Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • پاکستان میں قانون پر عمل نہیں ہوتا مگر خدا کا بھی قانون ہے،اکبر ایس بابر

    پاکستان میں قانون پر عمل نہیں ہوتا مگر خدا کا بھی قانون ہے،اکبر ایس بابر

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نام نہاد تھے،

    اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ آج ہم ویڈیوز ثبوت کے طور پر پیش کیں،یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھی، پی ٹی آئی نے فراڈ الیکشن کروایا، ورکرز کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا،اس حوالے سے ہم نے ایک درخواست دی تھی،دلائل پیش کیے گئے ثبوت دکھائے گئے،بتانا یہ تھا کہ الیکشن نہیں سلیکشن تھی، یہ اتنے زیادہ ثبوت ہیں کہ کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ فراڈ تھا یہ سب،کارکنوں سے بنیادی حق چھینا گیا ہے،ہم صحیع معنوں میں جمہوریت کا حصہ بنیں گے، آج سب سے بڑا فیصلہ یہ کرنا ہے کہ تحریک انصاف کے بوگس انتخابات کی توثیق اس لیے کریں کہ باقی سیاسی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں، تحریک انصاف نے ایک ماڈل جماعت بننا تھا،پالیسیز پارٹی کی منتخب جماعت بناتی ہے،جب تک ہماری جماعتیں جمہوریت کو خود نہیں اپنائیں گی وہ جمہوری جماعت ہونے کا دعوی نہیں کر سکتیں، تمام جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جو لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتی غربت کم نہیں کرتی،یہ جمہوریت کے نام پر اقتدار کا کھیل ہے، ووٹ بینک کو لوگوں کے حوالے کرنا ہےنیلسن منڈیلا کی مثال دیتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، پاکستان میں پچھلے 7 سالوں میں حملے ہوئے ایک شخص کو سزا نہیں ملی، پاکستان میں قانون پر عمل نہیں ہوتا مگر خدا کا بھی قانون ہے،

    دوسری جانب تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا، شرکاء نے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھےکہ انٹرا پارٹی بوگس انتخابات کو نہیں مانتے، دوبارہ انتخابات کروائے جائیں.

    واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دورا اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کر دی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد کر دی،ممبر کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہےدربارہ الیکشن کو بھول جائیں ،یہ نہیں ہوسکتا کہ بار بار انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیں، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ،کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کروانے کی اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کروانے کی اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں کی تعداد 14 ہوگئی

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی 14 درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی گئی،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر ,راجہ طاہر نواز عباسی ,,نورین فاروق خان ,محمود احمد خان ,صبا زاہد ,راجہ حامد زمان خان ,محمد شاہ فہد,محمد مزمل ,یوسف علی ,جہانگر خان ,سردار نوز ,طالب حسین کی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے،وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے اس لیے میں یہاں پیش ہوا ،الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا حکم دیا تھا ،ووٹر لسٹ نہیں بنی، نامزدگی کا طریقہ کار نہیں تھا ،پارٹی آئین میں الیکشن پروگرام کا ذکر نہیں ہے ،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی آپ مجھے سمجھا دیں ،وکیل ایس بابر نے کہا کہ پارٹی کی الیکشن کمشنر نے ڈیٹا بیس اپنے پاس رکھی ہوئی ہے .الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ دوبارہ پارٹی الیکشن کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد دو دن کے اندر الیکشن کروا دیا، نہ ووٹر لسٹ بنی نہ کوئی اور انتظامات کئے،بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنا دیا گیا، نہ کاغذات نامزدگی ہوئی نہ اسکورٹنی اور نہ ہی فائنل لسٹ لگی،

    ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے کیا آپ کی ممبر شپ ختم نہیں ہوچکی؟ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ نہیں ختم ہوئی اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، ہم الیکشن سے قبل مرکزی آفس معلومات بھی لینے گئے تھے لیکن کسی نے مجھے کا کاغذات نامزدگی نہیں حاصل کرنے دی،مجھ سے بہتر الیکشن کمیشن جانتا ہے کہ انٹرپارٹی انتخابات کیسے ہوتے ہے۔ تیس نومبر کو انٹر پارٹی انتخابات کیلئے کمیشن بنتا ہے اور دو دسمبر کو انتخابات ہوجاتے ہے۔ انٹراپارٹی کا طریقہ کار ہوتا ہے، کاغزات نامزدگی ، کاغزات کی جانچ پڑتا ، ووٹرز لسٹیں ہوتی ہے۔ ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ آئین میں ایسا کچھ لکھا ہے کیا، آئین کے مطابق آپ بات کرے۔وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آئین کے مطابق ہی الیکشن نہیں ہوئے،

    راجہ طاہر نواز عباسی کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ ہر شخص کو الیکشن میں حصہ لینا کا موقع ملنا چاہیے، پشاور میں نامعلوم جگہ پر الیکشن کی بات کی گئی،کچھ لوگ جیل میں ہیں انہوں نے کاغزات نامزدگی کا پتہ چلا اور جمع کروائے، جیل میں موجود لوگ اور فرار لوگ منتخب ہورہے ہیں،پورا پراسس جعلی طریقے سے اختیار کیا گیا ،اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے،اکبر ایس بابر نے کہا کہ ماضی میں ہزاروں لوگوں نے نامزدگی فارمز جمع کروائے گئے، الیکشن میں غلطیوں کی نشاندھی کی گئی،اس کے بعد لوگوں کو قصور وار ٹھہرا کر نکالا گیا،اس کے بعد کے انتخابات آپ کے سامنے ہیں،

    وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے ہمیں کوئی انفارمیشن نہیں ملی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ویڈیو چلاکر دکھائیں ، کمیشن میں اکبر ایس بابر کے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ جانے کی ویڈیو چلائی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے؟ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ویڈیو پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد کی ہے، کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی ویڈیو بھی چلائی گئی ،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کسی قسم کا الیکشن پروگرام جاری نہیں کیا، مرکزی دفتر میں کاغذات نامزدگی موجود نہیں تھے،مرکزی دفتر سے الیکشن معلومات نہیں ملیں تو ریجنل دفاتر میں کہاں ہونگی، کمیشن ویڈیوز کا فرانزک کراسکتا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کے لیے غیر جانبدار لوگوں کو مقرر کرے ، کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی مانیٹرنگ خود کرے،

    اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کر دی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد کر دی،ممبر کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہےدربارہ الیکشن کو بھول جائیں ،یہ نہیں ہوسکتا کہ بار بار انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیں، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ،کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

  • ن لیگ کو بھی  نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ کو بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ عجیب سا ہے، میں حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا، لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ابھی حلقہ بندیوں کےمسائل چل رہے ہیں، مسلم لیگ ن نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ نئی حلقہ بندیوں میں میرا اور شہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جارہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے بالکل بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

    اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیسی بھی حلقہ بندیاں ہوں، ہم تو 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9 مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9 مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    واضح رہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے اس طرح گزشتہ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

  • بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

    بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےقومی ووٹرز ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

    سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔ آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تاکہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر نے جا رہا ہے۔ چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا۔ پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہوگی۔

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست،ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست،ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن شیڈول روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں،کیا آپ نے الیکشن ایکٹ پڑھا ہے؟ ووٹر لسٹ بنانا اور اسکی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت مناسب سمجھے گی تو الیکشن کمیشن کو جائزے کی ہدایت کردے گی،ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ہم پورے پاکستان کا ریکارڈ کھول کر بیٹھ جائیں،آپ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کو ساتھ لگائیں اس پر جلد آرڈر کا کہہ دیں گے ، درخواست گزار کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے

    شہری آفتاب عالم ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے،شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نمبر لگا دیا،شہری نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملک بھر میں افغان باشندوں کو ملک سے واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ،انکشاف ہوا خبروں میں آیا سعودی عرب اور ملک میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ، افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے ،اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے ، نادرا کو حکم دیا جائے کثیر تعداد میں جن افغان باشندوں نے فراڈ سے شناختی کارڈ بنائے بلاک کرکے ووٹ ڈیلیٹ کرائیں ، نادرا کو حکم دیا جائے وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ،پٹیشن کے زیر التوا ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے،

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت  کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    دوسری آج پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے،اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

  • الیکشن ملتوی کروانے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    الیکشن ملتوی کروانے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے

    شہری آفتاب عالم ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے،شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نمبر لگا دیا،شہری نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملک بھر میں افغان باشندوں کو ملک سے واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ،انکشاف ہوا خبروں میں آیا سعودی عرب اور ملک میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ، افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے ،اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے ، نادرا کو حکم دیا جائے کثیر تعداد میں جن افغان باشندوں نے فراڈ سے شناختی کارڈ بنائے بلاک کرکے ووٹ ڈیلیٹ کرائیں ، نادرا کو حکم دیا جائے وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ،پٹیشن کے زیر التوا ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے،

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، فیصلہ آ گیا

    توہین الیکشن کمیشن کیس، ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، فیصلہ آ گیا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا ، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی،وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لیکر بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    الیکشن کمیشن کے پاس اڈیالہ جیل کے علاوہ سماعت کیلئے کوئی اور طریقہ موجود نہیں،تحریری فیصلہ
    بانی چئیرمین تحریک انصاف و فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ،اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،5 صفحات پر مشتمل فیصلہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دو صفحات پر مشتمل فیصلہ فواد چوہدری سے متعلق ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی،وزارت داخلہ نے دیگر مقدمات کی طرح اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی تجویز دی،وزارت قانون نے بھی اڈیالہ جیل میں کیس کا ٹرائل کرنے کی رائے دی۔ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس دوہزار بائیس سے زیر سماعت ہے،متعدد بار بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اس کیس میں طلب کیا وارنٹ گرفتاری جاری کئے مگر وہ پیش نا ہوئے،بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کی جانب سے بار بار التواء کی درخواستیں دائر ہوئیں،توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کو مزید تاخیر کا شکار نہیں بنایا جاسکتا،بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز کی تعمیل ممکن نہیں ہے،
    الیکشن کمیشن کے پاس اڈیالہ جیل کے علاوہ سماعت کیلئے کوئی اور طریقہ موجود نہیں ،اس کیس کی سماعت وزارت داخلہ اور قانون کے رائےکے مطابق کیس اڈیالہ جیل میں کی جائے گی، 13 دسمبر کو 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت کرے گا،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہونی ہے، جیل میں ہونے کی وجہ سے عمران خان کو الیکشن کمیشن پیش نہیں کیا جا رہا تھا،ایک سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات ہیں تو سماعت جیل میں نوٹیفائی کرسکتے ہیں؟ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن حکام جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں، وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بار ملاقات کی اجازت ملی، ملاقات کے دوران کاغذ پینسل تک لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ، کمیشن مناسب آرڈر دے ، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہم خود ہی اڈیالہ جیل چلے جاتے ہیں ، جب ہم جائیں گے آپکو تمام سہولیات مل جائیں گی،

    الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیں ،وکیل شعیب شاہین
    الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے فیصلے کے بعد عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو تاریخوں میں ہمیں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ رپورٹ دی جائیں گی ، مگر نہیں دی گئیں ،ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کر تے ہیں ،آرڈر سنانے کے لیے بھی ممبر نہیں آئے ایک اہلکار کو بھیجاگیا،اگر آپ نے انصاف کا قتل کرنا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف یہ پہلا فیصلہ نہیں ہے،ہم نے اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات کمیشن میں جمع کروا دی ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے گئے،جب ان پر تنقید کی جاتی ہے تو توہینِ الیکشن کمیشن کیس بن جاتا ہے،

  • توشہ خانہ کیس، اپیل واپس لینے کی درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    توشہ خانہ کیس، اپیل واپس لینے کی درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 21 اکتوبر 2022 کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیل واپس لینے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

    عدالت نےبانی چئیرمین تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2022 کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل واپس لے کر لاہور ہائیکورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں.

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی اور پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس ،عمران خان نے مرکزی درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائرکی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے آرڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، درخواست کے زیر سماعت ہونے کے دوران الیکشن کمیشن نے ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 7 دسمبر 2022 کو شوکاز نوٹس جاری کیا، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ بتائیں کیوں آپ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں چیئرمین شپ سے ہٹایا نہ جائے، یہ دونوں معاملات لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے سامنے بھی زیر سماعت ہیں،ان دونوں معاملات پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں،   عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ میں پیروی کرنا چاہتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ اس قبل بھی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم اب تک درخواست گزار کو اپنی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لینے کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،تاکہ درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کر سکیں،

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے،ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، حلقہ بندیوں کےحوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک حلقے کی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی آبادی کم کردی گئی، قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی، عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے

    مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج
    دوسری جانب ملک کی مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں،سینئیر قانون دان احسن بھون کی جانب سے حافظ آباد کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حافظ آباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق ریکارڈ ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سے کوئی آیا ہوا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں کسی اور کیس کے سلسلے میں آیا ہوں ہمیں اس کیس میں نوٹس نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اس میں تو سپیشل میسنجر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کا الیکشن شیڈول کب آرہا ہے مختلف لوگوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، لوگوں کو فرسٹریٹ نہ کریں حلقہ بندیاں چیلنج ہو رہی ہیں ، یہ ایسے تو کیس نہیں کہ چھٹیوں کے بعد لگیں گے ،چھوٹے چھوٹے ایشوز ہیں حلقہ بندیوں کے انھیں حل کریں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو اس کورٹ کے ڈسپوزل پر ہوتا ہے جب عدالت بلاتی ہے آجاتے ہیں ، عدالت نے کہا کہ ویسے پہلی سماعت پر تو نہیں ہوتے جب آکر پھنس جاتے ہیں تو پھر آجاتے ہیں ،
    1:30 بجے تک اس کو دیکھتے ہیں ، جو بھی کرنا ہے فائنل کریں ریکارڈ منگوا لیں، حلقہ بندیوں سے متعلق چینلج کیے گئے کیس کی سماعت میں ڈیرھ بجے تک وقفہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،