Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج،الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج،الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر

    اسلام آباد: ‏پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیاگیا-

    باغی ٹی وی : بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی ،جس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، الیکشن کمیشن غیرجانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے ، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے-

    اکبر بابر نے درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا ، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش تھی ، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے-

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت …

    اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ،چیف الیکشن کمشنر کے نام تین صفحات پر مشتمل درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208کا حوالہ دیا گیا ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ 30 نومبر2023 کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پریس ریلیز 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا ، نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا ، وفاقی سطح پر کمیشن کے کسی اور عہدیدار کا نام نہیں بتایاگیا-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن قواعد وضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی کاوقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایاگیا ، کاغذات کی وصولی اور مسترد کرنے کی تاریخ ، اپیلوں کی سماعت کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا، 2 دسمبر تک انتخابات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں یکم دسمبر2023 کو چار بجکر پینتالیس منٹ پر پی ٹی آئی ارکان کے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکریٹیریٹ گیا –

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نمائندے نے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی، یہ واقعہ قومی ٹی وی چینلز پر دکھاگیا،اسی روز الیکڑانک میڈیا پر پی ٹی آئی عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب کی خبریں نشر ہوئیں –

    اکبربابر نے پی ٹی آئی کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی خبر بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ
    الیکشن ایکٹ متقاضی ہے کہ ہر سطح پر عہدیداروں کا پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے لئے انتخاب ہو ،قانون کے مطابق سیاسی جماعت کے ہر رکن کو یکساں انداز میں کسی بھی عہدے پر انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی، قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کا الیکٹورل کالج ہوگا ،انتخابی کالج وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر پارٹی کی جنرل کونسل پر مشتمل ہوگا-

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی سہولت متعارف

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون کے مطابق سیاسی جماعت مرکزی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ ترین فہرست جاری کرنے کی پابند ہے ، اس میں کسی تبدیلی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاجائے گا ،اب بھی پی ٹی آئی رکن ہوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکے ہیں، حقیقی جمہوری جماعت بنانے اورنظریاتی رکن کے طورپرپی ٹی آئی کو اپنی زندگی کے بہترین سال ہا سال دے چکا ہوں، انصاف کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں-

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    درخواست گزار اکبربابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مستقبل کی سیاسی قیادت کی نرسریاں ہوتی ہیں ، الیکشن ایکٹ2017 اور انتخابی قواعد قانونی فریم ورک کا تقاضا ہے کہ جمہوری انتخابی عمل سے سیاسی جماعتوں میں قیادت منتخب ہو، سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کے عمل کو ختم کیا جائے،تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایاجائے ،معاشرے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا یہی ایک واحد طریقہ ہے ، الیکشن کمیشن نے 23 نومبر2023 کو20 دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا-

    توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست …

  • وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے ریلیز کئے گئے، الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے دو روز میں فنڈز ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی ،پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ اور سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو گیا، کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے، اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں۔

    9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت …

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے ہیں وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے، درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ آپ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا-

  • الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

    سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے، راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے الیکشن کمیشن کو مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    واضح رہے کہ اُس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10 جون کو پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی لہذا الیکشن وقت پرہونے چاہئیں حکومت نے الیکشن میں تاخیرسے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، ہم نے بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئےالیکشن کے پیسے رکھ دیے ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ماہ چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

  • عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تیسری درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

    عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تیسری درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

    عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تیسری درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی

    انتخابات میں التواء سے متعلق دارخوست کوہلو کی شہری شاکر خان کی جانب سے دائرکی گئی، ایڈوکیٹ عزیزالدین کاکاخیل نے درخواست دائر کی ،بلوچستان کے کئی اضلاع میں دہشتگردی کے خطرات کو جواز بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ کوہلو میں امن وامان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جوکہ اب باڈرز پر چلی گئی،فروری2023کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دہشتگری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑا،ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہے،لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،تحصیل کھان میں دہشت گردوں نے انتخابی عمل سے روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے تھے، فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے،ووٹرز کو یکسان مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنرکی ذمہ داری ہے،سکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کےلئے ملتوی کردئیے جائیں،

    قبل ازیں الیکشن ملتوی کروانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں، دونوں درخواستیں بلوچستان کے شہریوں نے دائر کیں، آج تیسری درخواست بھی بلوچستان کے شہری نے دائر کی،ایک درخواست ضلع کیچ کی تحصیل مند سے تعلق رکھنے والی جنرل کونسلر مینا مجید نے ایڈووکیٹ فاطمہ نذر کے ذریعے دائر کی ۔ جس میں مکران ڈویژن میں ٹارگٹ کلنگ، خواتین خودکش حملہ آور، دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ ان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے خاص طور پر کیچ اور گوادر جیسے علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنا پڑے تھے،درخواست مین کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے ،

    دوسری درخواست، قلعہ سیف اللہ خان ضلع کے تور گل خان جوگیزئی نے ایڈوکیٹ عزیز اللہ کاکاخیل کے ذریعے جمع کرائی، جس میں متعدد اضلاع اور ڈویژنوں پر موسم سرما کے مہینوں میں ہونیوالی برفباری بارے کہا گیا کہ ایسے موسم میں ووٹر نہیں نکل سکتے، سردیوں میں شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہے،ٹرن آؤٹ کم ہو گا، الیکشن مئی کے بعد کروائے جائیں تا کہ سب شہریوں کو ووٹ کا حق ملے.

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • بابر اعوان کا بیان مضحکہ خیز،حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

    بابر اعوان کا بیان مضحکہ خیز،حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بابر اعوان ایڈووکیٹ کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے پر بیان مکمل طور پر حقائق کے منافی ہے

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کا بیان مضحکہ خیز ہے اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے، 25ویں آئینی ترمیم 2018 کے تحت سابق فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کےخیبر پختونخواکی قومی اسمبلی میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کر کے 99 سے 115 کر دی گئیں ہیں،بطور وکیل بابر اعوان کو کوئی بات آئین اور قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیے،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے،آئین کے مطابق مختص کی گئی سیٹوں کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کی ہے،

    واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کی خودمختاری پر حملہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں فاٹا کی 5نشستیں کس اختیار سے ختم کی گئیں؟ آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی کی 342نشستیں ہوں گی انہوں نے 5 اڑا دیں یہ سیدھی سیدھی صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔ آئین کے مطابق فاٹا کو خصوصی توجہ اور خصوصی رعایت ملنی چاہیے.

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

  • پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر کی عدالت طلبی

    پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر کی عدالت طلبی

    پی ٹی ورکرز کنونشن، جلسوں کی ا جازت نہ دینے پر توہین عدالت کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کے پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پیش ہوکر بتائے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے کتنا واقف ہے، پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر کیا نگران حکومت کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا، الیکشن کمیشن یہ بھی بتائے کہ الیکشن ضابطہ پر پی ٹی آئی عمل کررہی ہے یا نہیں، باقی سیاسی پارٹیاں ورکرز کنونشن, جلسے کررہی ہے تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جارہی۔عدالت نے 7دسمبر کو تمام فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں سماعت ہوئی تو اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 10دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ابھی تک اجازت نہیں دی گئی، دیگر پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔جسٹس اعجاز انور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی ہے، اے ڈی سی نے بیان دیا کہ جی ہمیں درخواست موصول ہوئی اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ جلسوں کی اجازت کیلئے آپ کس سے رپورٹ لیتے ہیں، اے ڈی سی نے کہا کہ پولیس اور اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے بعد جلسے کی اجازت کا فیصلہ ہوتا ہے، فاضل جج نے کہا کہ کسی اور جگہ سے بھی رپورٹ لیتے ہیں یا صرف پولیس سے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے جلسہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا لیتے ہیں۔ ایسے ماحول میں الیکشن کیسے ممکن ہو سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔

    وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے کئی بار درخواست دی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جارہی جب کہ کل بھی پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب نے بڑا جلسہ کیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ ہے کہ امن و امان کے سیریس تھریٹس ہیں، کچھ سیاسی پارٹیز اور رہنماؤں کو سیریس تھریٹس ہے۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پُرامن طریقے سے ہوجائے، آپ اگر اس طرح ان رپورٹس کے پیچھے لگے رہے گے تو پھر تو الیکشن نہیں ہوں گے گزشتہ 15 دنوں میں کتنے جلسے ہوئے لیکن آپ ایک سیاسی جماعت کے پیچھے پڑے ہیں-

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    ایڈز کے خواجہ سرا مریض، ہسپتال کو فوری علاج کا حکم

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

    چنیوٹ :ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ

    ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کو ہر جگہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پٔیش نہ ہو سکے

    توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پٔیش نہ ہو سکے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت ہوئی،چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے-

    باغی ٹی وی: ‏توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ کی سماعت شروع ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری آج بھی پیش نہ ہوسکے اسد عمر ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ
    چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین جبکہ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے-

    ممبر نثار درانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے رپورٹ دی ہے کہ حالت بہتر نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے،انہوں نے کہا ہے جیل کے اندر ٹرائل کیا جاسکتا ہے، عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں رپورٹ کی کاپی نہیں مل سکی، اگر رپورٹ خفیہ نہیں تو ہمیں بھی دی جائے،رپورٹ کی کاپی ملے گی تو ہم کیس کی تیاری کرسکیں گے،ہمیں وزارت قانون کی رپورٹ دی جائے جس میں جیل ٹرائل کا کہا گیا ہے –

    ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ یہ وہی رپورٹ ہے جو ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں بھی پیش کی گئی ہے،جبکہ شعیب شاہین نے کہا کہ رپورٹ خفیہ تو نہیں اس لئے فراہم کی جائے، نثار درانی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی آپکو فراہم کردیتے ہیں، توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے ڈیڑھ سال گزر گیا ، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کے جیل ٹرائل سے منفی پیغام جاتا ہے-

    ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم نے ملزم کو نہیں قانون کو دیکھنا ہے، ایسی باتیں کمیشن کے سامنے نہ کریں ،شیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے،نثار درانی نے کہا کہ پہلے آپ اسی ادارے کے خلاف باتین اور توہین کررہے تھے، آپ کیس کو پروسیڈ بھی کرنا چاہتے ہیں اور پھر حاضر بھی نہیں ہوتے-

    شعیب شاہین نے کہا کہ وکلاء کو بھی اجازت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکیں، ہم نے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی، ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم نے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیا، شعیب شاہین نے کہا کہ آپ کے آرڈر پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا جارہا-

    ممبران کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اپنی فورس تو نہیں ہے ان کو لانے میں رسک ہے، بعد ازاں کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی گئی-

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی، ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ کیس پرسماعت کرے گا توہین عدالت کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں کیا گیا تھا،توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی گزشتہ سماعت میں غیر حاضر تھے، آج اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،جبکہ آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 …

    نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

  • عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

    عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی-

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا،الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلیے سیکیورٹی فراہم کی جائے-

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہےانتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی،قانونی اور سیاسی جماعتوں کی مشاو ر ت کے بعد ضابطہ اخلاق کی منظوری دی-

    ڈالر نیچے آیا،آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے، طاہر اشرفی

    اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ اور پولنگ ا سٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار کر لیا، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کامکمل میکنزم تیار کرلیا گیا ہے، ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے-

    انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس …

  • انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس اطہرمن اللہ

    انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس اطہرمن اللہ

    سپریم کورٹ ،عام انتخابات کا معاملہ،جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    جسٹس اطہرمن اللہ نے اضافی نوٹ میں کہا کہ پاکستانی ووٹرز کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا بنیادی حقوق کے منافی ہے، آئین و قانون کے بر خلاف نگران حکومتوں کے زریعے امور چلائے جا رہے ہیں، مقررہ وقت میں انتخابات آئینی تقاضا ہے، انتخابات نہ کروا کر عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی،12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 رجسٹرڈ ووٹرز کو انکے حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا، انتخابات میں تاخیر کو روکنے کیلئے مستقبل میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات 7 نومبر تک ہونا آئینی تقاضہ ہے، انتخابات کی تاریخ دینا آرٹیکل 48 شق پانچ کے تحت صدر مملکت کا ہی اختیار ہے، یہ یقینی بنانا صدر مملکت کی ذمہ داری تھی کہ پاکستان کی عوام اپنے ووٹ کے حق سے 90 دن سے زیادہ محروم نا رہیں، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت نے 8 فروری کی تاریخ دے کر خود کو آئینی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا، نوے روز میں انتخابات نا کرنے کی آئینی اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی اتنی سنگین ہے کہ اس کا کوئی علاج ممکن نہیں، اگر صدر مملکت یا گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تو الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا تھا، الیکشن کمیشن کو آئین بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تھا،صدر مملکت اور گورنرز کو اپنے منصب کے مطابق نیوٹرل رہنا چاہئے، الیکشن کمیشن صدر یا گورنرز کے ایکشن نا لینے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا، انتخابات میں 90 دن سے اوپر ایک بھی دن کی تاخیر سنگین آئینی خلاف ورزی ہے،آئینی خلاف ورزی اب ہو چکی اور اس کو مزید ہونے سے روکا بھی نہیں جا سکتا، انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری نبھائی،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ آئین میں انتخابات میں تاخیر پر کوئی بھی شہری اگر عدالت سے رجوع کرے تو اس کی داد رسی ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات صاف شفاف نا کرائے تو اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہو گا، ملک کے ساڑھے 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بِیش قیمت آئینی حق سے محروم رکھے جانے کے اذیت ناک اقدام کے ازالے کیلئے چارہ جوئی کر کے مستقبل کیلئے اس اقدام کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں