Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز: افغانستان کی پاکستان کو 18 رنز سے شکست

    تین ملکی ٹی 20 سیریز: افغانستان کی پاکستان کو 18 رنز سے شکست

    شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم اب بھی سرفہرست ہے۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ابراہیم زدران نے بھی 45 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔دیگر بلے بازوں میں عظمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان 8 رنز ناٹ آؤٹ بنا سکے جبکہ کریم جنت بھی 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 151 رنز ہی بنا سکی۔حارث رؤف نے آخر میں 16 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20، صاحبزادہ فرحان 18، فہیم اشرف 14 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔اوپنر صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ بھی نہ کھول سکے، جبکہ محمد حارث صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا ڈیوٹی دینے سے انکار، غزہ جنگ غیر قانونی قرار

    مودی کی تیاریاں تیز، ائیرفورس کے بعد نیوی تیار،سچ بولنے والے گرفتار

    بی آئی ایس پی سے لاکھوں ٹیکس دہندگان مستفید، 4 ارب روپے کی ادائیگیاں

    سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات، آبادیوں کی منتقلی شروع

  • افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کے تعداد 3 ہزار ہے۔

    افغان ہلال احمرنے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے 8 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 1124 لاشیں مل چکی ہیں،افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے ،زلزلے سے کم از کم پانچ صوبوں میں اموات ہوئی ہیں،مشرقی صوبہ کنڑ میں آفات سے نمٹنے کے محکمے کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    زلزلے کے بعد پانچ آفٹر شاکس بھی آئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان تھی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ کنڑ کے علاقوں نورگل، سواکئی، واٹا پور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سینکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

  • سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔ ابراہیم زادران نے 63، صدیق اللّٰہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

    افغان کپتان راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شرف الدین اشرف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

  • افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو  پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

    افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو پر ڈی مارش دیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

    ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو یہ خط دیا ہے، جسے سفارتی زبان میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق وہ بیرونِ ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، تاہم تاحال افغان حکام نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے اور پاکستان کی جانب سے بھی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کا متقاضی ہے اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا پاکستان ان مبینہ حملوں میں ملوث ہے یا نہیں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی کابل سے صرف ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان حکام سے کہا ہے کہ یا تو ان عناصر کو سرحد سے ہٹائیں یا پھر ہمارے حوالے کر دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور وسطی ایشیائی ممالک سے براہِ راست روابط قائم ہوں گے۔

    وزیر آباد، مریم نواز کے دورے کے بعد فلڈ ریلیف کیمپ ختم، متاثرین پریشان

    اتحاد ٹاؤن میں کن کن لوگوں کی انویسمنٹ،مبشر لقمان کا مریم نواز سے معصومانہ سوال

    خیبرپختونخوا سے گلگت،پنجاب،ہر سیلاب متاثرہ ضلع میں مرکزی مسلم لیگ نظر آئے گی،تابش قیوم

  • ایران سے واپس آنیوالےافغان مہاجرین کی بس ٹینکر اور موٹرسائیکل سے ٹکراگئی، 76افراد ہلاک

    ایران سے واپس آنیوالےافغان مہاجرین کی بس ٹینکر اور موٹرسائیکل سے ٹکراگئی، 76افراد ہلاک

    ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کو لے جانے والی بس ہرات میں آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت 76 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ہرات شہر کے باہر گزره ضلع میں پیش آیا، اور اس میں ایک موٹر سائیکل بھی حادثے کا شکار ہوئی 2 افراد ٹرک میں اور 2 موٹر سائیکل پر سوار تھےحادثہ بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، بس میں سوار تمام افراد، آئل ٹینکر میں سوار 2 اور موٹرسائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    ہرات کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نے بتایا کہ بس میں وہ افغان سوار تھے جو حال ہی میں ایران سے واپس آئے، اور کابل جا رہے تھےیہ افراد اُن ہزاروں افغانوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ مہینوں میں ایران سے زبردستی نکالا گیا یا ملک بدر کیا گیا-ہ تمام مسافر مہاجر تھے، جو اسلام قلعہ سے بس میں سوار ہوئے تھے، اسلام قلعہ ایران اور افغانستان کے درمیان ایک سرحدی کراسنگ پوائنٹ ہے۔

    واضح،رہےکہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی وجوہات میں دہائیوں کی جنگ کے باعث خستہ حال سڑکیں، ہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کی کمی شامل ہیں۔

    دہلی کی وزیر اعلیٰ پر حملہ کرنے والا شخص”ڈاگ لور” ہے، ماں کا دعویٰ

    عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

  • افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    کابل آج پاکستان اور چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 20 اگست کو چینی حکمران جماعت کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی، اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کابل کا دورہ کریں گے اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    توقع ہے کہ ان مذاکرات میں پہلے سے کیے گئے وعدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں انسداد دہشت گردی کے تعاون، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے اور علاقائی تجارت و روابط کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات شامل ہوں گے، اجلاس کے شرکا مشترکہ مفادات، باہمی سمجھوتے اور وسیع تعاون کی بنیاد پر مستقبل کے تعلقات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    یہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو ایک روزہ ڈائیلاگ پر مشتمل ہوگا، جس میں وانگ ژی، اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شرکت کریں گے،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج کابل پہنچ گئے ہیں،وزیر خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ اور سینئر مشیر، سفیر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں موجود ہیں۔

    اس دوران نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وانگ ژی کابل میں اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے، تاکہ 21 اگست کو پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں،اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں اسحٰاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا تھا۔

  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔

    افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگاپروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے-

    معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے، اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔

    سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے،شرجیل میمن

    معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا، جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔

    بلوچستان میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا،ملزمان کی رہائی کا مطالبہ

  • افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی انجینئرز کی تیار کردہ بس اور کار کو نمائش کیلئے پیش کر دیا۔

    افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل میں صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

    افغان حکومت کے مطابق یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے ، افتتاحی تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔

    ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے،لکھا کہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا، میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا-

  • جرمن عدالت کا اہم فیصلہ: افغان خاندان کو ویزا جاری کرنے کا حکم

    جرمن عدالت کا اہم فیصلہ: افغان خاندان کو ویزا جاری کرنے کا حکم

    جرمنی کی ایک عدالت نے افغانستان میں خطرے سے دوچار ایک افغان خاندان کو ویزا جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شروع کیے گئے خصوصی تحفظ پروگرام کے تحت پہلے ہی منظوری حاصل کر چکا تھا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق برلن کی انتظامی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت اس خاندان کو ویزا دینے کی پابند ہے، کیونکہ اسے ایک "قانونی طور پر لازم عہد” دیا جا چکا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب جرمنی میں قدامت پسند چانسلر فریڈرک میرز کی نئی حکومت نے اس خصوصی پروگرام کو روک دیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افغانوں کی منتقلی کا عمل متاثر ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2500 افغان شہری موجود ہیں، جنہیں اسی طرح کی منظوری دی جا چکی ہے اور وہ جرمنی جانے کے منتظر ہیں۔یہ پروگرام ان افغانوں کے لیے شروع کیا گیا تھا جنہوں نے افغانستان میں جرمن فوج، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں یا دیگر اداروں کے ساتھ کام کیا اور جنہیں طالبان حکومت سے براہ راست خطرہ لاحق ہے۔

    عدالت کے اس فیصلے کو انسانی حقوق کے حامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری، 4 سرمایہ کار کمپنیاں نے پری کوالیفائی کر لیا

    بھارتی کرکٹرکے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

    قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری

    لاہور میں 84 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، پی بی سی اے کا سروے مکمل