Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں

    پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں

    پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں
    اسلام آباد (محمداویس)سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے فوری صاف شفاف ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولنگ سٹیشن کے اندر مسلح اور وردی والا اہلکار قبول نہیں کریں گے سیکیورٹی کا انتظام پولنگ سٹیشن کے باہر کیا جائے، اگر الیکشن کی تاریخ نامعلوم ہے تو شکوک وشبہات موجود ہیں الیکشن نہ ہوئے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ان کے پشت پر ہونے والی قوتیں ہیں۔

    بدھ کو الیکشن کمشن میں سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمانائب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ نے کہاکہ 88شقوں پر ضابطہ اخلاق پیش کیا یہ واعظ ونصیحت نہیں ہونا چاہیے ۔اس پر عمل ہونا چاہیے ایسا نہ ہو کہ عمل کرئے اس کا بھی بھلا اور جو نہ کرئے اس کا بھی بھلا ہو جنوری کے شروع اور دسمبر کے آخر میں الیکشن کروائے جائیں ۔الیکشن کمیشن اپنے آپ کو منوانا چاہیے ایسا نہ ہو الیکشن کے قریب آتے ہیں ریموٹ نہ ہوا اسلحہ اور وردی والا اہلکار پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہونا چاہیے ۔پولنگ اسٹیشن کے اندر وردی اور بندوق والے کو برداشت نہیں کریں گے ۔الیکشن کمیشن پارٹی کے لیے بھی اخراجات کی حد مقرر کرئے ۔فارم 45میں ووٹوں کی گنتی ہندسوں کے ساتھ اردو یا انگلش میں بھی لکھا جائے ۔الیکشن کمیشن نے بعض شقوں کو قبول کیا اور بعض کو قبول کے بارے میں نہیں بتایا ۔

    الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سابق سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ چیف الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ الیکشن ہوگا ۔میاں افتخار نےکہاکہ ہم نے ضابطہ اخلاق پر تجویز دی ہیں اس پر عمل نہیں ہوتا ہے صاف شفاف الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے 90دن میں الیکشن ہمارا مطالبہ تھا اور ہے الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرئے ۔ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں الیکشن کمشن نے ہماری رائے سن لی ہے امید ہے عمل کریں گے ۔اگر الیکشن پر اعتبار نہ کریں تو کہاں جائیں الیکشن کمشن کی کیا مجبوری ہے کہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہاہے۔ اگر تاریخ نامعلوم ہے تو شکوک وشبہات موجود ہیں الیکشن نہ ہوئے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ان کے پشت پر ہونے والی قوتیں ہیں .الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ الیکشن کروائے ۔

    پی پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے لیے مدعو کیاتھا ۔ضابطہ اخلاق میں تبدیلیاں کی ہیں اس پر ہمیں بلایا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ آخری ڈرافٹ سے پہلے دوبارہ ساسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہوگی ۔الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔الیکشن کمشن کا کام صاف شفاف انتخابات ہیں اور وہ یہ کروائیں گے ۔(محمداویس)

    نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے کو سز

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فافن رپورٹ پر وضاحت جاری کردی

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے،الیکشن کمیشن

    توہین الیکشن کمیشن کیس، ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے،الیکشن کمیشن

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ وہ پیش ہوں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی ہے،ممبر نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے الیکشن کمیشن آتے نہیں تھے اب کہا جارہا کہ جیل سے پیش کرنے کا حکم دیں، ممبرالیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ یہ تو نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن ان کے پاس چلا جائے؟چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس ،فواد چوہدری کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ فواد چوہدری بیمار ہیں اس لیے نہیں آئے، ممبر اکرام اللہ نے کہا کہ آپ نے رویہ اپنا لیا ہے کہ یہاں پیش نہیں ہوتے،ممبر نثار درانی نے کہا کہ اس پر ہم مناسب آرڈر جاری کرینگے ،اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر نثار درانی نے کہا کہ آپ کے وکیل انور منصور تو یہاں پر پیش نہیں ہوتے، اسد عمر نے کہا کہ میں آج یہاں خود پیش ہوا ہوں،سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کردیں، اس وقت فواد چوہدری کی طبیعت بھی بہتر ہوجائے گی،ممبر نثار درانی نے کہا کہ چوبیس اکتوبر تک فواد چوہدری کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی ،اس بہانے آپ کی ان سے ملاقات بھی ہوجائے گی،اسد عمر اور فواد چوہدری کیس کی سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    الیکشن کمیشن پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈرجاری ابھی نہیں ہوئے، جس طرح ہمیں بلایا جاتا ہے ویسے چیئرمین پی ٹی آئی کوبھی موقع ملنا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی کویہاں بلائیں تاکہ وہ بھی اپنا نقطہ نظرپیش کریں ،

  • چیئرمین پی ٹی آئی  کو عہدے سے ہٹانے اور پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے اور پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ بیرونی فنڈنگ کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت درخواست گزار خالد محمود نے موقف اپنایا کہ ابھی تک بیرونی فنڈنگ لینا تشویش ناک ہے، سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے کہ درخوست گزار کی خواہش پر انکوائری کمیٹی نہیں بن سکتی، اسی لئے کوئی ثبوت دیں گے تو معاملہ آگے بڑھے گا۔

    ممبران الیکشن کمیشن نے بھی بغیر شواہد کے درخواست جمع کرنے کا سوال اٹھایا اور سماعت نومبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔

    افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

    اگر ہائی کورٹ میں عمران خان کی اپیل منظور ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟ رالیکشن کمیشن کے استفسار پت وکیل نے بتایا کہ اگر اپیل منظور ہو جاتی ہے تو عمران خان عہدے پر واپس آجائیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں فرق پوچھا تو وکیل نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جب کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری کے وکیل نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کی استدعا کردی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے اور نشان سے متعلق کیس زیر سماعت بھی ہے، کمیشن میں درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

  • انتخابی قواعد،پیپلز پارٹی  کو تحفظات، الیکشن کمیشن کوکیا آگاہ

    انتخابی قواعد،پیپلز پارٹی کو تحفظات، الیکشن کمیشن کوکیا آگاہ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی قواعد میں ترمیم کس معاملہ،پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کر دیا

    نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ جمہوریت، شفافیت اور قانون پر یقین رکھنے والا پاکستانی اور پارٹی سکریٹری جنرل ہوں،الیکشن۔کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا جائزہ لیا ہے،ترامیم پر الیکشن کمیشن کو اہنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ،اگلے عام انتخابات کو صاف اور شفاف انداز میں منعقد کرانے کے لئے کمیشن کوششیں قابل تعریف ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ گارم 68 میں ترامیم۔لت بہت سنجیدہ تحفظات اور اعتراضات ہیں، اس شق کے تحت انتخاہی امیدوار کو کیمپین فنانس رولز کے تحت اپنی پارٹی کے مکمل انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی ،الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 161کے سب رول 3 کے تحت سیاسی جماعتوں کو اںتخابی نتائج گزٹ نوٹیفیکیشن کے 60 دن میں جمع کرانا ہیں ،جبکہ فارم 68 کے تحت کیمپین فنانس سب سیکشن 211/2 کے مطابق کامیاب امیدوار کو پولنگ کے 10 روز کے اندر اپنی پارٹی کے انتخابی اخراجات کی تفصیل دینا ہوگی ،جبکہ باقی تمام امیدواروں کو سیکشن 98, 124 اور 136 کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیل 30 دن میں جمع کرانا ہوں گی

    پارٹی امیدواروں کے لیے شرط اور دیگر امیدواروں کے شرائط میں تضاد ہے اور ایسا کرنا ناممکن ہے ،امیدوار وہ اطلاعات کیسے فراہمکر سکتے ہیں جو انہیں خود بھی ناں ملی ہوں ،آپ سے درخواست ہے کہ الیکشن قواعد میں تجویز کردہ ان شرائط کے کالم کو ختم کیا جائے،

    نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے کو سز

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فافن رپورٹ پر وضاحت جاری کردی

  • انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس

    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس

    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مشاہدے کیلئے غیر ملکی تنظیموں کی درخواستوں کو فوری طور پر پراسس کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر کو بین الوزارتی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں وزارت خارجہ،وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے ، اجلاس میں عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ، وزرات داخلہ سمیت اداروں سے تفصیل مانگ لیں ،صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں فوکل پرسن مقرر کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی ہے ,ضابطہ اخلاق کو فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی ہے , الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، کمیشن نے عام انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، کمیشن نے حکم دیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں.

    نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے کو سز

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فافن رپورٹ پر وضاحت جاری کردی

  • مظفرآباد،دھاندلی ثابت، چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم

    مظفرآباد،دھاندلی ثابت، چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم

    مظفرآباد: الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے پی ٹی آئی کے ممبر قانون ساز اسمبلی چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی،
    ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی رکنیت ختم،چوہدری مقبول گجر پر دھاندلی ثابت ہو گئی،الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے انتخاب کالعدم کر کے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے جنرل الیکشن 2021 کے ایل ۔اے 35 جموں 2 کے نتائج کو چیلنج کیا تھا ۔

    الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے فیصلے میں کہا کہ حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسئول کی کامیابی کا نوٹفکیشن قابل منسوخی ہے،الیکشن کمیشن فراض میں غفلت پر افسران کے خلاف کاروائی کرے،حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کا انتخاب کالعدم قرار دیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

  • 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: ملک بھرمیں 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روزمیں الیکشن کروانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں انتخابات کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا-

    درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے لیکن فلحال آئینی مدت کے دوران الیکشن کروانے کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …

    عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے-

  • الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات مقامی سطح پر وصول کرے،فافن

    الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات مقامی سطح پر وصول کرے،فافن

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی: فافن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 فیصد سے زائد مجوزہ حلقوں کی آبادی میں کمی بیشی کی شرح 10 فیصد کی قانونی حد سے متجاوز ہے،اور یہ فرق پارلیمنٹ سے منظور مساوی رائے دہی کےاصول کےبھی خلاف ہے۔

    فافن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات مقامی سطح پر وصول کرے اور اعتراضات دائر کرنے کے عمل کو آسان بنائے، جبکہ ادارہ شماریات کو آبادی کے تفصیلی اعداد و شمارجاری کرنے چاہیے،حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ و مجوزہ حلقوں کی فہرستوں میں آبادی کے فرق پارلیمان سے منظورترمیم کے تحت نہیں کیا گیا، صرف 11 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے میں حالیہ ترمیم کا اطلاق کرتے ہوئے بین الاضلاعی حلقے بنائے گئے ہیں، ان 11 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 6 خیبر پختونخوا میں، 3 پنجاب اور 2 سندھ میں ہیں۔

    نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،رانا

    فافن کی رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ ایک سے زائد اضلاع کے علاقوں پر مشتمل ہے، 10 فیصد سے زائد آبادی کے فرق والے حلقوں کی تعداد 2022 کی حلقہ بندیوں سے بھی بڑھ گئی ہے، الیکشن قواعد کو حالیہ ترمیم کے مطابق اپ ڈیٹ نہ کرنے کے باعث آبادی کی عدم مساوات سامنے آئی ہے، ایک پوری اسمبلی کے کسی بھی دو حلقوں کے درمیان آبادی کا فرق ہر ممکن حد تک 10 فیصد سے کم ہونا چاہیے۔

    فافن کے مطابق قومی اسمبلی کے سب سے بڑے حلقے NA-39 بنوں کی آبادی 13 لاکھ 57 ہزار890 ہے، جبکہ سب سے چھوٹے حلقہ این اے ون چترال کی آباد 5 لاکھ 15 ہزار935 ہے، این اے 39 کی آبادی این اے ون سے تقریبا 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہےجوزہ حلقہ بندیوں پر ووٹروں کی جانب سے زیادہ اعتراضات دائرکیے جائیں گے، الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کے عمل کو آسان بنائے۔

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے کو سز

  • عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبرکو شائع کی جائے گی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہونے کے 54 روز بعد عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے-

    چیف جسٹس کا وکیل پر جرمانہ عائد،رقم خیرتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش …

    قبل ازیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے اس فیصلے کی تائید جب کہ پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی۔

    دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں-

    آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے،جج احتساب عدالت

    ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔

    آڈیو لیک کیس:بشری بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کےخلاف متفرق درخواست دائرکردی

  • عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سماعت میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے. انتونیو گوتریس
    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریر حکمنامہ جاری کیا تھا عدالتی حکمانے کے مطابق فوادچوہدری کی یقین دہانی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی تھی اور عدالت کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا، فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔