Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں آئینی بحران پر بحث ہوئی ،سی ای سی میں سب نے اپنی رائے دی ،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور اس کی حفاظت کے حوالے سے نہ کبھی مصلحت کا شکار ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ ہم جمہوریت کو مضبوط اور قانون و آئین و پارلیمان کی بالا دستی نا قابل تسخیر بنانے کے لیے پر عزم ہیں. سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کیلئے الیکشن شیڈول اور تاریخ کا اعلان کیا جائے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے پر تشویش ہے،عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں،

    بلاول کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا وہ شہر ہے جس میں پیپلز پارٹی نے جنم لیا وہ جماعت جو معاشرے کے پسے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے اسے سازش کے ساتھ دیوار سے لگایا گیا ،پیپلز پارٹی کے انتخابات تاریخ اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات سابق صدر آصف زرداری حل کرائیں گے۔میاں صاحب سے کبھی نہیں پوچھا جاتا کہ آپ نے کبھی کراچی میں رات نہیں گزاری تو سندھ سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ 2013 میں چیف جسٹس، جنرل پاشا اور ایک سیاسی جماعت نے مل کر پنجاب سے پی پی کو نکالا آج وہ خود پچھتا رہے ہیں.الیکشن کے حوالے سے ہمارا جو آئینی موقف ہے اس پر بات کی گئی الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے رہیں گے کہ 90دن میں الیکشن کروائے جائیں تاکہ ملک میں جمہوریت چلتی رہے

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نیب نئی چیز نہیں،آمر کے بنائے قانون کو تبدیل ہونا چاہیئے،سپریم کورٹ کا آج کافیصلہ متوقع تھاملک میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق تاریخ اپنا فیصلہ دے گی، ہمارا مؤقف ہے کہ احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہیئے، نو مئی سے پہلے میری کوشش تھی کہ سیاسی طور پر الیکشن کی تاریخ کا حل نکالیں ،کاش وہ کوشش کامیاب ہوتی تمام سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کے لیے بہتر ہوتا، مگر تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے فیصلہ کیا انہوں نے جناح ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے وہ معاملہ پھر بیچ میں ہی رہ گیا ،ڈائیلاگ کے دروازے غیر عسکریت پسند جماعتوں کے لیے کھلے ہیں،ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں جب وہ مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

     پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • استحکام پاکستان پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست خارج

    استحکام پاکستان پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست خارج

    استحکام پاکستان تحریک کی الیکشن کمیشن میں پیٹشن دائر کرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان تحریک کی درخواست خارج کردی ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل آئین اور قانون کے مطابق جاری رہے گا ،دونوں جماعتوں میں فرق واضح ہے ،استحکام پاکستان تحریک کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن روکنے کے خلاف پیٹشن دائر کی گئی تھی ،درخواست استحکام پاکستان تحریک کے صدر کلیم احمد کیجانب سے دائر کی گئی تھی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

    فیصلے کے بعد استحکام پاکستان تحریک کی نائب صدر ایمن جاوید نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے ،استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک میں کیا فرق ہے ؟ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے پاکستان کی سیاست میں شوگر مافیا کا راج نہیں چلے گا ہمارا منشور اس ملک کا استحکام ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنی ضمانت ضبط کروائے گا 

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل عنقریب مکمل ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان
    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کو اللہ نے آج ایک اور میدان میں سرخرو کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اس کامیابی پر پروردگار کا شکر ادا کرتی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل عنقریب مکمل ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن میں دائر استحکام پاکستان تحریک کی پیٹشن خارج ہونے سے آئی پی پی کی رجسٹریشن کی راہ ہموار ہو گی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست خارج ہونے پر آخری رکاوٹ بھی دور گئی۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ہر رکاوٹ کو قانونی ضابطوں کے تحت عبور کیا ہے۔ آئی پی پی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جو ہر صورت عوام کی ترجمانی کرے گی ،انشاءاللہ جلد ہی استحکام پاکستان پارٹی باضابطہ یوم تاسیس کا اعلان کرے گی۔ مایوس عوام نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کو اپنا مسیحا مان رکھا ہے ،آئی پی پی قیادت فلاح کی سیاست کے لئے میدان عمل میں اتری ہے ،فلاحی سیاست کی علمبردار جماعت کو عوام سے کسی صورت دور نہیں رکھا جا سکتا۔

  • الیکشن کمیشن کےعام انتخابات کی تاریخ دینے کےاختیار کا اقدام چیلنج

    الیکشن کمیشن کےعام انتخابات کی تاریخ دینے کےاختیار کا اقدام چیلنج

    لاہور: الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    صدر مملکت نے اس سے قبل 23 اگست کو چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر عام انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے مشاورت کی دعوت دی تھی اور اس کے بعد وفاقی وزارت قانون کو بھی اس حوالے سے خط لکھا تھا، تاہم دونوں جانب سے صدر مملکت کو جواب دیا گیا تھا کہ نئی قانون سازی کے مطابق انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اب انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہوئے خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی لہٰذا آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے، اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر تاریخ مقرر کی جائے۔

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کو جوابی خط میں کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی تھی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جہاں صدر اپنی صوابدید پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرتا ہے، تو انہیں عام انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنی ہوتی ہے، تاہم اسمبلی وزیر اعظم کے مشورے پر یا آئین کے آرٹیکل 58 (1) میں فراہم کردہ وقت کے اضافے سے تحلیل کی جاتی ہے تو الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا اختیار خصوصی طور پر اس کے پاس ہے کمیشن انتہائی احترام کے ساتھ یقین رکھتا ہے کہ صدر کے خط میں ذکر کردہ آئین کی دفعات پر انحصار اس تناظر میں لاگو نہیں ہوتا۔

    راولا کوٹ:مسافر وین پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

  • صدر مملکت نے 6 نومبر کوعام انتخابات کرانے کی تجویز دیدی

    صدر مملکت نے 6 نومبر کوعام انتخابات کرانے کی تجویز دیدی

    صدرمملکت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا،

    اجلاس کے وقت کا تعین تاحال نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن اجلاس میں صدرمملکت کے خط کا جائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے،اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے،

    ماہرقانون راجہ خالد کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چیف الیکشن کمشنر کا اختیار ہے،صدر کے تاریخ دینے سے آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا کیونکہ یہ تجویزہے،تمام انتظامات کے بعد الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ تاریخ کا اعلان کرے،

    صدر مملکت عارف علوی نے 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز دیدی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چيف الیکشن کمشنر ، سکندر سلطان راجہ ، کے نام خط لکھا ہے جس میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا،آئین کے آرٹیکل 48(5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ اسمبلی میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے، تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر کی تاریخ مقرر کرے، آرٹیکل 48(5) کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں،آئینی ذمہ داری پورا کرنے کی خاطر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ آئین اور اسکے حکم کو لاگو کرنے کا طریقہ وضع کیے جا سکے ، چیف الیکشن کمشنر نے جواب میں برعکس موقف اختیار کیا کہ آئین کی اسکیم اور فریم ورک کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اگست میں مردم شماری کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے اور آئین کے آرٹیکل 51(5) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 17 کے تحت یہ ایک لازمی شرط ہے ،

    صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسی رائے کی حامل ہے ، چاروں صوبائی حکومتوں کا خیال ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مینڈیٹ ہے،وفاق کو مضبوط بنانے، صوبوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات سے بچنے کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے پر اتفاق ہے، الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آرٹیکل 51، 218، 219، 220 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت طے شدہ تمام آئینی اور قانونی اقدامات کی پابندی کرے،تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اس بات کے پیش نظر کہ کچھ معاملات پہلے ہی زیر سماعت ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی حاصل کرے ،

    صدر مملکت عبوری صدر ہیں، انہیں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا

    14 مئی کو الیکشن نہ کروانے والے تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔حامد خان

    چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

    پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

  • امریکی سفیر کے بعد برطانوی ہائی کمشنرکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    امریکی سفیر کے بعد برطانوی ہائی کمشنرکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    امریکی سفیر کے بعد برطانوی ہائی کمشنر متحرک ہو گئی ہیں،

    برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن کے آفس آمد ہوئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی ہائی کمشنر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے،چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئی ہیں

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم تعارفی ملاقات ہوئی،ملاقات میں اتفاق کیا کہ قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات کو دیکھنا بہت ضروری ہے،

    برطانوی ہائی کمیشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے،برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں،دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے،اس سے پہلے امریکی سفیر کے دورۂ الیکشن کمیشن پر دفترِخارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی رہیں،چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مرکزی سہولت کار ہے،گزشتہ 17 ماہ کے دوران بالخصوص چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بے دریغ استعمال کیا،پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اور مجرمانہ کردار کا پورا نقشہ کھینچا،دفترِخارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار و شخصیت سے بیرونی حکومتوں کو متعارف کروانے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے،دفترِخارجہ دنیا کو بتائے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے آئینی فریضے کی انجام دہی سے بھی گریزاں ہے، دفترِخارجہ بیرونی سفراء پر واضح کرے کہ انتخابات کی تاریخ کےتعیّن کےمعاملے پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھانے والا چیف الیکشن کمشنر ملک میں جمہوریت کو آئینی بحران کی نذر کرنے کی راہ پر گامزن ہے،بیرونی حکومتیں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے مرکزی کردار سے روابط کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کریں،برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے اغراض و مقاصد اور کمیشن سے ملاقات کی تفصیلات سے بلاتاخیر قوم کو آگاہ کیا جائے-

    اس سے قبل امریکی سفیر نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر اعتراض کیا گیا تھا ، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کا وزارت خارجہ کو بھی علم نہیں تھا اور نہ ہی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام ہمراہ تھے،

    برطانوی ہائی کمشنر بھی پچھلے دنوں سے کافی متحرک ہیں اور انکی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، سابق صدر آصف زرداری، مریم نواز، جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں

    28 اگست کو سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی

    25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازسے ملاقات کی،ایک دن قبل جہانگیر ترین سے بھی ملاقات ہوئی،

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

     امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

  • انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے،وزارت قانون

    انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے،وزارت قانون

    عام انتخابات، صدرِ پاکستان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ؟ نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

    وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے قانون نے شرکت کی،اجلاس کے تمام شرکاء نے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اعادہ کیا، آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خود مختاری کا احترام کریں،حلقہ بندیاں اور الیکشن شیڈول جاری کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،

    آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا واحد اختیار ہے

    وزیر قانون و انصاف، احمد عرفان اسلم نے صوبائی وزراء قانون، کنور دلشاد (پنجاب)، محمد عمر سومرو (سندھ)، ارشد حسین شاہ (خیبر پختونخوا) امان اللہ کنرانی (بلوچستان) سے ایک میٹنگ کی، اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران تمام وزراء قانون نے جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کو مجموعی طور پر پڑھا جانا چاہیے اور آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات کو الگ کر کے نہیں پڑھنا چاہیے۔ آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا واحد اختیار ہے۔صوبائی وزراء قانون نے اس بات پر زور دیا کہ فیڈریشن کو مضبوط بنانے، تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور مختلف انتخابات کی تاریخوں پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے قومی خزانے پر پڑنے والے غیر ضروری مالی بوجھ سے بچنے کے لیے، عام انتخابات قومی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔ ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور حلقہ بندیوں کی حد بندی اور انتخابی شیڈول کے تعین میں اس کے اختیار کا احترام کریں۔بحث میں جمہوری طرز حکمرانی کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جمہوری اور جامع انتخابی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر مملکت عبوری صدر ہیں، انہیں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا

    14 مئی کو الیکشن نہ کروانے والے تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔حامد خان

    چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

    پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

  • تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا

    تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا

    الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کردی،ڈی جی لا نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں،چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں،ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طورپردینا ہے وہ دے دیں،جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہو سکتی ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا ہے ، بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت تفصیلی فیصلہ جاری ہو جائے گا

    الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی،نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی، دوران سماعت ممبر نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل آج بھی دلائل کے لئے پیش نہیں ہوئے،جونیئر وکیل کو دلائل کے لئے وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی

    واضح رہے کہ 30 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی تھی ،مبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • الیکشن کمیشن پر اعتماد،آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،آصف زرداری

    الیکشن کمیشن پر اعتماد،آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،آصف زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ،نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے .ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے, جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ملک ہے تو ہم سب ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں نگران حکومت ہے، آئین کے مطابق الیکشن نوے دن میں ہونے ہیں تا ہم الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کروانی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہیں، بلاول نے ایک دن قبل کراچی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہونے چاہئے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے بے روزگاری اور غربت سے لوگ پریشان ہیں،ہمارا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے الیکشن جلد از جلد آئین کے مطابق کرائے جائیں،الیکشن 90 روز کے اندر کرائے جائیں

    14 مئی کو الیکشن نہ کروانے والے تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔حامد خان

    چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں جس میں خادم حسین کو ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے، اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے عبد الحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔

    نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم،سپریم کورٹ میں درخواست

    نوٹیفیکیشن کے مطابق امجد شیخ کی ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی ایس پی ٹنڈوالہ یار، سلیم شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان،نورالحق رند ایس پی مٹیاری، طارق نواز ایس پی جامشورو، شبیر سیتھر ایس ایس پی دادو، علی بخش ایس ایس پی ٹھٹھہ، شہلا قریشی ایس پی سجاول، قمر جسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد کیے گئے ہیں-

    اسی طرح طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

    ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    دوسری جانب سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے، اس سلسلے میں فہرست الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے نگراں صوبائی حکومت نے سندھ میں بیوروکریسی کی تبدیلی کے معاملے پر افسران کےتقرر و تبادلوں کی فہرست تیار کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے سندھ بھر میں موجودہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیاجائےگا، اس سلسلے میں آج شام تک تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آغا واصف سیکرٹری خزانہ، حسن نقوی پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ نجم شاہ سیکرٹری داخلہ ، منظور شیخ سیکرٹری بلدیات ہوں گے الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بھیجی گئی فہرست پر اعتراض نہ کیا تو تقرر و تبادلوں کے نوٹی فکیشنزجاری کئے جائیں گے-

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

  • عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے،وزیراعظم

    عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے،وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کیساتھ بطور نگران وزیراعظم پہلی باضابطہ گفتگو ہے،

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے،آئینی طورپر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے،تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلا رہے ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کوآگے بڑھانا اہم ترجیح ہے،کونسل کے تحت زراعت ،کان کنی اورمعدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں،ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے،ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں ،جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کارکمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کان کنی اورمعدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لاسکیں،آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کاعمل مناسب وقت میں مکمل کرلے گا،پاکستان میں تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے، ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندرحملے ہورہے ہیں افغانستان میں امریکا اوراتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے،اتحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کررہا ہے،اس چیلنج سے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نمٹنا چاہتے ہیں،اتحادیوں کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے،ہماراموقف تھا کہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد منفی صورتحال کو ہمیں بھگتنا ہو گا، ہم اس چیلنج کےسامنے ہارنہیں مان سکتے،اپنی آبادی کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کررہے ہیں،عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

     عابد شیر علی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کے بھاری بلوں پر پھٹ پڑے ،

     پاکستان چاہے تو ہم پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل دے سکتے ہیں

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

     اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔