے پھر ای سی جی سے فیصلہ طلب کیا تھا۔ای سی جے کیس کی دستاویز میں کہا گیا کہ ایف این نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک خاتون کے طور پر انہیں افغانستان ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو انہیں اغوا کا خطرہ لاحق ہو جائے گا، وہ اسکول جانے سے قاصر ہوں گی اور شاید وہ اپنی کفالت کرنے سے قاصر ہوں گی۔

    کراچی میں منوڑا کے ساحل پر دو خواتین سمیت چار افراد ڈوب گئے

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے،شہزادہ فیصل بن فرحان

    افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے،شہزادہ فیصل بن فرحان

    نیویارک: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ،افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے،عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے، سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہاہے۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے، سعودی عرب جنگ کے آغاز سےاب تک فلسطینی عوام کیلئے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے، فلسطینیوں کیلئے یو این امدای ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیاکے پراجیکٹس شامل ہیں۔

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک مزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرےگا، جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے، سعودی عرب یمن بحران، بحیرہ احمرکی صورتحال کے پُرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے، افغانستان کی صورتحال جنگجو ملشیا، مختلف گروپوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

  • مجھے افغانستان نہیں جانے دیا جا رہا،اعظم سواتی

    مجھے افغانستان نہیں جانے دیا جا رہا،اعظم سواتی

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی

    اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،اعظم سواتی عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،بلیو پاسپورٹ پر جانا چاہتا ہوں لیکن اسحاق داڑ کلاون بیٹھا ہے اسکی وجہ سے نہیں جاسکتا، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ عدالت میں ایسے الفاظ استعمال نہ کریں،اعظم سواتی نے عدالت سے معذرت کرلی،پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا بلیو پاسپورٹ پر افغانستان سفر کی اجازت کے لیے کیس میں وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل سے نکلیں گے اور ملک سیاسی استحکام آئے گا، کرپٹ حکومت اور انکے ہینڈلرز نے قاضی فائز عیسی، عامر فاروق اور راجہ سکندر کا کندھا استعمال کرکے آزاد عدلیہ اور بنیادی انسانی حقوق پر چڑھائی کی اس کا مقابلہ کریں گے، غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر چڑھائی کی، فرسودہ اور انصاف کے منافی ترامیم پر ان کو شکست ہو گی، پشاور میں 3 اکتوبر کو وکلاء کنونشن ہو گا۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

  • افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں۔

    باغی ٹی وی : جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وائس آف امریکا کو انٹرویو میں منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کو تنہا کرنے کی پالیسی کا حامی نہیں، افغان حکومت کی غلطیوں کی سزا افغانستان کے عوام کو نہیں ملنی چاہیئے، طالبان حکومت کے ساتھ جہاں ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے ہم اپنی سلامتی کے لیے لے رہے، جہاں سفارت کاری کی ضرورت ہے وہاں ہم سفارتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جنرل اسمبلی میں پاکستان کی ترجیحات پر پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح معاشی و سماجی ترقی، دوسری کشمیر، فلسطین اور افغانستان کی صورتحال ہے، اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈلائن پر شہباز شریف کی جو بائیڈن کے ساتھ باقاعدہ ملاقات طے نہیں، اُن کی یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات طے ہے،وزیر اعظم شہباز کی دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں ان امور کو اجاگر کریں گے۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    منیر اکرم نے مزید کہا کہ جغرافیہ نہیں بدل سکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیں تعلق رکھنا ہی ہے، افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے، افغان، پاکستان عوام کے درمیان تعلق نہیں بدلتا، افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لیے کام کریں گے، ہمارا مؤقف برقرار ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کیے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں، افغانستان سے متعلق ہماری جامع پالیسی ہے جو جاری رہے گی،پاکستان کی کوشش ہے کہ بھارت کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات واپس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرے تاکہ مزاکرات کا ماحول بن سکے اور بات چیت کے نتیجے میں اس عالمی تنازعے کا حل نکالا جاسکے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے علاؤہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں بھی ان مسائل کے حل پر زور دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

  • قومی ترانے کی بے حرمتی:پاکستان نے افغانستان سفارتخانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کردیا

    قومی ترانے کی بے حرمتی:پاکستان نے افغانستان سفارتخانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : رجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لبنان میں حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دھماکوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر لبنانی حکومت اور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    افغان قونصلر جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر افغانستان کے سفارت خانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کسی بھی میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے، افغان سفارت خانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، جو بھی سفارتی سطح پر موجود ہو اسے پاکستانی قومی ترانے کا احترام کرنا چاہیے، افغان ناظم الامور محب اللہ شاکر ایک ویلڈ ویزے پر پاکستان موجود ہیں، غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ ملاقاتوں اور ان کو مدعو کیے جانے کی گائیڈ لائنز ہوتی ہیں، ہم حکومتی اداروں اور صوبائی حکومتوں کو ان گائیڈ لائنز پر عمل کی درخواست کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سفارتی اقدار کا دنیا بھر میں سفارت کاروں کو احترام کرنا واجب ہوتا ہے، قومی ترانے اور قومی پرچم کا احترام ضروری ہوتا ہے، ہم نے اس معاملے کو افغان انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے ہم نے ماضی میں فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کو جرمن حکومت سے اٹھایا تھا، جرمن حکومت نے اس معاملے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی عالمی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے کا کوئی متبادل نہیں ہے، ہزاروں کشمیر حراست و قید میں ہیں، پاکستان اپنےکشمیری بہنوں بھائیوں کی اس کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    روس کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ روسی نائب وزیراعظم کا دورہ جاری ہے، وہ اسحاق ڈار سمیت متعدد وزراء سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ماضی میں کچھ ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کے تحت ان اشیاء پر پابندیاں عائد کی گئیں جو کہ ممنوعہ نہیں تھیں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے جوہری پروگرام پر کسی فرد سے ملاقاتیں نہیں کیں، پاکستان کا غیر ملک کو بیسز دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایسی افواہیں بے بنیاد ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شراکت داری باہمی ترقی روزگار کے مواقع بڑھانے کے ثمرات لا رہی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم 23 ستمبر سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لاینز پر متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارت کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کی کوئی درخواست ملی۔

  • پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا،منیر اکرم

    پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا،منیر اکرم

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے-

    باغی ٹی وی :افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے، پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے،افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے، افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

    سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لے پرعزم ہے۔

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی