Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہےمثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا مجھے اعتماد ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور افغانستان 2 برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی میں اضافہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔

    منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

    مخصوص نشستیں کیس : الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات جمع کرادیں

    فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

  • افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیگسیتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہےجسے ہیگسیتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک ‘‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔

    پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں سینکڑوں انٹرویوز اور ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ شامل تھا یہ واضح نہیں کہ نئی تحقیق کون سی نئی مخصوص معلومات حاصل کرنا چاہتی ہےپینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر 13امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

    افغانستان سے انخلا کے آخری دنوں میں ایبی گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں اور 170 افغان شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے اس واقعے نے وسیع پیمانے پر بحث و تنقید کو جنم دیا تھا، جس میں کابل سے نکلنے کے لیے ایئرپور ٹ پر امڈتے ہوئےمایوس افغان شہریوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر نے مزید شدت پیدا کی تھی۔ کچھ افغان تو امریکی فوجی طیاروں سے چمٹ گئے تھے جبکہ وہ اڑان بھر رہے تھے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی

    2023 میں ایک تفصیلی امریکی فوجی جائزہ کا حکم دیا گیا تھا تاکہ انٹرویوز کیے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے، بعد ازاں دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک میرین نے بتایا تھا کہ اسنائپرز نے ممکنہ بمبار کو دیکھا تھا لیکن اسے نشانہ بنانے کی اجازت نہیں مل سکی تھی-

  • پاکستان اور افغانستان کاتجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور افغانستان کاتجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے شرکت کی اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا-

    یہ اجلاس مثبت، تعمیری اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا،اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور خطے میں استحکام، باہمی تعاون، اقتصادی روابط، اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی-

    دشمن روایتی جنگ میں شکست کےبعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے،عطا اللہ تارڑ

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

    علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔

    بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا،ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

  • افغانستان اور بھارت  ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    افغانستان اور بھارت کے درمیان واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ چند روز میں بھارت سے لدے 29 ٹرک بھارت روانہ ہو چکے ہیں، جن میں بڑی مقدار میں خشک میوہ جات شامل تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق20 مئی کو 14 افغان ٹرک بھارت گئے،19 مئی کو 10 ٹرک روانہ ہوئے،جبکہ 16 مئی کو 5 ٹرک واہگہ بارڈر عبور کر چکے ہیں۔

    یہ پیش رفت افغانستان کی جانب سے کی گئی اس درخواست کے تناظر میں ہوئی ہے جس میں پاکستان سے 150 تجارتی ٹرکوں کو بھارت بھیجنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ اس درخواست کے بعد پاکستان نے یکم مئی کو مشروط اجازت دے دی، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈرائیورز کے انٹری پرمٹس میں تاخیر کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار رہا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت فروری 2019 سے معطل ہے، جب پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز عائد کر دی تھیں۔ اس کے بعد اگست 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت (آرٹیکل 370) ختم کی، جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی تجارتی روابط محدود کر دیے تھے۔

    باوجود ان پابندیوں کے، واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان محدود ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ جاری ہے، جو موجودہ سیاسی تناؤ کے باوجود علاقائی اقتصادی رابطوں کی ایک اہم مثال ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، آئندہ دنوں میں مزید افغان ٹرک بھی بھارت بھیجے جائیں گے۔

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    تنگوانی: بھینس چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، گھر کا مالک شدید زخمی

    وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

  • سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور چین سے باہمی احترام اور تعمیری روابط پر مبنی تعلقات قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بیان کابل میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے پاکستان اور چین کے خصوصی ایلچیوں کی ملاقات کے بعد افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق اور چین کے یو شیاویونگ نے شرکت کی۔ ملاقات تین ملکی (سہ فریقی) فورم کے تحت ہوئی جو 2017 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد افغانستان، پاکستان اور چین کے مابین سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق، سراج الدین حقانی نے کہ "اسلامی امارت علاقائی تعلقات کو اہم سمجھتی ہے اور ہمارے نقطہ نظر سے اقتصادی، سیاسی اور علاقائی افہام و تفہیم صرف باہمی احترام اور تعمیری روابط سے ممکن ہے۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران طے پایا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا وزارتی دور کابل میں منعقد کیا جائے گا، جس سے فورم کے تحت جاری تعاون کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    علاوہ ازیں، پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہ”اس ملاقات کا مقصد اسلام آباد میں ہونے والے پانچویں سہ فریقی مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لینا، آئندہ کابل میں منعقدہ چھٹے دور کی تیاری کرنا، اور سہ فریقی تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔” وفود نے علاقائی استحکام، باہمی احترام اور مضبوط سفارتی بنیادوں پر تعمیری روابط کے عزم کا اعادہ کیا۔

    چین اور پاکستان کے خصوصی ایلچیوں نے کابل میں افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی، جس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزارت تجارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد افغانستان، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا، مشترکہ صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام، اور برآمدی پروسیسنگ مراکز کے آغاز جیسے عملی اقدامات پر غور کرنا تھا۔

    چینی اور پاکستانی ایلچیوں کی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات

    ملاقات میں یہ تجاویز بھی زیر غور آئیں:
    افغانستان میں مشترکہ صنعتی پارکس کا قیام
    خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل
    سہ فریقی تجارتی میلوں کا انعقاد
    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے امدادی مراکز
    تینوں ممالک کے درمیان بینکنگ تعلقات کو فروغ دینا

    بیان کے مطابق وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے پاکستان اور چین کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
    "اسلامی امارت کی پالیسی معیشت پر مبنی ہے، اور ہم باہمی مفادات کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پالیسی سازی اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔”انہوں نے اس موقع پر چینی اور پاکستانی ہم منصبوں کو افغانستان کے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور تجارتی مذاکرات کو عملی شکل دی جا سکے۔

  • پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کےسہ فریقی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور یکطرفہ جارحیت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

  • وزیر خارجہ  کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام ہم منصب عامر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورۂ افغانستان کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیادونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

    تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان ہم منصب کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی سے بھی آگاہ کیا انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی افغان ہم منصب کو تفصیلات بتائیں وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔

    قائم مقام افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

  • ملک بھر سے غیر قانونی  افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں کو افغانستان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 2 ہزار 356 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو روانہ کیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر نے بتایا کہ گذشتہ روز 2 ہزار 356 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر ہوئے۔ملک بدر افغان شہریوں میں سے 2 ہزار 394 افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے ڈی پورٹ کیا گیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر سے گرفتار 712 افغان شہریوں کو سیدھا طورخم سرحد منتقل کرکے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے لیکر اب تک 46 ہزار 116 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

  • اسحٰق ڈار  کا رواں ہفتے افغانستان کا دورہ  طے

    اسحٰق ڈار کا رواں ہفتے افغانستان کا دورہ طے

    وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان کی کوشیش رنگ لانے لگی۔اس ھوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے کابل کا دورہ کریں گے جہاں وہ افغان ہم منصب سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔ نائب وزیراعظم افغان قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اہم دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، سرحدی مسائل، مہاجرین کی باعزت واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحٰق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور امریکی اسلحے کے استعمال کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے کامرس حاجی نور الدین عزیزی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے تجارت اور علاقائی روابط میں تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کی اہمیت پر اتفاق ہوا۔

    اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کے سامنے پیسوں کا اعتراف کرلیا

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

    اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کریں گے، حافظ نعیم

    سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

    برطرفی معطل، سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین بحال

  • مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    اسلام آباد: افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مذاکر ات ہوئے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت جام کمال نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیر تجارت نورالدین عزیز ی نے کی۔

    دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ سہولتوں، اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تکنیکی ٹیمیں بھی جلد ملاقاتیں کریں گی تاکہ عملی تعاون کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

    حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جو مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان حکومت مہاجرین کی فلاح و بہبود کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور واپسی کے مرحلے کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے آئندہ کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔