Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا،افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔

    ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے جبکہ جانسن چارلس نے 43، روومن پاؤل نے 26 اور شائے ہوپ نے 25 رنز اسکور کیے۔افغانستان کے گلبدین نائب نے 2 اوورز میں 14 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے ایک اور نوین الحق نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کے 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں عقیل حسین نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر دیا، جس کے بعد گلبدین نائب بھی 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمر زئی نے کچھ مزاحمت کی اور دونوں بیٹرز نے بالترتیت 38 اور 23 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی ر پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6-6 پوائنٹ حاصل کرکے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں

  • ٹی ٹوئنٹی، افغانستان نے سپرایٹ میں کوالیفائی کر لیا

    ٹی ٹوئنٹی، افغانستان نے سپرایٹ میں کوالیفائی کر لیا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، افغانستان نے پاپوانیوگنی کی ٹیم کو شکست دی، افغان ٹیم نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا

    گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

    اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی

    افغانستان تینوں میچ جیت چکا ہے اور سپر ایٹ میں افغانستان نے کوالیفائی کر لیا ہے،

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • افغانستان میں تین ہسپانوی سیاح قتل

    افغانستان میں تین ہسپانوی سیاح قتل

    افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، افغانستان میں تین ہسپانوی سیاحوں کو قتل کر دیا گیا ہے

    واقعہ افغانستان کے صوبے بامیان میں پیش آیا، تین ہسپانوی سیاحوں کے ساتھ تین مقامی شہریوں پر بھی گولیاں برسائی گئی ہیں، واقعہ میں چھ افراد کی موت ہو ئی ہے، واقعہ کی او آئی سی نے بھی مذمت کی ہے،ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری اسلامی ریاست خراسان نے قبول کی ہے

    او آئی سی کی جانب سے ہسپانوی سیاحوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے، او آئی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایران نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں روس نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے

    دوسری جانب افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان مختلف انسانی بحرانوں کا شکار ہے،صحت کے مسائل ہوں یا قدرتی آفات افغان طالبان کے دور اقتدار میں عوام بھوک ، افلاس اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں،جہاں پوری دنیا خسرہ جیسی وباء پر قابو پا چکی ہے وہاں طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اس وباء کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے،حال ہی میں آنے والے سیلاب میں بھی متاثرین سیلاب تک ریلیف پیکج نہ پہنچنے کی وجہ سے افغانستان کے صوبے غور کے سیلاب متاثرین برہم ہیں،طالبان حکومت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں خسرہ کے تین ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں، خسرہ وبا کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے،ڈاکٹر محب اللہ حبیبی نے کہا کہ”مارچ کے مہینے تک ہم روزانہ 8 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرتے تھے لیکن اب ہم یومیہ 18 سے 21مریضوں کو داخل کر رہے ہیں جو کہ ماہانہ 560 سے 620 مریض بنتے ہیں، گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ کیا کہ مارچ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،خسرہ کی وبا میں اضافے کے ساتھ ساتھ افغانستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا بھی شکار ہوا ہے، بنیادی سہولیات اور امدادی سامان کی عدم د ستیابی کے باعث سیلاب متاثرین میں شدید غصے کی لہر ہے، حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ،150 سے زائد زخمی اور 5000 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں حالیہ سیلاب نے رہائشیوں کو مالی و جانی نقصان پہنچایا ہے جسکی وجہ طالبان حکومت کی جانب سے امداد میں تاخیر ہے۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • افغانستان :غور میں شدید بارش  کے نئے سلسلے اور  سیلاب نے تباہی مچادی

    افغانستان :غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب نے تباہی مچادی

    کابل: افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب میں 50 افراد جاں بحق اور ہزاروں گھر منہدم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں شدید بارشوں کے نئے سلسلے اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جبکہ غور کے پولیس ترجمان نے کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا اور ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں،بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے، سیکڑوں چھوٹے بڑے پُل بھی تباہ ہوئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد بھی درخت بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

    ترجمان گورنر صوبہ غور کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں غور کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا نیا سلسلہ جمعے کے روز شروع ہوا تھا، بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اہم شاہراہیں ناقابل استعمال ہوجانے سے غور کا زمینی رابطہ اطراف کے تمام علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے دو ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ چار ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور دو ہزار دکانیں زیرآب آگئی ہیں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مجموعی طور پر سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

  • افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک ، 12زخمی

    افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک ، 12زخمی

    کابل: افغان صوبے غور میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12زخمی ہوئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گرا،ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا، حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق افغانستان کی طالبان کے زیرانتظام وزارت قومی دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایم آئی 17 طیارے کو "تکنیکی مسائل” کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے وسطی صوبہ غور میں دریا میں گرنے والے لوگوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کی 2021 میں امریکی زیرقیادت غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد اور اس کے گرنے والی ریپبلکن حکومت کی افواج سے متعدد طیارے وراثت میں ملے۔

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

    یہ واضح نہیں ہے کہ طالبان کتنے طیارے اور کس قسم کی مرمت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، لیکن روسی ایم آئی 17 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر اکثر امدادی کارروائیوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں ، بشمول حالیہ سیلاب جس میں ملک کے شمال مغربی حصے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

  • افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

    افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب سے 60 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے

    افغانستان کے صوبے بغلان میں شدید طوفانی بارشیں ہوئی جس کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی،سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں 60 اموات ہوئی ہیں، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں دو سو سے زائد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجے تھے ،

    افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں،طوفان اور سیلاب نے گزرگاہ نور، جیلگاہ، ناہرین، بغلان مرکزی اور برکہ کے اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت پل خمری کو بھی متاثر کیا ہے، تخار، بدخشان اور سمنگان سمیت دیگر شمالی صوبوں کو بھی سیلاب نے متاثر کیاہے،

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں ، ہم افغان انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں و افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جب ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا موصول ہو گا ہم معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے دفتر خارجہ کے علاوہ افغانستان سے رابطے کے دیگر چینلز بشمول سکیورٹی ڈومین میں بھی موجود ہیں ۔

    اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل …

    پاکستانی عازمین حج کی پروازیں سعودی عرب پہنچنا شروع

    جوس کی فروخت میں کمی پر جوس کونسل کے وفد کی وزیر سے ملاقات

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    کابل: افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے،افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت شامل ہیں، مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،جبکہ صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

  • پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

    پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

    افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کےتہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : 23 اپریل 2024 کو ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا،گرفتاردہشتگرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے، زخمی دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حبیب اللہ افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے، جس نے اعتراف کیا کہ حملے کیلئے راکٹ لانچر، گرنیڈ اور اسلحہ افغانستان سے فراہم کیا گیا، ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے میرے دو ساتھی مارے اور میں زخمی ہو گیا، گرفتاری کے بعد احساس ہوا کہ ہمیں ورغلایا گیا تھا جو بہت بڑی غلطی تھی۔

    قبل ازیں 22 اپریل کو طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا، پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے تھے ، اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل برآمد ہوئی تھی،ڈرائیورز اور پکڑا گیا، اسلحہ قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا تھا-

  • افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

    قندھار: افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کےر وپوش سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ عید پر ناصرف وہ عوام کے درمیان دکھائی دیے بلکہ قندھار میں نماز عید کی امامت بھی کی،تاہم، اس موقع پر بھی انہوں نے اپنا چہرہ دکھانے سے گریز کیا تھا اور عوام کی طرف پیٹھ کر کے ان سے خطاب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عید الفطر کے موقع پر اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں لکھا کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے قندھار کی سب سے بڑی مسجد میں ہزاروں نمازیوں کی امامت کی اور نماز عید پڑھائی-

    اس سال افغانستان کی وزارت برائے مذہبی امور نے احکامات جاری کیے تھے کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کے آئمہ اخوند زادہ کا رمضان میں جاری کیا گیا ایک بیان عوام کو پڑھ کر سنائیں،اپنے اس بیان میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے ملکی عوام پر اسلام میں شریعت کی پابندی کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان کے عالمی برادری کی ساتھ اچھے تعلقات ہونا چاہئیں۔

    واضح رہے کہ سن 2016ء میں افغان طالبان کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے اخوند زادہ محظ چند ایک مواقع پر ہی منظر عام پر آئے ہیں اور اب تک ان کی صرف ایک ہی تصویر دستیاب ہے عمومی طور پر میڈیا نمائندگان کو ان سے ملاقات کرنے کے حوالے سے پابندی کا سامنا رہا ہے، جبکہ ان کی تصویر لینے یا فون پر ویڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔