Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کوعارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن  جاری

    قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کوعارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کوعارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان سے غیر قانونی غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، تاہم قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، کیوں کہ دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو عارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کوتحفظ حاصل ہوگا،طورپرقیام کرسکتے ہیں نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے-

    موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا …

    افغان مہاجرین کی مبینہ گرفتاریوں کے معاملے پروزارت سرحدی و ریاستی امور (سیفران) نے خط میں لکھا کہ تمام صوبے یقینی بنائیں کہ قانونی افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کیا جائے، پروف آف رجسٹریشن اور افغان سیٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے قانونی دستاویزات کے حامل مہاجرین کی واپسی رضاکارانہ بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے۔

    وزارت سیفران نے اپنے خط میں تمام صوبوں کو اس معاملے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار اور ہراساں نہ کریں۔

    کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر …

    واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

  • افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    کابل: شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    دوسری جانب افغانستان میں جمعہ کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

    قدرتی آفات سےنمٹنے کے ادارے کےترجمان ملا جان صائق نےکہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا ہے دو سر ی جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے 2 لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ شامل ہے۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک

  • افغانستان میں زلزلے سے تباہی،پاکستان کا میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،پاکستان کا میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،حکومت پاکستان نے 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

    وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم سرجنز اور میل نرسز پر مشتمل ہوگی ،میڈیکل ٹیم (پمز) کے دو نیورو سرجنز، دو آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن پر مشتمل ہوگی ،ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے ،میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے ،اگر مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا ،فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،غزہ میں صحت کی سہولیات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں

    واضح رہے کہ افغانستان صوبہ ہرات میں زلزلہ کی وجہ سے دو ہزار سے ذائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں،طالبان کی حکومت کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان "محمد جانان سائق” کا کہنا ہے کہ تقریباً 9,240 افراد زخمی ہوئے ہیں

    مشکل گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں تباہ کن زلزلے پر دلی طور پر افسردہ ہوں،ہمارے دل زلزلے سے متاثرہ برادری کے لئے غمزدہ ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،افغانستان میں متاثرہ افراد کی ذیادہ سے ذیادہ امداد کے لئے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے،افغان حکومت نے طبی ٹیم، فیلڈ ہسپتال، 50 خیموں اور 500 کمبل کی درخواست کی ہے، ریلیف کی اشیاء کے ساتھ یہ تمام چیزیں بھی آج دوپہر کو افغانستان بھیج دی گئی ہیں، افغانستان مزید ریلیف کی اشیاء بھی بھیجی جا رہی ہیں،

    اقوام متحدہ کا بھی اس بارے میں کہنا ہے کہ مقامی حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل ہرات میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی گروپ افغانستان میں داخل ہو کر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جا چکے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ نے افغانوں کے ساتھ ایرانی عوام کی ہمدردی اور دوستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

  • افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ،کرکٹر راشد خان کا   ورلڈکپ کی میچ  فیس متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ،کرکٹر راشد خان کا ورلڈکپ کی میچ فیس متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں 2 ہزار سے زائد انسانی جانیں چلی گئیں جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سےزائد انسانی جانوں کو نگل گیا ،افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جب کہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی

    ملک میں قدرتی آفت کے باعث سنگین صورتحال پر کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود افغان آل راؤنڈر راشد خان جو اس نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زلزلہ متاثرین کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہےمیں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی-

    شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے …

  • افغانستان میں  زلزلے سے اموات کی تعداد   2 ہزار سے زائد ہو گئی

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی

    ہرات: افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سےزائد انسانی جانوں کو نگل گیا ،افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ زلزلوں میں 320 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ طالبان کے ایک مقامی اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کئی افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن پھر بھی مدد کی ضرورت ہے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    https://x.com/OCHAAfg/status/1710727853434920971?s=20
    اس کے علاوہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین افٹر شاکس کو بھی محسوس کیا جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہون کا خدشہ ہے،جیولوجیکل سروے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے نقشے میں خطے میں سات زلزلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ادھرعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہرات ضلع کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے ملتا ہے،جبکہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس اور کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

    پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

  • افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    کرکٹ ورلڈکپ، تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    افغانستان کی ٹیم ابتدا میں اچھی کھیلی تاہم بیٹنگ لائن زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور 156 کے مجموعی اسکور پر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی،بنگلادیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے 157 رنز کا ہدف ملا تھا ،بنگال ٹائیگرز نے157رنزکا ہدف 35 ویں اوور میں مکمل کر لیا،

    ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف 156 رنز پر ڈھیر ، افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیاتھا،افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بناکر کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے، رحمت شاہ کو بھی شکیب نے 18 رنز پر پویلین لوٹایاجس کے بعد کپتان حمشت اللہ شاہد کو 18رنز پر مہدی حسن نے پویلین کی راہ دکھائی، اگلے ہی اوور میں رحمان اللہ گرباز بھی 47 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بن گئے نجیب زادران ٹیم کو سنبھالنے آئے لیکن وہ بھی 5 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار ہو گئے، محمد نبی بھی صرف 6 رنز ہی بنا سکے اور تسکین احمد کا شکار بنے

    آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آوٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں ,اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

    آج دوسرا میچ بھی ہو گا،دوسرے میچ میں جنوبی اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

  • ایشین گیمز ؛  افغانستان پاکستان کو شکست دیکر فائنل  میں شامل

    ایشین گیمز ؛ افغانستان پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں شامل

    ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے جبکہ ینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی۔


    پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز درکار تھے افغانستان نے 17 اوورز اور 5 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔
    ورلڈ کپ 2023 کن کن کھلاڑیوں کیلئے آخری ورلڈ کپ ہوسکتا؟
    فرانسیسی سفیر نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کردیا

     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں
    میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم نے کی، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ، افغانستان فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

  • افغانستان کا آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان

    افغانستان کا آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان

    بینک آف افغانستان نے آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امریکی کرنسی نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان نیوز ایجنسی "بختار” نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک ’دی افغانستان بینک‘ نےآج 3 اکتوبر 2023 کو ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ افغان کرنسی کی مارکیٹ میں قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی ہو گئی تھی،ڈالر کی قیمت میں مسلسل تین ہفتوں تک کمی کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گئی ہےمنگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے ہو گئی گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق بشری بی بی کی درخواست …

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

    چمن فالٹ لائن میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں …

  • بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    نئی دہلی: افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط بھیجا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانےکو یکم اکتوپر سے بند کردیا جائے گاخط میں لکھا ہےکہ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کو سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس ہے۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189818516119651?s=20
    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا، سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189840032846245?s=20
    واضح رہے کہ اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلبا اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بھارت2021 میں اقتدار میں واپس آنے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے افغان سفارت خانے کو سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ سفیر اور مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کابل سے فرار ہو گئے تھے۔

  • کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    کراچی : افغانستان سے بحرین کے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن پکڑی گئی، پارسل افغانستان سے بحرین بھیجا جارہا تھا، پارسل مزار شریف سے بحرین روانہ کیا گیا تھایہ انکشاف بھی ہوا کہ پارسل وصول نہ کرنے پر قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد کرلی،کراچی ائیرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے کلیکٹر شفیق احمد لاٹکی کے مطابق ان کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر لاوارث میں منشیات کا سراغ لگایا۔

    انہوں نے بتایا کہ فروٹ باسکٹس پر مشتمل پارسل افغانستان کے شہر مزار شریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا، غالباً پکڑے جانے کے ڈر سے بحرین میں متعلقہ شخص نے پارسل وصول نہیں کیا۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے ڈر سے پارسل وصول نہیں کیا گیا، بحرینی حکام نے پارسل کھولے بغیر کراچی بھیج دیا،کراچی ائیرپورٹ پر شک کی بنا پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلیٰ کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایا۔

    پارسل کھولنے پر کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل آئس برآمد ہوئی جس پر کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز