Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • ووٹ کے اندراج میں توسیع،الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

    ووٹ کے اندراج میں توسیع،الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج میں توسیع کردی

    کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں بھی توسیع کردی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اندراج ووٹ، اخراج ودرستگی ووٹ اب 20 جولائی 2023 تک کرسکتے ہیں، اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے،اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ecp.gov.pk‎ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پُر کریں

    شہری اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں، اندراج و منتقلی ووٹ کے لیئے فارم نمبر 21 استعمال کریں اعتراض/اخراج ووٹ کے لیئے فارم نمبر 22 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 استعمال کریں،عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں، مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • الیکشن کمیشن قوم کا اعتماد بحال کرے،تحریکِ انصاف

    الیکشن کمیشن قوم کا اعتماد بحال کرے،تحریکِ انصاف

    ملک میں آزادنہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئین و قانون کی حدود میں سمٹنے اور بطور ادارہ خود پر قوم کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی مینڈیٹ کا حامل ادارہ ہے،پاکستان کا مستقبل مؤثر اور پائیدار جمہوریت سے وابستہ ہے جبکہ جمہوریت کی اساس آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخاب سے منسلک ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور انتخابات کی ساکھ کیلئے الیکشن کمیشن کا شکوک و شبہات سے بالاتر کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 4 سال کے دوران بالعموم اور گزشتہ 14 ماہ کے دوران بالخصوص الیکشن کمیشن کے اقدامات اور فیصلوں نے ادارے پر قوم کے اعتماد کو مجروح کیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ناکامی نے کمیشن کے حوالے سے قوم میں پائی جانے والی بداعتمادی میں اضافہ کیا، قومی، صوبائی، بلدیاتی اور سینٹ انتخابات میں کثیرالجہتی دھاندلیوں کے تدارک میں ناکامی سے بھی کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایمز کے ذریعے انتخابی نتائج کی شفاف تیاری و ترسیل کی مخالفت سے بھی کمیشن کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھے، تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں اور ان میں سے بعض پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے معاملے پر بھی کمیشن اپنا آئینی فرض نبھانے میں ناکام رہا،پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر اور 90 روز کی دستوری مدت گزر جانے کے بعد پنجاب و خیبر پختونخوا میں ان حکومتوں کا وجود الیکشن کمیشن کی ناکامیوں کا مظہر،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب و خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دونوں صوبوں میں عام انتخابات کے انعقاد میں ناکامی نے عوام کی نظروں میں کمیشن کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا،سیاسی جماعتوں کے مالیات کی پڑتال کے عمل میں تفریق و امتیاز برتنا بھی کمیشن کی غیرجانبداریت کو بری طرح متاثر کررہا ہے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور کراچی میں میئر کے انتخاب کے دوران صوبائی حکومت کی بدترین مداخلت اور خلافِ قانون کارروائیوں کو روکنے میں کھلی ناکامی بھی کمیشن کی افادیت پر سنجیدہ سوال چھوڑتی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے خاص طور پر تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین عمران خان کےخلاف توہینِ کمیشن کے مقدمات سے کمیشن کے حوالے سے جانبدرایت اور انتقامی برتاؤ کا تاثر پختہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے لازم ہے کہ نقائص و ناکامیوں سے بھرپور ماضی کے اس بوجھ کو کندھوں سے اتارنے کیلئے بلا تاخیر ادارے کی مجموعی پالیسیز پر نظرِ ثانی کرے، الیکشن کمیشن اپنے ماضی سے ناطہ توڑ کر ملک و قوم کے مفاد اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنے طریقۂ کار میں ناگزیر تبدیلی لائے،ذیلی نوعیت کے ادنیٰ ایجنڈے کو ترک کرکے جمہوریت و انتخابات کے مستقبل کو ٹھوس بنیادیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے،ماضی کے تجربات کی روشنی میں شفافیت کو محور مان کر ناروا مداخلتوں کے اثرات سے پاک بروقت انتخاب کے انعقاد کو یقینی جائے،

  • کے پی کے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے  کاغذات نامزدگی کی  فہرست  جاری کردی گئ،

    کے پی کے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کردی گئ،

    الیکشن کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ ٓباد اور تحصیل کونسل متھرا، پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئ،
    الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور متھرا تحصیل چئیرمین کی نشست کے لئے 15 اور حویلیاں کی چئیرمین کی نشست کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
    کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14جولائی سے 16جولائی 2023 کو ہوگی۔کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی سے 18جولائی 2023 تک داخل کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلہ 20جولائی 2023 تک کیا جائیگا
    الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی 2023کو جاری کی جائیگی، اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جولائی 2023 تک واپس لے سکیں گے۔ اسکے علاوہ 23جولائی 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
    جبکہ پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ جسکے بعد 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے ختمی نتیجے کا اعلان کیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
    وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے –

    دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے بھی جانا تھا، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور جبکہ فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن آنے کا کہا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

    واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

  • الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ،الیکشن کمیشن نے سائیبر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں

    موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولنے کا کھولنے کا حکم دے دیا گیا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں ،الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دے دیا گیا

  • توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نےکی جس میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے دوران سماعت فواد چوہدری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

    اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے ان کی رہائش گاہ گیا تھا جہاں ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے، انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کےخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

    عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

    ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں؟وہ نہ خود آئے اور نہ ہی انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے جس پر فواد چوہدری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے درخواست کی کہا ہائی کورٹ میں آج وکیلِ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔ کیس ملتوی کردیں کیوں کہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

    آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے


    الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کےمعاون وکیل کی استدعا مسترد کردی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی،
    دوسری جانب فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    پرویز الہٰی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

  • ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    سرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،استحکام پاکستان پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے بات چیت کی گئی،عامر کیانی اورعون چوہدری نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں بارے جہانگیرترین کو اعتماد میں لیا ،پارٹی قیادت کی مشاورت میں استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا،پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ، ممبر سازی مہم اوردیگر امورپر بھی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور سیاسی قوت سے آئندہ انتخابات کے میدان میں اترے گی استحکام پاکستان پارٹی عوام کی آواز بنے گی،استحکام پاکستان پارٹی کے منشور میں ملک میں درپیش چیلنجز کا حل تجویز کیاجائے گا ،استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیری سیاست کرے گی

    خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

    اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔

    قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیاالیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم کرسکےگا اور اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکےگا۔

    میہڑ : زرعی پانی کی قلت کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے …

    الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم کے تحت اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کی گئی ہے، جہاں آئین میں اس کےلیےکوئی طریقہ کار یا مدت نہیں وہاں اس ایکٹ کی دفعات لاگو ہوں گی،آئین کے آرٹیکل 62 کی کلاز ون ایف کے تحت 5 سال سے زیادہ نااہلی کی سزا نہیں ہوگی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا، آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا وہاں نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

  • قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد بلز کی طرح ضمنی ایجنڈے کے طورپرالیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہےانتخابات کی تاریخ کااعلان الیکشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی الیکشن اصلاحات بل 2017ء میں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظور کر لیا گیا۔

    قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور

    الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی سزا 5 سال ہو گیا الیکشن ایکٹ 2023ء سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی-

    غلام محمود ڈوگر کیجانب سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کا انکشاف،اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

  • راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے پولیس اہلکار کی تضحیک کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : باخ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کردی الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف کے خلاف پنجاب حکومت نے فوری کارروائی نہیں کی تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مداخلت کرے گا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر کی تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں ایک جلسے کے دوران چوکی انچارج کو اسٹیج پر بلا کر وہاں موجود لوگوں کی طرف رخ کرنے کا کہا۔

    عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    راجہ جاوید اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکی انچارج کو میں نے یہاں لگایا ہے، چوکی انچارج کو کہا ہے کہ اگر جھوٹا پرچہ دیا تو یہ سارے اسٹار اتر جائیں گے،خطاب کے آخر میں راجہ جاوید اشرف نے چوکی انچارج کو جانے کا کہا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پنجاب پولیس سے معافی بھی مانگ لی گئی تھی۔

    میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج

    راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جس پر پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، شہداء کی زمین گوجر خان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں،چوکی انچار ج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔

    پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    دوسری جانب اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سب انسپکٹر صفدر کو 2 روز قبل معطل کر دیا گیا ہے افسران کو مطلع کیے بغیر جلسے میں شرکت پر اہل کار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے محکمے کے وقار کو مجروح کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

    ایمن اور منال نے کر دیا حیران مداحوں اور اپنے شوہروں کو لیکن کیسے ؟